Baaghi TV

Author: +9251

  • عبدالمجید بزنجو انتقال کر گئے.

    اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو انتقال کر گئے

    چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو ٹیلی فون

    چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    اللہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کو صبر عطا کرے، چیرمین سینٹ.

    چیرمین سینٹ کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے والد کے لیے مغفرت کی دعا

    میر عبدالمجید بزنجو سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے

    میر عبدالمجید بزنجو سابق وزیر تعلیم، اور سابق وزیر لائیو اسٹاک کے عہدے پر فائز رہے

  • ہمسایہ ملک نے پاکستان میں زیر تعلیم سینکڑوں‌ طلباء کا مستقبل برباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا

    ہمسایہ ملک نے پاکستان میں زیر تعلیم سینکڑوں‌ طلباء کا مستقبل برباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا

    دنیا بھر میں‌ طلباء ایک ملک سے دوسرے ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتے ہیں جس کی انہیں‌اجازت حاصل ہوتی ہے تاہم بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلباء کیلئے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں‌ میں تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگا دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں‌ تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کی اسناد بھی تسلیم نہیں‌ کی جائیں گی جس سے ان کا مستقبل تباہ ہو کر رہ جائے گا. ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ وہ تمام طلبائ جو آزاد کشمیر میں زیر تعلیم ہیں‌ وہ فوری واپس آجائیں.

    اس وقت پاکستان میں‌ وادی کشمیر اور دیگر علاقوں‌ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں‌ طلباء زیر تعلیم ہیں. ان نوجوانوں‌ کی بڑی تعداد تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس جانے کی تیاریاں‌ کر رہی ہے. ماضی میں جب کشمیری پنڈتوں کو بھارت سرکار نے بہت زیادہ سہولیات دیں‌ تو حکومت پاکستان نے بھی سرحد پار سے آنے والے مہاجرین کیلئے کوٹہ مقرر کیا تھا. اسی طرح شہدائ کے لواحقین کیلئے داخلے دینے کا اعلان کیا گیا تھا لہٰذا بیواؤں‌ یتیموں‌ کیلئے سہولیات کے اعلان پر سینکڑوں‌ کشمیری طلباء نے شعبہ طب اور انجینئرنگ میں‌ داخلہ لیا اور وہ اس وقت مظفر آباد اور دیگر علاقوں‌ میں زیر تعلیم ہیں.

    حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت کے اس فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کشمیری طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ سرحد پار جا کر طلباء کو تعلیم سے روکنا درست نہیں‌ہے.

    یاد رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد پہلے تجارت بند کی گئی اور اب مقبوضہ کشمیر کے طلباء کیلئے آزاد کشمیر جا کر تعلیم حاصل کرنا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے.

  • آر پی او سرگودھا کا خوشاب میں سستے رمضان بازار کا دورہ

    آر پی او سرگودھا کا خوشاب میں سستے رمضان بازار کا دورہ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) آر پی او سرگودھا خرم شاہ نے ڈسٹرکٹ خوشاب میں ڈی سی او شعیب محمود کے ہمراہ سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر آر پی او نے دکانداروں کے مسائل سنے اور اشیاء خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا انہوں نے عوام کو پیش آنے والی مشکللات بھی سنیں اور ان کے حل کی یقینی دہانی بھی کرائی مزید ازاں انہوں نے رمضان بازار کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا

  • آر پی او سرگودھا کا اچانک تھانہ خوشاب کا دورہ

    آر پی او سرگودھا کا اچانک تھانہ خوشاب کا دورہ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)آر پی او سرگودھا سید خرم علی شاہ نے ڈی پی او شعیب محمود کے ہمراہ تھانہ خوشاب کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہہوں نے تھانے میں درج ہونے والی شکایات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی خفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے معاشرے میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے انہیں سخت سزا دی جا ئے گی حال ہی میں متعلقہ تھانے سے آئی جی پنجاب کے احکامات پر ایس ایچ او ثقلین شاہ کا تبادلہ کر کے لاہور پولیس لائن رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے

  • سرگودھا یونیورسٹی کا کارنامہ سہولت یا پریشانی جانیے اس خبر میں

    سرگودھا یونیورسٹی کا کارنامہ سہولت یا پریشانی جانیے اس خبر میں

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا یونیورسٹی کا دوسرا سالانہ امتحان 2018 دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہو گیا ہے سرگودھا یونیورسٹی نے اس مرتبہ رول نمبر سلپس کے حصول کیلیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے مگر ابھی تک آدھے طلباء کی رول نمبر سلپس بھی آن لائن نہیں ہو سکیں جبکہ سوموار کو پہلا پرچہ ہے جس سے طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا ہے موجودہ وائس چانسلر نت نئے تجربات میں مصروف ہیں جس سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ مسائل کے حل کیلیے سست روی کا مظاہرہ کرتی ہے اور طلباء کو چکر لگوائے جاتے ہیں یاد رہے کہ یہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں امتحان ہونے کے آٹھ ماہ بعد نتیجہ جاری کیا گیا ستمبر 2018 میں سالانہ امتحان ہوا جبکہ نتیجہ 17 مارچ 2019 کو جاری کیا گیا اسی طرح کے دیگر معاملات بھی تاحیر کا شکار ہیں جنہیں حل کرنے میں موجودہ وائس چانسلر بری طرح ناکام ہیں

  • نوجوان کو تیل چھڑک کر آگ کیوں لگائی گئی اہم خبر سامنے آ گئی

    نوجوان کو تیل چھڑک کر آگ کیوں لگائی گئی اہم خبر سامنے آ گئی

    گجرات(طار ق محمود سے)بہن کے اغواءکے مقدمہ کی پیروی کرنے پرملزمان نے نوجوان پرتیل چھڑک کرآگ لگادی، تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ نوجوان سکندرعباس صادق آبادمیں جی ٹی روڈ پرجارہاتھاکہ ظفر،شان علی پسران عاشق علی،عامرولدمحمدنذیر،علی ولدمحمداشرف نے سکندرعباس پرمٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگادی جس سے سکندرعباس جھلس گیا،جسے عزیزبھٹی شہیدہسپتال گجرات داخل کرادیاگیاہے، صدر پولیس لالہ موسیٰ نے مضروب سکندرعباس کے والدمحمدرفیع سکنہ منڈی بہاﺅالدین کی رپورٹ پر ظفر،شان علی پسران عاشق علی،عامرولد محمد نذیر ،علی ولدمحمداشرف ،گڈی زوجہ خوشی محمد،محمداشرف سکنہ منڈی بہاﺅالدین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے،وجہ عنادیہ ہے کہ مدعی مقدمہ کی بیٹی کے اغواءکومقدمہ 2017میں ملزمان کیخلا ف تھانہ رحمانیہ میں درج ہواتھاجس کاملزمان کورنج تھا۔

  • درختوں نے شہریوں کی زندگیوں کو کیسے اجیرن کر دیا؟

    درختوں نے شہریوں کی زندگیوں کو کیسے اجیرن کر دیا؟

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات شہر کی حدود میں لگے صنوبر اور سنبل کے درخت شہریوں کےلئے وبال جان بن گئے ہیں تیز آندھی اور ہوا چلنے کی صورت میں درختوں سے گرنے والی روئی(اجزائ) سے آنکھوں اور سانس کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ماحول کو آلودہ کررہے ہیں شہریوں نے محکمہ جنگلات ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکا تدارک کریں علاوہ ازیں ڈی سی گجرات سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہر کی حدود میں لگے ہوئے ان درختوں کو کاٹ دیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

  • سود خور گینگ کون سا خطرناک کام کرتے ہوئے گرفتار ہوا

    سود خور گینگ کون سا خطرناک کام کرتے ہوئے گرفتار ہوا

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)سود خور گینگ کی مزدور نوجوان کو گھر میں گھس کر اغواءکرنے کی کوشش، پولیس تھانہ سٹی نے بروقت کارروائی کر کے سود خور گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ فاروق پارک کے رہائشی فخر زمان کے والد قمر زمان نے چار سال قبل کریم داد کے رہائشی سید فضل حسین شاہ سے 2لاکھ روپے لئے، فخر زمان کے مطابق اس کے والد نے اپنی وفات سے قبل مختلف اوقات میں ساڑھے تین لاکھ روپے سید فضل حسین شاہ کو واپس کر دیئے اس کے باوجود سید فضل حسین شاہ اس سے فون پر 18لاکھ روپے کا تقاضا کرتا رہا ہے اور 18لاکھ روپے کا اقرار نامہ لکھ کر نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔ گزشتہ روز سید فضل حسین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت اسے محلہ فاروق پارک میں واقع اس کی رہائش گاہ سے اغواءکرنے کی کوشش کی اور زبردستی کار میں ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس تھانہ سٹی نے سید فضل حسین ، سجاد علی راولپنڈی، محمد شبیر پھالیہ، اور سید شاہسوار کریم داد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • وزیر اعلی پنجاب کامبینہ قریبی رشتہ دار سی ای اوایجوکیشن معلمات کو ہراساں کرنے لگا

    مظفرگڑھ کاچیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن فیاض احمدخان بزدار اپنے آپ کو وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا قریبی رشتہ دار بتا تا ہے۔

    فیاض احمد خان بزدارنےاپنے عہدے اور وزیر اعلی پنجاب سے مبینہ رشتہ داری کو ڈھال بناکر ضلع مظفرگڑھ کے مختلف سرکاری سکولز میں پڑھانے والی معلمات کو جنسی ہراساں کرنا معمول بنا لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزادر خواتین اساتذہ کو حیلے بہانوں سے اپنے دفتر بلاکر نازیبا گفتگو کرتا ہے اور مزاحمت کرنے والی معلمات کو نوکری سے برخاست کرنے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ محکمانہ کروائیاں کرکے تنگ کرتا ہے باعزت گھرانے کی خواتین خاموشی اختیار کرکے اس مبینہ بااثر جنسی بھڑیے کی انتقامی کاروائیاں سہنے پر مجبور ہیں۔

    متاثرہ معلمات کے مطابق فیاض بزدار کی جانب سے انہیں وٹس ایپ پر فحش پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں وہ اپنے خاندانی پس منظر کے باعث منظرعام پر آنے سے قاصر ہیں اگر سی ای او ایجوکیشن کے موبائل کا فرانزک تجزیہ کروایا جائے تو اس کے کالے کرتوت دنیا کے سامنے لائے جاسکتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیاض بزدار کے کالے کرتوتوں کا راز فاش ہونے پر ضلع کے صحافتی ،تعلیمی ،ادبی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا اور سی ای او ایجوکیشن کے موبائل کا فرانزک تجزیہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی وزیراعلی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فیاض بزدار سے اپنے تعلق کے حوالے سے ابہام دور کریں کیونکہ فیاض بزدار نا صرف اپنے آپ کو عثمان بزدار کا قریبی رشتہ دار بیان کرتا بلکہ اس حوالے سے اس نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر وزیراعلی کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔

    فیاض بزدار کے خلاف راجن پور کی ایک خاتون سرکاری استانی کی درخواست بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے فیاض بزدار پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکام سے اس کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے خاتون استانی کی درخواست کے مطابق فیاض بزدار کے موبائل تجزیہ سے جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر اس کا راجن پور سے لاہور ٹرانسفر بھی کیا گیا تھا تاہم یہ اپنی سیاسی طاقت کی بنا پر معاملہ کو دبا کر دوبارہ راجن پور میں بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنا کر آگیا۔

  • کوئٹہ پرنس روڈ پر فائرنگ

    کوئٹہ کے پرنس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے ہیڈکانسٹبل کو شہید کردیا۔
    اطلاعت کے مطابق
    پولیس ہیڈکانسٹبل مجیب الرحمن پرنس روڈ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوٹل کے باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ زخمی ہوگئے ،،،مجیب الرحمن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ،،، مجیب الرحمن پشین کے رہائشی تھے.