بھارت سے اسمگل شدہ امول خشک دودھ کی بڑی مقدار ضبط کرلی گئی فوڈ اتھارٹی کی ویجلینس ٹیم کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی
اطلاع ہے کہ مذکورہ امول دودھ شہر کے مختلف گوداموں میں موجود ہے جس کی تلاش اور برآمدگی کے لئے بھی آپریشنل ٹیم کارروائی کر رہی ہے۔سمگل شدہ دودھ کو مزید سپلائی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں لایا جارہا تھا ضبط کیے جانے والے دودھ کو ضائع کیا جائے گا جبکہ اس کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے
Author: +9251
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشنل ٹیم کی کاروائی

دولت نگر پولیس ان ایکشن، اشتہاری، اسلحہ بردار اور منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن ۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پرتھانہ دولت نگر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب عرصہ 6سال سے اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا،
بد نام زمانہ منشیات فروش 6اسلحہ بردارں کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ دولت نگرعامر شہباز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سال 2012ء میں منور خاں نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے اشتہاری ملزم یاسر ولد احمد خان قوم گجر سکنہ ماجرہ کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم اشتہاری قتل کی واردات کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا تھا۔۔مزید کاروائی کے دوران ایس ایچ او دولت نگر عامر شہباز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد حسین ولد محمد حسین سکنہ دولت نگر کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے6اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں 1۔ ذولفقار علی ولد اللہ دتہ سکنہ گھڑی باہو2۔ مرتضیٰ علی ولد پرویز اقبال سکنہ گندرہ 3۔ عامر صفدر ولد صفدر حسین سکنہ ڈوگہ 4۔محمد نواز ولد محمد رمضان دسکنہ دریکڑی 5۔ امانت علی ولد میاں خاں سکنہ سرائے ڈھنگ۔6۔عامر شہزاد ولد محمد افضل سکنہ املہو کھوکھر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک عدد رائفل 12بو ر 5عدد پسٹل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
تھانہ لاری اڈا کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،1160 گرام چرس برآمد
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن ۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پرتھانہ لاری اڈا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے1160گرام چرس برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈاعامر سعیدنے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران خاں ولد مختار خاں سکنہ نصیرہ حال فروٹ منڈی کھاریا ں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
وزیر اعلی شکایت سیل کی وائس چیئرپرسن کو انتظامی افسران نے لفٹ نہ کروائی
وزیراعلی شکایت سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید کا مظفرگڑھ کے رمضان بازارکا دورہ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر آگاہ کرنے کے باوجود بازار نہ آئے۔وزیراعلی پنجاب کے شکایت سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعیدنے مظفرگڑھ پریس کلب روڈ پر واقعہ رمضان بازار کا دورہ کیا۔مہناز سعید نے رمضان بازار کے مختلف سٹالزکا دورہ کرکے اشیاء اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے رمضان بازار میں ناقص انتظامات اور خواتین کو درپیش مشکلات پر برہمی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کوآٹا اور چینی کے سٹالزپر خواتین کے کاونٹر بڑھانے کی ہدایت کی۔صحافیوں کی نشاندہی پر وائس چیئرپرسن وزیراعلی شکایت سیل نےچند سال قبل رمضان بازارکے مقام پر لگائی گئی ٹف ٹائل کو راتوں رات تبدیل کرنے کابھی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا۔مہناز سعید نے رمضان بازار دورہ کے دوران کئی بار ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کو رمضان بازار آنے کی ہدایت کی تاہم دونوں افسران نےوائس چیئرپرسن وزیراعلی شکایت سیل کو لفٹ نہیں کرائی ۔افسران کے رویہ پر برہم مہناز سعید نے معاملہ کو وزیراعلی کےنوٹس میں لانے کا بھی اعلان کیا۔








کوئٹہ میں الرٹ
ممکنہ دہشت گردی کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں سرچ آپریشن ٹھہرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی چیک کیا جارہا ہے کیوں کے کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں عبدالستار روڈ،پرنس روڈ، قندہاری بازار،اور دیگر نواحی علاقوں میں قائم ہوٹلوں اور مسافروں خانوں کے اندراج رجسٹرڈ کی باقاعدہ چیکنگ کے احکامات کے بعد چھٹی کے روز بھی افسران نے اپنے عملے کے ہمراہ ریکارڈ چیک کیا۔

انجمن بہبودی مریضاں گجرات کی فنڈ ریزنگ جاری
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) انجمن بہبودی مریضاں کی فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جاوید بٹ جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں کی قیادت میں شیخ ظہیر احمد، شیخ سہیل منیر، مرزا خالد محمود اور خادم علی خادم نے فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا۔ پندرہ لاکھ سے زیادہ کے فنڈ اکٹھے ہو گئے۔ آج فنڈ ریزنگ ر یلوے روڈ پر کی گئی۔ ریلوے روڈ کی تاجر برادری نے انجمن بہبودی مریضاں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز دیئے۔ انجمن بہبوید مریضاں سالانہ ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ کی میڈیسن کمرہ نمبر 28 اور کمبرہ نمبر 15 میں مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں جو گورنمنٹ ادویات فراہم نہیں کرتی وہ ادویات انجمن بہبودیمریضاں مستحق مریضوں کو فراہم کرتی ہے۔ جتنے زیادہ فنڈ اکٹھے ہوں گے اتنے ہی زیادہ مریضوں کو ادویات فراہم کریں گے۔
فیصل آباد میں قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے مالیت کے مکان پر قبضہ کرلیا
فیصل آباد میں قبضہ مافیا نے پنجے جما لئے۔ غلام محمد آباد مین بازار میں کروڑوں روپے مالیت کے مکان پر قبضہ کرتے ہوئے بااثر افراد نے اہلخانہ کو گھر سے زبردستی نکال دیا۔
فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی جبکہ قبضہ مافیا نے پنجے جما لئے۔ غلام محمد آباد صدر بازار میں واقع طارق نامی شہری کے مکان پر بااثر قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کرتے ہوئے اہلخانہ کو گھر سے بے دخل کر دیا۔ بااثر افراد کی جانب سے رجسٹری برانچ کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے مکان کی جعلی رجسٹری بھی تیار کروائی گئی جسے فرانزک لیبارٹری نے بھی جعلی ثابت کر دیا۔
مکان پر قبضے کی وجہ سے طارق اور اسکے اہلخانہ کرائے کے گھروں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اہلخانہ کہتے ہیں انصاف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ، اینٹی کرپشن اور پولیس سمیت دیگر دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر کہیں سے بھی داد رسی نہ ہوئی۔فیصل آباد رمضان بازاروں میں منافع خوروں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک بڑھا دی ہیں، حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام
فیصل آباد میں منافع خوروں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک بڑھا دی ہیں، رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہیں۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کے نام پر، منافع خوروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے کمر کس لی۔ پھلوں، سبزیوں سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا۔ سیب 200 روپے سے بڑھ کر 350 روپے کلو ہو گئے، کیلا 150 روپے درجن تک جا پہنچا اور فالسہ 400 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔
کجھور 70 روپے کے اضافے سے 250 روپے کلو تک پہنچ گئی، سبزیوں میں گرمی کی سوغات کریلے 70 روپے فی کلو سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئے۔ کھانوں کا لازمی جز لہسن اور ادرک کی قیمت میں 50 سے 60 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لہسن 100 روپے اضافے کے ساتھ 225 روپے کلو
جبکہ ادرک 60 روپے اضافے کے ساتھ 190 روپے کلو ہو گیا۔
گرمی کا توڑ لیموں 320 روپے کلو تک جا پہنچے، گاہک کہتے ہیں دکاندار مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے آویزاں کرنے کی بجائے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر کے پھل اور سبزیاں بیچتے ہیں۔
دوسری جانب دکاندار حضرات کہتے ہیں اگر پھلوں سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے تو انتظامیہ آڑھتیوں کو قابو میں کریں۔لودھراں انوکھی دوستی
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی گاؤں چک نمبر 305 ڈبلیو بی میں انوکھا واقعہ ہوا جب ایک شخص کے گھر والے اس کی پسند کا رشتہ پوچھنے لڑکی والوں کے گھر نہ گئے تو اس کے دوست نے عجیب و غریب فیصلہ کیا وہ عورتوں کے لباس میں ملبوس برقعہ پہن کر لڑکے کی ماں بن کر لڑکی والوں کے گھر پہنچ گیا مگر اس کا پردہ جلد ہی فاش ہو گیا اس کی دھلائی کرنے کے بعد اس کو حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے
سرمہ والا کمپنی کے ہاتھوں لوٹ مار جاری
لودھراں نمائندہ باغی ٹی وی) سرمہ والی کمپنی دراصل سادہ لوح شہریوں کو سود پر اشیاء فراہم کر کے لوٹ رہی ہے اس کے متاثرین سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق سرمہ والا کمپنی جنوبی پنجاب میں مضبوط نیٹ ورک جو خالص سود پر مبنی ہے بنا چکی ہے موٹر سائیکل، فریزر ، ٹیلی ویژن ، موبائل فونز کا دیگر کئی الیکٹرونکس اشیاء سود پر فراہم کرتی ہے دس ہزار کی چیز سود پر 20 ہزار میں فروخت کی جاتی ہے پھر وصولی کیلئے علیحدہ ملازم رکھے ہوئے ہیں سادہ لوح دیہاتی ان کے جال میں پھنس کر ذلیل ہو رہے ہیں گزشتہ روز بھی سرما والا کمپنی کے ملازمین نے بستی ملوک میں گھر میں گھس کر اہل خانہ کی تذلیل کی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں سود کے اس نظام میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے ارباب اختیار کو چاہئے کہ فوری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے اور متاثرین کی فوری طور پر مدد کی جائے










