Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ درندہ ہے، ایک اورخاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ درندہ ہے، ایک اورخاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےجنسی زیادتیوں کے انکشافات کا سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ ایک اور امریکی خاتون جین کیرل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے جنسی حملے کا پردہ چاک کردیا اس خاتون کے مطابق شاپنگ کے دوران ٹرمپ نے کیرل سے کہا کہ وہ کسی خاتون کے لیے زیر جامہ لباس خریدنا چاہتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں ان کی مدد کریں، ”اس موقع ٹرمپ نے ایک ایسے انتہائی باریک کپڑے کا لباس منتخب کیا، جس کے آر پار دیکھا جا سکتا تھا اور مجھ سے اسے پہننے کو کہا۔ دروازہ بند ہوتے ہی ٹرمپ نے مجھ پر حملہ کیا، مجھے دیوار کے ساتھ لگا دیا اور اپنے چہرے سے زبردستی میرے ہونٹ دبانے لگا۔ پھر ٹرمپ نے میری لیگنگز پھاڑ دی۔ اس دوران میں خود کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی اور اس کمرے سے بھاگ گئی۔ یہ پوری کارروائی تین منٹ تک جاری رہی۔“

    جین کیرل نے مزید کہا کہ جب وہ وہاں سے بھاگیں تو اس وقت شاپنگ مال کا کوئی بھی ملازم وہاں موجود نہیں تھا۔ ان کے مطابق خوف کی وجہ سے انہوں نے اس واقعے کی رپورٹ جان سے مارنے کی دھمکیوں اور ملازمت سے فارغ کیے جانے بدنامی کے ڈرسے درج نہیں کرائی۔ انہیں تاہم انہوں نے اس بارے میں دو صحافی دوستوں کو بتایا تھا۔ نیو یارک میگزین نے جب ان دونوں صحافیوں سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔

    یاد رہے کہ اس قبل 2016 میں صدر بننے سے قبل انتخابی مہم کے دوران بھی کئی خواتین نے ٹرمپ پر جنسی ہراسی کے الزامات عائد کیے تھے۔ جنہیں ٹرمپ نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ ان زیادہ تر الزامات کا تعلق زبردستی بوسہ لینے اور جسم کے مخصوص حصوں پر ہاتھ لگانے سے متعلق تھا۔ تاہم جین کیرل نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

  • دبئی بنا کاروں کا قبرستان

    دبئی بنا کاروں کا قبرستان

    بینٹلے، فیراری، رینج روور، رولس رائس اور دیگر قیمتی ترین سپر اور اسپورٹس کاروں کا قبرستان دبئی کے قریب شارجہ کا ایک میدان ہے جہاں قیمتی کاریں کباڑ خانے میں تبدیل ہو رہی ہیں ۔
    دبئی میں جب 2012 میں شدید معاشی بحران آیا تھا تو ان کاروں کے مالکان اپنی پر تعیش زندگی کو مزید جاری نہ رکھ سکے اور قرضوں کے بوجھ تلے دبتے چلے گے ۔ ان مقروض باشندوں میں زیادہ تر امریکی اور برطانوی لوگ تھے جو قرض کی واپسی اور گرفتاریوں کے ڈر سے یہاں سے بھاگ نکلے ۔ بعض افراد کی گاڑیاں ائیرپوٹ پر ہی موجود ہیں جن کے اندر چابیاں لگی ہوئی ہیں ۔
    یہ مہنگی ترین لگثری گاڑیاں وہی پڑی پڑی خراب ہو کر مٹی میں مل رہی ہیں ۔

  • حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کب ہو گی؟ بالآخر اعلان ہو گیا

    حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کب ہو گی؟ بالآخر اعلان ہو گیا

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں‌ گے. مذکورہ اے پی سی اپوزیشن جماعتیں‌ مشترکہ طور پر حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق لائحہ عمل ترتیب دیں‌ گی. یہ کانفرنس 26 جون کو صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ہو گی.

    اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے بھی فیصلہ کیا جائے گا. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران حکومت مخالف تحریک اور کل جماعتی کانفرنس پر مشاورت کی گئی تھی۔ اسی طرح بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات میں‌ بھی اے پی سی کے انعقاد پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا.

    اے پی سی میں ملک بھر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں‌ شریک ہوں‌ گی. اےپی سی میں شہبازشریف، بلاول بھٹوزرداری شریک ہوں گے. اسی طرح اےاین پی،جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کےقائدین شریک ہوں گے. اےپی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانےسےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا.

  • زندگی کی قدر کریں

    زندگی کی قدر کریں

    زندگی کی قدر وہی کرتے ہیں جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہو ۔ موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے والوں میں ایک 60 سالہ اسکوبا ڈائیور استاد جان لو بھی ہے جو جنوبی چین (ساؤتھ چائنا) کے سمندر میں تائیومان جزیرے کے قریب اسکوبا ڈائیونگ کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک اس کی کشتی الٹ گئی ۔ اس 60 سالہ چینی شخص نے جان بچانے والا ربڑ کا ٹائر نما لائف بواٸے نکال کر تیزی سے ساحل کی طرف آنے کی کوشش کی ۔ لیکن تیز لہروں نے اس جان لو نامی شخص کو ساحل سے بہت دور کر دیا ۔ یہاں تک کہ ساحل جان لو کی نظروں سے اوجھل ہوگیا ۔ جان لو کے پاس کھانے پینے کو کچھ بھی موجود نہیں تھا ۔ جب جان لو کے پاس کوئی چارہ نہ رہا تو اس نے اپنے لائف بوائے ٹائر سے باتیں کرنا شروع کر دی ۔
    جان لو چار دن تک مسلسل کھارے پانی میں رہا جس کی وجہ سے جان لو کی جلد اتنی خراب ہوچکی تھی کہ جلد کے بعض حصے جسم سے الگ ہو رہے تھے ۔ کپڑوں کی رگڑ اس جلد کو مزید نقصان پہنچا رہی تھی ۔بالآخر چوتھی رات جان لو کی آزمائش کچھ کم ہوئی جب ایک بحری جہاز جان لو کے قریب سے گزرا اور اس نے جان لو کو پانی سے نکال کر اس کی جان بچائی

  • برطانیہ سے ملزموں کی حوالگی کے معاہدہ کیا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

    برطانیہ سے ملزموں کی حوالگی کے معاہدہ کیا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد:سابق وزیر اعطم نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے متعلق حکومت پاکستان کے برطانیہ سے طئے پانے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں. وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے اس معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ فی الحال اسحاق ڈار کی پاکستان کو حوالگی سے متعلق ہے.

    برطانوی حکومت کے نمائندے گرائم بگر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کوان کے خلاف پاکستان میں کیسز کی پیروی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا. جس کے لیے پاکستان نے حکومت برطانیہ سے درخواست کی تھی. وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی برطانیہ سے پاکستان حوالگی کے تمام اخراجات حکومت پاکستان خود برداشت کرے گی.اس معاہدے میں یہ بھی لکھا ہے کہ حوالگی کے بعد کوئی ملک برطانیہ سے کسی قسم کا مالی مطالبہ نہیں کرسکتا .اس ایم او یو پر برطانوی گرائم بگر نے دستخط کیے ہیں.

  • ٹرمپ کی عمان کے ذریعہ ایران کو پیغام بھیجنے کی رپورٹیں‌ درست نہیں، امریکی وزارت خارجہ

    ٹرمپ کی عمان کے ذریعہ ایران کو پیغام بھیجنے کی رپورٹیں‌ درست نہیں، امریکی وزارت خارجہ

    امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمان کے ذریعہ ایران کو پیغام بھیجنے سے متعلق رپورٹیں‌ درست نہیں ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ ترجمان مورگن آرٹاگس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ یہ تمام رپورٹیں غلط ہیں اور یقینی طور پر ایران کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ امریکی سفارت کاری کا جواب سفارتی طریقہ سے ہی دے.

