Baaghi TV

Author: +9251

  • راجستان:ہندو خواتین نے مسجد پر ترنگا لہرا دیا

    راجستان:ہندو خواتین نے مسجد پر ترنگا لہرا دیا

    راجستان:بھارت جہاں پہلے ہندو مردوں کے انتہا پسندہونے اور مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہونے کی خبریں گردش کرتی تھیں اب وہاںبی جے پی کی خواتین اپنےمردوں کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں. ایک تازہ واقع میں راجستان کے علاقے کوٹا میں ہندو انتہا پسندخواتین نے ایک جامع مسجد کے مینار پر پر بھارتی پرچم ترنگا لہراتے ہوہئے دکھایا گیا ہے.
    https://twitter.com/SwamiGeetika/status/1149854347401949184

    راجستان کے علاقے کوٹا میں ہونےوالے اس واقعہ پر مسلمانوں‌کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں‌ مساجد پر ترنگالہرانے کے واقعات ہوئے ہیں اور ان میں کمی نہیں ہور ہی .حالیہ واقعہ اس لیے اہم ہے کہ اس واقعہ میں بی جے پی کی ہندو خواتین نے مسجد کے مینار پر ترنگا لہرایا ہے

  • جج کو ہٹانے پر شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کیس سے متعلق اہم نقطہ اٹھا دیا

    جج کو ہٹانے پر شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کیس سے متعلق اہم نقطہ اٹھا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی ، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا اعتماد عدالتوں پر قائم رہے ،

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ احتساب کا معاملہ شک و شبے میں آگیا ہے ، جج صاحب کا بیان حلفی خود ان کے خلاف چارج شیٹ ہے ، یہ حکومت کا انصاف کے نظام پر کاری وار ہے ، کسی پر الزام مقصود نہیں ،تمام معاملہ عوام کے سامنے رکھا ہے ، عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے اعلیٰ عدلیہ ایکشن لے ، اب ہرکیس مشکوک ہوگیاہے، نام نہادانصاف کامعاملہ مشکوک ہوگیاہے، اس معاملےکےبعدجوکیس نوازشریف پرتھاوہ ختم ہوگیا

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے انصاف کے نظام پر گہرا وار کیاہے ، مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا اگر آیا تو جاؤں گا، جج صاحب کوہٹادیاگیاتواس کامطلب ہےکہ دال میں کچھ کالاہے، جج کوہٹانےسےمزیدشک وشبہات پیداہوئےہیں، پریس ریلیزاوربیان حلفی میں بڑےتضادات ہیں، ہم اس معاملےسےکوئی سیاسی مقصدحاصل نہیں کرناچاہتے، جج کوہٹانےسےنوازشریف کاکیس ختم ہوچکا ہے. ،

  • رحیم یارخان  میں سانس کی نالیlarynx کے سرطان  کا اپنی نوعیت کا کامیاب  آپریشن۔

    رحیم یارخان میں سانس کی نالیlarynx کے سرطان کا اپنی نوعیت کا کامیاب آپریشن۔

    رحیم یارخان ( )رحیم یار خان میں سانس کی نالیlarynx کے سرطان کینسر کا اپنی نوعیت کا کامیاب بڑا آپریشن۔

    ایک مریض محمد خان سانس کی نالی (larynx) کے سرطان کینسر کے ساتھ آیا، بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہوگئی اور سانس کی نالی کا کامیاب آپریشن کیا گیا، پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے ڈاکٹرزاورعملہ کوکامیاب آپریشن پرمبارک باددیتے ہوئے مریض سے ملاقات کی اوران کوگلدستہ دیا، ڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں ہربیماری کاکامیابی سے علاج کیاجارہاہے، حکومت پنجاب نے شیخ زیدہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام ترسہولیات مہیاکررکھی ہیں اب لوگوں کوپیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،

    شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان کے شعبہ ناک،کان،گلا وارڈ میں کامیاب آپریشن کیاگیااورمریض تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے، کچھ ہفتے قبل بھی ایک اور مریض کا اسی طرح کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا اور مریض آپریشن کے بعد صحت یاب کو کر ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہے، شعبہ ناک،کان،گلا کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اس طرح کے مریض ابتداء مرحلے میں ہی علاج کروا لیں تو اس مرض کا علاج 100 فیصد ممکن ہے اس کامیاب آپریشن کو اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر، ایم ایس غلام ربانی کے تعاون اور اپنی ٹیم کی انتھک محنت کو قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا اگر کسی تمباکو نوشی کرنے والے کی آواز پندرہ دن تک مسلسل بیٹھی رہے تو یہ گلے کے سرطان (cancer) کی علامت ہوسکتی ہے۔

    انشاء اللہ اب اس طرح کے مریضوں کوآئندہ علاج کے لیے کراچی یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کا علاج رحیم یار خان میں کیا جائے گا انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے شعاعوں کا شعبہ(radiotherapy) کا بھی انتظام کیا جائے۔ اس موقع پرایسوسی ایٹ پروفیسرومیڈیا فوکل پرسن ڈاکٹرعلی برہان مصطفی، ڈاکٹرعامرخاکوانی ودیگربھی موجودتھے۔

  • پی ٹی آئی قیادت کے سینیٹرز سے رابطے، شہباز شریف نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

    پی ٹی آئی قیادت کے سینیٹرز سے رابطے، شہباز شریف نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. شہباز شریف کی جانب سے یہ اہم قدم پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے مختلف سینیٹرز سے رابطوں‌کے بعد اٹھایا گیا ہے.

