Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی نوجوان اور پاک فوج ۔۔۔ سلیم الله صفدر

    پاکستانی نوجوان اور پاک فوج ۔۔۔ سلیم الله صفدر

    متعدد محاز… متعدد دشمن….
    متعدد حملہ آور…. مگر صرف ایک دفاعی حصار….!

    نائن الیون کے بعد پاکستان مشرقی و مغربی بارڈر پر تو مصروف ہوا سو ہوا…. پاکستان کے دفاع کی سب سے مضبوط لکیر پاک فوج اپنوں کی ملامتوں اور غیروں کی سازشوں کا شکار ہونے لگی…
    آج کا پاکستانی نوجوان نائن الیون کے وقت سن شعور میں داخل نہیں ہوا تھا اس لیے آج کے نوجوان نے پاکستان میں مسلسل دہشت گردی، دھماکے، خونریزی، دیکھی. غیروں کی سازشوں نے اس کی وجہ پاک فوج کو قرار دیا…. اپنوں کے فتوؤں نے اسے مرتد اور امریکہ کا اتحادی جانا….!

    وقت گزرتا گیا… آج کا نوجوان سن شعور میں داخل ہوا تو اسے بتایا گیا کہ امریکہ جیسے طاغوت کا اتحادی بننا اور ایک کال پر "لیٹ” جانا کسے کہتے ہیں. اسے جتانے کی کوشش کی گئی کہ اپنے "مسلمان بھائیوں” کو کافروں کے حوالے کرنا… انہیں بیچنا کتنا بڑا گناہ ہے… اس پاکستانی نوجوان کو باور کرایا گیا کہ کافروں کے ساتھ بات چیت کرنے والے مسلمانوں کو کافر سے پہلے قتل کرنا کیوں ضروری ہے….!

    پانی کی طرح شفاف ہر عقیدہ ہر نظریہ وہم و سراب میں لپیٹ کر اس نوجوان کے سامنے پیش کر دیا گیا. پاکستانی نوجوان ہچکچاتا رہا مگر پاک فوج کا جوان ہاتھوں میں گن اٹھائے سینہ تان کر مشرقی بارڈر پر انڈین آرمی کے خلاف اور مغربی بارڈر پر امریکی فنڈڈ داعش.. ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار کے خلاف ڈٹا رہا.
    پاکستانی نوجوان کا ذہن تقسیم ہوتا رہا یہاں تک کہ سولہ دسمبر 2014 آ گیا. خارجی اپنا حقیقی چہرہ لیکر پاکستان کے افق پر ابھرے اور ایک ناقابلِ تلافی وار کرتے ہوئے اہل پاکستان کو زخمی کر گئے.

    امریکہ کے وہ تمام مہرے جو اس نے پاکستانی صفوں میں گھسائے تھے… طشت از بام ہو گئے. دوستوں آور دشمنوں کے درمیان فرق سمجھ آ گیا. اہل پاکستان کو سمجھ آ گئی کہ جسے "دہشت گردی کے خلاف جنگ” کہا گیا تھا وہ کیا تھی اور اگر اس سے مزید پہلو تہی کی گئی تو اس جنگ کے اثرات کہاں تک جا پہنچیں گے.

    خارجیوں کے خلاف لڑائی کرنے والوں کو اخلاقی تخفط نہ دینے والے علماء کرام اب اسے افضل جہاد قرار دینے لگے. سوات آپریشن کے بعد ضربِ عضب اور پھر ردالفساد انہی علماء کرام کی نگرانی میں ہوئے اور پاکستان نے اپنے داخلی محاذ پر فتح حاصل کر لی. خارجی محاذ پر پاکستان کبھی فتح کا اعلان نہ کرتا لیکن ٹرمپ کی دہائی نے ساری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان نے امریکہ کی مدد سے کس طرح امریکہ کو شکست دی.

    یہ نہیں کہ اس جنگ میں پاکستان صرف فتح ہی حاصل کرتا رہا. نہیں…! اسے زخم بھی لگے لیکن ان زخموں نے اس کے حوصلوں کو کم نہ ہونے دیا. ان زخموں نے اس کا نظریہ تبدیل نہ ہونے دیا…. اس کے موٹو ایمان تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ کو نقصان نہ پہنچایا. پاک فوج کے جوان اپنے خون سے پاک دھرتی کو سیراب کرتے رہے… ان کی وردیاں ان کے تابوت ان کے گھروں میں پہنچتے رہے. لیکن یہ نقصان ہر لمحے پر ایک فتح و نصرت کی امید دیتے رہے.

    بدگمانیاں پیدا کرنے والے آج بھی موجود ہیں جو پی ٹی ایم کی شکل میں مسلسل وردی والوں کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں….. انتشار ڈالنے والے آج بھی مسنگ پرسنز کا رولا ڈال کر آئی ایس آئی اور پاک فوج پر الزام تراشی کرتے ہیں مگر عزتیں دینے والا وردی والوں کی جرات مندی سامنے لاتا رہتا ہے اور ان "مسنگ پرسنز” کی حقیقت کو "مس” نہیں ہونے دیتا. وہ مسنگ پرسنز وردی والوں کے ہاتھوں اللہ کی توفیق سے کسی نہ کسی موڑ پر سامنے آ ہی جاتے ہیں.

    ہر نئے دن کے ساتھ جہاں آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کا جوان قربانیاں دینے کے لیے تیار ہوتا ہے وہاں ان کا خلوص بھی چھپائے نہیں چھپتا. اور شاید یہ شہدا کے خون کی تاثیر ہی ہے کہ آج پورے پاکستان میں پاکستانی نوجوان پاک فوج کے شہداء اور غاذیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہے. پاکستانی نوجوان نہ صرف وردی پہنے سرد و گرم موسم میں اپنی "ڈیوٹی” ادا کرنے والوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ ان کی وردی اپنے جسم پر پہننا اپنے لیے باعث تکریم سمجھتا ہے. ہر آنے والا کل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ایمان تقوی جہاد فی سبیل اللہ کا موٹو رکھنے والے نہ صرف اس دھرتی کے محافظ و پہرے دار ہیں بلکہ اہل پاکستان کے دلوں کے حکمران بھی.

    اپنے ہی خوں سے نکھاریں گے رخِ برگِ گلاب
    ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

    ہم نے خیرات میں یہ پھول نہیں پائے ہیں
    خون ِدل صرف کیا ہے تو بہار آئی ہے….!

  • وی آئی پی کلچرکاخاتمہ،شاہ محمودقریشی موٹر سائیکل پر اپنے حلقہ میں گھومتے رہے

    ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر اپنے حلقہ انتخاب میں پہنچ گئے۔ملتان کےشہریوں نےوزیرخارجہ کوموٹرسائیکل پر دیکھ کرخوشگوارحیرت کااظہارکیا۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے علاقہ شریف پورہ کی یونین کونسل 17،18کا دورہ کیااورحلقے میں لوگوں کے مسائل سنے بعدازاں وزیر خارجہ موٹر سائیکل پر ہی عثمان پورہ ، شاہین آباد، سمیت دیگر علاقوں میں گئے۔حلقہ کے عوام نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے عوام سٹائل اپنانے پر خوشی کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل 2018ءکے عام انتخابات میں موٹر سائیکل پر اپنی الیکشن مہم چلائی تھی۔

  • مستونگ سے بڑھی خبر 9 ہلاک

    کوئٹہ: مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوۓ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوگئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
    سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیمیں طلب، سی ٹی ڈی
    لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

  • سستے رمضان بازاروں پر عوامی اعتماد ان کی کامیابی کی واضح دلیل ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں پر عوامی اعتماد ان کی کامیابی کی واضح دلیل ہے لہذاڈیوٹی افسران صاف ستھری اور معیاری اشیاء ہمہ وقت دستیاب رکھیں تاکہ کسی صارف کو شکایت نہ ہو۔انہوں نے یہ بات تحصیل سمندری میں رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔سی پی او اظہر اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری سید تنویر مرتضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سستے آٹے اور سستی چینی کے سٹالز کو چیک کیا اور سیل ریکارڈ کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان پیکج پر شفاف انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ طلب کی کچن آئٹیمز کی سپلائی میں تعطل نہ آنے دیں۔ڈپٹی کمشنر نے خریداری میں مصروف شہریوں سے اشیاء کی دستیابی اور معیار کے بارے میں دریافت کیاتو انہیں مطمئن پایا۔انہوں نے مختلف سٹالز پر پھل وسبزیوں کے معیار،دستیابی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور کوالٹی کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔سی پی او نے رمضان بازارمیں سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اور سٹاف کو تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازار میں اشیاء کی دستیابی اورمعیارپر گہری توجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ہر مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین کا دورہ فیصل آباد