    واضح‌ رہے کہ قبل ازیں ‌ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالہ سے یہ خبر آئی تھی کہ انہوں نے عمان کے ذریعہ ایران کو حملہ کی وارننگ دی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کسی بھی بات چیت سے انکار کیا گیا تو اب امریکہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران کو پیغام بھیجنے کی اطلاعات درست نہیں‌ ہیں.

  • ایران پر حملہ ہوا تو خطہ میں امریکی مفادات کو آگ لگ جائے گی، ترجمان ایرانی فوج

    ایران پر حملہ ہوا تو خطہ میں امریکی مفادات کو آگ لگ جائے گی، ترجمان ایرانی فوج

    ایران نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو خطہ میں امریکی مفادات کیلئے سنگین نتائج پیش آئیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابو الفضل شیکرچی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی کوئی جنگ نہیں‌ چھیڑی اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ ہے لیکن دشمن کو کسی غلط فہمی میں نہیں‌ رہنا چاہیے . ایران کی جانب ایک گولی بھی چلائی گئی تو وسط اور مغربی ایشیاء میں امریکہ کے مفادات کو آگ لگ جائے گی. انہوں نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کے نتیجہ میں بڑے انقلابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. ہم ایک گولی کا جواب دس گولیوں‌ سے دیں گے.

    ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابو الفضل شیکرچی نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے خلاف کسی طور جنگ چھیڑنے کی صلاحیت نہیں‌ رکھتے، ایران نے خود کو حملہ کی زد میں‌ پایا تو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور اسے تاریخی جواب دیا جائے گا جس پر اسے پچھتانا پڑے گا.

    واضح رہے کہ ایرانی جنرل کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا حکم دے دیا تھا تاہم بعد جہاز واپس بلا لئے گئے.

  • امریکہ میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 فضائی کرتب باز ہلاک

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 فضائی کرتب باز ہلاک

    امریکہ میں طیارہ حادثہ کے نتیجہ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. یہ طیارہ فضائی کرتب بازوں‌ کو لیجا رہا تھا کہ اس کے ساتھ حادثہ پیش آگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والے ہوائی جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.
    طیارہ کو آگ لگنے کے بعد یہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر آگرا اور تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ طیارہ ہوائی کے ایک جزیرے پر گرا اور زمین پر گرتے ہی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا.

    رپورٹ کے مطابق طیارہ میں جتنے بھی افراد سوار تھے سبھی موقع پر ہلاک ہو گئے. امریکہ میں‌ پیش آنے والے اس طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

  • اسلام آباد، مدرسہ انتظامیہ کا کمسن طلباء کی گرفتاری کا الزام، بچوں‌ کو کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا، مولانا ضیاء اللہ

    اسلام آباد کے قدیم دینی ادارے دارالعلوم اسلام آباد کے مہتمم مولانا ضیاء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے مدرسہ پرقانون نافذ کرنے والے اداررے کے اہلکاروں نے دھاوا بولا اور سات کمسن طلباء‌ جن کی عمریں‌ دس سے پندرہ برس تھیں انہیں‌گرفتار کر کے لئے گئے تاہم بعد میں انہیں کھانا کھلا کر چھوڑ دیاگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا ضیاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار بچوں سے مختلف سوالات پوچھے جاتے رہے. ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اہلکار غیر ملکی سفیروں کو ہمارے ادارے کے دورے کرواتے رہے اور اسے ایک ماڈل مدرسہ کے طور پر پیش کرتے رہے لیکن اب اسی ادارے پر توہین آمیز انداز سے بلاجواز چھاپہ مار کر ادارے کی چالیس سالہ ساکھ کو مٹی میں ملا دیا گیا-

    مولانا ضیاء اللہ نے وفاق المدارس اور دیگر جماعتوں کے ذمہ داران اور معروف علماء کرام کی موجودگی میں صدر پاکستان اور وزیراعظم عمران کان سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے ہمارے ادارے کی توہین ہوئی ہے.

  • دنیاپور : تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میلسی روڈ اڈا پیر جیونڑے پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کی ااطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی-کار سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ملک طیب اعوان تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور شفٹ کر دیا