Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کے 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست

    سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کے 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست

    سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کے 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست

    سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 1 سے 15 تک کے 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ افسران کو سیکریٹری کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گریڈ 1 سے 15 تک کے 1500 ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ مختلف محکموں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم ہوگئی۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت کیا کر رہی ہے؟ کچھ لوگوں کو کنٹریکٹ پر سرکاری ملازمت دیتے ہیں اور کچھ کو مستقل کر دیتے ہیں۔ ڈائریکٹر کرکولیم نے بتایا کہ سابق ڈائریکٹر نے غلط بھرتیاں کی تھیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ وہ ڈائریکٹر تو اب اے سی والے کمرے میں آرام کر رہا ہوگا، بیچارے غریب ملازم رل رہے ہیں۔ یہ انصاف نہیں ہے اور ہم آپ کو ناانصافی کرنے بھی نہیں دیں گے۔ یہاں لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ سرکاری افسران اپنے رشتے داروں کو فیور دیتے ہیں اور غریب کے بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلیں۔ ہمیں بتائیں ان کو ریگیولر کیوں نہیں کیا جارہا؟ جو ریگیولر ملازمین رکھ رہے ہیں کیا وہ آسمان سے پریاں لے کر آئیں گے۔ یا تو سب کے لئے ایک پالیسی رکھیں کے ہم صرف کنٹریکٹ پر بھرتیاں کریں گے۔ ان کو 3 سال کنٹریکٹ پر رکھا، عمر بڑھ گئی ان کی اب یہ نا یہاں کے رہے نا وہاں کے۔ عدالت نے ڈائریکٹر کو سیکریٹری کے پاس جاکر بیٹھ کر درخواستگزاروں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اگر ان کا معاملہ حل نہیں کر رہے تو ہم حکمنامہ جاری کریں گے، پھر سب کے لئے مسئلہ ہوجائے گا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

  • کرکٹر سرفراز گلوکار بن گئے

    کرکٹر سرفراز گلوکار بن گئے

    معروف کرکٹر سرفراز احمد کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں. سرفراز کرکٹر شان مسعود کی قوالی نائٹ میں موجود ہیں اور وہاں وہ بہت زیادہ خوش دکھائی دے رہےہیں انہوں نے ہاتھ میں مائیک پکڑ رکھا ہے اور وہ انڈین گانا مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری گا رہے ہیں اس گانے کو ادت نارائن نے گایا ہوا ہے ، سرفراز کی آواز میں اس گانے کو سن کو ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے. اداکارہ سونیا حسین بھی ان کی مداح نکلی ہیں انہوں نے سرفراز کے گائے ہوئے گیت کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ انہوں نے کہا کہ او مائی گاڈ‌اتنا

    خوبصورت گار رہے ہیں سرفراز. سونیا حسین کے علاوہ بھی سوشل مٰیڈیا پر سرفراز کے مداح ان کو کافی پسند کررہے ہیں ، کئی مداحوں نے تو سرفرازکو گائیکی شروع کرنے کا مشورہ دیدیا ہے. یاد رہے کہ شان مسعود کی شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں اور اسی سلسلے میں قوالی نائٹ رکھی گئی اور ان میں انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں‌کو مدعو کیا.

  • آئین میں لکھا ہے گورنر 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ دے گا پھر دیر کیوں؟ تیمور سلیم جھگڑا

    آئین میں لکھا ہے گورنر 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ دے گا پھر دیر کیوں؟ تیمور سلیم جھگڑا

    آئین میں لکھا ہے گورنر 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ دے گا پھر دیر کیوں؟ تیمور سلیم جھگڑا

    تیمور سلیم جھگڑا کے ساتھ کی گئی پریس کانفرنس میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ ایسے فیصلے کریں جس سے خیبرپختونخوا کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کہتا ہے الیکشن کی تاریخ دینا میرا کام نہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کہتا ہے گورنر الیکشن کی تاریخ دے۔ ملکی معشیت پر بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئی ایم ایف و دیگر ممالک اس حکومت کو سنجیدہ ہی نہیں لے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، موجودہ حکمرانوں کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔

    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جمہوریت معاشی ایمرجنسی اور سیکیورٹی سے نہیں جڑی ہوئی، جمہوریت کا مطلب آئین پر عمل درآمد کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی تحلیل کے بعد 90 روز میں الیکشن کرانا ہوں گے، آئین میں لکھا ہے کہ گورنر 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ دے گا۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جس نے الیکشن میں تاخیر کی اس کا نام جسٹس منیر کی طرح تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوریت اور معیشت کے ساتھ نہ کھیلیں، تین ارب ڈالر کا نقصان پچھلے تین مہینوں میں ہوا، ایل سیز بند ہونے کی وجہ سے جانوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، ملک میں کینسر کی ادویات نہیں ہیں، ایکسرے کی فلمز ختم ہوگئی ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ان حالات سے تو بہتر ہوتا 9 ماہ پہلے الیکشن کرواتے۔

  • عفت عمر آپ کے منہ میں خاک مشی خان

    عفت عمر آپ کے منہ میں خاک مشی خان

    اداکارہ مشی خان جو اکثر مختلف ایشوز کو ڈسکس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور عمران خان کی بہت بڑی حامی ہیں، عمران خان کے خلاف کوئی رتی برابر بھی بات کرے تو اس پر برس پڑتی ہیں. مشی خان نے حال ہی میں ایک وڈیو بنا کر انسٹاگرام پر ڈالی اور اس میں کہا کہ آج کل پاڈ‌کاسٹ کا دور ہے ، اور میں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک کلپ دیکھا ہے جس میں منصور علی خان عفت عمر کو انٹرویو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کیسے سنائپرز تھے جو عمران خان کو ٹھیک طرح سے گولی بھی نہ مار سکے ، مشی خان نے مزید کہا

    کہ عفت تمہیں تو کسی ادارے میں ہونا چاہیے جہاں تم گولیاں چیک کرتی رہو. تمہارے منہ میں خاک ، عمران بچ گئے ہیں اور زلت ، زندگی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے اگر تمہارا اس پر یقین ہے تو. انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان اور عفت عمر کو عمران خان پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا دونوں صبح سے شام تک عمران خان کے خلاف ہی بولتی رہتی ہیں. ان کا ٹویٹر تو چلتا ہی عمران خان پر تنقید کے سہارے ہے. انہوں‌نے کہا کہ بھئی آپ دونوں اسکے علاوہ بھی کچھ کرلیں.

  • الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر عدالت میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

    الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر عدالت میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

    الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر عدالت میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

    پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے90 دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہوا اور صاف وشفاف انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا اجراجمہوری اساس ہے۔ آرٹیکل 105 کے برعکس گورنربدنیتی کی بناپرانتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    مزید کہا کہ عدالت گورنر پنجاب کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے، حلف کی خلاف ورزی پر گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ 27 دسمبر 2022 کو ورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اس کے علاوہ گورنر جاری اجلاس میں بھی اعتماد کے ووٹ کا تقاضا نہیں کرسکتے جب کہ اعتماد کے ووٹ کے لئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں۔

    آئینی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان خلاف ورزیوں کی بنیاد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا لیکن صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا اور گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، اس لیے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو فوری طور پر گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

  • مایا علی ڈرامہ پر ریویو دینے والوں پر برس پڑیں

    مایا علی ڈرامہ پر ریویو دینے والوں پر برس پڑیں

    اداکارہ مایا علی جنہوں‌ نے ٹی وی اور فلم دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور دونوں جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ پر ریویو دینا بہت آسان ہوتا ہے ، لیکن سردیوں کی راتوں اور گرمیوں‌کے دنوں میٰں کام کرنا آسان نہیں ہوتا. ریویو وہ لوگ دے رہے ہوتے ہیں جو ریویو کا آر بھی نہیں جانتے، پہلی قسط دیکھ کر آپ ججمنٹ دے دیتے ہیں ، بھئی اگلی پچیس اقساط میں کیا ہوگا کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا لیکن پہلی قسط کے بعد ہی ڈرامے کو ادھیڑ کر رکھ دینا مناسب نہیں ہوتا. مایا علی نے کہا کہ آرٹسٹ‌ بہت حساس ہوتا ہے وہ یہ سب چیزیں بہت

    زیادہ محسوس کرتا ہے. ریویو دیں لیکن جن کا یہ کام ہے ان کو کرنے دیں ہر کوئی ریویو کیسے دے سکتا ہے. ہم بہت محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں لہذا ہمارے کام کو پوری طرح‌پہلے دیکھنا جایا جانا چاہیے اس کے بعد اپنی کسی بھی قسم کی ججمنٹ کو سامنے لایا جانا چاہیے. یاد رہے کہ مایا علی کا بہت جلد ڈرامہ یونہی آن ائیر ہونے جا رہا ہے اس میں ان کے ساتھ اداکار بلال اشرف دکھائی دیں گے. دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین کافی پرجوش نظر آرہے ہیں.

  • فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    پزمان ایونٹس کمپنی نے فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ فراڈ‌کر دیا. اس کمپنی سے سلمان علی خلجی ، طارق سندھو و دیگر نے ساحر علی بگا اور فضا علی کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو بہاولپور نور محل میں ہونے والے ایک شو کے لئے بک کیا. انکو کہا کہ پے منٹ‌آپ کو شو سے ایک دن پہلے مل جائیگی . لیکن ایسا نہ ہو سکا. آج کے دن نور محل میں شو ہے لیکن فضا علی کے مطابق اس کمپنی سے کسی نے بھی فضا اور ساحر کی ٹیم کا فون نہیں اٹھایا اور نہ ہی ان کے میسجز دیکھے ہیں اور ن ہی ان کو پے منٹ‌دی ہے. فضا نے ایک وڈیو بنا کر سب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ناموں

    کا استعمال کرکے ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں یہ سب فراڈ ہیں پلیز آپ ان سے بچیں. فضا علی نے مزید کہا کہ ہم نور محل کے ہونے والے شو کا بکل بھی اب حصہ نہیں ہیں‌ ہمارے ناموں پر ٹکٹیں فروخت کی گئی ہیں. فضا علی نے مزید کہا کہ میں نے اور ساحر علی بگا نے جب ڈائریکٹ ان فراڈیوں کو کالز کیں تو انہوں نے ان نان نمبر جانتے ہوئے فون اٹھا لیا لیکن کہا کہ آپ کو کال بیک کرتے ہیں لیکن کال نہیں‌کی لہذا ہمارے نام پر ٹکٹیں خریدنے والے جان لیں کہ ہم دونوں اس شو میں نہیں آئیں گے لہذا ان سے بچیں.

  • عمران پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے آیا. کیپٹن صفدر

    عمران پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے آیا. کیپٹن صفدر

    عمران پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آ گیا. کیپٹن صفدر

    کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ ریاست کو اہمیت دی ہے جبکہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا ہے. لیگی رہنما کیپٹن صفدر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں آتے. مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی لیکن عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    لاہورکے علاقے شام نگر کی یوسی 73 میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی ، آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں ۔

  • اور فرح خان  نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    اور فرح خان نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    بگ باس 16 کامیابی سے جاری ہے ، سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دئیے لیکن جب بگ باس کو چار ہفتوں کے لئے مزید بڑھایا گیا تو سلمان خان اپنا کنٹریکٹ بڑھانے نے کی بجائے جتنا ان کا کنٹریکٹ تھا اس کے حساب سے شوز کرکے چلے گئے. اس کے بعد اس شو کی میزبانی تھما دی گئی ہے فرح خان کے ہاتھوں میں. معروف فلم میکر فرح‌خان نے گزشتہ روز ویک اینڈ کا وار کیا اور انہوں‌نے شو شروع ہوتے ہی کہا کہ میں سلمان خان نہیں‌ہوں فرح خان ہوں ، مجھے اس شو کو ہوسٹ کرنے کا موقع ملا ہے بگ باس میرا پسندیدہ شو ہے اور میں نے جب بھی اس شو کی میزبانی کی ہے بہت مزا آیا ہے اس بار بھی یقینا ایسا ہی تجربہ ہو گا. فرح‌خان نے گھر کے شرکاء سے بات ان کو اطلاع

    دیتے ہوئے کی اور اطلاع تھی فلم پٹھان کی کامیابی کی . انہوں نے کہا کہ آپ سب کو مبارک ہو فلم پٹھان سپر ڈوپر ہٹ ہو گئی ہے، اور آپ سب جب باہر آئو گے تو ضرور دیکھنے جانا. فرح‌خآن نے گھر والوں کے ساتھ کچھ مستی کی اور ان سے کچھ سنجیدہ باتیں بھی کیں. یوں سلمان خان کی جگہ لیتے ہوئے فرح‌خان نے ویک اینڈ کا وار اچھے سے ہوسٹ کیا . فرح خان اب بگ باس کی فائنل تک شو کی میزبانی کریں گی.

  • کے آر کے نے شاہ رخ‌ خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، غلطی کا اعتراف کر لیا

    کے آر کے نے شاہ رخ‌ خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، غلطی کا اعتراف کر لیا

    بھارتی فلموں کے نقاد کے آر کے جو کہ اپنی تیکھی باتوں‌ اور تنقید کی وجہ سے کافی زیادہ رہتے ہیں خبروں میں. انہوں نے فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ فلم مشکل سے دو دن ہی چل پائے گی انہوں نے فلم کے ٹریلر کا بے حد مذاق بنایا اور کہا تھا کہ خدا کے لئے ایسی فلمیں نہ بنایا کرو. بلکہ انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم کے فلاپ ہونے کے ساتھ شاہ رخ خان کا کیرئیر بھی وائنڈ اپ ہو جائیگا، لیکن ایسا نہ ہو سکا اور کے آر کے کی تمام پیشن گوئیاں غلط ثابت ہوئیں اور پٹھان نے ریکارڈ‌ توڑ‌اوپننگ لیکر سب نقادوں‌ کے منہ بند کر دئیے. کے آر کے نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب

    چینل پر ایک وڈیو جاری کرکے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خآن اس ملک کے سب سے بڑے سٹار ہیں انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ شاہ رخ خآن کا مقابلہ خود شاہ رخ خان سے بھی نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شرمندہ ہوں‌کہ میں‌نے پٹھان کے بارے میں جو پیشن گوئیاں کیں وہ غلط ثابت ہوئیں اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان نے بائیکاٹ ٹرینڈ‌کو شکست دیکر دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ دنیا جھکنے والے کو جھکاتی ہے لہذا میں نہیں جھکوں گااور شاہ رخ انتہا پسندوں کے سامنے نہیں جھکا.