    فیصل آباد، صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ہر مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے کیونکہ عدل پر قائم رہنے والا معاشرہ ہی صحیح سمت ترقی کی منازل طے کرتا ہے اس سلسلے میں عدل وانصاف کی فراہمی میں معاون شعبوں کو مستحکم بنایا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بات ضلع کچہری میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جس پر پونے چار کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشن مقصود احمد،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید احتشام قادر،ڈائریکٹر اپیلز عصمت اللہ ہنجرا،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرچوہدری مظفر علی رانجھا،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوید مختار گھمن،سیکرٹری رانا شاہد منیر،پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن خالد کانجو،تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید اشرف،پبلک پراسیکیوٹرافسران ودیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اوردفاتر ودیگر انتظامی امور کے لئے دستیاب سہولتو ں کو سراہتے ہوئے بلڈنگ کی بہتر دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بلدنگ میں سیکورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے میٹنگ بھی کی اور کہا کہ شعبہ پراسیکیوشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ جدید سائنسی انداز میں مقدمات کی پیروی کرکے انصاف کے تقاضے کما حقہ پورے کئے جاسکیں۔انہوں نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس عمارت کی بدولت نہ صرف افسران کو پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے لئے بہترین ماحول میسر آیا ہے بلکہ شہر میں ایک شاندار اور پرشکوہ عمارت کا اضافہ ہوا ہے جو کہ اپنے ڈیزائن اور طرز تعمیر کے لحاظ سے نمایاں خصوصیت کی حامل ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ شعبہ پراسیکیوشن میں بہترین سروسز کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے انصاف کی فراہمی کے ایجنڈے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔انہوں نے شعبہ پراسیکیوشن کے دیگر مسائل حل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ افسران کی مثالی کارکردگی اور اچھے نتائج ہی بہترین سروس ڈلیوری کا معیار ہونا چاہئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری مظفر علی رانجھا نے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن کومحکمانہ کارکردگی اور بعض مسائل سے آگاہ کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان کے اہم چوک پر پاکستان ائیر فورس کے کا جہاز نصب کیا جائے گا زرتاج گل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد) وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیراورکمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا.،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا. کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے اور نئے پراجیکٹ پر 60کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں پاکستان ایئر فورس کے جہاز کے علاوہ چاروں صوبوں کے تاریخی مقامات کی مجسمے نصب کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرایا جائے گا. اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس میں ایک فیصد پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کیلئے مختص کیاگیا ہے جس کے ذریعے پاکستان چوک کو مکمل کرایا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا و دیگر موجود تھے. دریں اثناوفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار کا بھی معائنہ کیاوفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں اشیاء کے معیار،مقدار اور نرخ کا جائزہ لیادکاندار اور خریداری میں مصروف مرد و خواتین سے معلومات حاصل کیں۔. انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دکاندار اور صارف دونوں مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ خریداری ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا منافع بڑھا ہے اور مارکیٹ کی نسبت اشیاء کے نرخ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے. وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر اسداللہ فیض نے پہاڑ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو دوگنا مقدار میں اشیاء دینے کا فیصلہ کیا اور موجود خریداروں کو خود اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی۔ کمشنر اسداللہ فیض اورڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ٹرائیبل ایریا کے لوگوں کیلئے اس مرتبہ موبائل رمضان بازار اور دسترخوان کا بھی اہتمام کیاگیا اور ماہ صیام کے دوران تمام علاقوں کو کور کیا جائے گا جس کیلئے شیڈول کے تحت ہر روز نئے علاقوں میں گاڑی بھجوائی جاتی ہے رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپس میں 19اشیاء ہول سیل نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں اور پولٹری کے سٹال پر مرغی کا گوشت دس روپے عام مارکیٹ سے کم اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی نرخ پردستیا ب ہیں مارکیٹ میں نرخ زیادہ ہونے کے باوجود رمضان بازار میں لیموں 149روپے فی کلو فراہم کیا جا رہاہے خواتین اور بزرگوں کیلئے الگ کاونٹرز قائم کرنے کے ساتھ بیٹھنے کا بھی انتظام کیاگیا ہے ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122کے کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں. وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ،شکایت سیل اور دیگر سٹالز کا بھی معائنہ کیا علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پل ڈاٹ،پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا.

  • ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی،15ہزار من گندم برآمد

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ کمشنر اور سپیشل برانچ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 15 ہزار من سےزائد گندم برآمد کرکے4 ذخیرہ اندوزوں کو گرفتارکرلیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے فتح پور جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور عامر چیمہ اور سپیشل برانچ نے مشترکہ کاروائی کی۔ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کی جانے والی کاروائی کے دوران غیرقانونی گودام میں ذخیرہ کی گئی 15 ہزار من گندم برآمد کرلی گئی۔پولیس کیمطابق کاروائی کے دوران 4 ذخیرہ اندوزوں کو بھی گرفتار کیاگیا۔گرفتار ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تھانہ علی پور میں مقدمہ درج کرلیاگیا.

  • من پسند ٹھیکداروں کو نوازنے کے لئے ٹھیکدار پر تھپڑوں کی بارش کرکے اسے بھاگا دیا گیا

    ضلع مظفرگڑھ کی آبی گزر گاہوں کی ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں ٹینڈرنگ کے دوران مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے پر ایک ٹھیکیدار نے شدید احتجاج کیا،احتجاجی ٹھیکیدار کو ضلع کونسل کے دیگر ٹھیکیداروں نے تھپڑ مارے،گالیاں نکالیں اور دھکے دے کر ٹینڈرنگ کے عمل سے باہر نکال دیا.متاثرہ ٹھیکیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع کونسل کے افسران نے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے بولی کے وقت ہنگامہ آرائی کروائی.تفصیلات کیمطابق ضلع کونسل ہال میں آبی گزرگاہوں کی نیلامی کا عمل ضلعی انتظامیہ کی نمائندہ سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ،چیف آفیسر عامر سلیم بھٹی اور ایکسیئن شیخ اشتیاق کی موجودگی میں شروع ہوا تو تحصیل علی پور کے رہائشی ایک ٹھیکیدار ملک محمد جمیل بوسن کو نیلامی کا حصہ بننے سے روک دیاگیا،آفیسران کا موقف تھا کہ مذکورہ ٹھیکیدار کا لائسنس زائدالمیعاد ہوچکا ہے،اس موقع پر ٹھیکیدار اور عملے میں توتکرار شروع ہوئی تو دیگر ٹھیکیدار بھی درمیان میں آگئے،نیلامی کی شفافیت اور عمل سے اختلاف رکھنے والے ٹھیکیدار محمد جمیل بوسن کو تھپڑ رسید کیے گئے،گالیاں دی گئیں اور دھکے دیکر نیلامی کے عمل سے باہر نکال دیا گیا.متاثرہ ٹھیکدار ملک محمد جمیل بوسن نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے لئے لائسنس کے زائد المیعاد ہونے کا بہانہ بنایا گیا جبکہ لائسنس کی مدت جون 2019 کو ختم ہورہی ہے اور نئے لائسنس کی فیس بھی وہ ادا کرچکے ہیں اور فیس کے چالان ساتھ منسلک کئے تھے تاکہ کوئی اعتراض نہ لگایا جائے تاہم پھر بھی بولی میں حصہ لینے سے زبردستی روکاگیا۔متاثرہ ٹھیکیدار نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.

  • ٹھٹھہ صادق آباد میں 5 سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)میں ایک درندہ صفت انسان نے 5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ، تفصیلات کے مطابق اوباش نے 5 سالہ بلال کو ٹیوب ویل پر نہانے کے بہانے ورغلایا اور وہاں جاکر اسے جنسی درندگی کا نشانہ بناتا رہا ۔بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرارہوگیا لوگوں نے بچے کو بچہ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ڈاکٹ جاری کردیا۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ہو جائیں چوکنا

    گوجرانوالہ:سوشل میڈیا پر اسلحہ کلچر کو فروغ دینے والے دو ملزم گرفتار

    جھنگی کے عمیر اور صدام سے دو بندوقیں اور گولیاں برآمد
    کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ فیروزوالا میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
    ڈی ایس پی عمران عباس کا کہنا تھا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتے تھے.
    انہوں نے والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اسلحہ کی نمائش پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے سے روکیں.