Baaghi TV

Author: +9251

  • سب سے بڑا ڈیفالٹر شیخ محمود اقبال ماسٹر ٹائل والا گرفتار

    سب سے بڑا ڈیفالٹر شیخ محمود اقبال ماسٹر ٹائل والا گرفتار

    کامونکی میں گیپکو کا سب سے بڑا ڈیفالٹر شیخ محمود اقبال (ماسٹر ٹائل والے) گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کامونکی:شیخ محمود اقبال نے گیپکو کو 12 کروڑ روپے کے چیک دے رکھے تھے اور چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ سٹی کامونکی میں شیخ محمود اقبال کے خلاف ایف ائی ار درج تھی.
    FIR


    علاوہ ازیں ترجمان گیپکو کے مطابق شیخ محمود اقبال نے گیپکو کو 12 کروڑ روپے کے چیک دے رکھے تھے،چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ کامونکی میں شیخ محمود اقبال کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور تر جمان کے مطابق کامونکی پولیس نے کامیاب ریڈ کر کے شیخ محمود اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ محمود اقبال ماسٹر انڈسٹری کی دو فیکٹریوں کے حوالے سے کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    بھارت اور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے

  • بھارت اور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارت اور بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے

    شمال مشرقی ہندوستان اور ان کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ آج مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر 5.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں نارتھ گارو ہلز میں 10 کلومیٹر (6.2 میل) گہرائی میں تھا۔

    جبکہ مقامی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ریاستوں کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور ملک کے کچھ دیگر حصوں میں پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 47 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی کردی
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت پر 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) مقرر کردیا گیا ہے اور وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دیا جبکہ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے منظوری چیئرمین نادرا کیلئے وزارت داخلہ کی سمری پر3 ناموں میں سےدی، سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئرمین کیلئے 3 بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے تفصیلی غور کے بعد نئے چیئرمین نادرا کیلئے لیفٹننٹ جنرل منیرافسرکی منظوری دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا اور وفاقی وزارت داخلہ نے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی فی الفور ہو گی تاہم ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا، انہیں تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے این ڈی یو واشنگٹن سے نیشنل ریسورس اسٹریٹیجی میں ایم ایس کیا اور وہ اس وقت نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کیلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں، وہ میجر جنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن رہے، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی رہے۔

  • بنگلہ دیش؛  ڈینگی وبا سے ایک ہزار سے زائد اموات

    بنگلہ دیش؛ ڈینگی وبا سے ایک ہزار سے زائد اموات

    بنگلہ دیش میں محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اب تک ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں مچھروں سے پھیلنے والی وبا سے ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ تعداد ہے۔

    جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اتوار کی رات شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک ہزار چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ دو لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں اور ہیلتھ سروسز کے سابق ڈائریکٹر بی نذیر احمد نے بتایا ہے کہ مون سون کے موسم میں پھوٹنے والے وبائی امراض کے باعث ہلاکتوں میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    واضح رہے بی نذیر احمد نے مزید کہا کہ نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ دنیا کے کئی ممالک کو ڈینگی بخار کی وبا کا سامنا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈینگی کی وبا بنگلہ دیش میں صحت کے نظام پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے، ڈینگی کی علامات میں تیز بخار، سر درد، متلی، الٹی، پٹھوں میں درد شامل ہے اور انتہائی سنگین صورتوں میں خون بھی بہنے لگتا ہے، بیماری پر بروقت قابو نہ پانے سے یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ڈینگی کے خاص قسم کے مچھروں سے پھیلنے والے دوسری قسم کے وائرس جیسے چکن گونیا، زرد بخار اور زیکا سے بھی خبردار کیا ہے، یہ وائرس بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

  • ہم واحد  جماعت ہیں جو فوری الیکشن چاہتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    ہم واحد جماعت ہیں جو فوری الیکشن چاہتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام جارہا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت جو سرمایہ کاری کی بات کرتی ہے، عوامی نمائندے مسائل کا حل بتائیں۔


    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست جاری رکھے گی، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے، کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن کیسے لڑیں گے، کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے ٹھنڈ بہت ہوگی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے، عوام بے روزگاری کی وجہ سے تکلیف میں ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیئے، سب محنت کریں گے تو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اٹھائیں گے، اگر وہاں پر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو پھر عدالتوں کا رخ کیا جائے گا اور اگر عدالتیں بھی انصاف نہ دے سکیں تو پھر پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ اپنا حق کیسے لینا ہے جبکہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس وقت تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ رہے ہیں، میں نے حکومت میں ہوتے ہوئے بڑی کوشش کر کے ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائی تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عالیہ رشید کو پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیا مقر ر کر لیا
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری

    تاہم خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے، نفرت کی سیاست کی وجہ سے ملک تقسیم کا شکار ہے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پرہوں، اس وقت پاکستان کے عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں، سب کو روٹی کپڑے اور مکان کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ معاشرے میں تقسیم پیدا کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو سانحہ کار ساز کے موقع پر ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی پاور شو کرے گی، اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • سعودیہ ایوی ایشن کی پی آئی اے کو  وارننگ

    سعودیہ ایوی ایشن کی پی آئی اے کو وارننگ

    سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے پروازوں میں تاخیر پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت دیگر ائیرلائنز کو تنبیہ کردی ہے اور سعودی ایوی ایشن نے مجموعی طور 26 ائیرلائنز کو وارننگ لیٹر جاری کیے اور کہا کہ ائیرلائنز نے پرفارمنس ٹھیک نہیں کی تو ان کے سلاٹس کم کردیے جائیں گے۔

    جبکہ سعودی ایوی ایشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پرآمد اورروانگی یقینی بنائے اور پروازوں میں تاخیر پر پی آئی اے کو جرمانے کی بھی وارننگ دی گئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے، طیارے خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے پرواز میں تاخیر ویسے بھی معمول ہے جبکہ کئی مسافر بھی اس سے پریشان ہیں اور کئی بار انہوں نے بھی اس کی شکایت کی مگر اس کے خلا ف کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے کہ آیا ں مسافر اس پریشانی کا کیوں اظہار کررہے اور اس کے حل کیلئے پی آئی اے سے پوچھا جائے کہ آپ ایسا کیوں کرتے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مردان،پولیو مہم کے دوران تمام حفاظتی اقدامات مکمل
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    ایک مسافر نے بتایا کہ سعودیہ کی طرف سے تو وارننگ آگئی ہے مگر ابھی دوسرے ممالک کی طرف سے بھی ایسی وارننگ آنا باقی ہیں

  • سعودی شہزادی عبطا بنت سعود کا انتقال ، نماز جنازہ ادا

    سعودی شہزادی عبطا بنت سعود کا انتقال ، نماز جنازہ ادا

    سعودی شہزادی عبطا بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں ہیں اور سعودی عرب کے ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق شہزادی عبطا بنت سعود کا انتقال اتوار کے روز ہوا تھاجبکہ سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

    تاہم شہزادی کے انتقال پر سعودی عرب میں مختلف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع

    جبکہ ا س سعودیہ شہزادی کو سپردخاک کردیا گیا ہے اور ان کے جنازہ میں سارے اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ سعودیہ کے کئی اہم لوگ بھی اس میں شامل تھے اور انہوں نے خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور خاندان والوں کو حوصلہ دیا ہے جبکہ مرحومہ کی مملکت میں دعایہ تقریبات بھی ہوئی ہیں.

  • پنشن اسکیم بحالی مطالبہ؛ حکومت کیخلاف مہم جوئی تیز

    پنشن اسکیم بحالی مطالبہ؛ حکومت کیخلاف مہم جوئی تیز

    پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئےمرکزی اور ریاستی حکومتوں کے کئی لاکھ ملازمین نے دارالحکومت کے رام لیلا میدان میں مظاہرہ کیا جبکہ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے اٹاوہ سے یہاں پہنچے ٹیچر لیڈرسنیل باجپئی نےکہا کہ انڈمان اور لداخ سمیت ملک بھر سے 8 سے 10 لاکھ ملازمین جمع ہوئے تھے۔

    تاہم مرکزی اور ریاستی سرکاری ملازمین کی تنظیم نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم ے احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی اور این ایم او پی ایس مرکز اور زیادہ تر ریاستوں کے ذریعے نئی پنشن اسکیم (این پی ایس) کے آغاز کے بعد بھرتی کیے گئے ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کی بحالی کے لی بھارت میں ملک گیر تحریک کی قیادت کر رہا ہے۔

    پرانی پنشن اسکیم ایک ملازم کو ان کی آخری تنخواہ کے 50 فیصد کے برابر پنشن کا حقدار بناتی ہے 2004 میں مرکز کی طرف سے متعارف کرائی گئی اور زیادہ تر ریاستوں کے ذریعے اپنائی گئی نئی پنشن اسکیم میں ایک ملازم کو اپنی پنشن کے لیے سرکار کے مساوی شراکت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس اسکیم میں شراکت کی سب سے زیادہ شرح پربھی حتمی پنشن پرانی پنشن اسکیم کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہید ہارون الرشیدکی والدہ، اہلیہ، بچوں اوربھائیوں سے ملاقات
    36گھنٹوں میں پاکستان میں زلزلہ، خطرناک پیشین گوئی،مریم نواز کی جلسی ناکام

    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    واضح رہے کہ این ایم او پی ایس کے رکن باجپائی نے کہا کہ مرکز کے ریلوے، دفاع اور ڈاک کے محکموں اور ریاستی حکومت کے تمام محکموں کے ملازمین نے اس میں حصہ لیا اور انہوں نے کہا کسان لیڈر راکیش ٹکیت اور اپوزیشن لیڈر جیسے کانگریس کے ادت راج، عام آدمی پارٹی سے سنجے سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے کلدیپ یادو سمیت کئی لیڈروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

    جبکہ باجپئی نے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ این ایم او پی ایس اگلے چند دنوں تک حکومت کے جواب کا انتظار کرے گی اور ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مثبت جواب نہیں ملتا ہے، تواین ایم او پی ایس تمام ریاستوں میں بی جے پی کے خلاف مہم چلائے گی اور لوگوں سے کہے گی کہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔

  • میں عدالت میں پیش ہونے پر یقین رکھتا ہوں. ڈونلڈ ٹرمپ

    میں عدالت میں پیش ہونے پر یقین رکھتا ہوں. ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ انتقام کا اب تک کا سب سے بڑا تسلسل ہے، سادہ الفاظ میں یہ مقدمہ انتخابی مداخلت ہے، نیویارک کے ایک جج نے گذشتہ ہفتے سول فراڈ کے مقدمے میں ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیا تھا، نیو یارک کی عدالت میں اپنے خلاف سول فراڈ مقدمے کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری ایک بڑی کمپنی ہے۔ ہم نے ایک عظیم کمپنی بنائی ہے، ہماری کمپنی کے پاس دنیا کی بڑی جائیدادیں ہیں اور اب مجھے ایک نامعقول جج کے پاس جانا ہے، میرے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت ہے۔

    جبکہ نیویارک کی اٹارنی جنرل نے ٹرمپ پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بینکوں، بیمہ کنندگان کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا ہے اور اٹارنی جنرل نے عدالت سے ٹرمپ پر کم از کم 250 ملین ڈالر جرمانے اور ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کے نیویارک میں کاروبار پر مستقل پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    لہذا اگر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں کئی سو ملین ڈالر جرمانے اقور جائیداد کی ضبطگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مقدمے میں ٹرمپ کا سامنا نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز سے ہوگا، جنہوں نے 2022 کے ایک مقدمے میں ٹرمپ پر بینک قرضوں اور سازگار شرائط پر انشورنس پالیسیاں حاصل کرنے کی اسکیم میں اپنی مجموعی مالیت کو اربوں ڈالر تک بڑھانے کا الزام لگایا تھا۔

    جیمز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 50 سے زائد گواہ ہیں جن میں اکاؤنٹنٹ، بینکرز اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے ملازمین شامل ہیں، جیمز کا کہنا ہے کہ یہ گواہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروباری طریقوں کو ظاہر کریں گے۔ اس سے پتہ چل جائے گا کہ رئیل اسٹیٹ مغل سے سیاست دان بنے ٹرمپ ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کا حصہ تھے، وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، ٹرمپ کی قانونی ٹیم جیمز کے مقاصد پر سوال اٹھا رہی ہے اور اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ زیر بحث لین دین منافع بخش تھے، جس میں قرض کی ادائیگی یا تاخیر سے ادائیگی کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔

    جبکہ انہوں نے صحیح تعداد بتانے سے گریز کیا لیکن اشارہ دیا کہ وہ 100 گواہ لے سکتے ہیں، علاوہ ازیں ان کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کو سیاسی وجوہات کی بنا پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ڈیموکریٹس دنیا کے مشہور ”ٹرمپ ٹاور“ کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اسے مسلط کرنا چاہتے ہیں جسے کچھ لوگ مجھ پر ’کارپوریٹ موت کی سزا‘ قرار دے رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ لیٹیا چاہتی ہیں کہ ٹرمپ اور ان کی کمپنی پر نیویارک ریاست کے تجارتی رئیل اسٹیٹ کے حصول میں داخل ہونے اور ریاستی رجسٹرڈ قرض دہندگان کے ساتھ قرضوں کے لیے درخواست دینے پر پانچ سال کے لیے پابندی لگائی جائے۔ لیٹیا جیمز مطالبہ کر رہی ہیں کہ ایک آزاد آڈیٹر ٹرمپ کی مجموعی مالیت کا درست حساب کتاب فراہم کرے اور ایسا حکم دے جو ٹرمپ آرگنائزیشن کو ایسا کرنے پر مجبور کرے۔

    جبکہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے دو بیٹوں کے خلاف سول فراڈ کے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں نیویارک کی ایک عدالت میں پیش ہوں گے، جس سے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ریپبلکن کے فرنٹ رنر کی کاروباری سلطنت کو خطرہ ہے جبکہ آج کے مقدمے میں، جج آرتھر اینگورون پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں کہ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں ایرک اور ڈان جونیئر نے کئی سالوں سے ٹرمپ آرگنائزیشن کے رئیل اسٹیٹ اور مالیاتی اثاثوں کی قیمت بڑھا کر فراڈ کیا۔

    علاوہ ازیں ٹرمپ نے اتوار کی رات دیر گئے بیان میں کہا تھا کہ وہ پیر کی صبح مقدمے کے آغاز کے لیے حاضر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں لہذا میں کل صبح عدالت جا رہا ہوں تاکہ اپنے نام اور عزت کے لیے لڑوں، یہ سارا معاملہ ایک ڈھونگ ہے،77 سالہ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹرتھ پر لکھا اور اس دیوانی مقدمے کے علاوہ ٹرمپ کو آنے والے مہینوں میں کئی بڑی فوجداری کارروائیوں کا بھی سامنا ہے۔

    2020علاوہ ازیں کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹانے کی کوشش کے الزام میں انہیں 4 مارچ کو واشنگٹن میں ایک وفاقی جج کے سامنے پیش ہونا ہے، اس کے بعد، ٹرمپ دوبارہ نیویارک کی ریاستی عدالت میں، اس بار ناجائز دولت کے الزامات پر، اور بعد میں فلوریڈا کی ایک وفاقی عدالت میں، جہاں ان پر عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کا الزام ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
    آخر میں، انہیں جارجیا میں ریاستی الزامات کا بھی جواب دینا پڑے گا، جہاں استغاثہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر جنوبی ریاست کے 2020 کے انتخابی نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جبکہ نیویارک سول کیس میں، اینگورون نے فیصلہ دیا کہ ٹرمپ، ان کے دو بڑے بیٹوں اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے دیگر ایگزیکٹوز نے ٹیکس کلیکٹرز، قرض دہندگان اور بیمہ کنندگان سے ایک سکیم میں جھوٹ بولا جنہوں نے 2014 اور 2021 کے درمیان اپنی کی جائیدادوں کی قیمت 812 ملین ڈالر سے بڑھا کر 2.2 بلین ڈالر تک ظاہر کی۔

  • امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری

    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری

    ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 98 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا ہے تاہم یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 286 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع

    یہ خبر مزید اپڈیٹ کی جائے گی