سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ خوشاب سیکرٹر ی ایجوکیشن سکولز محمد محمود کے زیر صدارت صوبہ کے 22 اضلاع کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ہوا -خوشاب سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) اشد منظور اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے شرکت کی -ویڈیو کانفرنس میں بتایا گیا کہ 22 اضلاع بشمول خوشاب میں شام کے اوقات میں 719 انصاف سکولوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان سکولوں میں 25 ہزار بچوں کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے -ویڈیو کانفرنس کے اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز صاحبان کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مکمل نگرانی کرنے اور بھر پور سپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -اجلاس میں مزیدبتایا گیا کہ یونین کونسلز سطح کے پرائمری کو ایلی منٹری اور ایلی منٹری سکولوں کو ہائی کا درجہ دے دیا گیا ہے -سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد اسماعیل نے بتایا کہ ضلع خوشاب کے23 سکو ل اس سکیم میں شامل ہیں –
Author: +9251
ڈی پی او ڈیرہ کا تھانہ ریتڑہ کا اچانک وزٹ اہم خبر آ گئی…
ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد)ڈی پی او عاطف نذیر نے تھانہ ریتڑہ کا وزٹ کیا، دوران وزٹ تھانہ کے رجسٹر ہائے اور ریکارڈ کے اندراج و تکمیل،بیٹ بکس کو چیک کیا آن لائن ریکارڈ کے اندراج اور تکمیل ریکارڈ فرنٹ ڈیسک پر چیک کیا اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کو اپنی نگرانی میں بروقت تکمیل کرائیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکریں اور تکمیل چالان ہونے پر عدالتوں میں فوری بھجوائیں ڈی پی او نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور محکمہ کے لئے اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی لیکن غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ تھانہ پر آئے سائلین کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ان کے مسائل کو انتہائی توجہ سے سننے کے بعد فوری حل کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ مظلوم کی دادرسی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے والے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائیں جبکہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس ملازمان اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیوران اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو بند کریں اگر کوئی بھی کمر عمر ڈرائیور یا بغیر نمبر پلیٹ کے ڈرائیونگ کرتا ہوا پایا جائے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں آخر میں ڈی پی او عاطف نذیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر نماز جمعہ اور مین بازاروں، زیادہ رش والی جگہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں جبکہ بازاروں وغیرہ میں شاپنگ کے لئے آنے والی عوام الناس کو ٹریفک پرابلم نہ ہو اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا کھلی کچہری میں انہوں نے درخواستیں سنیں اور تمام کیسز کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ان کے حل کے لیے فوری طورپر احکامات جاری کیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل اور اے ایس پی عبالحنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات خدمات سرانجام دیں ۔ تھانہ جات میں ہر عام و خاص کے لیے قانون یکساں ہے ۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو کرائم فری زون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو بروئے کار لاٸےجائیں گے۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تھانہ میں آ نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارافرض ہے ۔
لودھراں فائرنگ کی وجہ سے ایک قتل دو شدید زخمی
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی قصبہ لدھا بوہڑ میں نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی جبکہ ایک موقع پر جان بحق ہو گیا ہے زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے جن کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے
لودھراں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی گاؤں چک نمبر 265 ڈبلیو بی میں تیز رفتار کیری ڈبہ سوزوکی بولان بے قابو ہو کر سڑک کے ساتھ دکان سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا میں بڑا سرچ آپریشن
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان اور ریجنل پولیس آفیسر خرم شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد امتیاز محمود کی نگرانی میں عوام الناس کی خفاظت کو یقینی بنانے کیلیے اور سماج دشمن عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلیے تمام ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں کل درمیانی شب ضلع کے مختلف علاقوں عیسائیاں کالونی, محمد کالونی,اعظم پارک, ہاتھی چوک کے علاوہ مختلف چکوک میں سرچ آپریشن کیے گئے ان سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوز لیڈیز پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی, سپیشل برانچ,آئی بی, آئی ایس آئی , ایلیٹ فورس, سیکیورٹی برانچ اور حساس اداروں نے حصہ لیا.سرچ آپریشن کے دوران دو ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک سکیننگ کی گئ جبکہ چار افراد سے ناجائز اسلحہ برآ مد کیا گیا

قمر زمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا اسامہ قمر کار حادثہ میں جاں بحق
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کا جواں سالہ بیٹا اسامہ قمر کار حادثہ میں دوست سمیت جاں بحق تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا ان کی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔ ان کے ساتھ ایک دوست بھی اس حادثہ میں جاں بحق ہوا حادثہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی
فیصل آباد، اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ مرد وخواتین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ماہ صیام کے مقدس مہینہ میں اولڈ ایج ہوم (عافیت) میں مقیم بزرگ مرد وخواتین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،انچارج زاہدہ نازودیگر نے بزرگوں کے ہمراہ افطاری میں شرکت کی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مل جل کر روزہ افطار کرنے سے روحانی تسکین حاصل اور اخوت ویگانگت پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی افطاری سے مساوات،رواداری اور پیارومحبت کے جذبات کو بھی تقویت ملتی ہے۔انہوں نے اولڈایج ہوم میں مقیم بزرگوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کی صحت وسلامتی اوردرازی عمر کی دعا کی۔انچارج اولڈ ایج ہوم نے بتایا کہ ماہ صیام میں بھی بزرگ مرد وخواتین کو گھریلو ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور سحر وافطا ر کا خصوصی بندوبست کرنے کے علاوہ نماز تراویح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
رمضان بازاروں میں عوامی طلب کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی اور بہترین انتظامات کیا جائیں۔ جاوید بھٹی کا رمضان بازار کا دورہ
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں عوامی طلب کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور انتظامات کے حوالے سے صارفین کی ہر ممکن سہولیات کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت مختلف علاقوں میں رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔وہ رمضان بازار چک جھمرہ میں گئے اور تمام سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں،پھلوں اورکریانہ کی دیگر اشیاء کی مقداراورمعیار کاجائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ خرم شہزادبھٹی ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ انتظامات کے حوالے سے تحصیلوں اورقصبوں کے رمضان بازارپر خصوصی نظر ہونی چاہیے تاکہ دوردراز کے علاقوں کے شہری بھی ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاء ضروریہ کی خریداری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔انہوں نے رمضان بازاروں کے اوقات کار کے دوران تازہ سبزیوں وپھلوں کی دستیابی پر زور دیا اور کہا کہ اشیاء کی سپلائی کے انتظامات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے سستی چینی کی فروخت کے سٹالز پر لوگوں کے رش کو منظم بنانے اور ہر صارف کو چینی کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ دستیاب کوٹہ دانشمندانہ انداز میں عوام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے خواتین وحضرات سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر رمضان بازاروں کو عوامی ریلیف کے لئے فائدہ مندبنایا گیا ہے اس ضمن میں خریداروں کا رش اس امر کا غماز ہے کہ انہیں رعایتی اورکنٹرول نرخوں پر معیاری اشیاء مل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر صارفین کو سبزیوں سمیت 19مختلف اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے نگران افسران کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سمیت سیکورٹی انتظامات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر خرم شہزاد بھٹی نے بتایا کہ رمضان بازار چک جھمرہ میں معیاری اشیاء کی سپلائی اوردیگر انتظامات پر نظر رکھنے کے علاوہ عام مارکیٹ میں قیمتوں کو چیک کرکے گرانفروشوں کے خلاف تسلسل کے ساتھ کارروائی کی جارہی ہے۔



