Baaghi TV

Author: +9251

  • پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)چیئرمین چودھری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں کی خصوصی کاوشوں سے پاک آرمی کے زیر اہتمام بی ایچ یو دلاور پور میں اےک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاشاندار انعقاد۔فری میڈیکل کیمپ میں 1000کے تقریب مریضوں کا چیک اپ اور میڈیسن دی گئی جن میں 600کے قریب بچوں اور خواتین کو اور 400کے قریب مردوں کو چیک اپ اور میڈیسن دی گئی فری میڈیکل کیمپ میںمحکمہ ہےلتھ تحصےل کھارےاں اور ملٹری ہےلتھ کے ڈاکٹر ز، لےڈی ڈاکٹر ، مےڈےکل سپشلسٹ ،آئی سپشلسٹ، چلڈ سپشلسٹ اورسرجن ڈاکٹروں کی ٹیم نے بی ایچ یو دلاور پور کے انچارچ منصور جلےل اور مقامی ٹےم اور معززےن ےوسی دلاورپور کی معاونت سے مرےضوں کا معائنہ کےا اور مفت ادوےات بھی مہےا کی گئےں ،کیمپ کے تمام تر انتظامی امور کی نگرانی چیئرمین چودھری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں خود کرتے رہے اور آغاز سے اختتام تک پےش پےش رہے ،کیمپ مےں چےف اےگزےکٹو آفےسر ہےلتھ ڈاکٹر زاہد تنوےر ، سابق چےئرمےن چودھری منور ڈوئےاں ،جنرل کونسلر راجہ غلام عباس جگواں ، سابق جنرل کونسلر راجہ رشےد ، چودھری عبدالستار گل ڈھوڈے ،چودھری ذوالفقار نہرےا سمےت سےاسی سماجی شخصےات نے خصوصی طور وزٹ کےا اور کامےاب مےڈےکل کیمپ کے انعقاد پر چیئرمین چودھری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں ،بی ایچ یو دلاور پور انتظامےہ کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسین پیش کیا۔

  • سرگودہا قیدیوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی یرغمال بنا لیا

    سرگودہا قیدیوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی یرغمال بنا لیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) شاہ پور جیل میں قیدیوں نے ججز کے ساتھ ساتھ سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی یر غمال بنا لیا ہے زرائع کے مطابق 100 سے زائد قیدی بپھر گئے ہیں اور ان کے پاس اسلحہ اور چھریاں بھی موجود ہیں پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جا رہی ہے آر پی او سرگودہا نے شاہ پور کیلیے مزید نفری روانہ کر دی ہے اور پولیس کو ہائی الرٹ کا حکم دیا ہےقیدیوں نے مطالبات کے منظور ہونے پر ججز اور سپرنٹنڈنٹ کی رہائی کو مشروط کر دیا ہے

  • شاہ پور جیل میں بپھرے قیدیوں نے دو ججز کو یرغمال بنا لیا

    شاہ پور جیل میں بپھرے قیدیوں نے دو ججز کو یرغمال بنا لیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )شاہ پور جیل میں بپھرے قیدیوں نے دو ججز کو یرغمال بنا لیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن اور سول جج شاہ پور جیل میں روٹین کے دورے پر تھے
    سو سے زائد قیدیوں نے ججز کو مطالبات پورے نہ ہونے تک یرغمال رکھنے کی دھمکی دے دی
    شاہ پور جیل میں ہائی الرٹ جاری، ضلع بھر سے پولیس کی نفری طلب کر لی گئ ہے.
    بھاری نفری جیل کے اندر اور باہر تعینات کر دی گئ ہے.
    قیدیوں نے سپریٹنڈنٹ جیل کو بھی قابو کر لیا
    قیدیوں کے پاس اسلحہ اور چھریاں بھی موجود ھیں۔ جیل زرائع نے تصدیق کر دی

  • متوقع سیلابی صورتحال،ریسکیو1122کی امدادی مشقیں

    متوقع سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مظفرگڑھ میں ریسکیو1122 ملتان اسٹیشن کی جانب سے دریائے چناب پر مشقیں کی گئیں.ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا.متوقع سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122 ملتان اسٹیشن کی جانب سے مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر مشقیں کی گئیں.مشقوں میں ضلعی انتظامیہ ملتان کے محکموں محکمہ صحت،لائیوسٹاک،شہری دفاع،سکاؤٹس اور دیگر محکموں نے شرکت کی.مشقوں کے دوران سیلاب میں گھرے اور پانی میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا معائنہ کیا.مشقوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ملتان ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد سیلاب کے حوالے سے تمام سرکاری محکموں میں ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا ہے.

  • سرگودہا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    سرگودہا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    سرگودھا۔رمضان المبارک میں ضلع بھر مساجد اور امام بارگاہوں سمیت سستے رمضان بازاروں پر پندرہ سو سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ضلع کی 90مساجد Aجبکہ 472 کو B اس طرح 16 امام بار گاہ A اور 19کو کییگڑی B میں رکھا گیا ہے ۔کیگڑی اے اور بی کی مساجد اور امام بارگاہ گاہوں پر مسلح ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سیکھرا نے آئی جی پنجاب عارف نواز کے خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان میں ضلع بھر میں سحری افطاری اور نماز تروایح کے موقعہ سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے گئےہیں 27 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت ایلیٹ فورس کے ساتھ ساتھ پندرہ سو سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کی ڈیوئی لگا دی گئی ہے جبکہ تمام ڈی ایس پی صاحبان کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں سحری ،افطاری اور نماز تروایح کے اوقات میں گشت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ضلع کی 562 مساجد جبکہ 35امام بارگاہوں کو اے اور بی کیٹیگری میں رکھا گیا، ضلع کی 90 مساجد کو اے 472 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اس طرع 16امام بارگاہوں کو اے جبکہ 19 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ،کیٹگری اے اور بی کی مساجد اور امام بارگاہ گاہ پراسلحہ سے لیس پولیس اہلکار ڈیوئی دیں گے ،اس طرح ضلع بھر کے 11 سستے رمضان بازاروں پر100کے قریب پولیس ملازمین ڈیوٹی دیں گے ،ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرنے کا خصوصاً تروایح کے اوقات میں ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کی گشت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے

  • شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

    شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ترجمان سرگودہا پولیس کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
    پنجاب پولیس نے قیام امن اور فرائض کی انجام دہی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے سینکڑوں جوان قربان کیے ہیں اور پنجاب پولیس اپنے ان شہیدوں کے مقدس لہو کی امین اور وارث ہے
    سرگودھا پولیس نے 30 سپوت اس دھرتی کے لئے قربان کیے ہیں اور ہم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولے ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمارے شہدا کی فیملیز ہمارے لئے انتہائی قابل احترم ہیں ۔ اپنے شہیدوں کی شان اور یاد میں سرگودھا پولیس نے اپنی کئی بلڈنگز کے نام اپنے شہدا کے نام پر رکھے ہیں جن میں ذکا اللّه شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ، عابد شہید پولیس میس ، کانسٹیبل مظفر عباس شہید پولیس جم ،کانسٹیبل جمیل شہید اسکول ، آصف شہید ٹریفک کمپلیکس ،سید احمد مبین شہید ہسپتال ، زاہد شہید گھوڑ سواری کلب ، تھانہ ساجد شہید، تھانہ عطآ شہید اور پٹرولنگ پوسٹ احمد سلیم شہید اور مختلف ہوسٹلز شامل ہیں ۔
    ہمارے شہدا کی فمیلز ہمارے لئے بہت محترم ہیں اور ہر ایسی تقریب جس میں ان کو مدعو کیا جاتا ہو ان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتی ہیں اور ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گی۔

  • کیسکو کا رمضان میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بڑا اعلان.

    کوئٹہ شہر میں نصف فیڈرز لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی 92 میں سے 48 فیڈروں لوڈشیڈنگ فری ہوں گے 20فیڈروں پر ایک سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی جن میں 13 فیڈروں پر چھ گھنٹے اور چار فیڈروں پر سات گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی
    کوئٹہ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں 7 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی
    کوئٹہ میں سحر اور افطار کے اوقات میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی معاہدے کی باعث رمضان شیڈول میں زرعی فیڈر شامل نہیں ہے بلوچستان میں کوئی بھی شارٹ فال نہیں پوری بجلی مل رہی ہے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں تین گھنٹے میں تبدیل ہوں گے اور اندرون صوبہ ٹراسفارمر پانچ سے چھ گھنٹے میں تبدیل ہوگا وولٹج میں کمی کا مسئلہ حل کررہے ہیں ارکان اسمبلی معزز ہے ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا شکایات کیلئے اپنے نمبر سمیت افسران کے نمبر مشتہر کروں گا،
    کوئٹہ، حکومت اور وفاقی وزیر کی ہدایت کے مطابق رمضان شیڈول بنایا ہےکیسکو کے کل واجبات 288 ارب روپے ہیں
    زمینداروں پر واجب الادا رقم 212ارب روپے ہے حکومت پر زرعی سبسڈی کی مد میں 17 ارب روپے ہیں کل 13ارب روپے صوبائی محکموں پر واجب الادا ہیں ڈومیسٹک اور کمرشل صارفین پر 14 ارب روپے واجبات ہیں، کیسکو چیف ایگزیکٹو کی پریس کانفرنس۔

  • قبض، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

    قبض، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

    قبض (Constipation) ، حصر

    تعریف:

    قبض امعاء غلط کے فعل کی کمی وکوتاہی کا نام ہے.
    قبض طبی اصطلاح میں حصر کو کہتے ہیں.
    اس حالت میں آنتیں براز کو گرفت میں لے لیتی ہیں.

    اقسام:
    1-دائمی قبض
    2-عارضی یا اتفاقی قبض

    دائمی قبض:

    کسی آدمی کو جب مرض قبض ہوتا ہے تو وہ اس کی طرف توجہ نہیں دیتا یعنی اس کا علاج معالجہ نہیں کرتا تو یہ مرض پرانا ہونے پر دائمی ہو جاتا ہے اور یہ زیادہ کھانے، بیٹھے رہنے اور گرم مصالحہ کے زیادہ استعمال وغیرہ سے ہوتی ہے۔

    عارضی یا اتفاقی قبض:

    قبض کی یہ حالت عارضی یا اتفاقی ہوتی ہے یعنی کوئی ایسی چیز کھائی جائے جس سے یہ علامت ہو جاتی ہے.
    یہ بعض اوقات خود بخود رفع ہو جاتی ہے یا فوراً تدارک کرنے سے ختم ہو جاتی ہے.

    اسباب:

    کبھی بلغم کی کثرت یا دیگر عوارض سے انتڑیوں کی قوت دافع کمزور ہو جاتی ہے یا پھر کبھی ثقیل دیر ہضم غذاؤں کے کثرت سے استعمال کرنے سے سدے بن جاتے ہیں جن کا اخراج پھر مشکل ہو جاتا ہے.
    یا اجابت کو روکنے سے بھی یہ مرض پیدا ہو جاتا ہے.

    علامات:

    براز مشکل سے خارج ہوتا ہے.
    رفع حاجت کے وقت زیادہ تکلیف اور دیر سے نکلے گا.
    سر میں درد ہوگا.
    دل تیز دھڑکے گا.
    جب براز دیر تک آنتوں میں رکا رہے تو فضلہ تعفن پا کر شکم میں ریاح ونفخ پیدا کر دیتا ہے.

    علاج:

    قرص ملین
    حب تنکار
    روغن بادام وغیرہ

  • فیصل آباد ے معروف علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ کانسٹیبل جاں بحق

    فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کانٹیبل وقاص اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

  • تبدیلی کی ابتدا، مگر کہاں سے؟؟؟  اسامہ چوہدری

    تبدیلی کی ابتدا، مگر کہاں سے؟؟؟ اسامہ چوہدری

    شوارموں میں مُردہ مرغی کا گوشت، ہوٹلوں میں گدھوں کا گوشت، گدھے نہ بھی ہوں تو بیمار مریل جانوروں کا سستا گوشت، گاڑی دیکھتے ہی سبزی کا، فروٹس کا ریٹ اچانک سے بڑھا دینا، مرچوں میں اینٹیں, پیس کر ملانا، چائے کی پتی میں اصل پتی کی جگہ چنوں کا رنگ کیا ہوا چھلکا استعمال کرنا،ٹائروں میں ایک پنکچر کی جگہ زیادہ پنکچر کرنا،کالی مرچ کی جگہ اونٹوں کی ایک خاص غذا کو کالی مرچ بنا کر فروخت کرنا، استادوں کا صرف اخبار پڑھنےکے لئے اسکول جانا اور پھر حکومت سے گلے شکوے کرنا کہ حکومت نے تعلیم کا بیڑا غرق کردیا ،سرکاری ڈاکٹرز کا ہسپتال میں آئے مریضوں کو دھکے دے کر ہسپتال میں سے باہر نکالنا،پولیس والوں کا بغیر رشوت کے کام نہ کرنا اور کام کرنے کے عوض سائل سے مٹھائی ،پولیس موبائل کے لئے ڈیزل کے پیسے اور چائے کےلئے پیسے وصول کرنا،ایک الیکٹریشن کا چند ٹکوں کی خاطرالیکٹرک چیزوں کو خود سے خراب کر دینا ،ہمارا صفائی کے بعد گھروں اور دکانوں کا کوڑا باہر سڑک پر پھینک دینا اور اپنا کاروبار چمکانے کی خاطر وال چاکنگ کر کر کے اس ملک کی دیواروں کو گندا کرنا یہ سب کام ہم خود کرتے ہیں اور گلے شکوے کرتے ہیں حکومتوں سے کہ ہماری حکومت ٹھیک نہیں ہے ،حکومت کام نہیں کررہی۔حکومت کام تب ہی کرے گی جب ہمیں اس ملک کا احساس ہوگا جب ہم اس ملک کو اپنا گھر سمجھیں گے اور اس کی حفاطت اسی طرح کریں گے جیسے اپنے گھروں کی اور اپنے ذاتی سامان کی حفاظت کرتے ہیں ،جی ہاں یہ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں گے جب ہم اپنے وطن کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں گے اور اس کی عملی تصویر بھی پیش کریں گے تب آئے گی تبدیلی ،تب بنے گا ہمارا ملک ایشین ٹائیگر ،تب سنورے گی یہ پاک دھرتی اور تب ہم اس قابل ہوں گے کہ دنیا کہ کسی بھی کونے میں جائیں ہم وہاں فخر سے رہ سکیں ،جب ہم کسی غیر ملکی ائیرپورٹ پہ اتریں تو ہمیں بغیر تلاشی کے آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت ہو اور ہمارا چہرہ دنیا کے سامنے ایک مہذب، پرامن اور ایک اچھی قوم کے طور پہ سامنے آئے تو ہمیں سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا، ہمیں سب سے پہلے اپنی ذات میں انقلاب لانا ہوگا۔