فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع میں پاور لومز و بھٹہ خشت ورکرز کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس سلسلے میں متعلقہ لیبر قوانین پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان کے علاوہ سوشل سیکیورٹی،چائلڈ پروٹیکشن،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،پنجاب پولیس اوردیگر محکموں کے افسران، مزدور رہنمابابا لطیف انصاری،اسلم معراج بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محنت کشوں کے مسائل اوران کے حل کے اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجرا کے لئے محکمانہ اقدامات کو مزید تیز کریں اور واجبات ادا نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کو متحرک کیا جائے۔انہوں نے ورکرز کی کم ازکم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے خوشگوار ماحول میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں۔انہوں نے حسین شہید سہروردی لیبر کالونی میں بجلی کے کنکشن سمیت ورکرز کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈائریکٹر لیبر نے بتایا کہ مقررہ سے کم اجرت کی ادائیگی پر بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے محنت کشوں کی فلاح وترقی کے لئے محکمانہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔سوشل سیکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ اب تک 1886ورکرز کے سوشل سیکیورٹی کارڈزبنائے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ 86 کارڈزورکرز کے حوالے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ تاحال 400 کے قریب کارڈز پر پیشرفت جاری ہے جس کے لئے بھٹہ مالکان کی طرف سے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے۔مزدور رہنماؤں نے جھنگ روڈ سیکٹر کے پاور لومز ورکرز کی اجرتوں کا مسئلہ حل کرانے پر ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کا شکریہ ادا کیا اوربھٹہ مزدوروں کو درپیش بعض مسائل کی بھی نشاندہی کی۔
Author: +9251
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل کا تحصیل جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ اور سٹالز کا جائزہ لیا
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے تحصیل جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹالز پر چکن وانڈوں کی موجودگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ کے سٹاف سے کہا کہ صارفین کو سستے داموں گوشت وانڈوں کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل ندیم نے ڈائریکٹر کو رمضان بازار میں چکن وانڈوں کی سپلائی کے عمل سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تحصیل کے فیلڈ افسران سے میٹنگ بھی کی اور انہیں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تیزرفتار ترقی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو معیاری اور بامقصد تعلیم کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ محمد اجمل چیمہ
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ تیزرفتار ترقی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو معیاری اوربامقصد تعلیم کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔اس ضمن میں حکومتی سطح پر انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم طالب علموں کی صلاحیتیں نکھارنے میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔انہوں نے یہ بات پروین شاکر کمپلیکس میں محکمہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی پاک مکتب سکول غلام محمد آباد کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،سوشل ویلفیئرآفیسر محمد طاہر،پرنسپل پاک مکتب سکول دیبہ نورین،محکمہ سماجی بہبود کے دیگر افسران،اساتذہ،والدین اور پاک مکتب سکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم کا راستہ خوشحالی کا راستہ اور پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے لہذا بچوں کو تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ معیاری تربیت کی انجام دہی میں پاک مکتب سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی کمیونٹی کے تعاون سے چلنے والے سکول کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک مکتب سکول میں اضافی کلاس روزمز اور لیبارٹری کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ خوشگوار اور پرکشش ماحول میں تعلیمی سرگرمیوں کے مزید اچھے نتائج حاصل ہوسکیں۔انہوں نے پاک مکتب سکول کے اساتذہ کے لئے 5/5ہزارروپے جبکہ دیگر سٹاک کے لئے 3/3ہزارروپے عید پیکج کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کی جدید خطوط پر تربیت جاری رکھیں تاکہ وہ چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کریں۔