Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی انتخابات، ہر پانچویں‌ امیدوا رکے مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث‌ ہونے کا انکشاف

    بھارتی انتخابات، ہر پانچویں‌ امیدوا رکے مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث‌ ہونے کا انکشاف

    بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی نے ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیں‌جن پر سنگین نوعیت کے مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث ہونے کے الزامات ہیں جبکہ دوسری جانب نیشنل کانگریس بھی اس معاملہ میں‌ایک قدم ہی فاصلے پر ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ایسوسی ایشن برائے جمہوری اصلاحات نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بھارت میں عام انتخابات اور امیدواروں‌کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ‌ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے چالیس فیصد امیدواروں‌پر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں. بعض‌ امیدوار ایسے بھی ہیں‌جو قتل اور خواتین کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم سے متعلق الزاما ت کا سامنا کر رہے ہیں.

    رپورٹ‌ میں‌ کانگریس سے متعلق بھی کہا گیا ہے کہ اس کے بھی 39 فیصد امیدواروں‌پر اسی نوعیت کے الزامات ہیں‌. یوں‌ دونوں‌ جماعتوں‌کے کردار میں محض انیس بیس کا ہی فرق محسوس ہوتا ہے.

    رپورٹ‌ میں‌ کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں‌حصہ لینے والا ہر پانچواں‌ امیدوار سنگین قسم کے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے اور یہ امیدوار مجرمانہ سرگرمیوں‌ میں‌ ملوث پائے گئے ہیں. انڈیا کی کمیونسٹ‌ پارٹی اور دیگر تنظیموں‌ کے امیدواروں‌ کو بھی اسی طرح‌کے الزامات کا سامنا ہے.

    رپورٹ مرتب کرنے والی تنظیم نے تمام تنظیموں‌ کے امیدواروں‌ کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد یہ رپورٹ‌ تیا رکی ہے.

  • دریائے چناب اور دریائے سندھ پر 10ارب کی لاگت سے نئے پل بنانے کی منظوری

    وزیراعظم عمران خان نے تحصیل جتوئی کو ملتان اور راجن پور کو ملانے کیلئے پل بنانے کی منظوری دیدی ۔ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان کی کاوشوں کے نتیجہ میں وزیر اعظم نے 10 ارب روپے کی لاگت سے دریائے چناب اور سندھ پر پل بنانے کی منظوری دی۔پل کے ذریعےجلالپور کو شہرسلطان اور جتوئی کو جام پور سے ملایا جائیگا اس سے ان تینوں شہروں کے درمیان مسافت انتہائی کم ہوجائے گی۔ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ 2019 میں دونوں پل بنانے کیلئے فنڈز بھی مختص کیئے جا رہے ہیں اس اہم منصوبے سے تحصیل جتوئی کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل جتوئی کی عوام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی مشکور ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قاتل روڈ مظفر گڑھ تا علی پور کو دورویہ کرنے کے لیے بھی فنڈز مختص کردیے ہیں۔

  • جمشید دستی بھی پنجاب کے بلدیاتی نمائندے فارغ کرنے کے مخالف نکلے

    پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی کی جانب سے بلدیاتی نظام کی بحالی کے لئے لاہور ہائی کورٹ لاہور میں پرنسپل سیٹ پر پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جسکی سماعت اگلے ہفتے ہوگی جمشید دستی نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی نظام کسی بھی معاشرے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے پنجاب حکومت نے ہزاروں بلدیاتی نمائندوں کو جنبش قلم سے فارغ کر دیا جو کہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کے پی کے کی طرح پنجاب میں بھی بلدیاتی اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔

  • خاتون نے پینٹ کی جیب میں‌ مگرمچھ کا بچہ کیوں‌ چھپایا، پولیس بھی حیران

    خاتون نے پینٹ کی جیب میں‌ مگرمچھ کا بچہ کیوں‌ چھپایا، پولیس بھی حیران

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون کی پینٹ سے حیران کن طور پر ایک فٹ لمبا مگرمچھ نکلا جبکہ اسی خاتون کے پاس سے 41 کچھورے بھی برآمد ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فلوریڈا کے مغربی ساحل شارلیٹ کاؤنٹی میں جب کچھوے برآمد کرنے پر اس سے پوچھا کہ تمہارے پاس اور بھی کچھ ہے تو اس نے اپنی پینٹ سے ایک فٹ لمبا مگرمچھ نکال کر پولیس کو بھی حیران کر دیا.

    فلوریڈا کے مچھلی اور وائلڈ لائف اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس پورے معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے.

  • معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بھی تیل اور گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق کر دی

    معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بھی تیل اور گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق کر دی

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بھی کراچی کے قریب گہرے سمندر میں‌ تیل اور گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کیکڑا ون کے مقام پر سآڑھے پانچ ہزار میٹر سے زیادہ ڈرلنگ کی گئی. انہوں نے کہاکہ کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ‌ وینچر ڈرلنگ کی گئی جس پر اب کام ترک کر دیا گیا ہے.

    معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے. ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ڈرلنگ کے اس منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ ایک سو ملین ڈالر سے زیادہ رہا.

  • تہران کسی سے تنازعہ نہیں‌چاہتا، ایران امریکہ جنگ نہیں‌ ہو گی. جواد ظریف

    تہران کسی سے تنازعہ نہیں‌چاہتا، ایران امریکہ جنگ نہیں‌ ہو گی. جواد ظریف

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کسی سے کوئی تنازعہ نہیں‌چاہتا اور نہ ہی ہم جنگ چاہتے ہیں. اسی طرح‌ کسی کو یہ الجھاؤ نہیں‌ ہے کہ وہ خطے میں ایران کا مقابلہ کر سکتا ہے، اس لئے ایران کے خلاف کسی قسم کی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری خبر رساں‌ ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کی ہے. انہوں‌ نے کہا کہ ایران کی کسی سے جنگ نہیں‌ ہونے جارہی. قبل ازیں ایران کے ہی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی یہی بیان دیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات خراب ضرور ہیں‌ لیکن کسی جنگ کا کوئی امکان نہیں‌ ہے.

    ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے مابین کسی فوجی ٹکراؤ کی بجائے درحقیقت عزم کا امتحان ہے. حقیقت یہ ہے کہ نہ تو ہم جنگ چاہتے ہیں‌اور نہ ہی وہ یعنی امریکی جنگ چاہتے ہیں. ایران کے پاس امریکہ کے خلاف یہی آپشن ہے کہ وہ یقینی طور پر مزاحمت کرے. سب کو معلوم ہے کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو یہ کسی کے مفاد میں نہیں‌ہے لہٰذا جنگ کا خطرہ نہیں‌ہے.

  • خلیجی ملکو‌ں نے امریکی فوج کو اپنے سمندری پانیوں میں‌ تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دے دی

    خلیجی ملکو‌ں نے امریکی فوج کو اپنے سمندری پانیوں میں‌ تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دے دی

    خلیج تعاون کونسل نے امریکہ کی طرف سے ایران کے مقابلہ کیلئے اپنی فوج خلیجی ملکوں‌ اور ان کی سمندری حدود میں تعینات کرنے کیلئے کی جانے والی درخواست کو قبول کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عرب روزنامہ الشرق الاوسط نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں‌شامل دیگر ملکوں نے امریکی فوج کو خلیج کے پانیوں تک رسائی کی اجازت دے دی گئی ہے.

    رمضان المبارک کے آخری ایام میں مکہ معظمہ میں عرب سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں‌ ایران تنازعہ پر بھی غوروفکر کیا جائے گااور آخر میں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا. ادھر کہا گیا ہے کہ خلیجی ملکوں‌کی طرف سے امریکہ کو اپنے پانیوں‌ تک رسائی کی اجازت دو طرفہ معاہدہ کی وجہ سے دی گئی ہے جس کا مقصد ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں‌ پر قابو پانا ہے.

  • ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی بحری جہازوں‌ پر حملوں‌ کی دھمکی دے دی

    ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی بحری جہازوں‌ پر حملوں‌ کی دھمکی دے دی

    خلیج میں‌موجود امریکی جہاز ایرانی میزائلوں‌ کے نشانے پر ہیں اور ہمارے تھوڑے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خلیج کے پانیوں‌ میں‌موجود امریکی جہازوں‌ کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ بات ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف برائے پارلیمانی امور محمد صالح جوکار نے کی ہے. انہوں نے امریکی بحری جہازوں‌پر حملوں‌ کی واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی طور ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں‌ہو سکتا.

    ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے کہ جب امریکہ نے ایران کے تیل پر مکمل پابندی لگا دی ہے اور اس کے بعد سے دونوں‌ ملکوں‌ کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تندوتیز بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. امریکہ نے اپنے بحری بیڑی خلیجی ممالک میں پہنچا دیے ہیں‌ جبکہ دوسری جانب حال ہی میں‌ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان دیا ہے کہ اگرچہ امریکہ اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی موجود ہے تاہم دونوں‌ملکوں‌ کے درمیان اس کے باوجود جنگ نہیں‌ ہو گی.
    ایران

  • غریبوں کیلئے گیس مہنگی امیروں‌ کیلئے سستی ہو گی، اوگرا کی نئی سفارشات

    غریبوں کیلئے گیس مہنگی امیروں‌ کیلئے سستی ہو گی، اوگرا کی نئی سفارشات

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں‌ کے حوالہ سے نئی سفارشات پیش کی ہیں‌ جس کے مطابق عام گھریلو صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا جبکہ زیادہ گیس استعمال کرنے والے بڑے صارفین کیلئے گیس مزید سستی کی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں‌ میں 47 فیصد تک اضافہ کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں اور کہا گیا ہے کہ عام گھریلو یعنی چھوٹے صارفین کے لئے گیس کے استعمال کیلئے چھ سلیبز بنائی جائیں.

    اوگرا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی یہ سفارشات منظور ہو جاتی ہیں‌ تو چوبیس ہزار بل ادا کرنے والے صارفین تقریبا بارہ ہزار گیس کا بل ادا کریں‌گے. اسی طرح جو صارفین ماہانہ تیس ہزار بل ادا کرتے ہیں ان کیلئے گیس کی قیمت میں‌کمی کر کے سولہ ہزار تک کر دی جائے گی. لیکن دوسری جانب عام گھریلو صارفین کیئے گیس مہنگی کرنے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں.

  • شاداب خان ورلڈ کپ کھیل سکیں‌ گے، اہم خبر آ گئی

    شاداب خان ورلڈ کپ کھیل سکیں‌ گے، اہم خبر آ گئی

    ڈاکٹرز نے پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کی رپورٹیں‌ چیک کرنے کے بعد ان رپورٹوں‌کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور انہیں‌ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے فٹ قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے تفصیلی معائنہ کے بعد قرار دیا ہے کہ شاداب خان کی رپورٹیں‌ بہت اچھی آئی ہیں اور ان کے بلڈ میں نیگیٹو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے. اس رپورٹ‌ کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ وہ 20 مئی سے قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں گے.

    ورلڈ کپ سے قبل وہ وارم اپ میچ بھی حصہ لیں گے. شاداب خان کی ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے کی خبروں‌ پر کرکٹ میں دلچسپی لینے والوں‌ میں خاص طور پر بہت زیادہ بے چینی دیکھنے میں‌ آرہی تھی. پرانے کھلاڑیوں نے ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت کو پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند قرار دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں.