Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئٹہ مٹن اور بیف قصائیوں نے بڑھا اعلان کردیا

    وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی نوابزادہ عمر فاروق کاسی اور قصائیوں کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ماہ صیام کے دوران حکومتی نرخوں پر گوشت فروخت ہوگا،عمر فاروق کاسی

    عید کے فوری بعد اوپن ریٹ کے حوالے سے معاہدہ ہوگا،مٹن اینڈ بیف ایسوسی ایشن بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن BMA کوئٹہ قصاب برادری اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس ہڑتال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا BMA اس امر کی آگاہی کو پریس اور قصاب برادری کےلیے ضروری سمجھتی ہے کہ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے قصاب برداری کے مسائل کو انتہائی احسن طریقے سے حکومتی سطح پر اجاگر کرکے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا قصاب برادری BMA نوابزادہ عمر فاروق کاسی کی یقین دہانی پر اوپن ریٹ کے مطالبہ کو رمضان المبارک میں موخر کرکے عید کے فورا بعد حکومت سے معاہدہ کرئے گی اور ہمارے اس ایشو کو اسمبلی کے فورم پر پیش کرئے گی جس سے BMA کا مسئلہ حل ہوگا لہذا BMA اپنے تمام اختیارات نوابزادہ عمر فاروق کاسی کو دئیے ہوئے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور امید کرتی ہے کہ ائندہ بھی وہ ہمارے مسائل کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے اور BMA نوابزادہ عمر فاروق کی یقین دہانئ پر رمضان المبارک میں عوامی مفاد کے لیے سرکاری ریٹ پپر عملدرآمد کریگی اور بیف اور مٹن ایسوسی ایشن اور قصاب برداری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتےہیں.

  • شہری اپنافلیٹ، مکان،عمارت یا دکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں.ڈی پی او

    ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد) شہری اپنافلیٹ، مکان،عمارت یا دکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ کرایہ دار کا مکمل کوائف متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں درج کروائیں ڈی پی او عاطف نذیر،ڈی پی او عاطف نذیر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت مہم شروع کر دی گئی ہے اس مہم کا مقصد کسی کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ یہ ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جاسکے۔انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی شرح میں کمی کیلئے کرایہ داروں گھریلوو نجی ملازمین کے تھانہ اندراج کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سر چ آپریشن بھی کیے جائیں گے اس مہم کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے ڈی پی او عاطف نذیر نے مزید کہا کہ کرایہ داروں اورنجی ملازمین کے اندارج کی اہمیت جبکہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین اور کرایہ داروں اورنجی ملازمین کاتھانہ اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کرایہ داروں کے بارے میں چھان بین شروع کر دی گئی ہے عمارت کے مالک پر لازم ہوگا کہ وہ کوئی بھی عمارت، دکان،فلیٹ یا مکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کرے گا اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ کرایہ دار کا مکمل کوائف متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں درج کروا سکتا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی انیشیٹیوز کے تحت ضلع کے 50بنیادی مراکز صحت اور تمام دیہی مراکز صحت کو 24/7کیا جارہاہے.حنیف پتافی

    ڈیرہ غازیخان ( ).مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی انیشیٹیوز کے تحت ضلع کے 50بنیادی مراکز صحت اور تمام دیہی مراکز صحت کو 24/7کیا جارہاہے جس کیلئے پانچ آر ایچ سی میں ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی بلاک کی سروسز فراہم کی جائیں گی. تعمیراتی کام اور افرادی قوت کی فراہمی کیلئے جولائی 2019کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے. انہوں نے یہ بات سی ای او ہیلتھ کے دفتر میں پرائم منسٹرانیشیٹوپروگرام کی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتائی. انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹرانیشیٹو کے تحت ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ کے آٹھ اضلاع کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ ہو ں گے. منصوبہ کے تحت مراکز صحت میں ماں اور بچہ کی بہتر صحت پر توجہ دینے کیلئے تعمیراتی کام کے ساتھ جدید طبی آلات اور سپیشلسٹ فراہم کیے جائیں گے دیہی مراکز صحت چوٹی زیریں، سرور والی، شادن لنڈ، ٹبی قیصرانی اور وہوا میں عمارتوں کی تعمیر کا 90فیصد کام مکمل کر لیاگیا ہے اور ضلع کے 23بی ایچ یوز کو 24گھنٹے فنکشنل رکھا جائے گا اور چھ بی ایچ اوز میں 12گھنٹے کیلئے او پی ڈی کی سروس فراہم کی جائے گی.سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اورڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم این سی یچ پروگران ڈاکٹر زوہیب حسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائم منسٹر انیشیٹیو پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ چائلڈ سپیشلسٹ 23مرد وخواتین میڈیکل آفیسرز، 30نرسز، ڈسپنسرز،55 ایل ایچ ویز،97 آیا اور 57سکیورٹی گارڈ سمیت 259افرادی قوت کی بھرتی کی جارہی ہے. محکمہ صحت کو 2023تک انڈیکیٹرز کے حصول کیلئے ٹائم لائن بھی دی گئی ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی زاہدہ نواز، ڈی ایچ او ز ڈاکٹر ریاض ملک، ڈاکٹر محمد سعید، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر کامران اصغر اوردیگر موجود تھے. دریں اثنا ء مشیر صحت محمد حنیف پتافی کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی.

  • غیرت کے نام پر ایک اور حوا زادی قتل

    مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ اترا میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون نصیباں بی بی کو قتل کردیاگیا،پولیس کیمطابق خاتون نے عبدالرحمان نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی،نصیباں بی بی کو اسکے بھائی محمدآصف،ماموں غلام یسین اور کزن مدنی نے فائرنگ کرکے قتل کیا.واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ قریشی میں درج کرلیاگیا ہے.خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا ہے.

  • گجرات میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    گجرات میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    گجرات (چیف رپورٹر) مئیر گجرات کے حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ جیت تو گی لیکن گجرات کا مشہور اور بڑا ن لیگی گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہا۔ یہ گھرانہ کوئی اور نہیں چوہدری تجمل حسین مرحوم کا گھرانہ ہے چوہدری تجمل حسین مرحوم کے فرزند سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین کافی عرصہ سے مسلم لیگ ق کے گجرات میں حریف ہیں اور مسلم لیگ ن گجرات کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں لیکن جو عوام کو بظاہر جو نظر آرہا ہے اس کے مطابق گجرات میں صرف چوہدری مبشر حسین تنہا طور پر مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں سابق مئیر گجرات حاجی ناصر محمود کے بقول چوہدری مبشر حسین کے بڑے بھائی کے بیٹے چوہدری بلال نیر جن کو چوہدری مبشر حسین نے ن لیگ کا چیئرمین بنوایا تھا انہوں نے مئیر گجرات کے ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ ق لیگ کے امیدوار میاں پرویز اختر پگانوالا کو دیا اور اپنے چچا چوہدری مبشر حسین کی سیاسی مخالفت کی اور جس پارٹی نے انہیں ٹکٹ دی اسکے ساتھ بھی بے وفائی کر ڈالی۔سابق میئر گجرات حاجی ناصر محمود کی بات میں دم یوں بھی نظر آتا ہے کہ سیاسی ورکرز اور ذرائع کے مطابق چوہدری مبشر حسین کے بھتیجے اور بھائی مئیر گجرات کے ق لیگی امیدوار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کئی جگہوں پر دیکھے گئے ہیں یہ بات صرف بڑے بھائی یا بھتیجے پر نہیں رکتی۔ چوہدری مبشر حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری اظہرحسین کے متعلق گجرات کے عوام اور ن لیگی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ مسلم لیگ ن اور بالخصوص چوہدری مبشر حسین کے دھڑے کے مخالف ہی سرگرم رہے ہیں چوہدری اظہرحسین ق لیگ کا ساتھ دے کر پاکستان مسلم لیگ ن اور چوہدری مبشر حسین کے خلاف جب بھی چلے ہیں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اب یہ پتا نہیں کہ وہ اس ناکامی کو اپنی ذاتی ناکامی تصور کرتے ہیں یا پھر ان ساری سرگرمیوں کے تسلسل میں وہ اپنے بھائی چوہدری مبشر حسین کو سیاسی شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیں چوہدری مبشر حسین اگرچہ گجرات میں پارٹی عہدیدران سے ناراض ہوں مگر وہ پارٹی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں لیکن چوہدری اظہرحسین جو خود کو الیکشن کے دنوں میں ن لیگی کہتے ہیں مگر ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کے حریفوں کے ساتھ نظر آتے ہیں خصوصی طور پر ق لیگ کے ساتھ ۔
    اور پھر چاہے چیمبر کا الیکشن ہو یا جمخانہ کا اس میں بھی وہ ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کی پارٹی اور دھڑے کے خلاف ہوتے ہیں جس کا نقصان ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کی سیاست کو الیکشن میں ہوا ہے کیا چوہدری تجمل حسین مرحوم کی وفات کے بعد صرف چوہدری مبشر حسین اکیلے فرزند ہیں جو ق لیگ سے لڑائی لڑ رہے ہیں؟ باقی خاندان کی ہمدردی ق لیگ کے ساتھ ہے یا پھر بھائیوں کی آپسی رنجش ہے؟ کچھ بھی ہو اس کا نقصان چوہدری مبشر حسین کے ساتھ ساتھ ن لیگ پر بھی اثر انداز ہوتا آرہا ہے

  • گوادر ہوٹل پر حملہ

    گوادر کے ہوٹل میں3 تا 5دہشت گرد ہیں صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی

    حکومت بلوچستان نے گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 3 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کردی صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ گوادر کے ہوٹل میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے،تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ مزید کہا کہ ہوٹل میں کوئی گیسٹ نہیں تھا،صرف ہوٹل کا لوکل اسٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے،جن میں سے کچھ زخمی ہیں۔
    اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکوک افراد کے داخلے کے بعد ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہوٹل کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،تاہم پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

  • لودھراں موسم خوشگوار ہو گیا

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور اور کے گرد و نواح میں ہلکی ژالہ باری اور بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے مزید بارشیں متوقع ہیں عصر کے بعد دنیاپور میں بارش اور ساتھ میں ژالہ باری ہوئی ہے جس سے سخت گرمی کا ماحول تبدیل ہو کر خوشگوار ہو گیا ہے ساتھ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنا شروع ہو گئی ہیں

  • لودھراں بجلی کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے اقدامات

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع کے مختلف دیہاتوں طرف بجلی کی سپلائی کو بہتر کرنے کے حوالے سے اپ گریڈ سسٹم کا کام مکمل کر دیا گیا ہے عرصہ دراز سے مختلف جگہوں پر نصب ٹرانسفارمرز تبدیل نئے کیے گئے تھے اب پرانے ٹرانسفارمرز کی جگہ نئے ٹرانسفارمرز نصب کر دیئے گئے ہیں

  • الخدمت فاؤنڈیشن نے کس بڑے فلاحی منصوبے کی ٹھان لی؟ بڑی خبر آ گئی

    الخدمت فاؤنڈیشن نے کس بڑے فلاحی منصوبے کی ٹھان لی؟ بڑی خبر آ گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات کے ذمہ داران کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی دفترمیں منعقد ہوا صدارت صدرمیاں شبیراحمدخاور نے کی جماعت اسلامی پنجاب کے ڈاکٹرطارق سلیم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اجلاس میں گجرات شادیوال روڈ پرالخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے میگا فلاحی پراجیکٹ کے حوالے سے غوروخوض کیاگیا اورتجاویز لی گئیں میاں شبیراحمدخاور نے صوبائی امیرکوالخدمت فاﺅنڈیشن کی کارکردگی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف،چوہدری عمران انور،یاسرسروش ،چوہدری خورشید احمد شباب فین ودیگربھی شریک ہوئے۔اجلاس میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے مختلف فلاحی پراجیکٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیاگیا اوررمضان عید گفٹ پیکیج کوبھی ترتیب دیاگیا۔

  • رمضان، ماہ قرآن ۔۔۔ حافظ ابتسام الحسن

    رمضان، ماہ قرآن ۔۔۔ حافظ ابتسام الحسن

    رمضان المبارک کے بے شمار فضائل و مناقب ہیں، ہزاروں فضیلتیں اور کئی بڑی بڑی عبادتیں اس سے منسلک ہیں، اس کے اعزازات میں سرکش شیاطین و مردود جنات کا جکڑ دیا جانا، ہولناک جہنم کے دروازوں کا بند ہونا اور نعمتوں سے بھرپور جنت کے ابواب کا کھل جانا بھی شامل ہے۔ اس ماہ مقدس میں گناہوں کی قلت اور نیکیوں کی کثرت ہوجاتی ہے، پھر نیکیوں کے اجر میں دس گنا سے سات سو گنا اور سات سو سے آگے جتنا اللہ چاہے اضافہ کرتا ہے۔ ہر دن اور رات میں کثیر تعداد میں لوگوں کو جہنم سے آزادیاں ملتی ہیں، جنت کے پروانے ملتے ہیں اور ان سب سے بڑھ کر رضائے الہی کا حصول ہوتا ہے ۔
    ان تمام کبار اعزازات کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کا ایک جداگانہ اعزاز یہ ہے کہ اس میں قرآن مجید و فرقان حمید ایسی لاریب کتاب کا نزول ہوا ہے ۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ رمضان کا اعزاز قرآن ہے اور قرآن کا اعزاز رمضان ہے۔ قرآن معجزہ ہے اور یہ معجزہ رمضان المبارک ایسے بابرکت اور پر رحمت مہینے اور مہینے کی بھی سب سے مقدس اور فضائل کے لحاظ سے سب سے افضل رات "لیلۃ القدر” جس کی عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے زیادہ ہے، میں رونما ہوا ۔اس کا خصوصی تذکرہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی سورۃ البقرۃ میں بھی کیا ہے ۔”ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں۔”

    اس آیت سے معلوم ہوا کہ ماہ رمضان کا قرآن مجید کے ساتھ خاص تعلق ہے، اسی وجہ سے صاحب القرآن والشریعہ جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں قرآن کی تلاوت بکثرت کیا کرتے تھے، بلکہ فرشتوں کے سردار جبریل امین سے مل کر قرآن مجید کا دور کیا کرتے تھے۔صحیح بخاری میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیر کے سب سے زیادہ کام رمضان المبارک میں کیا کرتے تھے، اور رمضان المبارک کی ہر رات آپ کو جبریل امین ملتے تھے، اور جب بھی جبریل امین آپ کو ملتے آپ انہیں قرآن سناتے تھے۔”
    قرآن اور رمضان کا تعلق صرف دنیا میں ہی نہیں یوم آخرت میں بھی ہوگا ۔روزہ اور قرآن مجید دونوں مل کر بندوں کی سفارشیں کریں گے ۔مسند احمد میں روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "روزہ اور قرآن دونوں بندے کے حق میں بروز قیامت شفاعت کریں گے ۔روزہ کہے گا! اے میرے رب! میں نے اس بندے کو کھانے پینے اور جائز ضروریات سے روکے رکھا ۔اے میرے رب اس کو بخش دے ۔پھر قرآن کہے گا! اے میرے رب! میں نے اسے رات کو سونے اور آرام سے روکے رکھا ۔اے میرے رب اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما اور اسے بخش دے ۔اللہ تعالیٰ دونوں کی شفاعت قبول کرتے ہوئے بندے کو بخش دیں گے اور بندہ جنت میں چلا جائے گا ۔”مذکورہ حدیث سے یہ بات ثابت ہوئی کہ رمضان المبارک میں قائم الیل و صائم النھار شخص یوم قیامت روزے اور قرآن کے ذریعے باآسانی خلاصی پا جائے گا ۔
    آج کے دور میں ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ قرآن سے دور ہوتے جارہے ہیں، اس کا اس طرح سے حق ادا نہیں کر رہے جس طرح کہ کرنا چاہیے ۔اکثریت اس معاملے میں خاصی کمزور اور سست دکھائی دیتی ہے ۔جب کہ اسلاف کا معاملہ رمضان المبارک میں قرآن کے حوالے سے خاصا مضبوط بھی تھا اور مربوط بھی۔وہ قرآن کی تلاوت کو پوری باقاعدگی ،دلجمعی اور خوش الحانی سے کیا کرتے تھے ۔ذیل میں کچھ حوالے درج کیے جا رہے ہیں جس سے ہمیں اندازہ ہوگا کہ اسلاف رمضان میں قرآن مجید کی تلاوت کے لیے کس کس انداز میں کوشاں تھے اور اس کے بغیر رمضان کی عبادات کو نامکمل سمجھتے تھے ۔
    جلیل القدر صحابی سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ رمضان میں تین دنوں میں قرآن ختم کرتے تھے ۔ [سنن سعید بن منصور 150] تابعی امام علقمہؒ پانچ دنوں میں قرآن مجید مکمل کرتے تھے۔[ابن ابی شیبہ 8667]
    تابعی امام قتادہؒ عام دنوں میں سات ایام میں قرآن ختم کرتے تھے،جب رمضان آتا تو تین راتوں میں پورا قرآن پڑھ لیتے اور جب آخری عشرے میں داخل ہوتے تو ہر شب پورے قرآن کی قراَت کرتے۔ [حلیۃ الاولیاء]
    امام ابراہیم نخعیؒ رمضان میں تین دنوں میں قرآن ختم کر لیتے تھے لیکن آخری عشرے میں دو راتوں میں مکمل کرتے تھے۔ [مصنف عبدارزاق 5955]
    تابعی امام اسود بن یزیدؒ رمضان میں دو راتوں میں مکمل قرآن کی تلاوت فرماتےاور مغرب و عشاء کے مابین آرام کرتے تھے، جب کہ عام دنوں میں وہ چھ دنوں میں ایک قرآن ختم کرتے تھے ۔ [ابن ابی شیبہ 8667]
    امام زہریؒ فرماتے تھے رمضان قراَت قرآن اور کھانا کھلانے کا مہینا ہے۔
    امام مالکؒ رمضان کے آتے ہی طلباء کو پڑھانا بلکہ حدیث کی مجلس ہی چھوڑ دیتے تھے اور صرف قرآن مجید کی تلاوت میں مشغول ہو جاتے تھے اور فرماتے تھے یہ مہینا تو قرآن کا مہینا ہے ،اس میں تو ہم بس قرآن کی طرف ہی رجوع کریں گے ۔امام سفیان ثوریؒ رمضان میں تمام عبادات چھوڑ کر صرف قراَت قرآن میں مشغول رہتے ۔ امام احمد ابن حنبلؒ تمام کتابیں بند کر دیتے اور فرماتے کہ یہ قرآن کا مہینا ہے ۔ امام وکیع بن جراحؒ ہر شب میں مکمل قرآن اور مزید دس پاروں کی تلاوت کرتے۔
    تین دن سے کم میں ختم قرآن کی ممانعت کے حوالے سے امام ابن رجب حنبلیؒ نے یہ توجیہ کی ہے کہ یہ ممانعت عام دنوں کے دائمی معمول کے متعلق ہے لیکن زمان و مکان کی فضیلت کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس سے کم میں بھی قرآن مکمل کیا جا سکتا ہے-امام احمد ، امام اسحاق اور دیگر متعدد ائمہ کا یہی موقف تھا اور اسی پر ان کا عمل بھی تھا ۔ [لطائف المعارف 183]
    قارئین کرام! مذکورہ آیات و احادیث اور عمل ائمہ و تابعین سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ رمضان کا مہینا فی الحقیقت کا قرآن کا مہینا ہے ۔جو لوگ قرآن کے بنا ہی رمضان کو گزارتے ہیں وہ صحیح معنوں میں حق رمضان نہیں ادا کرتے ۔رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے تبھی مستفید ہوسکتے ہیں جب اس میں قرآن کی تلاوت کا ایک بڑا حصہ شامل ہو ۔کوشش کریں کہ رمضان میں کم از کم ایک قرآن مجید لازمی ختم کیا جائے ۔