Baaghi TV

Author: +9251

  • کالعدم تنظیموں کے خلاف اسلام آباد سے بڑا حکم جاری

    کالعدم تنظیموں کے خلاف اسلام آباد سے بڑا حکم جاری

    اسلام آباد:لعدم تنظیموں کی جانب سے اسلام آباد میں فنڈز اکٹھے کرنے کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام کلعدم تنظیموں کی جنب سے فنڈز ریزینگ پر پابندی عائد کر دی،پابندی کے بارے میں اعلان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں کیا گیا.باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق پابندی کا اطلاق 9 مئی سے دو ماہ تک ہو گا،کلعدم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب، تشہیر، اور ویلفیئر کے زریعے فنڈز اکھٹے کرتی تھیں،کلعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم سے فنڈ ریزینگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے

    ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کیاگیا نوٹیفیکشن:

  • لودھراں پنجاب پولیس کا فلیگ مارچ

    لودھراں( نمائندہ باغی ٹی وی) میں پنجاب پولیس لودھراں کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا

    فلیگ مارچ سے قبل ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے ملکی سالمیت کے لئے دعا کروائی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں پنجاب پولیس کے پاس جتنے وسائل ہیں ان کو بروئے کار لا کر ہم عوام کے جان و مال اور ضلع میں امن و سالمیت کو یقینی بنائیں گے ضلع بھر میں امن کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے

    فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس ، سی ٹی ڈی اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا

  • تھیلسیمیا ٹیسٹ کے لئے قانون سازی کی جائے

    تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پرعوامی سطح پر آگاہی کےلئےڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں ریلی نکالی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں تھیلسیمیا کے حوالے سے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈکل سٹاف اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کی۔ ریل کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر تھیلسیمیا سے بچاو کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تھیلسیمیا کے مرض پر قابو پانے کے لئے شادی سے پہلے تھیلسیمیا ٹیسٹ انتہائی ضروری ہے اور دوران حمل اگر خواتین کا تھیلسیمیا ٹیسٹ کرا لیا جائے تو بروقت سدباب ممکن ہوسکتاہے۔ ریلی کے شرکاء نے تھیلسیمیا کے مرض پر قابو پانے کیلئے شادی سے قبل تھیلسیمیا ٹیسٹ کو ضروری قرار دینے کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

  • لودھراں ٹرانسپورٹر کے ہاتھوں مسافر پریشان

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) میں بھی دیگر شہروں کی طرح مسافر ٹرانسپورٹر کے ہاتھوں پریشان ہو رہے ہیں بسوں اور ویگنوں والے ڈبل کرایہ وصول کر رہے ہیں اور یہ بات کہہ رہے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے کرایے بڑھ گئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے ابھی تک کرایوں کا شیڈول جاری کرکے مسافر خانوں لاری اڈوں وغیرہ پر آویزاں نہیں کیا گیا جس سے مسافروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے مسافروں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف جب وزیراعلی پنجاب تھے کم از کم مسافروں کو سہولیات تو میسر تھیں کہ موجودہ حکومت اتنا بھی نہیں کر سکتی کہ کرایوں کا شیڈول جاری کر دے

    پنجاب حکومت محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ان واقعات کا فوری نوٹس لے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے عید آنے والی ہے گھروں سے دور دوسروں شہروں میں مزدوری کرنے والوں نے گھروں کو آنا ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے پھلوں کی کروائی بولی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری فروٹ منڈی میں اپنی زیرنگرانی بولی کروا رہے ہیں.

    اس موقع پر انہوں نے مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا اور مختلف سبزیوں کے معیار کو بھی جانچا

  • کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا

    کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا

    راولپنڈی :کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا ریٹ لسٹ مسترد کردی.لیموں 500روپے سے 600روپے کلو پیاز 70روپے سے 80روپے کلو جبکہ سبزی فروٹ اور گوشت کے ریٹ بھی کئی گنا بڑھ گے مقامی تاجروں نے انتظامیہ کی طرف ست دی گئی ریٹ لسٹ کو مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منڈی میں بیٹھے بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی جو رات ہی رات میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے تبدیلی سرکار نے ملک ایٹم بم کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے غریبوں نادارلوگوں کے لیے علاج کرانا بھی مشکل ہو گیا ادویات میں سات سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے کیا یہی ریاست مدینہ ہے جہاں امیر عیاشیاں کریں اور غریب روٹی کے نوالے سے ترستے ہوں

  • لودھراں : عشر و زکوۃ کمیٹیوں کا قیام

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) میں عشر و زکوۃ کمیٹیاں بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے پنجاب بیت المال کی طرف سے مستحق افراد کی امداد کے لئے عید سے پہلے پہلے رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستحق افراد کو ترجیح دیں اور ان کی لسٹیں جلدی تیار کریں

  • راولپنڈی پانی کی بندش عوام برتن اٹھا کر باہر نکل آئی

    راولپنڈی پانی کی بندش عوام برتن اٹھا کر باہر نکل آئی

    راولپنڈی:محلہ حکمداد ظفرالحق روڈ یونین کونسل 31 میں پچھلے ایک ہفتے سے پانی کی بندش،اہل محلہ سراپا احتجاج ،ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن و راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بہت بری صورتحال ہے،سب موٹریں خراب ہیں کسی ٹیوب ویل کی موٹر جل چکی ہے کسی کی شافٹ ٹوٹی ہوئی ہیں کسی کی لینتھوں کا مسئلہ ہے،عوام پانی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں دن رات بچے خواتین بزرگ پانی کے برتن اٹھا کر نجی ہینڈپمپوں کنووں بورنگ سے پانی بھر رہے ہیں اور انہوں نے کل جمعہ کے دن احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا.

  • لودھراں: فریزر شدہ گوشت کی فروخت جاری

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں شہر اور اس کے مضافات میں بڑے جانوروں کا فریزر شدہ گوشت فروخت ہو رہا ہے اگر گاہک اس پر اعتراض کرے تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اجازت ہے کہ گوشت فریزر کر سکتے ہیں کئی کئی دن کا باسی اور برف کی طرح ٹھنڈا ناقص گوشت فروخت ہو رہا ہے جبکہ متعلقہ احکام اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے

  • ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گجرات زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے

    ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گجرات زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے

    گجرات (طارق محمود سے) پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گزشتہ روز گجرات شہر کی مختلف وارڈوں کے زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں نوٹفکیشن دئیے۔ زکوٰة کمیٹی کے چیئرمن کی تقرری کا نوٹیفیکیشن حاصل کرنے والوں میں بشیر احمد ،حاجی محمد رفیق، مرزا طارق بیگ، مبشر حسین، خاور علی، سید علی عباس، سید غلام عباس ،فیضان بابر، نورالامین، قاسم رضا ،نصیر احمد ،عبدالستار، آصف حسین، محمد شہباز، غلام حیدر لون، امجد رفیق، عبدالرحمن، عبدالرزاق کبیر حسین، زلفقار احمد، علی ارشد، محمد منیر، عبدالرحمن، ڈاکٹر غلام عباس، چوہدری اظہرحیات ،ڈاکٹر منور، راجہ آزاد، محمد زمان ،شبیر حسین، مرزا وقاص بیگ، ملک ضیاءاللہ ،محمد شعیب، زین العابدین ،قاسم شبیر، محمد جعفر شاہ، شہباز اختر، تنویر افضل ،حافظ عارف محمود،مہر سہیل اکرم، علی رضا، بلال سرور کھٹانہ، کشف الحسن، فراز احمد، عمر طارق بٹ، شہروز پرویز، نعیم قادر اور سید گلفام عباس شامل ہیں۔