Baaghi TV

Author: +9251

  • میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے

    میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے

    دلیر سنگھ مہدی کے بھائی میکا سنگھ مہدی جنہوں نے حال ہی میں‌ بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں بالی وڈ‌کے نامور اداکاروں نے شرکت کی جن میں‌سلمان خآن اور شاہ رخ کے نام قابل زکر ہیں. میکا سنگھ کو منگنی کی اس تقریب میں خاص پرفارمنس کے لئے مدعو کیا گیا تھا ، کہا جا رہا ہے کہ میکا نے صرف دس منٹ کے پرفارمنس کے لئے ڈیڑھ کروڑ‌روپے معاوضہ لیا. یوں میکا سنگھ نے دس منٹ میں ڈیڑھ کروڑ کما لئے. یاد رہے کہ نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی تقریب راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں منعقد کی گئی، اس موقع پر امبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور دوست

    موجود تھے۔ تقریب میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی دیکھے گئے. میکا سنگھ بھارت کے ایسے گلوکار ہیں جن کے ساتھ ہر وقت کوئی نہ کوئی کنٹرورسی جڑی رہتی ہے. تاہم ان کے گیت بہت پسند کیے جاتے ہیں. ان کے گائے ہوئے گیت بالی وڈ کے نامور فنکاروں پر پکچرائز ہو چکے ہیں. میکا کے کیرئیر کی سب سے بڑی کنٹرورسی راکھی ساونت کے ساتھ ہوئی جسے آج تک لوگ بھول نہیں سکے.

  • سشمیتا سین ہوئیں سجل اور صبور علی کی دیوانی

    سشمیتا سین ہوئیں سجل اور صبور علی کی دیوانی

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین جنہوں نے بالی وڈ میں کافی کام کیا ہے لیکن ان کے مزاج اور کام کی رفتار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنے کیرئیر کو لیکر کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہیں، سشمیتا سین اداکاری کی وجہ سے کم اور اپنے معاشقوں کی وجہ سے زیادہ چرچا میں رہی ہیں. سشمیتا سین کی پچھلے دنوں قومی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی ہے اب ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کی دو بہنوں کی جو کہ اداکارائیں بھی ہیں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی ہوئی نظر آرہی ہیں. اطلاعات کے مطابق صبور

    اور سجل علی کا بھائی محمد علی کی ملاقات دوران سفر سشمیتا سین سے ہوئی ، اس ملاقات میں انہوں نے محمد علی کی ڈیمانڈ‌ پر ان کی بہنوں سجل اور صبور کے لئے ایک پیغام ریکارڈ کروایا اس میں انہوں نے کہا کہ سجل اور صبور آپ دونوں‌ بہترین‌ اداکارائیں ہو ، میری دعا ہے کہ آپ دونوں اسی طرح‌سے آگے بڑھتی رہو کامیابیاں حاصل کرتی رہو. سشمیتا سین کی یہ وڈیو انسٹاگرام پر کافی وائرل ہو رہی ہے. سجل اور سشمیتا سین کی پہلے سے ہی ملاقاتیں تو ہیں لیکن صبور علی کے ساتھ شاید ہی صبور علی کی ملاقات ہوئی ہو.

  • شائستہ لودھی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    شائستہ لودھی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی جو اپنے مارننگ شوز کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں، ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور وہ تصاویر ہیں شائستہ لودھی کی مکہ مکرمہ کی . شائستہ لودھی نے نیو ائیر پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا پلان بنایا اور اسی غرض سے وہ سعودی عرب پہنچیں. اداکارہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران اور بعد میں خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی. جیسے ہی شائستہ لودھی نے اپنی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو ان کے مداحوں

    اور قریبی دوستوں نے انہیں‌مبارکباد دینے کے سلسلہ شروع کیا.یاد رہے کہ ان سے پہلے ماورا حسین ، ہمایوں سعید ، شہزاد نصیب ، نرگس ، مایا علی سمیت دیگر بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں. شائستہ لودھی نے ایک عرصے سے شوبز کی سرگرمیاں کم کر دی ہیں وہ کم کم ہی ٹی وی پر نظر آتی ہیں یہاں تک کہ وہ شوبز کی تقریبات میں بھی نظر نہیں‌آتیں ، وہ آج کل اپنا کلینک چلانے میں‌ کافی مصروف ہیں وہ کراچی سمیت دیگر شہروں‌میں سکن اور چہرے کے حوالے سے ٹریٹمنٹ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں . تاہم ان کے مداح ان کو ٹی وی پر دیکھنےکےلئے بےتاب رہتے ہیں. ب گش

  • دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    دھرمیندر کو موبائل فون استعمال کرنے میں دقت کیوں ہوتی ہے؟

    بالی وڈ اداکارہ دھرمیندر جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے ہر دلعزیزہیں. انہوں نے حال ہی میں بگ باس 16میں شرکت کی ہے اور شو کے کنٹیسٹنٹس کے ساتھ نیو ائیر منایا، ان کے گیتوں پر شوکے شرکاء نے پرفارم کیا اور دھرمیندر کو محظوظ کیا.میزبان سلمان خان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب گھمانے والا فون ہوتا تھا یعنی ڈائل والا فون ہوتا تھا اس کے نمبر ملانے میں مجھے بہت دشواری ہوتی تھی میرے ہاتھ بڑے بڑے اور انگلیاں موٹی ہیں. دھرمیندر نے کہا کہ یہ مسئلہ مسلسل درپیش ہے کیونکہ ہاتھ اور انگلیاں ہیں ہی اتنی موٹی کہ میں

    موبائل پر ٹھیک طرح سے لکھ نہیں سکتا ، لکھنے کی کچھ کوشش کرتا ہوں لکھا کچھ جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں بالی وڈ کا پہلا ہیرو تھا جس نے سکرین پر شرٹ‌اتاری اس سے پہلے کبھی کسی ہیرو نے سکرین پر شرٹ‌نہیں اتاری تھی نہ ہی ایسے عمل کو اچھا سمجھا جاتا تھا. اس شو کے شرکاء ساجد خان نے کہا کہ دھرمیندر کے وقتوں میں دارا سنگھ ریسلر ہوا کرتے تھے ریسلر دھرمیندر بھی تھے لیکن دھرمیندر کی صورت میں‌بالی وڈ‌کو پہلا مکمل طور پر ہر حوالے سے ایک ہیرو ملا. دھرمیندر کی فین فالونگ بہت زیادہ تھی.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں بین کر دی گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں بین کر دی گئی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب بزنس کیا ہے. اسے انڈیا میں ریلیز کرنے کےلئے زی اسٹوڈیو نے خوب زور لگایا لیکن انتہا پسند ہند جیت گئے اور فلم بین کر دی گئی. آج کے روز بھارت میں یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی تھی اس حوالے سے تمام تر تیاریاں کر لی گئیں تھیں ، پنجاب اور دہلی کے سینماز اس فلم کا شو چلانے کےلئے تیار تھے لیکن فلم کو بین کر دیا گیا ہے. یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن سنٹرل بورڈ نے ہی فلم کی نمائش روک دی ہے۔

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز رکنے کا خدشہ پہلے سے ہی موجود تھا لیکن زی فائیو جس انداز سے تیاریاں کر رہا تھا محسوس ہوتا تھا کہ شاید کوئی رکاوٹ نہ آئے اور فلم ریلیز ہوجائے تاہم ایسا نہ ہو سکا. بھارت کا ایک انتہا پسند گروپ مسلسل فلم پر پابندی کے حوالے سے دھمکیاں لگانے کے ساتھ دہلی ہائیکورٹ‌بھی پہنچ گیا تھا اسی وجہ سے فلم دہلی اور ممبی سمیت دیگر شہروں میں ریلیز نہ ہو سکی اس کے بعد اسے صرف پنجاب میں ریلیز کرنے کا پلان کیا گیا جسے انتہا پسند ہندوں نے روک دیا ہے.

    اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

    ۔ابتدائی طورپر دی لیجنڈ آف مولاجٹ پنجابی زبان میں ریلیز کی جائے گی تاہم فلم بینوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں انڈیا میں ریلیز ہو نے والی پاکستانی فلم بول کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جسے بھارتی سینیما گھروں میں پیش کیا جا نا تھا

  • فراڈ ڈرامہ اختتام پذیر

    فراڈ ڈرامہ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل فراڈ‌ کی آج آخری قسط نشر کی گئی، اس میں احسن خان جو کہ ایک فراڈیہ کا کردار نبھا رہے تھے ان کو انجام تک پہنچایا گیا اور انہیں گرفتار کروا کر برائی کا خاتمہ کیا گیا. اس ڈرامے کی کہانی ایک سماجی ایشو ہے جو بچیوں کی شادیوں اور ان کے ساتھ ہونے والے فراڈ‌ پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح‌سے لوگ جھوٹ بول کر شادی کر لیتے ہیں لیکن بعد میں ویسا کچھ نہیں ہوتا جیسا بتایا جاتا ہے. صبا قمر نے اس ڈرامے میں‌ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جس کے ساتھ زندگی ایک بڑا دھوکہ کر دیتی ہے وہ وقتی طور پر ٹوٹ جاتی ہے لیکن بہت جلد خود کو سنبھال لیتی ہے. اسی طرح‌سے یہ کہانی ان بچوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے جو بن ماں کے پلتے ہیں اور جن کے والد دوسری شادی کر لیتے ہیں.

    اسماء عباس نے اس میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے سوتیلے بیٹے (میکال ذوالفقار) کو کبھی دل سے نہیں‌اپناتی جب موقع ملتا ہے اسکو یہ کہہ کر زندگی سے نکال باہر کرتی ہے کہ تمہاری وجہ سے تمہارے باپ نے میرے نام کچھ نہیں‌ کیا. اس کہانی میں‌والدین کے ایک مضبوط میسج ہے لڑکیوں‌کی شادی سوچ سمجھ کر کریں صرف اس پریشر سے نہ کریں‌کہ لوگ کیا کہیں‌گے کہ اتنی عمر ہو گئی دوسرا یہ ہے کہ لڑکیاں بھی اگر کسی دھوکے کا شکار ہو جائیں تو ٹوٹ کر بکھرنے کی بجائے خود سنبھالیں زندگی کو بھرپور انداز سے جئیں .

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری بھیجی تھی، لیکن ہم قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہے،پیٹرول کی قیمت 214ررپے 80پیسے فی لیٹر برقراررکھی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت 228روپے80پیسے فی لیٹر برقرار ،مٹی کا تیل 171 روپے83پپسے فی لیٹر برقرار ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقراررکھا جائے گا،یکم سے15جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،

    پاکستان میں ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں قمیتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوتا ہے، اور اس وقت عالمی مارکیٹ مین گزشتہ 15 دنوں کی نسبت قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 77 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی ریفائنری قمیت 149 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پیٹرول پر 50 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، اور 14 روپے مارجن سمیت دیگر ٹیکسز بھی شامل ہیں، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت 187روپے فی لیٹر ہے اور اس پر 30 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، جب کہ 10 روپے دیگر چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، اور ڈیزل کی قمیت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔

  • اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لئے سکیورٹی پروگرام جاری کردیا

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لئے سکیورٹی پروگرام جاری کردیا

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لئے سکیورٹی پروگرام جاری کردیا

    ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے لئے سکیورٹی پروگرام جاری کردیا ہے جسکے مطابق نیو ائیر نائٹ پر 3000 سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ شہر کے داخلی، خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق تمام زونل افسران خود اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے۔ اور ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی، ون ویلنگ کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں علاوہ ازیں ٹریفک افسران کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے، ون ویلنگ کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات کی گئی ہے اور مارکیٹوں، عوامی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    ترجمان نے مزید بتایا کہ مشکوک گاڑیوں، افراد کے خلاف سخت چیکنگ کی جائے گی۔ اور عوام خصوصاً نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ کوئی غیر قانونی فعل نہ کریں۔ جبکہ شہری دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔ اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر کریں۔

  • سال 2023 میں دنیا بھر میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے

    سال 2023 میں دنیا بھر میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے

    سال 2023 میں دنیا بھر میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے

    محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق نئے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر34 منٹ پر شروع ہوگا۔ مکمل سورج گرہن9 بجکر 17 منٹ پرہوگا اور 10 بج کر57 منٹ پرختم ہوگا۔ سال نو کا پہلا سورج گرہن بنگلا دیش، سری لنکا، ایران ، افغانستان، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دنیا کے دیگرممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

    سال کا پہلا اور دوسرا جزوی چاند گرہن 5 اور 6 مئی 2023 کوہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 13 منٹ پر شروع ہوگا۔ جزوی چاند گرہن 10 بجکر 23 منٹ پر مکمل ہوگا جس کا اختتام اگلے دن 6 مئی کو 12 بجکر 33 منٹ پر ہوگا۔ اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 18 منٹ ہوگا۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن مکمل طورپرنظر آئے گا۔اس کے علاوہ دیگر ممالک بنگلہ دیش،بھارت،سری لنکا،ایران،عراق،متحدہ عرب امارات،روس،چین،اور متعدد ایشائی ممالک میں دیکھا جائے گا۔

    سال 2023 کا مجموعی طور پر تیسرا اور دوسرا جزوی سورج گرہن 14 اور 15 اکتوبر کو لگے گا جس کا آ غاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ اور اختتام 15 اکتوبر یعنی اگلے دن رات 12 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔اس سورج گرہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹے 54 منٹ ہو گا۔ پاکستان سمیت دیگر ایشائی ممالک میں رات ہونے کی وجہ سے یہ دیکھا نہیں جا سکے گا۔ امریکا ،برازیل، کینیڈا اور دیگر ممالک میں یہ سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ جزوی سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    سال 2023 کا چوتھا اور دوسرا جزوی چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کو لگے گا۔پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق اس کا آغاز رات 11 بجکر2 منٹ پرہوگا جبکہ عروج اگلے دن 29 اکتوبر کورات ایک بجکر53 منٹ پراوراختتام 3 بجکر 28 منٹ پر ہوگا۔اس کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 27 منٹ ہوگا۔ پاکستان میں یہ چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ سنگاپور،بھارت،جاپان،متحدہ عرب امارات، ایران۔عراق،روس،چین اور دیگر ممالک میں یہ نظر آئے گا۔

  • شہریوں کا کال ڈیٹا ریکارڈ غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرنے کا انکشاف

    شہریوں کا کال ڈیٹا ریکارڈ غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرنے کا انکشاف

    شہریوں کا کال ڈیٹا ریکارڈ غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرنے کا انکشاف

    پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کا کال ڈیٹا ریکارڈ غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفتیشی افسران حساس ترین ریکارڈ کوملزمان کو پکڑنے کے ساتھ عام شہریوں کو بھی تنگ کرنے میں استعمال کرنے لگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی ملی بھگت سے سی ڈی آر حاصل کرکے غلط استعمال کیا جارہا تھا۔

    اوسطا لاہور میں سالانہ سوالاکھ سمیت پنجاب بھر میں 6لاکھ سے زائد شہریوں کی سی ڈی آرز لی جارہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیشی افسران بہت سارے عام شہریوں کے فونزکی سی ڈی آرز دینے میں ملوث ہیں۔ شہریوں کے حساس ریکارڈ کو تحفظ دینے کے لئے آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کردیں۔ اعلی حکام نے پولیس افسران کو پابند کردیا کہ موبائل کالز کا ریکارڈ اب ایف آئی ار کے بغیر نہیں ملے گا۔

    ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی سی ڈی آرز لینے کے لیے تفتیشی افسر کواپنے ضلعی دفتر میں رابطہ کرنا ہوگا۔ سی ڈی آر لیک ہونے کی صورت میں ڈی پی او ذمہ دار ہونگے۔ ایس پی انوسٹی گیشن متعلقہ کمپنی کے ساتھ رابطہ میں ہونگے ۔ بذریعہ ای میل کسی بھی ملزم کا ڈیٹا چاہئے ہوگا تو سی ڈی آر حاصل کی جائے گی۔ متعلقہ دفتر تفتیشی کو آگاہ کرے گا کہ سی ڈی آرز وصول کی جائیں ۔ ہر2ماہ بعد آرپی اوز اپنی حدود میں لی گئی سی ڈی آرز کا آڈٹ کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    سی ڈی آرز کی مدد سے پکڑے گئے ملزمان کی تفصیلات بھی آئی جی پنجاب کو فراہم کی جائیں گی ۔ عام شہری کے فون کاریکارڈ حاصل کرنے کےلئے آئی جی پنجاب سے اجازت لینا ہوگی۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے سی ڈی آر کے غلط استعمال کو روکنے کےلئے نئے ایس اوپیز جاری کروادیے۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشنز کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی نے نئے ایس او پیز تیار کئے۔