Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈی پی او کی کھلی کچہری، عوام کے مسائل سنے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین اپنے دفتر میں عوام کی شکایات اور مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

    وہ ہفتے کے چار دن یونہی کھلی کچہری کا انعقاد کرتے اور عوام الناس کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے احکامات صادر فرماتے ہیں

  • ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کے دورے کیے

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی نےسستا رمضان بازار غلہ منڈی کا دورہ کیا انہوں نے
    اشیاۓ خورونوش کی قیمتیں، معیار اور وزن چیک کرنے پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا
    تاجروں کو مناسب دام اور پورے وزن کے ساتھ اشیاۓ خورونوش فروخت کرنے کی ہدایت کی دورے کے دوران اشیاۓ خورونوش،گوشت،سبزی اور فروٹ کے سٹالوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ نرخ لسٹوں کے ساتھ ساتھ اشیائے خورونوش کے پیکٹوں کا وزن اور معیار چیک کیا،دورانِ چیکنگ ڈپٹی کمشنر نے اشیاۓ خورونوش خرید کر کے لےجانے والے افراد سے پوچھ گچھ بھی کی کہ دکاندار حکومت کی کی جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاۓ خورونوش فروخت کر رھے ہیں یا نہیں،جس پر خریداروں نے مناسب ریٹ پر اشیاۓ خوردونوش خرید کیئےجانے کی تصدیق کی جس پر انہوں نےتسلی اور اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں پر موجود سٹال ہولڈرز کو معیار اور وزن کی بہتری کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازار میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں مرد وخواتین کو میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ چیک کیا جا دہا ہے.تمام سستے رمضان بازاورں میں سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیے گئے ہیں.ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی کرتے ہیں بعد میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے منڈی میں ہونے والی نیلامی کی نگرانی بھی کی.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر,اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینشن شبیر حسین بٹ,جاوید چوہان,بلال بھٹی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے

  • شیخوپورہ میں کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر، دو افراد زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر

    جوئیانوالہ موڑ لاہور روڑ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی-
    حادثے سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افرازخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

  • نارنگ منڈی میں پیش آیا حادثہ

    نارنگ منڈی(نمائندہ باغی ٹی وی) کرتو سٹاپ نارووال روڑ پر تیز رفتار کیری ڈبہ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گیا-
    نارنگ منڈی: حادثے میں کیری ڈبہ سے سوار 4 افراد زخمی ہو گئے-ریسکیو 1122 نارنگ منڈی نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد RHC نارنگ منڈی منتقل کر دیا-
    زخمیوں میں محمد شبیر ولد محمد سبحان، 33 سال، حاجراں بی بی زوجہ محمد نصراللہ 55 سال، یسمین زوجہ محمد رفیق30 سال، جمیلہ بی بی زوجہ محمد جعفر شامل ہیں-

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا کرکٹ اسٹیڈیم میں رمضان بازار کا دورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کرکٹ سٹیڈیم میں لگائے گئےسستے رمضان بازار کا دورہ کیا. انہوں نے سستےرمضان بازار میں آٹے اور چینی کی کوالٹی اور وزن چیک کیا اور مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سید فضائل مدثر بھی ان کے ہمراہ تھے.انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وزیراعلی پنجاب کے رمضان پیکچ کے ثمرات غریب عوام پہنچا سکیں.

  • فوڈ اتھارٹی پنجاب کی بڑی کاروائی مشہور ڈھوڈا مضر صحت

    فوڈ اتھارٹی پنجاب کی بڑی کاروائی مشہور ڈھوڈا مضر صحت

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبار ک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجا رہا ہےتفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں میانوالی اور خوشاب میں 11 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جس میں خوشاب کا معروف ڈھوڈا ہاؤس سیل، 2 یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے
    864 کلوغیر معیاری سنیکس، 350 کلو ناقص گھی،180 کلوحشرات زدہ مٹھائیاں، 2 مکسنگ مشینیں، 5سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں
    کھلے رنگوں کے استعمال اور حشرات کی بہتات پر انور ڈھوڈا ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق استعمال شدہ تیل اور ملاوٹ ذدہ دیسی گھی مٹھائی کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان اس کے علاوہ
    غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر ملک برادرز سویٹس اینڈ ٹانگری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے
    غلط لیبلنگ اور ممنوعہ اجزاء کی موجودگی پرحاجی شفیع ٹی سٹور کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی ہے مزید ازاں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ
    صحت عامہ کے دشمنوں کو کسی بھی سطح پر کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
    پنجاب میں خوراک کے معیار کو بہترین معیار پر لانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں
    ملاوٹ سے پاک پنجاب کے خواب کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں
    حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ کو ملاوٹ کے ناسور سے پاک کریں گے۔

  • حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے غریب کی جیب پر قینچی چلانے کا فیصلہ کر لیا جانیے اس خبر میں

    حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے غریب کی جیب پر قینچی چلانے کا فیصلہ کر لیا جانیے اس خبر میں

    (نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے غریب عوام کی جیب پر قینچی چلانے کا فیصلہ کر لیا
    تفصیلات کے مطابق نائی قصائی حلوائی پکوڑے سموسے بیچنے والے ٹائر کو پنکچر لگانے والے اب سب کو ٹیکس دینا پڑے گا پروفیشنل ٹیکس کی مد میں چھوٹے دکانداروں پر 500 سے 15 ہزار تک اضافی بوجھ ڈالا جائے گا مالی سال 2019-20 میں یہ ٹیکس لاگو کر دیا جائے گا دھی بھلے فروٹ چاٹ سموسے پکوڑے سبزی فروش نسوار فروش سالانہ ایک ہزار روپے ٹیکس دینے کے پابند ہوں گے ٹائر پنکچر لگانے والے شاپنگ بیگ سوپ یخنی , مشروبات اور دودھ فروشوں پر 1500 روپے سالانہ ٹیکس لاگو کیا جائے گا مٹھائی بیچنے والوں کیبل آپریٹرز موٹر مکینک پان شاپ اور سینٹری کا کام کرنے والے 4 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے پنساری ڈرائی فروٹ اور خرادیے کا کام کرنے واکے 1500 روپے سالانہ ادا کریں گے سیلون ٹینٹ سروس کارگو اور کلاتھ سٹورز 5ہزار روپے سالانہ ٹیکس دیں گے جبکہ فلور ملز اور پٹرول پمپز سالانہ دس ہزار پروفیشنل ٹیکس دیں گے ٹیکس اکٹھا کرنے کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کو دی جائے گی

  • ماہ رمضان کے تقاضے، تحریر: پروفیسر زید حارث

    ماہ رمضان کے تقاضے، تحریر: پروفیسر زید حارث

    رمضان مسلمانوں کی جسمانی و روحانی تربیت کا مہینہ ہے۔ اس مبارک اور مقدس مہینے کا ایک اہم تربیتی پہلو یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے مخلص کرے اور یہ اخلاص اس کے دل میں موجود ہو۔

    محترم قارئین: ہم درج ذیل سطور میں ان احادیث کا جائزہ لیتے ہیں جو اس پہلو کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہارے ساتھ کوئی جھگڑا کرے تو کہہ دو کہ "میں روزے سے ہوں "۔ ایک مسلمان روزے کی حالت میں اپنے آپ کو اس قدر متواضع بنا لے اور دوسرے انسان کے حق میں ایسا نرم ہو۔

    اور حدیث مبارکہ میں یہ ذکر نہیں کہ کوئی مسلمان گالی دے بلکہ فرمایا; فإن شتمه أحد ” اگر اس کو کوئی بھی گالی دے تو وہ کہے : میں روزہ دار ہوں۔ بلکہ بعض روایات میں فرمایا کہ ” اگر اس سے کوئی لڑائی بھی کرے یعنی معاشرے میں رہنے والا ہر فرد صرف اس کی برائی اور زیادتی سے محفوظ ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے کو بھی جواب مسکراہٹ میں ملے گا۔ایک انسانی معاشرے کو ایسا شاندار حسن فراہم کرنے والی عبادت روزہ ہے کہ روزہ رکھنے والا پورا مہینہ اس بات پہ اپنی تربیت کرے کہ زیادتی گالی کا جواب پتھر سے نہیں بلکہ اخلاق کی اعلی اقدار کا مظاہرہ کرکے دیا جائے۔دنیا میں اس کردار سے بڑھ کر اعلی کردار کیا ہو سکتا ہے؟ لیکن افسوس کہ زندگی کے کئی رمضان گزارنے کے باوجود ہم اس کردار سے عاری اور ہمارا معاشرہ ان اقدار سے محروم نظر آتا ہے۔ دوسری حدیث میں تو روزہ ایک مسلمان کی زندگی کو صداقت و اخلاص کے اعلی معیار پہ لے جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة أن يدع طعامه و شرابه ".

