Baaghi TV

Author: +9251

  • کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈاکو مینٹری فلم جلد چلانے کا فیصلہ

    کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈاکو مینٹری فلم جلد چلانے کا فیصلہ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) کڈنی سنٹر گجرات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس صدر میاں محمد اعجاز کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے سابقہ ماہ کی کارروائی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ کڈنی سنٹر کی ڈاکومنٹری فلم تیار ہو چکی ہے اور بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد ڈاکو منٹری فلم کو سوشل میڈیا اور مختلف فورم پر چلایا جائے گا تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ گجرات کے کڈنی سنٹر میں دکھی انسانیت کی خدمت کیسے کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لیتھو تھراپی مشین کی جلد سے جلد فراہمی کے لئے چوہدری عمر سعید سے دوبارہ ملاقا ت کی جائے گی۔ میاں محمد اعجاز نے بورڈ آف گورنر ز کو بتایا کہ فضل دین اینڈ سنز کمپنی کو چوہدری عمر سعید نے ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لیتھو تھراپی مشین فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہر ماہ 60 لاکھ روپے مخیر حضرات سے اکٹھے ہوں گے جس سے کڈنی سنٹر میں مستحق مریضوں کے مفت ڈائلسز ہوںگے۔ جاوید بٹ نے بتایا کہ 2016 ءسے لے کر اب تک 28 ہزار 905ڈائلسز ہو چکے ہیں اور روزانہ 67 ڈائلسز ہو رہے ہیں۔ میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ ماہ اپریل میں 45 لاکھ ، 1653 روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 19 کروڑ ،57 لاکھ ، 75 ہزار روپے کے اخراجات بلڈنگ اور مشینری پر خرچ ہوئے ہیں اور 21کروڑ، 36 لاکھ ، 76ہزار856 روپے کے عطیات اور انکم ہوئی جبکہ اس وقت ایک کروڑ 79 لاکھ روپے موجود ہیں اور کڈنی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس میں چوہدری اظہر حسین، چوہدری اعجاز وڑائچ شاہدولہ ٹاو¿ن، الحاج امجد فاروق، جاوید بٹ، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل، احمد حسن مٹو، طارق بلال ملک، ڈاکٹر عابد غوری، عاصم مشتاق بٹ، چوہدری نواز ریحانیہ بھی شریک ہوئے۔ چوہدری نواز ریحانیہ کی طرف سے 6لاکھ روپے، طارق بلال ملک کی طرف سے 2لاکھ روپے جبکہ طارق محمود(نواب سٹیل )کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ کے لئے رمضان کے آخری ہفتے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔ تمام ممبران کوکڈنی سنٹر کی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی اور اس کے لئے مزید تجاویز بھی دی گئیں۔

  • کمشنر گوجرانولہ کا گجرات کے رمضان بازاروں کا دورہ، عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کی ہدایت

    کمشنر گوجرانولہ کا گجرات کے رمضان بازاروں کا دورہ، عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کی ہدایت

    گجرات (نمائیندہ باغی ٹی وی)کمشنر گجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہاہے کہ رمضان بازاروں کے ذریعے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،رمضان بازاروں کے لئے کیے جانے والے انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے اور وہ رمضان المبارک کے دوران حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی سے بھر پور طور پر مستفید ہو سکیں، تمام رمضان بازاروں میں رکھی جانے والی روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کے بارے میں شہریوں کی طرف سے شکایا ت ناقابل برداشت ہوںگی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو ہدایت کی کہ وہ مصنوعی مہنگائی ، ملاوٹ ، ذخیرہ اندوزی اوراشیائے ضروریہ کی کوالٹی کے بارے میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کےلئے رمضان بازاروںکی نہ صرف خودلگاتار کڑی مانیٹرنگ کریں بلکہ تمام متعلقہ افسران کی ٹیم کو اس سلسلے میںخصو صی ہدایات جاری کریں ۔ کمشنر گجرات نے یہ بات گزشتہ روز دورہ گجرات کے موقع پر کہی ۔

  • ظالموں نے رشتہ کے تنازعہ پر 16سالہ لڑکی جلادی

    ظالموں نے رشتہ کے تنازعہ پر 16سالہ لڑکی جلادی

    مظفرگڑھ میں 16سالہ لڑکی کا رشتہ نہ ملنے کے رنج میں لڑکی پر مبینہ طور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی.مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ میرہزار میں گھر میں سوئی ہوئی 16 سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی.پولیس کیمطابق آگ لگنے کے باعث لڑکی کے جسم کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ لڑکی مصباح کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے.مصباح کے والدین کے پولیس کو دئیے گئے بیان کیمطابق علاقے کے رہائشی محمد یوسف نے مصباح کا رشتہ مانگا تھا اور رشتہ نہ ملنے کے رنج میں مصباح کو آگ لگائی گئی.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ محمد یوسف اور اسکے نامعلوم ساتھی کیخلاف تھانہ بیٹ میرہزار میں درج کرکے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کیمطابق ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

  • لودھراں: محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی سرزنش

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور چوہدری زوار حسین وڑائچ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے اے سی دنیاپور وسیم قریشی کے ہمراہ دنیاپور کے پاسکو گوداموں کا دورہ کیا پاسکو اہلکار پچاس کلو گرام پر ایک کلو گندم کی کٹوتی کسانوں سے وصول کر رہے تھے جس پر زوار حسین وڑائچ اور اے سی دنیاپور وسیم قریشی نے عملے کی بہت زیادہ سرزنش کی اور فوری طور پر محکمہ خوراک کی طرف سے جاری کردہ کٹوتی فی 50 کلو گرام کے حساب سے 115 گرام کے حساب سے کرنے کی سخت ہدایت کی

  • فیصل آباد میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ورثاء کا احتجاج

    فیصل آبادمیں 15 سالہ گھریلوملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں 15 سالہ گھریلوملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے ورثاء نے لاش تھانہ کھرڑیانوالہ میں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے مالکان پر زیادتی اور قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ ملزمان بااثر ہیں، کارروائی نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مظاہرین کے مطابق ملزمان لڑکی کی حالت غیر ہونے پر خود ہی اسپتال لے کر گئے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی۔

  • گجرات کی عوام کو سحری اور افطاری میں کس پریشانی نے گھیر لیا؟ آپ بھی جانئے

    گجرات کی عوام کو سحری اور افطاری میں کس پریشانی نے گھیر لیا؟ آپ بھی جانئے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات شہر کے مختلف حصوں میں سحری و افطار کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم، خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گجرات شہر کے اکثر علاقوں میں صبح سحری کے وقت اور شام کو افطاری کے وقت سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں سحری و افطاری کے لئے تیار کیے جانے پکوان تیار کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور خواتین کو اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے یاد رہے کہ حکومت نے ماہ رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اہل گجرات نے باغی ٹی وی کے توسط سے سوئی گیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سحروافطارمیں سوئی گیس کا پریشر ٹھیک کیا جائے تاکہ روزہ دار اطمینان کے ساتھ سحری و افطاری کر سکیں۔

  • داتا دربار کے قریب بم دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں: چوہدری سلیم سرور جوڑا

    داتا دربار کے قریب بم دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں: چوہدری سلیم سرور جوڑا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی) سوشل ویلفیئر کے پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے لاہور بم دھماکہ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم داتا دربار پر ہونے والے بم دھماکا کی پر زور مزمت کرتے ہیں حملے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جان کا نظرانہ دے کر اس بابرکت مہینہ میں اس قوم پر نچھاور کیں اللہ پاک ان کو جوارئے رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ساری قوم افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • داتا دربار دھماکے کے 3 شہدا کا تعلق ملتان سے

    لاہور میں داتا دربار دہشتگردی میں جام شہادت نوش کرنےوالوں میں سے تین کا ملتان سے ہے۔ملتان کے رہائشی محمد رفیق، ان کا 8سالا بیٹا احمداور محمد رفیق کے کزن مشتاق احمد بھی داتا درباردھماکے کےشہیدوں میں شامل ہیں۔زیارت کے لئے جانے والے تینوں افراد کا تعلق بستی جھنڈے والا وہاڑی روڈ ملتان سے ہے۔تینوں شہدا کی میتیں رات گئے ملتان پہنچیں گی۔

  • گجرات: کھاریاں پولیس کا بڑا آپریشن، 4 کلو چرس برآمد

    گجرات: کھاریاں پولیس کا بڑا آپریشن، 4 کلو چرس برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پر صدر کھاریاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے 4کلو گرام چرس برآمد کرلی
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ اوصدر کھاریاں سرفراز انجم سیکھو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کھاریاں کے علاقہ میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ نسیم اختر عبدالرحمن عرف کبی پٹھانی سکنہ ڈوگہ کالونی کھاریاں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 2200گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس کے علاوہ بدنام زمانہ ریحانہ کوثر زوجہ عبدالرشید قوم پٹھان سکنہ گلشن رزاق کھاریاں کے قبضہ سے 2060گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • حادثہ کے نتیجہ میں مشیر صحت پنجاب کی بھابھی جاں بحق

    مظفرگڑھ میں تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا. ریسکیو 1122کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون مشیر صحت وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی کی بھابھی ہیں.مظفرگڑھ کے علاقے نور کبڑا کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار بےقابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی،حادثے میں 50 سالہ خاتون نسیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک 30 سالہ شخص عرفان شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ترکی ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا،ریسکیو کیمطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون نسیم بی بی زوجہ رفیق پتافی مشیر صحت وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی کی بھابھی ہیں.ریسکیو نے حادثے کا شکار ہونے والی کار سے خاتون کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