گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس نے عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس نے عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے پنجاب عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان تنویر حسین ولد پیر ادتہ قوم موچی سکنہ کرنانہ، حاجی عنصر سکنہ چوہدری پٹرولیم،رفاقت علی سکنہ لالہ موسیٰ اور شہباز بٹ سکنہ تلہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔مزید بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرکے غلام قادر عر ف ملنگی سکنہ لالہ موسیٰ اورنغمہ بیوہ اللہ رکھا سکنہ گھوٹکی کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958کے تحت ا لگ الگ مقدمات درج کرلئے
Author: +9251

پانی انسان کے لیے کتنا ضروری ہے؟؟؟ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ
جسمانی ٹشوز کے وزن کا ٪ 70 پانی ہوتا ہے اور پروٹو پلازم کا لازمی جزو ہے۔ خوراک کے بغیر انسان 15 یوم تک زندہ رہ جاتا ہے مگر پانی کے بغیر انسان 48 گھنٹوں سے زیادہ زندہ رہنا ایک خاص واقعہ ہو سکتا ہے۔
یہ ہمارے جسمانی نظام کے لئے بے حد اہم ہے۔
یہ خوراک ہضم کرنے اور ہضم شدہ غذاء اور دوسرے بے شمار مادوں کو مائع حالت میں ترسیل میں مدد دیتا ہے۔

ہمارے جسم میں ہونے والے تمام کیمیائی عوامل پانی کی موجودگی میں محلول (سلوش فارم) میں ہوتے ہیں۔
انسانی جسم میں پانی پینے سے اور بعض غذائیں مائع حالت میں لینے سے حاصل ہوتا ہے۔
اسی طرح جسم سے فاسد مادوں پیشاب اور فضلہ کا اخراج، جلد اور پھیپھڑوں کے راستے سے بھی دن میں 2 سے 3 لیٹر پانی خارج ہوتا ہے جسکی کمی پانی پینے سے پوری ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ دیگر انزائمز بھی پانی کی موجودگی ہی میں فعال ہوتے ہیں۔
پانی خون کو پتلا رکھتا ہے جسکی وجہ سے یہ جسم کے ہر سیل تک پہنچتا ہے.
پانی جسم کے درجہ حرارت کو بھی کنٹرول کرتا ہے.
پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جو مہلک ثابت ہو سکتی ہے.
سبز پودوں میں فوٹو سینتھیسز کا عمل اسکے بغیر ممکن نہیں.
انسانی جسم کیلئے پانی کی مقدار کا انحصار کسی انسان کی سر گرمیوں اور ماحولیاتی حالات پر ہوتا ہے.
ایسے لوگ جو گرم اور خشک علاقوں میں رہتے ہیں انہیں پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے.
اسی طرح سانس لینے پسینہ اور پیشاب کے اخراج سے جسم سے پانی کا اخراج ہوتا رہتا ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک عام نارمل اور صحت مند بالغ انسان کو تقریباً 3 لیٹر پانی کی دن بھر میں اوسطاً ضرورت ہوتی ہے۔
گجرات میں بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں کا راج
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات اور گردونواح میں سرشام آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار تفصیلات کے مطابق سرشام گجرات اور گردونواح میں آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جما لئے جس کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی اور موسم خوشگوار ہوگیا گجرات میں روزہ داروں نے ٹھنڈے ماحول میں روزہ افطار کیا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ کل کا روزہ بھی خوشگوار موسم میں گزرے گا۔
دو ہفتوں کے دوران 42 خطرناک اشتہاریوں سمیت 132 ملزمان گرفتار
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کے تحت پنجاب بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 132 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں سے 42 کا تعلق اے کیٹگری سے ہے جبکہ90 اشتہاریوں کا شمار بی کیٹگری میں ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں بھی 45 مقدمات درج کر کے6.872کلوگرام چرس اور527 لیٹر شراب برآمد کر کے45 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 42 مقدمات درج کر کے02 عدد کلاشنکوف، 2 بارہ بور بندوق، 3 رائفل،1کاربین سمیت30 بور کے 34 پسٹل معہ 54 کارتوس برآمد کر کے قبضہ میں لئے گئے اور مجموعی طور پر 42 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ اس موقع پرڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈی پی اوصادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے ویژن کے تحت طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور چیکنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ضلع کو جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر سے پاک کر نے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آئی جی پنجاب کے احکامات پر کریک ڈاؤن کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور خاص طور پر اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ دوران آپریشن قانون پسند شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی من مانیاں سرکاری خزانے کو مہنگی پڑنے لگیں
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا نادر شاہی حکم، راتوں رات مظفرگڑھ کے رمضان بازار میں اعلی کوالٹی کی پرانی ٹف ٹائل اتروا کر ناقص میٹریل سے بنی لوکل ٹف ٹائل لگوا دی ۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر پہلے سے مالی بحران کا شکارمیونسپل کمیٹی مظفرگڑھ نے راتوں رات رمضان بازار کی ٹف ٹائل تبدیل کر دی۔ عوامی حلقوں کا احتجاج شہری وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل کی وائس چیئرپرسن محترمہ مہناز سعید کے سامنے پھٹ پڑے ،مہناز سعید کا معاملہ وزیر اعلی کے نوٹس میں لانے کا اعلان،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کو رمضان بازار لگے آٹھ دن گزرنے کے بعد خیال آیا کہ رمضان بازار میں لگی ٹف ٹائل پرانی ہے اور خوبصورت نہیں ہے انہوں نے موقع پر موجود میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے آفیسران کو مبینہ طور پر حکم دیا کہ رمضان بازار کے لگے سٹالز سے آگے بچنے والے راستے کی ٹف ٹائل نئی لگائی جائے جس پر میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے چیف آفیسر زوہیب حمید قریشی نے بغیر کسی ٹینڈر کے راتوں رات لوکل فیکٹری کی تیار شدہ ٹف ٹائل بھاری کمیشن پر منگواکر لگا دی۔ واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ پہلے سے مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی ملازمین اور پنشنرز کی کئی کئی ماہ کی ادائیگیاں واجب ادا ہیں۔ادھر سرکاری تعمیراتی کاموں کے ماہر انجینئر کا کہنا ہے کہ جو پرانی ٹف ٹائل اکھاڑی گئی ہے وہ ٹیکسلا کی بنی ہوئی ہے اور 80MM کی ہے جبکہ جو ٹف ٹائل نئی لگائی گئی ہے وہ ناقص میٹریل سے بنی 60MM کی ہے جو کہ بارش اور وزن برداشت نہیں کر سکتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم کی آڑ میں میونسپل کمیٹی کے کاریگر چیف آفیسر زوہیب حمید قریشی نے سرکار کو پانچ لاکھ روپے کا چونا لگایا ہے جبکہ اتاری گئی پرانی ٹف ٹائل کی مالیت بھی لاکھوں روپے میں بتائی جارہی ہے جس سے اب غائب کردیا گیاہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے شکایات سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید جب رمضان بازار پہنچیں تو شہری ٹف ٹائل کی تبدیلی سمیت رمضان بازار میں ناقص اشیاء کی فراہمی پر پھٹ پڑے جس پر مہناز سعید نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں عوامی روپیہ کسی کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس میں لاؤنگی۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی اہم شخصیت کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ بار بار بلانے پر بھی رمضان بازار نہ پہنچے اس بارے میں ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ مہناز سعید کا تعلق مظفرگڑھ شہر سے ہے اور وہ یہاں کے لوگوں کو اچھی طرح جانتی ہیں اس لئے متوقع عوامی شکایات سے بچنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رمضان بازار میں نہیں آئے۔





گوجرخان ڈیم میں نہاتے ہوئے دونوجوان جانبحق
گوجرخان (عمرآزادبٹ) گرمی کے موسم میں ہر سال کی طرح اس بار بھی نوجوان ڈوب کر جانبحق تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم نوجوان ڈیم کی طرف نہانے کا رخ کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں آج بھی ایسے دو مختلف واقعات پیش آئے جس میں ایک واقعہ مجید موڑ کے پاس فش فارم کے بنے ڈیم میں ایک نوجوان ڈوب کرجانبحق ہو گیا جس نعش کو ریسکیو 1122 نے بڑی محنت کے بعد نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جس کی شناخت عاطف ولد بشیرسکنہ ڈھوک چنالی بھاٹہ روڈ کے نام سے ہوئی جبکہ اوگاہون پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے

تحریک لبیک کے رہنماء کے بیٹے کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا
راولپنڈی(عمر آزاد بٹ سے )گوجرخان تحریک لبیک کے ضلعی صدر و سابق امیدوار براۓ ایم این اےمحمد رمضان چشتی کے بیٹے محمد رضوان کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا
ایک ماہ قید پانچ لاکھ روپے سزا سنا دی باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ساٸلہ (ا س) نے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ گوجرخان کی عدالت میں ملزم کے خلاف استغاسہ داٸر کیا جس میں موقف اپنایا کہ ملزم محمد رضوان نے مجھ سے بغیر اجازت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عاٸشہ مصطفی نامی لڑکی سے شادی رچا لی ہے عدالت نے ملزم کو طلب کر لیا اور ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جس سے ملزم صحت جرم سے انکاری ہو گیا جس کے بعد ساٸلان نے اپنی اپنی شہادتیں گزاری دوران شہادت ثابت ہو گیا کہ ملزم نے پہلی بیوی کی عدم اجازت سے دوسری خفیہ شادی کر رکھی ہے جرم ثابت ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو ایک ماہ کی قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جس پر ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا مستغیثہ کی طرف سے کیس کی پیروی ماہر قانون دان ادریس احمد مرزا نے کیلودھراں فلاحی منصوبوں کا آغاز
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) ایم پی اے نذیر احمد خان بلوچ کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر حلقہ پی پی 228 میں 12 پختہ سڑکیں یونین کونسل وہی امام بخش میں دو فیلٹریشن پلانٹس پر کام تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے بہت جلد یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔
لودھراں جدائی کا صدمہ جان لیوا بن گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا کے نواحی علاقہ حاصل والا میں 11 ہزار کے وی کی تار توٹنے سے ہلاک ہونے والے محمد یاسین کا والد غلام رسول بھابھہ اپنے بیٹے بہو اور بچوں کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے آج ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
دوسری طرف سپریٹنڈنٹ اور لائن مین کو معطل کردیا گیا

فیلنگ آف اے لوز گورننس ۔۔۔ سلمان آفریدی
صاحب کا ااقبال بلند ہو ۔۔۔ بھاگ لگے رہن ۔۔۔ مسند مبارک تا بہ ابد سلامت رہے ۔۔۔ نادار مگر ناداری کی لکیر سے نیچے ہی گھسٹتا چلا جا رہاہے ۔۔۔ اور غریب ہے کہ ناپید ہی ہوتا چلا جاتا ہے ۔۔۔ رہے نام اللہ کا
جناب والا ! جب سے آپ کی حکومت آئی ہے عوام تبدیلی کی راہ تک رہے ہیں ۔ اس میں کچھ قصور تو حضور کے قبل اور بعد از الیکشن بیانات کا ہے جن میں آنجناب کی جانب سے نوے روز میں تبدیلیوں کا سیل رواں برپا کرنے ‘ کھڑے کھڑے ملک و قوم کے مسئلے حل کرنے اور مملکتِ خداداد کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے کے بلند و بانگ دعوے تھے جبکہ جلتی پر تیل "انڈیلنے” کا کام آپ کے "نو رتن” سر انجام دیے چلے جاتے ہیں
حضور کے سب دعوے منظور ۔۔۔ آپ کی ہر منطق قبول ۔۔۔ تکلیف کا سبب مگر یہ بات ہے حکومت کے ہوتے ہوئے بھی محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ساکنان سر زمین شاد باد ” بے حکومتے ” ہی بس رہے ہیں۔ آپ کی عقابی نگاہ تلے ڈالر مہاجن کا سود ہوا جاتا ہے جبکہ دواؤں کی قیمتیں گرمی کے تاپ کی طرح چڑھ اور اتر رہی ہیں۔ عین آپ کی ناک کے نیچے ذخیرہ اندوزوں ، گراں فروشوں اور عوام کا خون چوسنے والوں کی چاندی ہوئ پھرتی ہے۔
عالی جناب ! پوچھنا یہ ہے کہ جب آپ اس قدر اچھی تیاری کےساتھ الیکشن میں اترے تھے کہ کامیابی آپ کو واضح نظر آتی تھی تو ایسے میں کوئی ” شیڈو کیبنٹ ” بنانے یا ” پالیسی میکنگ ” نامی کام کرنے کا کوئی تردد کیوں نہیں کیا گیا ؟ حکومت میں آنے سے پہلے اور زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد وزراء کے ناکافی ” ہوم ورک ” ، لمبی چوڑی بیان بازیوں اور کار حکومت چلانے کے تجربہ کی کمیابی کا سد باب کرنے کے واسطے ” قیادت ” نے کونسے اقدامات اٹھاے ؟ اگر یہ معلوم تھا اور لازماً احتمال موجود تھا کہ ” اسٹیٹس کو ” کے حامی سیاسیان اور اسٹیبلیشمنٹ کرپشن کے خلاف جاری مہم کی کامیابی کے اثر کو کم سے کم کرنے کے لیے مصنوعی بحرانوں کا سہارا لے سکتے ہیں تو ان سے نمٹنے کو ہماری دوربین قیادت نے کیا حکمت عملی وضع کی ؟؟؟
والا تبار ! گستاخی کی معافی چاہتا ہوں کہ خو گر حمد سے تھوڑا سا گلہ سننا آپ کے ، اس ملک کے اور سب سے بڑھ کر اس قوم کے فائدے میں ہے ۔ عرض فقط اتنی سی ہے کہ آپ کی دستیابی ، عوام میں موجودگی اور کسی نہ کسی بہانے عوامی رابطہ مہم بہت سی پریشانیوں ، سازشوں اور پراپیگنڈوں کا گلا اپنےآپ گھونٹ دے گی۔ مزید برآں یہ کہ عوام کو یہ احساس ہر آزمائش سے گزرنے پر تیار رکھے گا کہ ہوا کے سرد و گرم تھپیڑوں میں اور کچھ نہ سہی مگر آپ ان کے درمیان کھڑے ہیں اور وہ اس افتاد میں تنہا نہیں وگرنہ هم اس سےبڑھ کر
کہہبھی
کیا سکتے
ہیں
کہ
صاحب کا اقبال بلند ہو ۔۔۔ بھاگ لگے رہن ۔۔۔ مسند مبارک تا بہ ابد سلامت رہے ۔۔۔ نادار مگر ناداری کی لکیر سے نیچے ہی گھسٹتا چلا جا رہاہے ۔۔۔ اور غریب ہے کہ ناپید ہی ہوتا چلا جاتا ہے ۔۔۔ رہے نام اللہ کا




انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس میں لاؤنگی۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی اہم شخصیت کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ بار بار بلانے پر بھی رمضان بازار نہ پہنچے اس بارے میں ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ مہناز سعید کا تعلق مظفرگڑھ شہر سے ہے اور وہ یہاں کے لوگوں کو اچھی طرح جانتی ہیں اس لئے متوقع عوامی شکایات سے بچنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رمضان بازار میں نہیں آئے۔






