سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) شعبہ شوشیالوجی اور کرمنالوجی یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام گھروں میں کام کرنے والی "خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے” سے خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پنجاب کمیشن فار ویمن کی ممبر قیصرہ اسماعیل ڈسٹرکٹ بار ممبر عصمت زہرہ،متعلقہ شعبہ کے چئیرمین ڈاکٹر نواز منج تقریب کی اسٹیج سیکرٹری ڈاکٹر خمیرہ امین اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی-
گھروں میں کام کرنے والی زیادہ تر خواتین چھوٹی عمر کے بچوں کی مائیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو مالکان کی جانب سےجنسی ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر تشدد کیا جا تا ہےجبکہ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کے پاس تشدد برداشت کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا -ان غریب اور بے بس خواتین کی خفاظت کیلئے قوانین ہونے چاہئیں جس سے انہیں معاشرے کے بااثر افراد سے تخفظ فراہم کیا جا سکے-
Author: +9251

سرگودہا یونیورسٹی میں خواتین کے خقوق کیلئے خصوصی سیمینار

گھر جیسی نعمت دینے کا جھانسہ دے کر ہاؤسنگ سکیموں کا فراڈ جاری
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لئے حکومت کی ھدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جو بھی بغیر این او سی کسی بھی سوسائیٹی میں جگہ فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت زمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اسی کے پیش نظر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے اور مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ۔
یہ ہاؤسنگ سکیمیں لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان سے زرعی زمینیں خریدتی ہیں اور بعدازاں مہنگے داموں فروخت کرتی ہیں وہ زمین جو کاشت کے لخاظ سے بھترین زمین تھی اسے بھی خرید لیا گھی ہے بائی پاس کے قریب چک 88 شمالی میں ایسی کئ ہاؤسنگ سکیمیں کام کر رہی ہیں ان کے مالکان نے ابھی تک زرعی زمین کے مالکان کو مکمل ادائیگی بھی نہیں کی ہے
پولیس کی گرینڈ افطاری کس نے کروائی جانیے اس خبر میں
(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے ذکالله شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں پولیس ملازمین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔
افطار پارٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکاران، ایلیٹ فورس ک جوانوں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس ملازمین سے کہا کہ پولیس ملازمین کے پاس اس ماہ مقدس میں دوگنا ثواب اور اجر کمانے کا موقع ہے۔ روزے کی حالت میں روزمرہ کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینا اور لوگوں کو محفوظ اور بے خوف طریقے سے عبادت کرنے کاموقع دینا یقیناً بہت زیادہ اجر رکھتا ہے ۔ افطاری میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپنے ماتحتوں میں گھل مل گئے اور انکو اپنے ساتھ بیٹھا کر افطاری کی ۔ اس موقع پر ماتحتوں نے اپنے کمانڈر کو اپنے درمیان پا کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا کے اس اقدام کو سراہا ۔
سنو چندا
آج جس پاکستانی ڈرامہ کی بات کریں گے اس کا نام ہے “سنو چندا” سیزن 2 جس کی کاسٹ بہت بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ اتنی ہی اچھی بھی ہے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری پہلے بھی اپنے کئی ڈراموں کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہے
آج بھی اسی میعار کو برقرار رکھتے ہوئے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت اچھے اچھے ڈرامے بنا رہی ہے جیسے کہ آجکل “سنو چندا “ سیزن 2 نہ کے پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی کئی ممالک میں دیکھا اور سراہا جا رہا ہے،
اس ڈرامہ میں لیڈ رول فرحان سعید اور اقرا عزیز ادا کر رہے ہیں دونوں کی اداکاری کو لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں ، اس ڈرامے کے ڈائریکٹر احسن طالش ہیں جنھوں نے اس سے پہلے بھی سنو چندا سیزن ون بنایا تھا وہ بھی لوگوں نے بہت پسند کیا مگر سیزن ٹو زیادہ پسند کیا جا رہا ہے
آج کون سی بڑی شخصیت سرگودہا کا دورہ کرے گی جانیے اس خبر میں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)آج 14 مئ بروز منگل کو دن 12 بجے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودہا کا دورہ کریں گے تفصیلات کے مطابق یہ دورہ کئ روز سے تاخیر کا شکار تھا جس کی وجہ لاہور میں داتا دربار میں ہونے والا بم دھماکہ ہے سردار عثمان بزدار کا یہ سرگودہا کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ رمضان بازار کا دورہ کریں گے اور عوم کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں گے یہ بھی کھا جا رہا ہے کہ وہ لاہور داتا دربار بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار گلزایر علی کے گھر ان کے والدین سے بھی تعزیت کریں گے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور واک تھرو گیٹس لگا دیے ہیں تمام راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئ ہے-
لودھراں ریسکیی 1122 کا بروقت امدادی آپریشن
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی گاؤں چک نمبر 315 ڈبلیو بی میں 40 سالہ اللہ ڈیوایا جو مرگی کا مریض تھا آج صبح مرگی کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ٹیوب ویل کے کنویں میں گر گیا جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی دنیاپور سنٹر کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اللہ ڈیوایا کو کنویں سے نکالا اور ملک طیب اعوان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور میں منتقل کر دیا

سرگودہاڈائیوو بس الٹ گئی وجہ سامنے آگئ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)کلرکہار۔ سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی ڈائیوو بس نمبر LES-5013 بلکسر سے تقریبا 8 کلومیٹر راولپنڈی کی جانب موٹروے پر الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں تمام زخمیوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈائیوو پاکستان سرگودہا میں انتہائی خستہ حالت بس سروس چلا رہی ہے جو آئے روز خادثات کا باعث بنتی ہیں عوامالناس نے وزیر اعلی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کر دی مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ سرگودہا بس اسٹیشن پر موجود بسوں کی چیکنگ کرائی جائے تاکہ مزید کسی خادثے سے بچا جا سکے
لودھراں : ٹی ایم اے کی نا اہلی
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں شہر کا مرکزی قبرستان جو بستی نور پیر واقع ہے سیوریج کے پانی کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہا ہے تحصیل میونسپل اتھارٹی کی مبینہ اور مسلسل غفلت و لاپروائی سے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ بن گیا ہے قبرستان کی آدھی سے زیادہ اراضی تالاب کی صورت اختیار کر گئی ہے تحصیل میونسپل اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر اس سنگین مسئلہ کو حل کرے
لودھراں: تیز رفتاری کے باعث حادثہ
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا ذخیرہ حافظ والا میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرایا گیا جس کی وجہ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا اس کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے بشیر احمد ہسپتال اڈا ذخیرہ منتقل کر دیا گیا ہے حالت انتہائی نازک ہے جبکہ موٹرسائیکل مکمل تباہ ہو گئی ہے

سرحدوں کے محافظ ۔۔۔ حامد المجيد
سرحد کا محافظ صرف سرحد کا نہیں اپنے وطن کی شان بان اور آن کا محافظ ہوتا ہے وطن کے باسیوں کی عزت و آبرو جان مال کا محافظ ہوتا ہے۔۔
حفاظت کے اس عظیم فریضہ کو سر انجام دینے میں اس کی راہ میں کوئی چیز بھی رکاوٹ نہیں بنتی اس کی نگاہیں گاہے بگاہے کی رنگینیوں میں الجھنے کے بجائے اپنی منزل پہ منجمد رہتی ہیں۔۔۔
اس کا حوصلہ کوہ گراں کی طرح مضبوط و توانا ہوتا ہے جسے آگ اگلتا سورج اور سردیوں کی یخ بستہ راتیں بھی کمزور نہیں کرسکتی۔۔۔
سرحدوں کے محافظ ضروری نہیں کہ سرحد پہ معمور ہوں کچھ گمنام محافظ بھی ہوتے ہیں جن کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہوتی حب الوطنی ہی ان کی شناخت بنتی ہے اور وطن کی سرحدوں کے طرف بڑھنے والے سبھی ناپاک قدم ان کی نظر میں ہوتے ہیں جنہیں وہ مسل کر رکھ دیتے ہیں ہر اٹھنے والی بری آنکھ کی نظر کو کافور کردیتے ہیں۔۔ ناپاک ارادوں کے بڑے بڑے محلات اپنی عقلمندی سے مسمار کرتے ہیں۔۔۔۔
ہم جو سکھ کی نیند سوتے ہیں چین کی زندگی گزار رہے ہیں وہ صرف اس وجہ سے کہ ہماری سرحدوں کے محافظ ہر لمحہ ہماری حفاظت کے لیے چوکس ہیں۔۔
قابل رشک ہیں وہ مائیں جن کے جواں چراغ اس عظیم راہ میں روشن و تابناک ہیں۔۔
شہادت نامی بیج جس قلب میں بویا جائے وہاں شجاعت و بہادری کا پودا پھوٹتا ہے جس کا پتہ پتہ ڈالی ڈالی صبر و استقامت سے لبریز ہوتا ہے۔۔
اور ہمارے وطن کے ہر محافظ کے سینے میں یہ پودا پوری آب و تاب سے موجود ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی کوئی فوج بھی ہمارے جوانوں کو زیر نہیں کرسکتی۔۔
ہمارے فوجی جوانوں کا اوڑھنا بچھونا مطلوب شہادت اور رضا خداوندی ہے جو ان کے جذبات کو مضبوط اور توانا بناتا ہے۔۔۔
کوئی بھی فرد تب تک مضبوط و ثابت قدم نہیں ہوسکتا جب تک اس کا اپنے خدا پہ یقین کامل نہیں ہو جاتا اور ہماری سرحدوں کے محافظ اسی لیے سب سے منفرد و اعلیٰ ہیں ان کے دلوں میں یقین کامل کے ایسے چراغ روشن ہیں جن کی کرنوں کے سامنے انہیں بس آخرت کی زندگی دکھائی دیتی ہے یہی وجہ ہے وہ شہادت کو بڑے شوق اور ولولے سے اپنے گلے لگاتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہاں ہمارے خون کا پہلا قطرہ ابھی زمین پہ نہیں گرنا اور وہاں ہماری کامیابی کا پروانہ پہلے جاری ہوجانا ہے۔۔
ہماری سرحدوں کے محافظ ہمہ تن جذبہ شہادت سے سرشار ہیں اور یہ ایسا جذبہ ہے جو انہیں ہر میدان کا فاتح اور سکندر بناتا ہے۔۔
ہر محب وطن اپنے وطن کا محافظ ہے ضروری نہیں خاکی وردی پہننے والے پہ ہی اپنے وطن کی حفاظت لازم بلکہ خاک سے بنے ہر خاکی پہ لازم ہے کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت کرے اور جس طرح سرحدوں کے محافظ اپنے وطن کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں ویسے ہی وہ اپنے وطن کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔۔۔
گنتی کے چند عناصر پسند اور شدت پسند لوگوں کی باتوں میں آنے کے بجائے ہر لمحہ اپنے ان جوانوں کے دست بازو بنے رہیں جو اپنی تمام تر خوشیاں ہماری خوشیوں اور وطن کی سرفرازی پہ قربان کررہے ہیں۔۔۔
جن کی رگوں میں وطن کی محبت خون بن کے گردش کرتی ہے۔۔۔
جن کی سانسوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی تازگی دیتی ہے۔۔
جو بغیر کسی لالچ کہ اپنی سب سے قیمتی چیز اپنی جان تک لٹانے کو تیار ہیں۔۔
ہم ہم وقت دست بازو ہیں اپنے ان جوانوں کے جو ہمارے وطن کے چمکتے دمکتے ستارے اور اس پاک مٹی کے گوہر نایاب ہے جس کی زرخیزی میں کئی شہیدوں کا لہو شامل ہے۔۔






