Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلمانوں‌ کی آبادی یونہی بڑھتی رہی تو دنیا پر قابض ہو جائیں‌ گے. ہندوانتہاپسند لیڈر خوفزدہ

    مسلمانوں‌ کی آبادی یونہی بڑھتی رہی تو دنیا پر قابض ہو جائیں‌ گے. ہندوانتہاپسند لیڈر خوفزدہ

    بھار ت میں ہندو انتہاپسند لیڈر سوامی اسیمانند نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان صرف ہندوستان ہی نہیں‌پوری دنیا کے لئے مسئلہ ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوانتہاپسند لیڈر نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مسلمانوں‌ کی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یہ پوری دنیا پر کنٹرول کر لیں‌ گے.

    ہندو معاشرہ مسلمانوں سے پریشان ہے. مجھے سمجھوتہ ایکسپریس کا پتہ نہیں تھا لیکن مجھے سرنڈر کرنے کیلئے کہا گیا اور پھنسایا گیا.

    یاد رہے کہ سوامی اسیمانند مکہ مسجد اور اجمیر درگاہ دھماکوں کے اہم ملزمان میں سے ہیں. مذکورہ ہندو لیڈر کو این آئی اے کی عدالت نے کچھ عرصہ قبل بری کر دیا تھا.

  • کھودا پہاڑ‌نکلا چوہا، اربوں‌ روپے خرچ کر کے بھی تیل اور گیس کا ذخیرہ نہ مل سکا

    کھودا پہاڑ‌نکلا چوہا، اربوں‌ روپے خرچ کر کے بھی تیل اور گیس کا ذخیرہ نہ مل سکا

    سمندر سے تیل اور گیس کا ذخیرہ ملنے کی خوشخبریاں ہوا میں اڑ گئی ہیں. ڈرلنگ کمپنیوں نے پچھلے چار ماہ کے دوران اربوں‌ روپے خرچ کئے اور ساڑھے پانچ ہزار میٹر ڈرلنگ کی ، اس پر 14ارب روپے سے زائد خرچ کئے گئے تاہم کوئی فائدہ نہیں‌ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرلنگ کمپنیوں نے زیر سمندر سوراخ‌ بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے. ٹیسٹنگ رزلٹ کے مطابق تیل اور گیس کا مطلوبہ ذخیرہ نہیں‌مل سکا. سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے.

    ٹیسٹنگ کے نتائج سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے. یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر ملنے سے قوم کو آگاہ کیا تھا تاہم اب یہ ساری امیدیں‌ دم توڑ‌گئی ہیں.

    سمندر سے تیل اور گیس کی تلاش کے سلسلہ میں ڈرلنگ کے لئے کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں‌حصہ لے رہی تھیں تاہم اب اس کام کو روک دیا گیا ہے.

  • نئے نظام سے قبائلیوں‌کا رہن سہن اور روایات متاثر نہیں‌ ہوں‌ گی. عمران خان

    نئے نظام سے قبائلیوں‌کا رہن سہن اور روایات متاثر نہیں‌ ہوں‌ گی. عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام پرانے قبائلی نظام جیسا ہے. اس نظام کے ذریعہ صوبائی حکومت ہر گاؤں‌ کو براہ راست فنڈز فراہم کرے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کیا اور کہاکہ حکومت کی طرف سے قبائلی علاقوں‌ کو خیرپختونخواہ میں ضم کرنا انتہائی مشکل فیصلہ تھا کیونکہ قبائلی علاقوں‌میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر تھی اور ان علاقوں‌ میں‌ طویل عرصہ سے جو پرانا نظام چلا آ رہا تھا اس کی وجہ سے امن تھا لہٰذا بہت سوچ سمجھ کر یہ مشکل فیصلہ کیا گیا.

    انہوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام میں یہ خاصیت ہے کہ اس کے ذریعہ ہر گاؤں‌کے لوگ اپنے فیصلے خود کر سکیں گے. ہم جلد ایک کمیٹی بھی بنائیں گے جو قبائلی علاقوں‌کے مسائل حل کرے گی. حکومت قبائلی علاقوں‌میں خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی میں‌ نمائندگی بھی دے گی اور آپ کی آواز بھی اسمبلیوں‌میں سنائی دے گی.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کی روایات کے مطابق نظام لے کر آئیں‌گے.

  • لودھراں عوامی منصوبوں پر کام جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی) کی عوام کے لیے نئی حکومت کا تحفہ :
    تفصیلات کے مطابق لودھراں تا جلال پور روڈ 39.80 کلومیٹر کی کار پیٹڈ تعمیر کے لیے مبلغ 1 ارب 56 کروڑ 56 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے منظوری ہو چکی ہے جوکہ کراچی – لاہور موٹروے کے ساتھ لنک کی جائے گی ۔ ٹینڈرز کال کر لیے گئے ہیں عید کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

  • ہیپا ٹائٹس پر قابو نہ پایا گیا تو کتنی بڑی تعداد میں اموات ہو سکتی ہیں؟ پریشان کن رپورٹ آ گئی

    ہیپا ٹائٹس پر قابو نہ پایا گیا تو کتنی بڑی تعداد میں اموات ہو سکتی ہیں؟ پریشان کن رپورٹ آ گئی

    پاکستان میں‌ ہیپا ٹائٹس کا مرض اس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر سال 25 ملین افراد کو ہیپا ٹائٹس کی سکریننگ کروانے کی ضرورت ہے. اس وقت پاکستان میں نو لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں. اسی طرح‌ پاکستان میں معدہ اور جگر کا مرض بھی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستان میں طبی ماہرین ڈاکٹر فسیحہ کنول، ڈاکٹر نوید جنجوعہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے تیا رکی گئی رپورٹ‌ میں‌ کہا گیا ہے کہ اس صورتحال پر موثر طریقہ سے قابو پانے کی ضرورت ہے وگرنہ 2030 تک صورتحال اس قدر بگڑ سکتی ہے کہ ہیپا ٹائٹس سے 1.44 ملین لوگوں‌ کی ہیپا ٹائٹس سے اموات کا خدشہ ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ برسوں‌ میں ہیپاٹائٹس سے وفات پانے والوں‌کی عمریں پچاس سال سے بھی کم ہونے کا اندیشہ ہے

    طبی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں‌کی وسیع پیمانے پر سکریننگ کیلئے 2.6 ملین ڈالر درکار ہوں گے. ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی سطح‌پر شعور بیدار کر کے ہی ہیپا ٹائٹس جیسے موذی امراض سے بچاجاسکتا ہے. یاد رہے کہ حکومت پاکستان اس مرض کے خاتمہ کیلئے مختلف نوعیت کے اقدامات کر رہی ہے تاہم ہیپاٹائٹس پر فی الحال قابو نہیں‌پایا جاسکا ہے.

  • جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک افغان سرحدی علاقہ کا دورہ، فوجی جوانوں سے ملاقات اور انکی حوصلہ افزائی کی

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک افغان سرحدی علاقہ کا دورہ، فوجی جوانوں سے ملاقات اور انکی حوصلہ افزائی کی

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقوں‌ کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں‌سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس موقع پر انہیں‌ سرحد پر لگائی جانے والی باڑ، دہشت گردوں‌کے خلاف جاری آپریشن اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی گئی. جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسی علاقہ کا دورہ کیا جہاں‌ یکم مئی کو سرحد پار سے آنےو الے دہشت گردوں‌کے حملہ میں یکم مئی کو پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کے لئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور یہ کہ ہم کسی قسم کی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں. سرحد پر باڑ لگانے، نئے فورٹس اور پوسٹوں‌کی تعمیر سے ایف سی کی قوت میں اضافہ ہو گا.

  • بھارتی الیکشن کمیشن میں‌ اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    بھارتی الیکشن کمیشن میں‌ اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    انتخابی ضابہ اخلاق کے حوالہ سے ہندوستانی الیکشن کمیشن میں اختلافات کھل کر منظر عام پر آ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی الیکشن کمشنر اشوک لواسا نے سنیل اروڑہ جو کہ چیف الیکشن کمشنر ہیں، کو ایک خط لکھا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کے فیصلوں‌ میں کمشنروں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کو بھی سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے.

    اس خط کے جواب میں‌ ہندوستانی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بھارتی الیکشن کمشنر اشوک لواسا کے مطالبہ کو تسلیم کرنے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بحث سے نہیں‌ ڈرتا مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے. میڈیا میں اس نتازعہ کو لیکر آنا نفرت انگیز ہے. اس سے بچا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں‌ کیا گیا. انہوں نے کہاکہ ماضی میں افسر ریٹائرمنٹ کے بعد ایسی متنازعہ باتیں‌ کتابوں‌ میں‌ لکھا کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں‌ ہے.

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن میں‌پائے جانے والے اختلافات میڈیا پر آنے کی وجہ سے انڈیا میں عوامی سطح‌پر زیر بحث‌ ہیں.

  • سائبان

    سائبان

    آج ہم بات کریں گے ڈرامہ سائبان کی جو کے ڈرامہ سنو چندا کے بعد لوگ بہت پسندیدگی سے دیکھ رہے ہیں یہ ڈرامہ سائبان بڑوں اور بچوں میں یکساں طور پر مقبول ہے

    اس ڈرامے کے ڈائریکٹر ہیں سمیع ثانی جو کہ خود بھی اس ڈرامے میں اداکاری کر رہے ہیں اس سے پہلے بھی وہ بہت سے ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں میں مقبول رہے چونکہ وہ خود بہت سے ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں تو سمیع ثانی اپنی تمام صلاحیتوں کو لے کر ایک اچھا ڈرامہ بنانے میں کامیاب رہے اور اس ڈرامے کو لوگ مسلسل پسند کر رہے ہیں
    ڈرامہ سائبان میں جو فنکار اپنی اداکاری سے لوگوں میں پھر سے مقبول ہو رہے ہیں ان میں علی خان جو کے نہ صرف پاکستانی فلم بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا مناؤ چکے ہیں اور اسکے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں بھی کامیابی سے اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں وہ اس ڈرامے میں احسن کا رول ادا کر رہے ہیں جو بہت بڑا بزنس مین ہے
    اور ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں سبرین حسبانی جو کےانعم کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کے بہت دُکھی کردار ہے جس کا شوہر بظاہر مر چکا ہے جو بعد میں واپس بھی آجاتا ہے وہ بغیر شوہر کے اپنے تین بچوں کو لیے بڑی مشکل سے گزارا کر رہی ہے اور لوگوں کی طرح طرح کی باتیں سن رہی ہے
    اس کے بعد اس ڈرامہ میں ہیں ثنا فخر جن کو آپ بہت سی پاکستانی فلموں میں بطور ہیروئن دیکھ اور پسند کر چکے ہیں ثنا اس ڈرامے میں نرگس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا کردار ہر عمر کے لوگوں میں یکساں پسند کیا جا رہا ہے
    ثنا یعنی نرگس کا کردار ڈرامے میں خاصا منقی ہے مگر انھوں نے اپنی کمال کی اداکاری سے لوگوں کے دلوں کو موہ لیا ہے بچے اور بڑے دونوں ثنا کی اداکاری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
    اسکے بعد ایک اور بہت اچھے اداکار ہیں سلیم میراج آپ انکو بھی پہلے کئی ڈراموں اور فلموں میں دیکھ چکے ہیں ان
    کی اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے ان کے کردار کا نام بیزاد ہے جو شادی شدہ ایک پوزیٹیو انسان ہے اور نرگس کے شوہر کا ہے

    علی خان جو کے احسن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بہت بڑا بزنس مین ہے انکے بزنس پارٹنر کا کردار سمیع ثانی خود ادا کر رہے ہیں جن کا نام ڈرامے میں سلمان ہے یہ کردار بھی منفی ہی ہے جو اپنے بزنس پارٹنر کو دھوکا دیتا ہے اور سارے بزنس پر قبضہ کر لیتا ہے

    جیسے کے پاکستانی ڈرامہ پوری دنیا میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے اسی طرح پچھلے کچھ عرصے سے پاکستانی ڈرامہ کے او اس ٹی یعنی ڈراموں کے تھیم سونگز کو بھی کافی پزیرائی مل رہی ہے اور ڈرامہ سائبان کے گانے کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے جس کے موسیقار ہیں نوید ناشاد جو خود موسیقی کے بہت بڑے گھرانے سے ہیں نوید ناشاد نے نہ کے اس گانے کی دھن بہت ہی پیاری ترتیب دی ہے بلکہ اس کو گایا بھی خود ہے اور ان کے ساتھ اس گانےکو گایا ہے بینا خان نے جو بہت ہی منجھی ہوئی گائیکا ہیں اس سے پہلے بھی وہ کئی فلموں اور ڈراموں کے لئے گا چکی ہیں

    اور اس گانے کو لکھا ہے مبشر حسن نے جو کے کہانی کے عین مطابق ہے مبشر حسن بھی اس سے پہلے کئی فلموں اور ڈراموں کے لئے شاعری کر چکے ہیں
    ہم سمیع ثانی اور سائبان کی پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتے ہیں

  • فلسطینیوں‌ پر اسرائیلی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے یورپ میں سوشل میڈیا مہم شروع

    فلسطینیوں‌ پر اسرائیلی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے یورپ میں سوشل میڈیا مہم شروع

    غاصب اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں‌ کے خلاف بھیانک جرائم اور نسل پرستانہ واقعات بے نقاب کرنے کیلئے انسانی حقوق کارکنان نے یورپ کے مختلف ممالک میں‌ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یورپی ممالک میں یہ مہم سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے. اس مہم کا مقصد فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کے 71 برس مکمل ہونے پر نہتے فلسطینی مسلمانوں‌ پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم اور ظلم ودہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی ہے. اس مہم میں‌ فلسطینی انسانی حقوق کارکنان بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں.

    انسانی حقوق کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ مہم ایک ماہ تک جاری رکھی جائے گی. اس مہم کے دوران اسرائیلی مظالم اور دہشت گردی سے متعلق تصاویراور دیگر مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے گا. اسی طرح یورپی پارلیمنٹ ، سول سوسائیٹی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں‌ تک فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں پیغام پہنچائے جائیں گے.

  • لودھراں نوجوان کی لاش 5 ماہ بعد مل گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں چک نمبر 235/ڈبلیو بی سے پانچ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان عمر فاروق کی مسخ شدہ نعش برآمد

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوملزمان گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی تھی ملزمان کی نشاندہی پر سترہ سالہ عمر فاروق کی نعش برامد ہوئی نعش رورل سنٹر 231/ڈبلیو بی پہنچا دی گئی ہے انتہائی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر دنیاپور نے بچے کے اغوا کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا تھاجس پر بچے عمر فاروق کی والدہ کوثر بی بی ڈی پی او لودہراں کی کھلی کچہری میں بھی پیش ہوئی تھی ڈی پی او کے حکم پر پولیس تھانہ صدر نے جنوری میں اغوا کیے گے بچے کا مقدمہ چار ماہ بعد اپریل میں درج کیا پولیس کچھ عرصہ تک ملزمان کی گرفتاری میں بھی میں ٹال مٹول کرتی رہی تھی