Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان میں بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں، 24گھنٹے بجلی دے سکتے ہیں،کیسکو چیف

    کوئٹہ: کیسکو چیف کیسکو عطاء اللہ بھٹہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی قلت نہیں،24گھنٹے تمام صوبے کو بجلی دے سکتے ہیں مگر چوری اور غیر قانونی ٹیوب ویلز کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے،خضدار اور لورالائی میں 90فیصد بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں ضائع ہوتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر سرداربابرموسی خیل،صوبائی وزراء اور دیگر اراکین اسمبلی کو بریفنگ کے دوران بتائی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی عطاء اللہ بھٹہ کا کہناتھا کہ بلوچستان میں دن کے وقت 723میگاواٹ اور رات کو 922میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،،خضدار اور لورالائی میں 90فیصد لائن لاسز ہیں، جب کہ سب سے زیادہ غیرقانونی ٹیوب ویل خضدار میں ہیں،کیسکو چیف کا کہنا تھا غیرقانونی ٹیوب ویلوں کے ذریعہ مفت زیرزمین پانی نکالاجارہاہے،غیرقانونی ٹیوب ویلوں کے بے دریغ استعمال سیزیرزمین پانی کی سطح گررہی ہے۔

    ، صوبے میں اس وقت 13ہزارغیر قانونی ٹیوب ویل ہیں،نو ہزارکی فہرست چیف سیکرٹری کے حوالے کردی ہے۔اس سے قبل اراکین بلوچستان اسمبلی نے کیسکو چیف کو بجلی سے متعلق شکایات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بجلی عدم دستیابی سے زمیندار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجلی کی ضرورت پورا کرے،،بجلی کے ٹرانسفارمرز اورلائنیں پرانی ہوگئی ہیں ان ٹرانسفارمراورلائنوں کو تبدیل کیا جائے۔

    اس موقع پرڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرموسی خیل کا کہنا تھا کہ میں جہاں جاتاہوں وہاں لوگ بجلی کے مسئلہ پر بات کرتے ہیں، لوگ بس یہی بات کہتے ہیں کہ بجلی دی جائے،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ چند روز بعد دوبارہ میٹنگ کرکے وفاق سے رابطہ کریں گے

  • رمضان کی مناسبت سے مظفرگڑھ پولیس کا فلیگ مارچ

    رمضان المبارک میں مظفرگڑھ کے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیاگیا،فلیگ مارچ کے دوران ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کی قیادت میں شہر بھر کا گشت کیاگیا.مظفرگڑھ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ریحان الرسول کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا.فلیگ مارچ میں ٹریفک پولیس اور محافظ اسکواڈ کے دستے بھی شامل تھے.فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوا اور شہر کے تمام اہم شاہراہوں کا چکر لگاکر پولیس لائن پر ہی اختتام پذیر ہوا.پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا تھا.ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

  • نئے پاکستان میں پرانے مردہ سیاسی گھوڑوں نے تباہی پھیلا دی ہے

    عوام ایک جانب تو مہنگائی کو رو رہی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں کے ظلم اور بربریت کو رو رہی ہے بدنام زمانہ آباد ڈوگر نامی شخص نے عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آباد ڈوگر کا بھانجا عون حمید ڈوگر ایم پی اے بن گیا ہے اس وجہ سے مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ شاہجمال اور روہیلانوالی میں آباد ڈوگر کا غنڈہ راج قائم ہے انہوں نے کہا ایس ایچ او خانگڑھ اور روہیلانوالی انتہائی کریمنل مائنڈ کے بندے ہیں آئی جی پنجاب انکا ریکارڈ دیکھیں ان افسران کے اپنے گینگ ہیں یہ ایس ایچ او متعدد مرتبہ محکمانہ سزا یافتہ ہیں مگر پھر بھی وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر تھانوں میں ایسے ایس ایچ اوز صرف اس لئے تعینات ہیں کہ اراکین اسمبلی راضی ہو سکیں۔ انہوں نے کہا ایس ایچ او روہیلانوالی کو تھانہ چوک قریشی میں تعیناتی کے دوران محکمانہ سزا ہوئی آر پی او ڈیرہ غازی خان نے انہیں ریورڈ کیا گیا مگر پھر بھی ڈی پی او کی جانب ایس ایچ او روہیلانوالی تعینات کر دیا گیا انہوں نے کہا آباد ڈوگر نے مسلحہ گینگ بنایا ہوا ہے جو پٹواریوں سے مک مکا کرکے زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں انہوں نے کہا اب آباد ڈوگر دعویٰ کر رہا ہے کہ انکا اپنا ڈی پی او مظفرگڑھ تعینات ہوگیا اب وہ کسی سیاسی مخالف کو نہیں چھوڑے گا انہوں نے کہا ارشد نائیک اور لیاقت قریشی جیسے اچھے لوگوں کو آباد ڈوگر کی جانب سے سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے علاقے میں خوف ہراس ہے آئی جی پنجاب کو نوٹس لینا چاہیئے انہوں نے کہا پاکستان عوامی راج پارٹی امن شریف شہریوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا مظفرگڑھ شہر میں ڈکیتی کی آٹھ وارداتیں ہوئیں مگر کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہوسکا جرائم پر کنٹرول تو کیا ہونا تھا بدقسمتی سے دو ڈی پی او تبدیل ہو گئے کیونکہ تمام ایس ایچ او وزیر اعلیٰ کے سفارشی ہیں انکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا نہوں نے کہا دیانتدار ڈی پی او کے لئے سب سے بڑا چیلنج سفارشی ایس ایچ اوز کی تبدیلی کرکے میرٹ پسند اور جرائم فائٹر ایس ایچ او لگانا ہے انہوں نے کہا سستے رمضان بازاروں میں صرف بھتہ خوری اور فوٹو سیشن ہو رہے ہیں ماہ مقدس میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی بجائے غریب لوگوں پر جرمانے کیئے کا رہے ہیں انہوں نے کہا حکومت نام۔کی کوئی چیز نہیں ہے لاقانونیت اور نا انصافی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام اپوزیشن جماعتوں اور کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بوریوں ڈکیتیوں نا انصافی لاقانونیت مہنگائی اور غنڈہ راج کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کریں اور آباد ڈوگر جیسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ شریف شہریوں کی عزتیں جان اور مال محفوظ ہو سکیں انہوں نے کہا قوم اب وزیر اعظم کے جھوٹ کو سمجھ چکی ہے بلدیاتی نظام کو ختم کرکے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں بلدیاتی الیکشن کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ عمران خان جھوٹ ولنے کے چیمپئن بن چکے ہیں اور ان پر اب یقین نہیں کیا جاسکتا۔

  • وزیر اعظم پاکستان آج راولپنڈی پہنچیں گے

    وزیر اعظم پاکستان آج راولپنڈی پہنچیں گے

    راولپنڈی :آج نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک میں ماں بچہ ہسپتال کا وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار سنگ بنیاد رکھیں گے. یہ منصوبہ دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا تھا اس وقت اس کی تعمیری لاگت کم تھی جو بڑھ چکی ہے،راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زچگی کے دوران ایک بیڈ پر تین خواتین گزاراکرتی ہیں، یہ منصوبہ یہ پاکستان کا سب سے جدید ترین ہسپتال ہوگاجوچار سوبستروں پر مشتمل ہوگا جبکہ ابتدائی مرحلے میں دو سوبستر شامل ہیں اور گیارہ آپریشن تھیٹر ہیں، منصوبے میں دنیا کے جدیدترین آپریشن تھیٹر ہوں گے۔

  • بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کی ہڑتال

    کوئٹہ:بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی پرویز رند اور حاجی صمد نائب صدر کے زیر اہتمام اہتجاجی مظاہرہ کیا گیا بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن کی ہڑتال ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انتظامیہ کے روءیے کی وجه سے هم اپنا زاتی کاروبار بند کرکے بھٹےہیں ۔صدر قصاب برادری پر بھاری بھر جرمانے عاید کیے جارہیے ہییں مال مویشی کی باہر ترسیل بند کی جائے ۔بیف اینڈ مٹن ایسوی ایشن

    عوامی نماینده اپنا کردار ادا کرکے قصاب برادری کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک بند کرائیں ۔

  • ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا سنانواں اور چوک سرور شہید میں رمضان بازاروں کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے سنانواں اور چوک سرور شہید میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ اور ان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام آفتاب احمد اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے رمضان بازار چوک سرور شہید میں آٹے کے تھیلے کے وزن کو چیک کیا.100 گرام وزن کم ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک اور متعلقہ فلور ملز کے اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے حکم دیا کہ آٹے کے تھیلے کا وزن پورا ہونا چاہیے.اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اس سال بھی رمضان المبارک میں مختلف اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے. ضلع مظفرگڑھ میں مختلف مقامات پر قائم رمضان بازاروں میں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہیں. انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے.خاص طور پر چکن کے سٹال پر صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کی پابندی کی جائے. انہوں نے کہا کہ بازار میں موجود سٹالز پر اشیا جیسے کھجور و دیگر میٹھی اشیا کو ڈھانپ کر رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں تمام سٹالز پر نرخ نامہ آویزاں کیا جائے جس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں آٹا، چینی، دالیں، بیسن، کجھور اور دیگر اشیا وغیرہ سبسڈائزڈ ریٹ پر عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مخیر حضرات اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مدنی دسترخوانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز,پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں کا معائنہ کریں اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں اور سرکاری ریٹ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنائیں..انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہیں ضلع میں امن و امان کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا اورصحافیوں کو اپنی آنکھیں اور کان قرار دیا اور امید کی کہ وہ معاشرے میں ہونے والے کرائم سے انہیں آگاہ کریں تاکہ ان کا قلع قمع کیا جاسکے۔ صحافیوں نے بھی مختلف تجاویز دیں جن کا خیر مقدم کیا گیا۔ میٹنگ میں لاہور داتا درباربم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس ملازمان و دیگرافراد کے ایصال ثواب اور ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے افتخار شہید پولیس لائن کا دورہ کیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افتخار شہید پولیس لائن کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سنٹر، میس ہال اور مختلف مدعات چیک کیں اور انچارجز کو خصوصی ہدایات دیں۔ پولیس لائن میں ڈیوٹی کے لئے موجود فورس کے لئے رمضان المبارک میں سحری اور افظاری کے خصو صی انتظامات کر نے کئےلئے آر آئی کوہدایات جاری کیں ۔

  • کوٹ پنڈی داس ریلوے پھاٹک پر کوسٹر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے پھاٹک کوٹ پنڈی داس روڑ پر تیز رفتار کوسٹر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی- حادثے میں کوسٹر میں سوار 4 مسافر زخمی ہو گئے-ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی-
    اطلاع کے مطابق تیز رفتار کوسٹر قلعہ ستار شاہ سے کوٹ پنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ ریلوے پھاٹک پر گاڑی کا سٹیرنگ فری ہونے کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جسسے کوسٹر میں سوار 4 مسافر زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے فورا” زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی-

  • شیخوپورہ پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام میں احساس تحفظ کو قائم رکھنے کے لیے شیخوپورہ پولیس نے شہر میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے خود کی. فلیگ مارچ میں ایلیٹ فورس, ٹائیگر سکواڈ ,QRF ,ٹریفک پولیس اور تھانہ جات کی نفری نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر ہاوسنگ کالونی بائی پاس سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ کو قائم کرنا اور سانحہ لاہور میں ہونے والی پولیس کی شہادتوں کے باوجود اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی صورت پیچھے نہ ہٹھنے کا عزم ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات ہمیں اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکتے۔

    اس موقع پر غازی صلاح الدین نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس فلیگ مارچ کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم شہادتوں کے باوجود عوام کی جان و مال کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے