شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری، صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود ،چئیرمین اوورسیز پاکستانیز ولید اقبال خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم، مدثر اقبال،انسپکٹر مرتضی ڈوگر نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے میٹنگ کی
Author: +9251
-

ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کے 227 رنز ہدف کے جواب میں 3 وکٹ پر 95 رنز بنا لئے
ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی تین وکٹیں گر گئی ہیں اور پاکستانی ٹیم نے 95 سکور کئے ہیں. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. آخری کھلاڑی بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں.
افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اگر پاکستان افغانستان سے یہ میچ ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کی بجائے اسے واپس پاکستان آنا پڑسکتاہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہت ہی بری خبر ہو سکتی ہے. بہر کیف میچ ابھی جاری ہے اور سب کی نظریں میچ پر لگی ہوئی ہیں.
-

بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اور فوری اقدامات کیے جائیں .عثمان بزدار
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا حکم پولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرے، جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے
بچو ں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر بہت تشویش ہے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز سدباب یقینی بنائیں جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتیوزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں سے زیادتی اور پورنوگرافی کے واقعات پر بہت تشویش ہے۔ میں صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو معصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ بچوں کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کسی بھی معاشرے کیلئے بدنما داغ ہیں، لہٰذا ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔
٭٭٭٭ -

خادم حسین رضوی پھر حرکت میں 30 جون کو تربیتی کنونشن سے خطاب کریں گے.
کراچی:تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ پاکستان علامہ خادم حسین رضوی پھر حرکت میں آگئے .30 جون سے سرگرمیاں شروع .اطلاعات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی نے اپنی رہائی کے بعد پھر سے تحریکی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں پہلا پروگرام 30 جون 2019 بروز اتوار حمزیہ غوثیہ لان بالمقابل سوک سینٹر حسن اسکوائر میں کارکنان کے تربیتی کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے
تحریک کے ترجمان کے مطابق تربیتی کنونشن کا آغاز شام ساڑھے چار بجے ہوجائے گا، نماز مغرب کے بعد امیرتحریک لبیک خصوصی خطاب فرمائیں گے .یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کئ ماہ گرفتار رہنے کے بعد رہاہوئے ہیں اور اب ان کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوتا ہے اس تربیتی کنونشن کے بعد ہی معلوم ہوگا
… -

بینظیربھٹونےمجھےسچ بولناسکھایااورمیں سچ بولوں گا،بلاول بھٹو
اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری کئ دنوں سے حکومت کے خلاف بیان بازی کا محاذ گرم رکھے ہوئے ہیں اور گاہے بگاہے سیاسی جملے اور فقرے بول کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہتے ہیں. تازہ رد عمل میں بلاول بھٹونے کہا ہے کہ اس کی ماں بینظیربھٹونےاسے سچ بولناسکھایااورمیں سچ بولوں گا.بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ جھوت بولیں گے تومیں آپ کو جھوٹا ہی کہوں گا اور اگر آپ سیلیکٹڈ ہیں تو میں آپ کو سیلیکٹڈ ہی کہوں گا
آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا ہے کہ حکومت نے میرے خلاف قرار دار پاس کرکے اچھا نہیں کیا.عوام کے معاشی قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے .بلاول بھٹو میں اسپیکر کو کئی خطوط بھیجے ہیں لیکن اسپیکر صاحب کہتے ہیں کہ مجھے تو کوئی خط موصول نہیں ہوا.میں اس کے باوجود اسپیکرکامیں ذاتی طورپربہت احترام کرتاہوں.سلیکٹڈلفظ حذف کیاجاتاہےتوحکومتی اراکین کی چورڈاکو،لٹیرےاورگالیاں کیوں حذف نہیں کی جاتیں
-

ن لیگ میں دراڑیں ،ناراض ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد:ن لیگ کے ناراض ارکان اسمبلی کی عمران خان سے ملاقاتوں کی اطلاعات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے. اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات بنی گالہ میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰپنجاب سردار عثمان بزدار اور سیاسی میدان کے کامیاب کھلاڑی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے.
بنی گالہ میں ن لیگ ارکان اسمبلی کی اس وقت کی ملاقات نے ن لیگ میں دراڑ اور ٹوٹ پھوٹ کی خبروں کی تصدیق کردی ہے. ارکان نے لیگی رہنماوں کی بے وفائیوں کا تذکرہ بھی کیا اور اپنے علاقوں کے عوام کے بہتر مفاد کے لیے حکومت سے مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے. وزیر اعطم سے اس ملاقات میں پاکستان کے سب سے بڑے کامیاب سیاسی کھلاڑی اور ماہر جوڑ توڑ جہانگیر ترین کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں. ان ارکان اسمبلی کی حالیہ ملاقات سے ن لیگ کے وجود کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ کردیا ہے.
-

شبِ یاس میں ضیائے آس ۔۔۔ رضی الرحمن جانباز
میں جیسے ہی ریاضی کا پرچہ دے کر کمرہ امتحان سے باہر نکلا مجھے اپنا ایک سینئر ساتھی راہداری میں کھڑا نظر آیا۔ اس کے چہرے پر چھائی گہری پثمردگی اور مایوسی دیکھ کر میں نے اس سے پرچے کی بابت کوئی سوال نہ کیا۔ لیکن وہ مجھے ملتے ہی پھوٹ پڑا اور روہانسے انداز میں اپنے پرچے کی خرابی کا احوال سنانے لگا۔ کینسر کی آخری سٹیج پر زندگی سے ہارے ہوئے ایک مایوس مریض کی طرح وہ ناامیدی کی آخری سٹیج پر آگے مزید تعلیم جاری نہ رکھنے کا مصمم ارادہ کر چکا تھا۔ اس کی زبان سے نکلتے ہوئے ناامیدی سے لبریز جملے میرے کانوں سے ٹکرا کر فضاء کی پر سکون لہروں میں ارتعاش پیدا کر رہے تھے۔ جب وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال چکا تو میں اس سے گویا ہوا "بتاؤ تھامس ایڈیسن نے بلب ایجاد کرتے وقت کتنی مرتبہ ناکامی کا سامنا کیا تھا؟” کہنے لگا "نو سو ننانوے مرتبہ۔” میں نے کہا "اگر وہ بھی تمھاری مثل پہلی دوسری ناکامی کے بعد ناامید ہو جاتا اور کہتا کہ یہ مجھ سے نہ ہو پائے گا تو وہ کبھی بلب ایجاد نہ کر سکتا۔” مختصر یہ کہ میں نے اسے مایوسی کے متعفن جوہڑ سے نکال کر امید، ہمت اور جذبے کے پاکیزہ چشمے سے اشنان کروانے کی سعی کی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج بھی جب وہ مجھے ملتا ہے تو کہتا ہے کہ اگر آج میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں تو تمھاری وجہ سے ہوں۔
معزز قارئین! مایوسی ایک ایسا گناہ ہے جو لذت سے تہی دامن ہے۔ آخر مایوسی کو کفر کیوں قرار دیا گیا؟ آخر کیوں اللہ نے بنی نوع انسان کو ناامیدی سے حکما روکا ہے؟ درحقیقت ناامید ہونا اللہ کی رحمت کا انکار ہے۔ مایوسی کا مطلب اس رحمت خداوندی کا انکار ہے جو اس کے غضب پر ہاوی ہے۔ مگر صد افسوس! کہ آج ہر سمت مایوسی و ناامیدی کے تعفن سے معاشرے کی فضاء بوجھل ہے۔ آج طلباء سے لے کر حکومتی ایوانوں تک تمام شعبہ ہائے زندگی اور عوام کے تمام طبقات میں یاس و ناامیدی کے ڈیرے ہیں۔ آج اگر ایک طالب علم کو دیکھیں تو وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے، کسان اپنی زراعت سے، صنعت کار اپنی صنعت سے، نوجوان روزگار سے، الغرض کہ ہمارے عوام مہنگائی، بے روزگاری، توانائی کے بحران، ڈالر کی اونچی اڑان، سیاسی و مذہبی فرقہ واریت اور کہیں عصبیت و لسانیت کی وجہ سے مایوس نظر آتے ہیں۔ یاد رہے مایوسی ہمیشہ ابلیس کی طرف سے ہوتی ہے۔ ابلیس کا کام بنی نوع انسان کو اللہ کی رحمت سے ناامید کرنا ہے۔ اور جب انسان رب کی رحمت سے ناامید ہوتا ہے تو پھر وہ اپنے مستقبل سے، سونے جاگنے سے، چلنے پھرنے سے، اپنی مصروفیت و فراغت سے، جزاء و انعام سے، موت و آخرت سے حتی کہ اپنی زندگی سے بھی مایوس ہو جاتا ہے۔ اور پھر عموما اس یاس و ناامیدی کا نتیجہ خودکشی کی صورت میں نکلتا ہے، معاملہ پھر صرف خودکشی پر ختم نہیں ہوتا بلکہ ذلت و رسوائی کا ایک طویل سلسلہ عذاب الہی کی صورت میں شروع ہو جاتا ہے۔
معزز قارئین! ستم تو یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں اس شب یاس میں ضیائے آس دکھانے والے مفقود ہیں۔ چہار سو آدھا گلاس خالی دیکھنے اور دکھانے والے ہیں۔ ہر سمت ایسے لوگوں کی بھیڑ ہے جو سادہ لوح عوام کو ملک و قوم کے حوالے سے مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلتی نظر آتی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا کا منفی کردار جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اقتصادی، معاشرتی، انتظامی اور سیاسی کمزوریوں کے متعلق عوام الناس کو آگہی دینا میڈیا کی اہم ذمہ داری ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مثبت پہلؤں کو یکسر ہی نظر انداز کر کے تصویر کا صرف ایک رخ ہی دیکھایا جائے۔ قوموں پر کڑے وقت آتے ہی ہیں، لیکن تاریخ صرف ان کے نام درخشندہ حروف میں لکھتی ہے جو مشکل حالات میں ڈھارس بندھانے والے ہوتے ہیں۔ مایوسی اور ناامیدی کا پرچار کرنے والوں کا نام تو ملک و قوم کے مجرموں کی فہرست میں آتا ہے۔
غزوہ خندق کے موقع پر مسلمانوں پر کڑا وقت تھا۔ دس ہزار کا ٹڈی دل مدینہ کی نوزائیدہ ریاست کو نگل جانے کے لیے آیا تھا۔ دوسری طرف مسلمانوں کے حالات انتہائی پتلے تھے۔ کہیں فاقہ کشی کا یہ عالم تھا کہ پیٹ پر پتھر بندھے تھے اور کہیں منافقوں اور غداروں نے پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا۔ خوف کا یہ عالم تھا کہ کلیجے منہ کو آ رہے تھے۔ ایسے دگرگوں حالات میں رہبر اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے چٹان پر ضربیں لگاتے ہوئے فارس، روم اور یمن کی فتح کی بشارتیں دے کر صحابہ اکرام رضی اللہ تعالی عنہم کی ڈھارس بندھائی اور انھیں تابناک مستقبل کی نوید سنائی۔
معزز قارئین! آج ہمارے معاشرے کو بھی ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے جو مایوسی کے ظلمت کدوں میں امید کے دیپ جلائیں۔ آج ہمارے طلباء کو ایسے اساتذہ کی ضرورت ہے جو روشن مستقبل کی نوید سے ان کے جذبوں کو جلا بخشیں۔ آج ہمارے کسان کو، صنعت کار کو، مزدور کو، کھلاڑی کو، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو حوصلہ اور جذبہ دینے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بقول اقبال:
ذرا نم ہو یہ مٹی تو بڑی زرخیز ہے ساقی
اور یہ سب امید، جذبہ اور حوصلہ دینے کے لیے کوئی خلائی مخلوق نہیں اترے گی۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں کو امید دلائیں۔ ایک ہارے ہوئے شخص کے جذبوں کی راکھ کو چنگاری دیں، کہ نہیں! تم جیت سکتے ہو۔ ایک انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں پڑے مریض کو امید دلائیں کہ نہیں! تم ابھی جی سکتے ہو۔ امتحان میں ناکام ہونے والے طلباء کو بجائے ملامت کرنے کے یہ کہہ کر ڈھارس بندھائیں کہ کیا ہوا جو اس بار فیل ہو گئے محنت کرو آئندہ ان شاءاللہ کامیاب ٹھہرو گے۔ لوگوں کے رویوں سے مایوس شخص کو تلقین کریں کہ مخلوق سے توقعات اور امیدیں ختم کر کے خالق سے امیدیں وابستہ کر لو کبھی مایوس نہیں ہو گے۔ مایوسی ایک ایسا ناسور ہے جو انسان کی صلاحیتوں کو سلب کر لیتا ہے۔ مایوس شخص ہر وقت ڈپریشن کا شکار رہتا ہے۔ایسا شخص خود بھی پریشان رہتا ہے اور دوسروں کی پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس لیے ہم نے خود بھی ہمیشہ رحمت خداوندی سے پرامید رہنا ہے اور لوگوں کو بھی مایوسی کے گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکال کر امید کے اجالے میں لانا ہے۔ کیونکہ ہمارا رب ہمیں حکم دیتا ہے "لا تقنطو من رحمة الله” (اللہ کی رحمت سے ناامید مت ہو جانا)۔ ناامید تو وہ لوگ ہوں جن کا رب نہ ہو۔ ہمارا تو رب الحي و القيوم ہے اس لیے ہم کیوں ناامید ہوں۔ -

کرکٹ کے میدان میں افغانستان کا جوابی وار صفر پر پہلا پاکستانی کھلاڑی واپس پویلین بھیج دیا
لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم افغان کرکٹ ٹیم کی طرف سے سخت جوابی وار کا مقابلہ نہ کرسکی اور پاکستان کا فخر صفر پردھڑم کرکے جا پڑا جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوکر پویلین واپس جا پہنچے .پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے
پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن حسب روایت پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آنے لگی .یاد رہے کہ اگر پاکستان افغانستان سے ی میچ ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کی بجائے اسے واپس پاکستان آنا پڑسکتاہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہت ہی بری خبر ہو سکتی ہے. بہر کیف میچ ابھی ابتدائی مراحل میں آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا .سب کی نظریں میچ پر لگی ہوئی ہیں.
-

لوگ مجھے کاسٹ نہیں گرل فرینڈ بنانے کے چکروں میں ہوتے ہیں. ملیکا شیراوٹ پھٹ پڑیں
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ملیکا شیراوت کہتی ہیںکہ لوگ مجھے فلموں میں کاسٹ نہیں بلکہ گرل فرینڈ بنانا چاہتے ہیں، ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ انہیں آف اسکرین رومانس سے انکار کے باعث کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں لوگ مجھے گرل فرینڈ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ملیکا شراوت نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہیروز اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہر معاملے اور مسئلے پر رائے رکھنے اور آواز اٹھانے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو اپنی فلموں میں ان کی جگہ گرل فرینڈز کو کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا۔
اداکارہ کے مطابق جب وہ ماضی میں خواتین کے حقوق اور بولی وڈ میں خواتین کی عزت و حیثیت پر بات کرتی تھیں تو کسی کو ان کی بات سمجھ نہیں آتی تھی، اب حالات کچھ بدلنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ اداکاروں کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں میں کام نہیں مل سکا۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اب متعدد بولی وڈ اداکار ان کی جگہ اپنی گرل فرینڈز کو فلموں میں کاسٹ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بولی وڈ میں کام کے بدلے جنسی تعلقات اور رومانس کی باتیں بھی ہوتی رہتی ہیں اور ماضی میں آئٹم گرل ملکا شراوت بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ ماضی میں انہیں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا۔ اداکارہ نے جولائی 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان سے کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر لوگوں سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں گی تو فلموں میں کام ملے گا۔
-

لندن:افغان کرکٹ ٹیم کے حامی پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑے
لندن:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کےپہلے مرحلے کے اختتام پر صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ ٹیم کے حامیوں نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے پاکستانی شائقین پر حملہ کردیا .پولیس حکام نے افغان شائقین کو پاکستانی شائقین پر حملے کرنے سے روکنے کی بھر کوشش کی .
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اب کھیل کے میدانوں تک جا پہنچی ہے .یہی وجہ ہے کہ میچ کے دوران جب بھی کوئی افغان کھلاڑی آوٹ ہوتا تھا تو پاکستانی شائقین کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے اس کے جواب میں افغان شائقین پاکستانیوں پر جملے کسنے کی ناکام کوشش کرتے رہے .یہی وجہ ہے کہ میچ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر افغان شائقین نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے پاکستانی شائقین پر حملہ کردیا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا