ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے مختلف بازاروں میں دکانداروں نے اپنی مرضی سے سامان باہر سجانا شروع کردیا اور سامان رکھنے کے کئے کئی فٹ لمبے اور چوڑے پھٹے بنواکر بازاروں میں نصب کردیے۔ٹھٹھہ صادق آباد کا مین بازار،صرافہ بازار،امام دین مارکیٹ مکمل طور پہ تجاوزات سے بھرے ہوئے ہیں جس کی وجہ خریداروں خاص طور پہ خواتین ،بچوں اور بوڑھے افراد کو گزرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
Author: +9251

انجمن بہبودی مریضاں کا اجلاس، لیبارٹری کے لیے بڑی رقم جمع
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس۔ جدید لیبارٹری کے لئے 26 لاکھ، 15 ہزار روپے جمع ہو چکے ہیں۔ لیبارٹری کی جگہ کا تعین کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل، صدر میاں محمد اعجاز، جنر ل سیکرٹری جاوید بٹ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری، امتیاز کوثر، چوہدری سلیم اختر، حاجی محمد ریاض شامل ۔ تفصیلات کے مطابق صدر میاں محمد اعجاز کی صدارت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے سابق ماہ کی کارروائی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ اجلاس میں حاجی صغیر احمد بشیر میرج ہال کو تاحیات ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سید شوکت وسیم، شیخ افضال الرحمان شاد، چوہدری امتیاز، میاں افضل خالد، چوہدری اشفاق، امتیاز احمد، ملک محمد حسین اعوان، حاجی محمد ریاض، لالہ جی سعید اقبال مرزا اور دیگر ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ اپریل میں 3308 مریضوں کو 3 لاکھ، 23 ہزار، 416 روپے کی مفت ادویات دی گئیںاور 4 لاکھ 29ہزار 992 روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 75 ہزار 300 کی آمدن ہوئی۔ اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے لیے لیبارٹری کیلئے 26 لاکھ 15 ہزار روپے اکٹھے ہو چکے ہیں اگر ہسپتال کی انتظامیہ ہمیں لیبارٹری بنانے کے لیے بلڈنگ دے تو ہم تمام انتظامات کر لیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200 سے 500 تک ٹیسٹ کرنے کی سہولت ہو گی۔ لیبارٹری کے لئے فزیشن، آپریٹر اور کٹس بھی مہیا کرنا پڑیں گی اور یہ لمبا پراجیکٹ ہے۔ اس کے لیے لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو لیبارٹری کے قیا م کا تعین کرے گی۔ اجلاس میں حاجی سردار (سردار ٹینٹ والوں) کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ایم ڈی فین کے مالک مظفر ڈار، حاجی زاہد کے والد، ملک وسیم کے بھائی کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی گئی اور جاوید بٹ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل ہار پہنا کر الوداع کیا گیا۔
لودھراں اطلاع دیں انعام پائیں
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں پولیس اسٹیشن سٹی لودھراں کی طرف سے دو لڑکوں کی تصویر جاری کی گئی ہے جو سٹی پولیس لودھراں کو چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں اطلاع اور معلومات فراہم کرنے والے کو بیس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا
اس کی اطلاع ایس ایچ او لودھراں پولیس اسٹیشن سٹی محمد اسماعیل کو اس موبائل نمبر 03007725460 پر دے سکتے ہیںبڑے ہوٹلوں کو سپلائی کیاجانے والا20من مضر صحت گوشت پکڑا گیا
مظفر گڑھ میں پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 20 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا،گوشت ملتان میں بڑے بڑے ہوٹلوں کو فراہم کیا جانا تھا.مظفرگڑھ میں ہیڈ محمد والا کے قریب پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک نے مشترکہ کاروائی کے دوران 20 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا.چوکی انچارج ہیڈ محمدوالا رمضان شاہد کیمطابق گوشت چوک سرور شہید سے ملتان لے جایا جارہا تھا،مضرصحت گوشت کو ملتان کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا.پولیس کیمطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ گوشت کے مالک سمیت 2 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں.پولیس کیمطابق پکڑے جانے والے مضرصحت گوشت کو تلف کیا جائیگا اور واقعے کا مقدمہ محکمہ لائیو سٹاک کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیاجارہا ہے.




کوئٹہ 3 افراد زخمی ہونے کی اطلاعت
کوئٹہ کے علاقہ اچکزٸی ٹاون پشتون باغ میں دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعت ہے زخمی ہونے والے افراد کو بی ایم سی منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹرک آرٹ کے سپین میں چرچے
پاکستانی ٹرک آرٹ فنکاروں کا "پھول پتی” نامی ایک گروپ محبتوں اور امن کا پیغام لے کر آج کل سپین کے شہر میڈرڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔اس ثقافتی گروپ کے اعزازمیں سپین میں تعینات پاکستانی سفیر خیام اکبر نے اپنی رہائش گاہ "پاکستان ہائوس” پرایک تقریب کا بھی اہتمام کیا۔


اس تقریب میں انڈیا،بنگلہ دیش، مصر ،پیرو، سویڈن، آسٹریا، آسٹریلیا، نائیجیریا، آزربائیجان ، قزاقستان سمیت قریبا 30 ممالک کے سفیروں ،سپینش فارن آفس کے عہدیداران اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔دنیا کو پاکستان ٹرک آرٹ کے سحر میں مبتلا کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سےٹرک آرٹ کے خوبصورت نقش ونگار سے سجی ایک مرسیڈیز کار کو بھی تقریب کی زینت بنایاگیا ۔






مختلف ممالک کے سفرا اور گورے تو ٹرک آرٹ کے اتنے دیوانے ہوئے کہ انہوں نے خاص طور پر اس مرسیڈیز کار کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ٹرک آرٹ سے منسلک فن کاروں نے تقریب میں موجود مہمانوں کے نام خوبصورت انداز میں تحریر کرکے انہیں بطور تحفہ پیش کئے۔









مظفرگڑھ کے ڈاکٹرز بھی پشاور کے ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف سراپا احتجاج
پشاور میں صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا ہشام اللہ کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹر ضیاء الدین پر مبینہ تشدد کے خلاف مظفرگڑھ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا،احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی.خیبرپختونخوا کے وزیرصحت ہشام اللہ کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹرضیاء الدین پر مبینہ تشدد کیخلاف مظفرگڑھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا.احتجاجی ریلی پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر حسن رضاہاشمی،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری،ڈاکٹر مقبول عالم،ڈاکٹر اطہر کلیم اور ڈاکٹر یاسر رسول کی قیادت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی سے شروع ہوکر مین گیٹ تک پہنچی۔ہسپتال کے مین گیٹ پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کثیر تعداد کی جانب سے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر صحت کیخلاف مظاہرہ کیاگیا۔اس موقع پرمظاہرین نے خیبرپختونخوا کے وزیرصحت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔ریلی اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدیداروں نے ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے صوبائی وزیر صحت کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک تشدد کے واقعے میں ملوث خیبرپختونخوا کے وزیرصحت ہشام اللہ کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ان احتجاج جاری رہےگا.


بلوچستان کے بجٹ کی تیاریاں
-بلوچستان بجٹ کی تیاریاں، حجم 4 سو ارب روپے تک ہونے کا امکان خبر کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم چار سو ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے جس میں غیر ترقیاتی مد میں تین سو ارب روپے جبکہ ترقیاتی مد میں سو ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔ اس خبر کے مطابق آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ رواں مالی سال کے بجٹ کی طرح خسارے کا بجٹ ہوگا۔
صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافے کے مطابق ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبائی ریونیو کو 15 ارب سے بڑھا کر30 ارب روپے تک کیا جائے۔ اس کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، امن وامان اور آبنوشی کی اسکیمات کو ترجیح دی جائے گی ۔ اسی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔کچری بازار فیصل آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی
فیصل آباد: کچہری بازار میں ٹیلرر کی دکان میں آگ لگ گئی۔ کچری بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی۔ نجی ٹیلرر ،موبائل فون کی دکان کے شیشے اور کچھ سامان ٹوٹ گیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 1122 اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور مکمل سرچ آپریشن کرکے دکان کو کلیر کردیا۔
فیصل آباد میں کریٹو کرنسی کا کاروبار کرنیوالے ملزمان گرفتار
فیصل آباد، موگھیاں میں کریٹو کرنسی کا غیر قانونی کاروبار پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ 2 ملزمان ناصر اور ہمایوں فرار ہو گئے۔ گرافک کارڈز، لیپ ٹاپ، ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں حویلی مالک اور سرغنہ امجد، جمیل، عمران، عارف شامل ہیں۔
