    روزہ ایک مسلمان کی زندگی کے قول و فعل میں صداقت و سچائی پیدا کر دیتا ہے اور اگر ایک روزے دار اپنے اقوال یا اعمال میں سچائی کا رنگ پیدا نہیں کرتا تو اللہ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔کیا ہم اپنے اقوال میں ہمیشہ سچ بولتے ہیں؟

    ہم تکلفا کہہ دیتے ہیں کہ نہیں جی مجھے بھوک نہیں میں نے کھانا کھا لیا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔ اسی طرح ہم مشورہ دینے میں بھی بہت زیادہ جھوٹ کا استعمال کر جاتے ہیں۔ بالخصوص دفاتر میں یا آفس میں افسر اور ذمہ دار کو مشورہ دینے کا وقت ہو تو ہم اپنا قیمتی اور خیرخواہی کا مشورہ نہیں بلکہ اس کے مزاج اور اس کی پسند کا خیال کرتے ہوئے اس کی رائے کا موافقت کرتے رہتے ہیں حالانکہ ہم جانتے بوجھتے ہوئے ایسا کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح عدالتوں کے دروازے اور کچہریوں کے ٹیبل گواہوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ ہماری گواہی کا اثر کیا ہو گا۔ ہمیں صرف پیسہ کمانے سے غرض ہے۔

    اس طرح کی کئی ایک مثالیں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں۔ ہمیں رمضان کی ابتدا ہی سے اپنے نفس کی تربیت پہ محنت کرنا ہو گی تاکہ رمضان کے آخر میں عبادات میں واضح تبدیلی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد میں بھی تبدیلی کا واضح اثر ہمارے تعاملات اور سلوک میں موجود ہو۔ رمضان کا مقدس مہینہ حقوق العباد کی ادائیگی پہ ترغیب دیتے ہوئے ہمیں اس بات کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد غرباء اور فقراء مساکین کا مالی تعاون کریں ۔صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں تیز آندھی سے بھی زیادہ رفتار سے سخاوت کرتے تھے۔

    تو اس سخاوت سے مراد ہر گز یہ نہیں کہ بہت زیادہ مال ودولت کی ملکیت کے بعد ہی اس پہ عمل ہو سکتا ہے۔

    بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں کی حالت تو واضح ہے کہ بہت زیادہ وافر غذا یا مال میسر نہیں تھا ۔ اس کے باوجود جو کچھ موجود ہو اس میں سے اللہ کے رستے میں دیتے رہنا اور اپنے مال کو پاک کرنا اور اللہ کے بندوں کی پریشانی کو خوشی اور مسرت میں بدل دینا رمضان کا شعار ہے۔اسی طرح روزے دار کو افطاری کروانا بھی ایک روزے دار کے اجر کی مقدار کے برابر ہے۔

    اس میں بھی اس بات کا اہتمام کرنا چاہئے کہ ان لوگوں کو افطاری کروائی جائے جو مستحق ہیں۔ اس طرح رمضان کے مقدس مہینے میں ہم لوگوں کی بھوک دور کر کے اس معاشرے میں عدل اور اخوت کا ایک خوبصورت منظر پیش کر سکتے ہیں ۔ یہ مہینہ حقوق اللہ میں مسابقت اور حقوق العباد کی ادائیگی میں اپنی کمی و کوتاہی کو دور کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔

  • صبور علی نے معافی مانگ لی

    صبور علی نے معافی مانگ لی

    پچھلے دنوں ایک وڈیو بہت وئرال ہوا جس میں صبور علی ان کے ساتھ ایک اور ماڈل ، ایکٹرس شفا جبار ہیں  ایک شخص جو کے شیشیے کی ایک کھڑکی صاف کر رہا ہے  صبور علی اس شخص کا مزاق بنا رہی ہیں

    الفاظ تو واقعی بڑے تلخ استعمال کئے جو کے وڈیو میں صاف سنائی دے رہے ہیں، تلخ الفاظوں سے مراد کہ جب ہم کسی کو اسکی کمتری کاُاحساس دلاتے ہیں تو اس میں استعمال ہونے والا ہر لفظ تلخ ہی ہوتا ہے اور اس وڈیو میں ایک اور منجھے ہوئے ایکٹر آفان وحید کو دیکھا جا سکتا ہے