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی سرداریعقوب ناصر،جاویدعباسی، مصدق ملک، پیرصابرشاہ اورڈاکٹر اسد اشرف شامل ہیں، یہ کمیٹی چیئرمین سینیٹ پرتحریک عدم اعتماد، نئےچیئرمین سینیٹ کےالیکشن کیلیے حکمت عملی بنائے گی، شہباز شریف نے کمیٹی کو فی الفور اپنا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کمیٹی نئےچیئرمین سینیٹ کےالیکشن سےمتعلق بھی حکمت عملی مرتب کرے گی،

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کی طرف سے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار مقرر کیا گیا ہے. میر حاصل خان بزنجو سینیٹ کے رکن اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ حاصل بزنجو رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے ، حاصل بزنجونے 1988 میں پاکستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،1990 میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ،1996 میں نیشنل پارٹی کے صدر بھی رہے، حاصل بزنجو 1997 میں دوسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا، حاصل بزنجو 2009 میں بلوچستان سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے. حاصل بزنجو کے والد بلوچستان کے گورنر رہ چکے ہیں، حاصل بزنجو کی 1988 میں شادی ہوئی، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ،میر حاصل بزنجو مرکز میں اور 2013 کے انتخابات کے بعد بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے۔

    یہ بھی واضح رہے کہ اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

  • بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

    بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں‌ سے باز نہ آیا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا.

    بھارت کاجنگی جنون انتہا پر،طالب علموں کے لیے فوجی ٹریننگ لازمی قراردے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ نے یہ دھمکی آمیز لہجہ کرگل جنگ کے 20 سال پورے ہونے پر منعقدہ ایک سیمینار میں اختیار کیا ہے، جنرل بپن راوت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہے، بھارتی فوج علاقہ کے تحفظ‌ کیلئے تیار ہے. اگر کوئی ایسی حرکت کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوجی سربراہ نے کہاکہ مستقبل میں جو جنگیں ہوں گی وہ کافی زیادہ تباہی لائیں گی، اس وقت تکنیک کا بڑا اہم کردار ہوگا، انہوں نے مستقبل میں ہونے والی جنگوں کو ہائبریڈ وار کا نام دیا ہے اور کہا کہ کرگل جنگ کے بعد ہندوستانی فوج نے طویل فاصلہ طے کیا ہے ، لیکن ہمیں مستقبل کی لڑائیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔

    آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ فوج کو ہر طرح کی جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ تکنیک کے بڑھتے اثر نے جنگ کے حالات کو تبدیل کردیا ہے ۔ دیکھا جائے تو آج جنگ میں سائبر دنیا ایک بڑا رول ادا کررہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف پہلے بھی پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرتے رہتے ہیں.

  • مساجد پر حملے: نیوزی لینڈ کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آتشی اسلحے واپس کردیے

    مساجد پر حملے: نیوزی لینڈ کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آتشی اسلحے واپس کردیے

    کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کی حکومت کی پالسیاں رنگ دکھانے لگیں. کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد ملک کو نیم خودکار ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مقصد کے طور پر شروع کی گئی اسکیم میں درجنوں نیوزی لینڈرز نے اپنے آتشی اسلحوں کو واپس کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک گیر منعقد ہونے والی اس مہم کے آغاز میں کرائسٹ چرچ میں 250 سے زائد کلیکشن ہوئی، یاد رہے کہ یہ وہی شہر ہے جہاں تقریباً 4 ماہ قبل نماز جمعہ کے دوران 51 مسلمانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔اس سانحے کے بعد نیوزی لینڈ حکومت، اپوزیشن کی حمایت سے ملک کے بندوق قوانین (گن لاز) کو سخت کرنے کے لیے فوری طور پر قانون سازی کی طرف بڑھی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں‌آتشی اسلحے رکھنے والوں کے لیے کوئی خاص قانون نہیں‌تھا .تاہم اپریل میں نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے زیادہ تر نیم خودکار آتشی اسلحے، کچھ پمپ ایکشن شوٹ گنز اور کچھ بڑے میگزین پر پابندی کے بعد ایمنسٹی معاہدے کے تحت ہتھیار رکھنے والے دسمبر 2020 تک غیرقانونی بندوقیں واپس کرسکتے ہیں۔

  • لولی ووڈ کی کامیڈی فلم ‘ہیر مان جا’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

    لولی ووڈ کی کامیڈی فلم ‘ہیر مان جا’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

    لاہور: حریم فاروق اورعلی رحمان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

    گزشتہ روز پاکستسنی کامیڈی فلم "ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی بہت پسند کیا ہے۔ یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 1 ملین ویوز مل چکے ہیں.

    ہدایت کار اظفر جعفری کی رومانوی کامیڈی فلم’’ہیرمان جا‘‘ میں ٹی وی کی معروف جوڑی علی رحمان اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے.

    آئی آر کے بینر تلے بننے والی فلم ”ہیر مان جا“ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے پہلے’’جانان‘‘ اور’’پرچی‘‘ فلمیں بنا چکے ہیں، جلد ریلیز ہونے والی فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق کی جوڑی اس سے قبل بھی کئی ڈراموں اورفلم ’’پرچی‘‘ میں جلوے دکھا چکی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ فلمی حلقوں اور شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی نوجوان نسل کے مسائل اور حالات کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے. فلم کی کہانی کو اجاگر کرنے کے لیے کئی معروف فنکار میکائل ذولفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر اپنا جلوہ دکھائیں گے.

    یاد رہے کامیڈی سے بھرپور حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی.

  • حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے

    حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے

    چنیوٹ
    حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے اگر عوام اور تاجروں پر ٹیکسوں کا ڈالا گیا بوجھ نہ ہٹایا گیا اور فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائیرہ کار وسیع کر دیا جائےگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ۔نئے پاکستان میں عوام کی زندگی کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔انجمن تاجران ضلع چنیوٹ کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس
    ضلعی مرکزی انجمن تاجران چنیوٹ کے صدر حاجی محمد جمیل فخری نے ضلع چنیوٹ،چناب نگر،لالیاں،بھوآنہ اور دیگر علاقوں مارکیٹوں کے تاجررہنماﺅں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی لے کر سامنے آئی ہے اور عوام اور تاجروں کو ٹیکسوں کے ذریعے پریشان کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان تاجر برادری کے فیصلہ کے مطابق آج ضلع چنیوٹ میں مکمل طور پر شٹرداﺅن کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کی تاجر برادری نے متفقہ طور پر مارکیٹوں دکانوں اور تجارتی مراکز کو بند رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال ٹوکن کے طور پر کی گئی ہے اگر تاجر اور عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد نہ کیا گیا اور ٹیکسوں کا خاتمہ ممکن نہ بنایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائےگا جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی

  • لاہور: نہم جماعت کی کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے والے پبلشراور مصنفین پرمقدمہ درج

    لاہور: نہم جماعت کی کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے والے پبلشراور مصنفین پرمقدمہ درج

    لاہور:پاکستان میں نصاب میں سے اسلامی عقیدے ، اقدار اور تاریخ اسلام کو نکالنے اور نصاب کو غیر اسلامی بنانے کے حوالے سے خبریں تو گردش کرتی ہی رہتی ہیں لیکن لاہور میں ایک تازہ واقعہ میں ایسا ہو ہی گیا ہے. ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ نیو انارکلی پولیس نے جی ایف ایچ پبلشر اور دو مصنفین محمد حسین چودھری اور مسز اعظمی اعظم کیخلاف 295 سی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اختر بٹ کے بیان پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بدنیتی اور دانستہ طور پر کتاب کے صفحہ نمبر 5 سے ختم نبوت سے متعلق الفاظ حذف کیے۔ملزمان کی اس حرکت سے شہریوں کی دل آزاری ہوئی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ ان کا یہ اقدام آئندہ نسلوں کو گمراہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، ان کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں انتشار کا خطرہ ہے۔

    یا رہے کہ نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے باغی ٹی وی پہلے ہی چوہدری شجاعت حسین کے حوالے سے یہ خبر دے چکا ہے کہ نصاب میں تبدیلی کی جارہی ہے .پولیس ذرائع کے مطابق یہ حکومتی ادارے کا کام نہیں بلکی اس میں نجی ادارے اور مصنفین شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.کتاب کی نظرثانی کے دوران ماہر مضمون نے اس غلطی کی نشاندہی کی اس کے باوجود ملزمان نے غلطی درست کئے بغیر کتاب شائع کی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مذکورہ کتاب پر پابندی لگا دی ہے۔

  • عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان کے مشہور سیاحتی مقام پر خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) خلیجی ریاست سلطنت آف عمان کے سیاحتی مقام جبل اخضر پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں چار افراد جان بحق جبکہ آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ایک منی بس جبل اخضر پر اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب وہ سیاحوں کو لیکر واپسی کے سفر پر تھی۔
    رائل عمان پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔ تاہم ابھی تک جاں بحق اور زخمی افراد کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