سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) میرے شہر کی DC انتظامیہ اتنی کمزورہے کہ 3 دن سے مین سڑک پر ٹی ایم اے صفائی عملہ نے مٹی کے ڈھیر رکشا مارکیٹ تا رحمت اللمین پارک تک لگائے ھوئے ہیں گزشتہ 3 ماہ سے کئی موٹرسائیکل اور سائیکل سوار حادثات کا شکار ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی عملہ صفائی ان کا حکم ماننے کو تیار نہیں ۔ سرگودہا با لکل لاوارث ہو چکا ہے منتخب نمائندگان بھی اسمبلیوں میں پہنچ کر غائب ہیں
اپنی کمیٹیوں میں جی حضوری کرنے والوں کی بجائے سرگودھا شہر کی مخلص قیادت اور اچھے ، ایماندار لوگوں کی پہچان کرنا بھی بہت ضروری ھے ورنہ پہلے ہی نہایت پسماندہ علاقہ مزید پسماندگی کا شکار ہو جائے گا
Author: +9251

کس شہر کی DC انتظامیہ کمزور ہے خبر آ گئی

سرگودہا شہری رمضان المبارک میں آٹا،دال،چینی وغیرہ سے محروم جانیے اس خبر میں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا میں رمضان االمبارک کے پہلے روز بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی شدید قلت رہی ہے-رعایتی قیمت پراشیاء کا دستیاب ہونا تو دور کی بات چینی،آٹا،دالیں،تیل،گھی،جیسی بنیادی اشیاء سرے سے موجود ہی نہیں ہیں.خریداروں کی بڑی تعداد مایوس ہی گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کی دستیابی میں مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں.حکومت کے سبسڈی دینے کے سب دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے. رپورٹ کے مطابق سرگودہا میں120 کے قریب یوٹیلٹی سٹورز ہیں جن پر شہریوں کو امید تھی کہ یہاں سے اشیائے خوردونوش مل جائیں گی مگر الٹا ان سٹورز پر کچھ بھی دستیاب نہیں زیادہ تر یوٹیلٹی سٹورز خالی پڑے ہیں شہری دور دراز سے آتے ہیں اور مایوس ہی واپس لوٹ جاتے ہیں پچھلے دور حکومت میں جس طرح سبسڈی دی جاتی رہی ہے اس سے نہ صرف عام آدمی مستفید ہو جاتا تھا بلکہ سیل میں اضافے سے ملازمین کے اور سٹورز اخراجات بھی پورے ہو جاتے تھے مگر اس وقت ملازمین بھی شدید مایوسی کا شکار ہیں اس بار حکومت کے پاس صرف تین ایسے مقامات ہیں اور ضلع بھر میں کل 11 مقامات ہیں جو سستا بازار کے نام سے ہیں اسی کے زریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویَ بھی کیا جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 120 سٹورز کے مقابلے میں یہ 11 مقامات کتنے فیصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے’ڈی پی او مظفرگڑھ
ماہ مقدس کی مناسبت سے مظفرگڑھ پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ماہ رمضان کے دوران مظفرگڑھ کی 672مساجد کی سکیورٹی پر 915پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔پولیس اہلکاروں سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں مساجد کی سکیورٹی پر مامور رہیں گے۔مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی تلاشی کے نظام کو موثر بنا یا گیا ہے تاکہ تخریب کار عناصر کو روکا جا سکے اسی طرح پورا مہینہ گشت کا سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں گشت کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری رہے گا۔رمضان کے جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے مطابق پولیس رمضان میں شہری کا تحفظ یقینی بنائے گی مساجد اور شہر کے داخلی خارجی راستوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی

جہیز ایک لعنت ہے۔۔۔۔ سائرہ اشرف
” Dowry is a curs”
Dower stands for :
D: Donkeys
O: Of the first order
W: Who can’t stands on their feet
R: Rely on their wives’ riches
Y: Yet shamelessہم سب میں سے کوئی بھی فرد
ایسا نہ ہو گا جس نے یہ جملہ سماعت نہ فرمایا ہو حتی کہ ہمار ے ہاں بچے بڑے ہر کوئی یہ بات طوطے کی طرح رٹے ہوئے ہیں کہ:"جہیز ایک لعنت ہے ”
تو اس صورتحال کے باعث میں اپنے ذہن میں مچلنے والے سوالات کو الفاظ کی صورت میں پیش کر رہی ہوں۔
1:جب ہم سب کو معلوم ہے کے جہیز ایک لعنت ہے تو کیوں ہم زمانہ قدیم سے اس لعنت کو سینے سے لگائے بخوبی سر انجام دئیے چلے آ رہے ہیں؟
2:اس لعنت کے خلاف زبان سے دعوےکرتے ہیں اس کاعملی ثبوت اپنے گھر سے کیوں نہیں پیش کرتے ؟
3:اگر جہیز لعنت ہی ہے تو کیوں ہم اپنی بیٹیوں کو اس لعنت کے ساتھ رخصت کرتےہیں ؟
نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی جہیز کے بلند و بالا مطالبات کی وجہ سے پیدا شدہ مسائل کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔
کئی ایسی خبریں اخباروں کی زینت بنتی جن میں اکثر تذکرہ ہوتاہےکہ:
باپ یا بھائی نے لڑکے والوں کی طرف سے کیا جانےوالا معیاری جہیز کا مطالبہ پورا نہ کر سکنے کی وجہ سے خود کشی کر لی
یا
اکثر بچیاں اپنے جہیز کے لئے پیسے کماتے کماتے بوڑھی ہو گئیں تو کہیں بچیاں کم جہیز لانے کی وجہ سے سسرال میں طعنوں اور ظلم و تشدد کاشکار ہیں اس کے علاوہ اور بہت سے دلخراش واقعات پیش آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔”Refuse dowry
Defuse dowry deathsایک طرف ایسا طبقہ جو اس بڑھتے ہوئے فتنے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے جو کہ غرباء کاطبقہ ہے۔
جبکہ اس کے بالکل برعکس ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اس فتنے کو دلی آمادگی سے سر انجام دیتا ہے۔
اور یہ ہے ہمارا دولت مند یعنی امراء کا طبقہ یہ طبقہ ایسے معاملات میں اپنی دولت کی نمائش کے لئے پیسے کو پانی کی طرح بہاتا ہے۔
اور جانے انجانے میں کسی غریب کی بیٹی کے دل میں موجود حسرتوں کو مزید ہوا دے رہا ہے۔
یاد رکھیں ایسا کرنے سے دلی سکون کا حصول نا ممکن ہے یہ اسراف اور تبزیر کے زمرے میں آتا ہے۔
جس کی اسلام میں سخت ممانعت ہے۔
اگر اللّه رب ا لعزت نے آپ کو مال و اسباب سے نوازا ہے تو اسے خرچ بھی اس کی مرضی کے مطابق کریں۔اس کی مخلوق کی بھلائی کے لئے کریں
جس میں دنیا و آخرت دونوں جہانوں کی بھلائی ہے۔
اور اس لعنت کا مطالبہ کرنے والوں سے گزارش کے دنیا مکافات عمل ہے اگر آپ کسی سے ایسامطالبہ کریں گے تو آئندہ آپ کو بھی ایسی صورتحال در پیش ہو سکتی ہے!!!ہم کسی سے کیوں کہیں؟؟؟؟
کیوں نہ اس لعنت سے چھٹکارا پانے کے لئے عملی اقدام کا آغاز ہم اپنے گھر سے کریں!!!
ہم عہد کریں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو اس لعنت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کا جائز حق یعنی وراثت میں اسلام کا متعین کردہ حصہ دے کر رخصت کریں گے۔
ہم نہ یہ لعنت لینے والوں میں سے بنیں گے اور نہ دینے والوں میں سے( ان شاءاللہ تعالی )
(تحریر کے لئے اس موضوع کا انتخاب کرنے کی وجہ میری ایک دوست ہے
جسے یہی مسئلہ درپیش ہے اور نکاح جیسی سنت کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی چلی جا رہی ہے ۔)Be a man say no to dowry!!!
ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم کی زیرنگرانی خانپور نہر پر ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا اہتمام کیا- ان فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 سمیت، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، محکمہ انہار، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں نے شرکت کی اور کیمپس لگائے-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو رانا شکیل احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے فرضی مشقوں کا معائینہ کیا- فلڈ موک ایکسر سائز کا مقصد ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے- اس موقع پر نمائندہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(PDMA) جمیل احمد بھی موجود تھے- ریسکیو 1122 کی طرف سے سیلاب میں پھنسے افراد کے انخلاء اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا گیا-
نارنگ منڈی کے اساتذہ کا چاندباغ کالج کا دورہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ منڈی تحصیل مریدکے کے اساتذہ کرام کا راھنما تنظیم اساتذہ صوبہ پنجاب شیخ شہباز احمد کی قیادت میں چاند باغ کالج کا وزٹ۔
چاند باغ کالج کی انتظامیہ وسیم بٹ صاحب ،علی خضر صاحب اور محمد صدیق صاحب نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔اساتذہ کرام کو چاند باغ کالج کی کیمسٹری، فزکس، بیالوجی اور کمپیوٹر لیب، ریکارڈ این پراگریس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا ۔ انتظامیہ نے وفد کو بتایا کہ چاند باغ کالج پانچ جون سے انگلش لینگویج کا سیمیسٹر شروع کرنے جا رہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ھو گی۔ وفد نے چاند باغ کالج کے انتظام و انصرام کو بہت عمدہ پایا۔ اور تمام تر انتظامات کی تعریف کی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی
ڈی پی او شیخوپورہ نے رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شیخوپورہ سٹی میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے رمضان بازاروں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کیا اور ان کو بازار میں داخل ہونے والے ہر شخص کو اچھی طرح چیک کرنے کے متعلق ہدایات دیں۔ سیکورٹی ڈیوٹی کرنے کے متعلق سیکورٹی انچارج سےتفصیلی طور پر پوچھا گیااور سیکورٹی پلان کے مطابق پوائنٹس چیک کئے جس میں مزید احکامات بھی جاری کیے۔
ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ اس ماہ مقدس میں عوام خود کو ہر طرح سے محفوظ ومامون خیال کرے
ضلعی انتظامیہ متحرک، کیا عوام کو سہولیات دی جا رہی ہیں؟
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر کے ہمراہ سستے رمضان بازار بمقام کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انہوں نے سستے رمضان بازار میں تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا. انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور فراہم کئے گئے سامان کے معیار کو چیک کیا

سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
راولپنڈی : راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی پانچویں روز بھی ہڑتال جاری رہی، او پی ڈی سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، ڈاکٹروں نے مریضوں کو علاج معالجے کے بجاے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نقصانات سے آگاہ کرنا شروع کردیا۔

ضلعی امن کمیٹی نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے انتظامیہ کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور علماء مل کر رہیں تو دہشتگرداپنی موت آپ مرجائیں گے،رمضان میں پیار ومحبت کو فروغ دیا جائے،علماء رمضان میں اتحاد بین الملسمین اور کردار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ علماء امن کا ہیغام لوگوں تک پہنچائیں گے تو اسلام و پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے




