Baaghi TV

Author: +9251

  • برہان وانی کو بھارتی فوج کے ظلم وتشدد نے قافلہ تحریک ازادی کشمیر میں شامل ہونے پر مجبور کیا .حمزہ علی عباسی

    برہان وانی کو بھارتی فوج کے ظلم وتشدد نے قافلہ تحریک ازادی کشمیر میں شامل ہونے پر مجبور کیا .حمزہ علی عباسی

    اسلام آباد:آج مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں‌تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشنے والے برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا بھر سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرنے والے افراد اور تنظیموں کی طرف اپنی محبت اور جزبات کا اظہار کیا ہے. ایسے ہی پاکستان کے نامور ادارکار اور صحافی حمزہ علی عباسی نے بھی برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت دی ہے.

    اپنی ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ دنیا کو یہ بات یاد رکھ لینی چاہیے کہ برہان وانی جیسے پڑھے لکھے کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج کے طلم وتشدد نے قافلہ تحریک آزادی میں شامل کیا ہے. بھارتی افواج نے اس کے خاندان سمیت دیگر کشمیریوں پر طلم کی انتہا کردی ان کی تذلیل کی گئی پھر اسی بات نے برہان کو بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کھڑاہونے پر مجبور کیا اور پھر وہ اپنی قوم کی عزت ،تکریم اور بھارتی افواج سے آزادی کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا ہم اس کی شہادت پر اس کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں.

  • پاکستان کو 5 سال 10 ارب ڈالر قرض دیں گے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعلان

    پاکستان کو 5 سال 10 ارب ڈالر قرض دیں گے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے میں‌بین الاقوامی اداروں نے بھی قرض کی صورت میں‌مدد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. ایشائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں‌کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان میں‌مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی .پاکستان اور ایشائی ترقیاتی بینک کے درمیان مذاکرات میں‌کنٹری پارٹنر شپ کے تحت حکمت عملی سے مشاور کی گئی.

    پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے ایشائی ترقیاتی بینک نے یہ قدم آئی ایم ایف کے پاکستان کو قرض دینے کے فیصلے کے بعد اٹھایا ہے.یاد رہے کہ پچھلی حکومتوں نے جس طرح بے دردی سے عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لیے تھے موجودہ حکومت ان قرضوں پر بڑھنے والے سود کی ادائیگی کے لیے بہت زیادہ رقم درکار تھی جس کے اب ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں.

  • عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں‌ کہ ہم کس نالائق کو لے آئے، بلاول بھٹو

    عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں‌ کہ ہم کس نالائق کو لے آئے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان تو چار حلقوں‌ کا رونا روتے تھے، 2018 کے الیکشن میں فارم 45 ملک بھر سے غائب ہے، میں پوچھتا ہوں عمران خان کیلیے یہ سب کیوں کیاجارہاہے،اداروں کومتنازع کیوں بنایاجارہا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے لوئر دیر میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو کہتا تھا کہ جب میں اس ملک کا وزیر اعظم بنوں گا تو سب ٹھیک ہوجائے گا. لو گ مجھ ایماندار کو اتنا پیسہ دیں گے کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن اس وقت اتنا کم ٹیکس اکٹھاہواہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا اور اب اس کمی کوپورا کرنے کیلئے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ، یہ اے این ایف ایوارڈ پر ڈاکہ ڈال کر صوبوں کاحق چھیننا چاہتے ہیں، وہ آئین جس کے لئے ذوالفقار علی بھٹونے پھانسی اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہاد ت قبول کی یہ اس کوتبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان سن لے کے شہیدوں کے خون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،

    بلاول بھٹو نے کہاکہ میری پارٹی اور خاندان کوجیل بھیج دو لیکن اصولوں پر سمجھوتہ ہوسکتا ، اٹھارویں ترمیم اورجمہوریت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ بلاول نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی زرعی اصلاعات کی گئیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان سے نوابی نظام ختم کیا جو کبھی زمین کے مالک نہیں بن سکتے تھے ، ان کو زمین دی ، اس ملک کو آئین دیا ،ایٹمی طاقت بنایا ، لوگوں کوحقوق دیئے اور جینے کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں جو بھی ترقیاتی کام آپ کو نظر آئے گا تو وہ پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہوگا ۔

    انہوں‌نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب سن لو ، اٹھارویں ترمیم اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے ، آج انتقام کی سیاست کررہے ہیں،عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتاہے جس نے عوام کومانا ہو، ضیاءالحق اور مشرف کا آج کوئی نام لینے والانہیں ہے ۔

    انہوں‌ نے کہا کہ آج بھی ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے سلیکٹڈ وزیر اعظم سے ہے ، عمران خان حالات کواس نہج پر لے آئے ہیں کہ لوگ اس کے اقتدار کے پہلے ہی سال اس کے جانے کی دعا کررہے ہیں ، سب پریشان ہیں بلکہ اس کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کہ ہم نے کس نالائق کوسلیکٹ کیاہے ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت اٹھارویں ترامیم ختم اور این ایف سی ایوارڈ کو کم کرنا چاہتی ہے لیکن اگر میرے پورے خاندان کو بھی جیل میں ڈال دیں تو پھر بھی جمہوری نظام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ تاریخ گواہ ہے عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہتا ہے جس نے عوام کے حقوق کے لیے قربانی دی ہو۔ دوسری طرف عوام کے حقوق چھیننے والوں کا نام لینے والا کوئی نہیں، آج بھی ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپی آمریت سے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے آئین دیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بھٹو نے زرعی اصلاحات کرکے لوگوں کو روزگار دیا۔

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے پھاٹک کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کوبلانے کافیصلہ کیا ہے، ریلوے کوتیل کی سپلائی نہ دینے اور ریلوے سے تیل پر لیوی لینے پر سیکرٹری پیرولیم،اورایم ڈی پی ایس اوکو کمیٹی میں طلب کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ریلوے پرٹیکس کی برمارکرنے پر ایف بی آر کوبھی اگلے اجلاس بلانے کافیصلہ کیاگیا،ٹیکس کی وجہ سے ریلوے انجن پر 17کروڑروپے اداکئے اورڈائنگ کارپربھی ٹیکس ہے ۔ ریلوے سکولوں کامعیاربڑھانے کے لیے تحریک انصاف کے ممبر آفتاب جہانگیر کی سربراہی میں سب کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیاگیا، سابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کی طرف سے سرکاری افسر کوکریشن کے حوالے سے بات کرنے سے روکنے پرتحریک انصاف کے ممبر محمد بشیر خان سے جھڑپ ہوگئی ،کرپشن کیس کے حوالے سے بات کرنے پر سرکاری افسرکوروکنا درست نہیں ہے اگر کرپشن نہیں ہوئی توریلوے خسارے میں کیوں ہے؟

    امجد نیازی نے انکشاف کیاکہ ریلوے نے میانوالی میں ٹانگہ سٹینڈ ایک روپے میں لیز کی ہے اوروہاں سے لوگ لاکھوں کمارہے ہیں۔ممبران نے گھوسٹ اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کے لئے موبائل لوکیشن سے مدد لی جائے جس سے پتہ چل جائے گا کہ گزشتہ ایک سال سے ملازم کہاں کہاں تھا۔ ،ریلوے حکام نے بتایاکہ سی بی آئی سیگنلز نظام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں 3گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے،اس کی وجہ سے ٹرنیوں کی وقت کی پابندی متاثر ہوئی ہے اس کواعتراف کرتے ہیں ،اس کے ایک حصہ میں مبینہ کرپشن کی وجہ سے کیس نیب میں بھی ہے اور کچھ لوگ گرفتار بھی ہوئے ہیں ۔ریلوے اور خیرپور ریاست کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا،مجموعی طور پر ریلوے کو نئی چلائی جانے والی دس ٹرینوں سے منافع ہو رہا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیرمین کمیٹی معین وٹو کی صدارت میں پیپس میں ہوا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیرمین کمیٹی معین وٹو نے اگلی کمیٹی کی میٹنگ لاہور میں کرنے کا اعلان کردیا۔ریلوے حکام نے کہاکہ پرائیوٹ لوگ ہمارے ٹریک کو استعمال کریں اپنے گاڑی لے کرآئیں ہمیں ٹریک کا کرایہ دیں. اس کا فارمولا بن گیاہے تین پارٹیوں نے معائدہ کیا تھا جو مال گاڑیاں کے حوالے سے تھا۔جس پر پیپلزپارٹی کے ممبران کمیٹی نے اعتراض لگاتے ہوئے کہاکہ 2013میں یہ کام ہورہا تھا جس پر ریلوے حکام نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا گیا مگر اب تک اس کے بارے میں کچھ نہیں کیاگیا۔

    ریلوے حکام نے کہاکہ ہم روزانہ 45گاڑیاں کراچی سے نکال سکتے ہیں ہم 42گاڑیاں نکال رہے ہیں کراچی سے اس سے زیادہ گاڑیاں نکالنا مشکل ہے۔ایم ایل ون سی پیک کے تحت اپ گریڈکرنے کے بعد170گاڑیاں ہم نکل سکیں گے۔امجد نیازی نے کہاکہ سڑکوں پر زیادہ رش ہے ہر رو زحادثات ہورہے ہیں کیوں ہم دوبارہ اس لوڈ کو ریلوے میں نہیں لارہے،
    محمد اویس

  • کوئٹہ:9 برسوں میں‌5 سوسے زائد کان کن ہلاک ہوگئے

    کوئٹہ:9 برسوں میں‌5 سوسے زائد کان کن ہلاک ہوگئے

    کوئٹہ:پاکستان میں پچھلے 9 سالوں میں 5سوسے زائد کان کن ہلاک ہوگئے ہیں.ان کانوں میں مزدوری کرنے والے کان کنوں کی ہر وقت شدید خطرات کا سامنا ہوتا ہے .اطلاعات کے مطابق 6 ماہ کے دوران بلوچستان میں کانوںکان کنی کے دوران 31 حادثات ہوئے جن میں کام کرنےوالے 38 کان کن ہلاک ہوگئے

    زیادہ حادثات ضلع دکی کی کوئلہ کان میں ہوئے .محکمہ معدنیات کے مطابق تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود پھر بھی بہت سے حادثات ہوگئے ہیں. یاد رہے کہ دنیا بھر میں کانوں میں‌کام کرنے والوں سیکڑوں کان کن معدنیات کی تلاش میں‌اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

  • صوبائی پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کی پریس کانفرنس

    صوبائی پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کی پریس کانفرنس

    چنیوٹ
    موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں کررہی ملک معاشی بدحالی کا شکار عوام مہنگائی بیروزگاری سے خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں اپنی صفوں کے لوگوں کی کالی دولت کو حلال قرار دے کر آزاد جبکہ باقیوں سے انتقامی احتساب لیا جارہا تھا۔صوبائی پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کی پریس کانفرنس
    صوبائی پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتاری قابل مذمت افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کی دولت کو حلال قرار دیا گیا ہے اور انہیں بھی پاکستان سے باہر جانے کا این آر او دیا گیا اور دینے والے کس منہ سے باقی لوگوں کو این آر او دینے یا نہ دینے کی بات کرتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنے تمام سلیکٹڈکرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا انہوں نے کہا ہے کہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کی تحریک سیاسی نابالغوں کا رنگین ڈرامہ ہے اور کچھ نہیں مگر ہم چنیوٹ کو جھنگ ڈویژن میں شامل نہ ہونے کی تحریک میں شامل ہیں اور ہر فورم پر اس کی بھرپور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہے جسے ڈویژن بنانے کی تحریک چلانے والے پہلے جھنگ کو پسماندگی سے نکالیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر تھی ہے اور حکومت کے خاتمہ تک سڑکوں پر رہے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے اور عوام مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں

  • جرمن بینک بلین ٹری منصوبہ کیلئے کتنی خطیر رقم فراہم کرے گا؟ ملک امین اسلم نے بتا دیا

    جرمن بینک بلین ٹری منصوبہ کیلئے کتنی خطیر رقم فراہم کرے گا؟ ملک امین اسلم نے بتا دیا

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو نامی جرمن بینک بلین ٹری سونامی منصوبہ کیلئے 13.5 ملین یورو فراہم کرے گا۔ یہ رقم خیبر پختونخواہ میں شجر کاری کے منصوبوں کے حوالے سے مانیٹرنگ، فائر فائیٹنگ اور استعداد سازی کیلئے فراہم کی جائے گی۔

    جرمن بنک کے نمائندوں نے بروز پیر مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور منصوبے کے حوالے سے تفصیلی تبادلی خیال کیا۔ وفد کی قیادت کے۔ایف۔ڈبلیو بنک کے پرجیکٹ کوارڈینیٹر برائے گورننس شوکت علی کر رہے تھے۔ وفد نے کلائمیٹ چینج کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ادارے کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے مفید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ان سے مقابلہ کرنے کیلئے پوری دنیا کیلئے رہنما کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ کو عالمی سطح پر بے پناہ پزیرائی ملی ہے جبکہ رواں سال ستمبر میں ہونے والے سیکرٹری جنرل کے سمٹ کیلئے چنا گیا ہے جہاں یہ پوری دنیا کو مثالی منصوبہ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت ایکو سسٹم ریسٹوریشن کے نام سے ایک فنڈ قائم کرے گا جس میں دوست ممالک اور عالمی اداروں کو سرمایاکاری کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں چین اور ناروے سمیت کئی ممالک گہری دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا ہم نے خیبر پخونخواہ میں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کیا ہے جس کے نتیجے میں 600 سے زائد لکڑی کے آرے نہ صرف بند ہو گئے بلکہ ان میں سے متعدد گرا دئے گئے۔ اور حالیہ دنوں میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں استعمال کی لکڑی درآمد کی گئی۔ موسمیاتی تبدیلیوں میں دوسرے ممالک اور عالمی اداروں کا تعاون موسمیاتی تبدیلیوں میں حکومتی پالیسیوں کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مضبوط سیاسی بصیرت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو 10 ارب درختوں کے پرجیکٹ کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے رواں سال 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے نصف وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ صوبائی حکومتیں سر انجام دیں گی جبکہ وفاق مانیٹرنگ اور سپروئزری کردار ادا کرے گا۔ وفد نے وفاقی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کے دیگر ارکان میں مسٹر جوہانس ڈائیٹزاورڈاکٹر سٹیفن گامپ شامل تھے۔

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں سائبر کرائمز کے بڑھتے واقعات کے خلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سائبر کرائمز کے حوالے سے کمیٹی کا الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا حل کیاجائے .

    پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین علی خان جدون کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران انٹیگریٹڈ گروپ آف نیشنل انڈسٹریل ٹیکنالوجی ایگزیبیشن(اگنائیٹ)کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اگنائیٹ حکام نےکمیٹی کو بتایا کہ مصنوعی انٹیلیجنس کی ڈیوائس الیکٹروکیور سے بجلی چوری کا پتہ لگایاجا سکتا ہے کہ کون بجلی چوری کر رہا ہے ،اگر زیادہ بجلی چوری والے فیڈرز میں یہ ڈیوائسز لگائی جائیں تو یہ فائدہ مند ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انہوں نے تو ڈیوائس بنائی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرنا تو وزارت توانائی کا کام ہے ، رکن کمیٹی علی گوہر خان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کی دلچسپی نہیں لگ رہی،

    رکن کمیٹی مائزہ حمید نے کہا کہ سائوتھ پنجاب میں بھی انٹرنیٹ کی کنکٹیویٹی بہت کم ہے، رکن کمیٹی سید محمود شاہ نے کہا کہ قلات میں ٹو جی،تھری جی سگنل نہیں ہیں ہم وہاں سے خبر تک نہیں بھیج سکتے ،رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کہا کہ سائبر کرائم کو روکنے کے لیئے اگنائیٹ کس طرح مدد کرسکتی ہے ،سائبر کرائم پر بہت بات کی جاتی ہے لیکن کوئی واضح حل نہیں ملتا ،رکن کمیٹی جویریہ ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے ایک درخواست میری بھی گئی ہوئی ہے لیکن اسے 5 مہینے ہو گئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ فیس بک کو لکھ دیا ہے ،

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک الگ اجلاس کریں گے جس میں آئی ٹی ،اطلاعات، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کے حکام کو بلایا جائے گا ،مستقبل ٹیکنالوجی کاہے۔
    محمد اویس

  • غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

    غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حالیہ قتل کے واقعے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور اے ایس ایف حکام کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کی۔ بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کےچیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کو ائیرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا اور خاص طور پر حج کے سفر پر روانہ ہونے والے خوش نصیب مسافروں کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے چیف سیکورٹی آفیسر جناب علی ٹیپو نے بھی ان کو ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات ،خدمات اور سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی کے بعد غلام سرور خان، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے ائیرپورٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ائیر پورٹ کے ڈیپارچرز اور آرائیول لاؤنجز کا جائزہ لیا اور مختلف اداروں بشمول پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس، انٹی نارکوٹکس فورس، کسٹمز، ایف آئی اے / امیگریشن کےانتظامات اور سروسسز کا بھی بغور مشاہدہ کیا۔اس دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نےحجاج اکرام کے آرام دہ اور خوشگورا سفر کےلیئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ائیرپورٹ پر حجاج اکرام کوکسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کویقین دہانی کرائی اور سیکریڑی ایوی ایشن / ڈائیریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت کی ہدایات برائے حجاج اکرام سے بھی آگاہ کیا۔
    محمد اویس

  • ڈی سی گوجرانوالہ اور چئیرمین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا ایسا مشترکہ بیان جس میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ نائلہ باقر اور چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی گوجر انوالہ عاطف افتخار چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیز کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اس ضمن میں ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی گوجرانوالہ کا از سر نو تعین کر دیا گیا جس کے مطابق چیئر پرسن عاطف افتخار چیمہ وائس چیئرمین ڈپٹی کمشنر گو جرانوالہ نائلہ باقر، سیکرٹری ایڈیشبنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کنول بتول نقوی جبکہ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود،

    محمد احور طفیل وڑائچ، مہر بلال محمود اور پراسیکیوٹر ہو ں گے-

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور چیئر پرسن عاطف افتخار چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اس فورم کوبامقصد اور بامعنی بنایا جائے گا اور مزید بہتری کیلئے معزز ممبران سے رائے طلب کی جائے گی – انہوں نے کہاکہ ڈی سی آفس میں ایک اوور سیز پاکستانیز شکایات سیل بھی بنایا جائے گا جس میں گریڈ 17 کے آفیسر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی – انہو ں نے کہاکہ اوور سیز پاکستانیوں کے کیسوں کی عدالتوں میں پیروی کرتے ہو ئے متعلقہ فورم پر کیسز کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور انہیں ان کے جائز حقوق دلانے اور ان کی جائیدادوں پر ناجائز قابضین سے قبضہ واگذار کروا کر ان کے سپرد کیا جائے گا-

    اجلاس میں ایڈینشل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کنول بتول نقوی اور ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کواب تک ڈیس بور ڈ پر526 کیسز موصول ہو ئے جس میں سے 392 کیسز نمٹا دیئے گئے جبکہ 134 درخواستوں پر محکمانہ کاروائی جاری ہے- انہوں نے مزید کہاکہ ضلعی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی طرف سے اب تک سائلین کی ا ربوں روپے مالیت کی املاک پر ناجائز قبضے ختم کروائے جا چکے ہیں اور انہیں اس فورم پر ریلیف مہیا کیا جا چکا ہے