انہوں نے طلباء وطالبات کی طرف سے پیش کئے جانے والے ٹیبلوز اور تقریب کے کامیاب انعقاد کوسراہا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے پاک مکتب سکول کی تزئین وبحالی کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اضافی کلاس رومز اور میٹرک تک اپ گریڈیشن کے باعث سائنس لیبارٹری کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے جلد سٹریٹ چلڈرن سکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے مخیر حضرات اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری ہے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے تقریب میں شرکت پر صوبائی وزیر سماجی بہبود محمد اجمل چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔پرنسپل ادارہ نے سکول کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ادارہ میں اس وقت 723طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں جن میں نرسری تاپنجم تک بوائز وگرلز اور ششم سے دہم تک گرلز کلاسز ہو رہی ہیں۔انہوں نے بھرپور تعاون پرصوبائی وزیر سماجی بہبودمحمد اجمل چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دوران طالب علموں نے ویلکم کے علاوہ معروف قوالی تاجدار حرم اور دیگر پروگرامز بھی پیش کئے۔
شیخوپورہ میں موٹر سائیکل پھسلنے سے 3 افراد زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) دھیر دا موڑ گوجرانوالہ روڑ پر موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل پھسل گئی-
حادثے سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر فورا” زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی کھلی کچہری
گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا کہ ہے کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کوفوری ریلیف فراہم کرتا ہے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتری اوقات میں بھی عوام کے مسائل سن کر انکی روزانہ کی بنیاد پر داد رسی کی جا رہی ہے اسکے علاوہ ہفتہ وار کھلی کچہری سے بھی سائلین حقیقی معنوں میں ریلیف محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں سائلین کی درخواست پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو حل کے لیے احکامات جاری کر دیے جاتے ہیں تاکہ انکی فوری دادرسی کی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر رابعہ ریاست،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عتیق الرحمن، اے سی صدر حناء ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث،سی ای او ہیلتھ،ڈاکٹر فرید،سی ای او ایجوکیشن اورنگزیب، واسا،ضلع کونسل،جی ڈی اے،ایکسائز،سوئی گیس، گیپکو اور دیگر محکموں کے افسران نمائندے شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کھلی کچہری سے غیر حاضری پر سخت نوٹس (چیف آفیسر کارپوریشن، اسسٹنٹ کمشنرز وزیر آباد اور نوشہرہ ورکاں) سے جواب طلب، تینوں افسران کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا۔
کھلی کچہری میں سائلین نے پیٹرولیم مصنوعات پر اوگراکی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصولی پر کاروائی، سٹی پارک حیدری انڈر پارک میں پڑے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کی صفائی، غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں میں مزید شدت لانے، مشترکہ کھاتہ میں راستہ پر ناجائز قبضہ ختم کرانے، وزیرآباد میں شہری علاقہ میں خطرناک تیزاب کی سٹوریج کے خلاف کاروائیوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔ اوور سیز پاکستانی نے ذاتی پراپرٹی سے غیر قانونی قبضہ ختم کرانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے سائل کی رہنمائی اور معاونت کے لیے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ سرکاری سکول میں سائنس ٹیچر نہ ہونے کے حوالے سے موصول ایک درخواست پر انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو سکول کو فراہم فنڈز میں سے سائنس ٹیچر کی خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایک اور شہری نے ایک ہفتہ قبل کھلی کچہری میں دی درخواست میں شاہراہ عام سے ناجائز قبضہ ختم کرانے کی اپیل کی تھی جس پر شہری کو بتایا گیا کہ چندر وز میں عملدرآمد کر دیا جائے گا جس پر شہری نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا شکریہ ادا اور کھلی کچہری کے حکومتی اقدام کو سراہا۔ پسرور روڈ کے رہائشی شہری نے شہر خصوصاََ پسرور روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں صفائی نظام میں نمایاں بہتری سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورعملہ کی تعریف کی اور کہا کہ روڈ پر مزید کوڑا دان بھی نصب کیے جائیں تاکہ شہریوں قریبی کچر ا دان میں کوڑا کرکٹ پھینک کر شہری کی صفائی میں اپنا کردار ادا کر سکیں جس پر انہوں نے کہا اس سلسلہ میں مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔بلڈ پریشر خاموش قاتل ہےتھوڑی احتیاط سےاس پر قابو پایا جاسکتاہے