    لیکن انھوں نے اس آدمی کے لئے کوئی برا لفظ نہیں کہاُ بلکے اس شخص کی محنت کو سراہا جوُ کہ کھڑکی صاف کر رہا تھا جس پر لوگوں نے انکے اس رویے پر ان کو داد دی لیکن صبور علی کو انتہائی نا پسند کیا گیا۔

    تو جیسے ہی یہ وڈیو منطر عام پر آئی اور جس جس نے بھی اس وڈیو دیکھا اس نے نہ صرف وڈیو کے شائع ہونے کی برائی کی بلکہ جو الفاظ استعمال کئے گئے اس کے بارے میں بھی لوگوں نے انتہائی نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور لوگ جس صبور علی کی معصوم ایکٹنگ کے بہت مدح تھے وہ اب صبور علی کے فین نہیں رہے اور ان کے مدحوں کے علاوہ بھی جن لوگوں نے اس وڈیو کو دیکھا ان کے  دل کو بھی کافی ٹھیس پُہنچی۔

    صبور علی نے جب یہ دیکھا کے لوگ تو بہت سنجیدگی سے اس وڈیو کو انتہائی ناپسندیدہ قرار دے رہے ہیں اور نیگٹیو کمنٹ کر رہے ہیں تو صبور علی نے ایک اور وڈیو بنائی

    جس میں صبور علی اس شخص کے ساتھ بیٹھی ہیں اور وہ شخص جس کا مذاق اڑایا گیا وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اے ڈی کے طور پر اس پراجیکٹ کا حصہ ہے اور مزید بتایا کہ ہم ایک فیملی ہیں اور سیٹ پر ایسے مزاق چلتا رہتا ہے
    ہم ایسے ہی سیٹ پر ایک دوسرے سے ہنسی مزاق کرتے رہتے ہیں،
    لیکن آپ جب اس وڈیو کو دیکھیں گے تو آپکو صاف دیکھائی دے گا کہ اس شخص کو جو کہا اور سکھایا گیا یہ وہی الفاظ بول ریا ہے،

    اور اس کےُبعد صبور علی نے بھی کھلے الفاظ میں معضرات کی اور کہا کے ہم بھی انسان ہیں اور اگر میرے اس مزاق سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگی ہوں اور ان سے بھی معافی مانگتی ہوں جن کے ساتھ میں نے یہ مزاق کیا،

    تو کیا آپ سمجھتے ہیں اور کیا صبور علی یہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح ان کو انکے مدح واپس اسی طرح صبور علی کو پسند کریں گے جیسے کے پہلے کرتے تھے ۔۔۔؟

  • شاہ محمود قریشی نےپیپلز پارٹی اور ن لیگ سےکس مقصد کے لئے مدد مانگ لی!

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے آئینی ترمیم درکار ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں- کچھ قوتیں پاک چین تعلقات کو متاثر کرنا چاہتی ہیں اس لئے چینی نوجوانوں سے شادی کے ایشو کو ہوا دی جا رہی ہے- نئے بجٹ میں عام طبقے پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کریں گے-سرکٹ ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بعد جنوبی پنجاب کو سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔ ہائیکورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا – جنوبی پنجاب کو 120 نشستیں ملیں گی – ان کا مزید کہنا تھا کہ الگ صوبے کا بل اسمبلی قوانین کے مطابق پیش کیا گیا – ق لیگ کی قیادت کو متحدہ صوبے کے قیام کے لئے اعتماد میں لیں گے – یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہو جائے گا – شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتوں سے سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا, انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے تک معیشت بہتر نہیں ہو سکتی – تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا – بھارت میں جو بھی جماعت حکومت میں آئی اس سے بات چیت کریں گے – انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایمنسٹی سکیم ماضی کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی طرح نہیں ہے, ایمنسٹی سکیم متعارف کروا کر کشکول توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں – کوئی پبلک آفس ہولڈر ایمنسٹی سکیم سے مستفید نہیں ہو سکتا – اسمبلی ممبران کا اسلحہ اٹھانا مناسب عمل نہیں – بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں تو غریب طبقے پر کم بوجھ ڈالا جائے گا –