مظفرگڑھ میں خاموش قاتل بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ہسپتال کے ایم ایس نے کی تفصیل کے مطابق بلڈ پریشر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں بھی آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں ایڈمن آفیسر فیاض خان صحرائی، ڈاکٹر مقبول عالم، ڈاکٹر عبدالحمید غوری، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر یوسف لغاری سمیت شہریوں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ ایم ایس ضلعی صدر ہسپتال ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور دیگر طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کی علامات ، نقصانات اور اس سے بچاو پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے اور پاکستان میں بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے بچاؤ کے لیے سال میں تین سے چار مرتبہ باقاعدہ چیک اپ انتہائی ضروری ہے ۔بلڈ پریشر کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے علاج کروایا جائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہر سال ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بلڈ پریشر کے مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ بلڈ پریشر جان لیوا اور موذی مرض ہے جس کے بروقت علاج سے مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے ۔
فیصل آباد، ستیانہ کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں پڑنے والے شگاف کو بند کردیا گیا
فیصل آباد، ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام امدادی ٹیموں کی مسلسل جدوجہد کی بدولت چک 129گ ب ستیانہ کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں پڑنے والے شگاف کو بند کرکے مضبوط بنادیا گیا ہے۔امدادی کارروائیوں کی نگرانی ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگراورسی پی او اظہر اکرم نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اورنگزیب،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصورنیازی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق نہر میں شگاف پڑنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ انہار،مال،صحت،لائیوسٹاک،ہائی ویز،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،زراعت اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈویژنل کمشنر،ڈپٹی کمشنراورسی پی اوموقع پر پہنچ گئے اور متعلقہ مشینری اور دیگر تمام وسائل کو یکجا کرکے 12گھنٹے کی طویل کوشش سے شگاف کو پُر کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الحمدللہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شگاف کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران اردگرد کی آبادیوں اور مویشیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور کوششیں کیں جس میں کامیابی ملی۔انہوں نے محکمہ انہار کے افسران سے کہا کہ وہ نہروں کے کناروں کی مضبوطی کاازسرنوجائزہ لیں اور اس جگہ پڑنے والے شگاف کی وجوہات کا پتہ چلا کر مستقبل میں انسدادی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کرنے پر اہل دیہہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایران امریکہ تنازعہ اور مینوپیولیشن!!! بلال شوکت آزاد
عالمی ماہرین عسکریات و جنگ اور سیاست کا ماننا ہے کہ اگر خطے میں دو طاقتیں یعنی امریکہ اور ایران کا مبینہ ٹکراؤ ہوتا ہے تو وہ پھیل کر جی سی سی ممالک کے دروازے تک جائے گا۔
بیشک یہ جنگ یا ٹکراؤ ہو یا نہ ہو پر ایک بات روز روشن کی طرح ان دونوں ممالک کے تمام سابقہ بیانات, اقدامات اور اشتراکات کے بعد واضح ہے کہ ٹکرانے والی دونوں ریاستوں کے اس ٹکراؤ کے پھیلنے سے ان کے دیرینہ اور مشترکہ مفادات مکمل ہونگے جیسے کہ
—چین کی خطے میں بڑھتی ہوئی مداخلت اور اقتصادی و تجارتی گرفت کمزور ہوگی۔
—سی پیک منصوبہ سبوتاژ ہوگا۔
—پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی و اقتصادی اور دفاعی ترجیحات و توقعات بند گلی میں رک جائیں گی۔
—خطے میں عدم استحکام اور عدم اعتماد کی فضاء قائم ہوگی جو گریٹر اسرائیل منصوبے کی تکمیل کو سہل بنائے گی۔
—جنگ پھیلے گی تو یقیناً جنگ ذدہ ممالک کی عوام بھوک, افلاس اور تباہی کی شکار ہوگی جہاں این جی اوز کی بھرمار کرکے مائنڈ کنٹرول گیم کا مرحلہ وار آغاز کیا جائے گا۔
—خطے کے غیور اور طاقتور ممالک کی غیرت اور طاقت بالائے طاق رکھ دی جائے گی یا گروی۔
—جنگ پھیلنے کے بعد بہت ممکن ہےکہ ٹکرانے والے دونوں ممالک حریف سے حلیف بن جائیں اعلانیہ ان ممالک کے خلاف جہاں ان کی شروع کی جنگ پھیل کر پہنچے گی اور جن کی تباہی سے ان کے مفادات کی تکمیل ممکن ہوگی۔
—ہر دو صورتوں یعنی جنگ یا جنگی ڈرامے میں یمن, چین اور پاکستان بہرحال نشانے پر ہیں, تھے اور رہیں گے کہ اتنا تام جھام فقط آپس میں ایسی جنگ لڑنے کے لیئے نہیں کیا گیا جس میں کوئی فائدہ نہیں۔
اب بھی کسی کو شک ہے کہ یہ عالمی مینوپولیوشن نہیں ہورہی آجکل ایران امریکہ تنازعے کی آڑ میں تو وہ پوگو دیکھے۔

آدھ پاؤ لیموں کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) تخصیل سلانوالی رمضان بازار میں لیموں خریدنے کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور آدھ پاؤ لیموں خرید کر گھر لے جائیں شہر میں دودھ,دھی بھی مہنگا ملنے لگا جبکہ دوپہر ایک بجے ہی شہر میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونا شروع ہو جا تی ہیں عوام الناس ڈیوٹی مجسٹریٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں

جہانیاں میں ایک اور حادثہ،ٹرالر نے رکشہ کو روند ڈالا
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)میں لونگ وہیل ٹرالر کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرالر رکشہ پر چڑھ گیا۔اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے انڈر پاس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں


