Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کا مطالبات کی منظوری کیلئے راولپنڈی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کا مطالبات کی منظوری کیلئے راولپنڈی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    راولپنڈی : پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کےاساتذہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے راولپنڈی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تیز دھوپ اور گرمی کے باوجود خواتین اساتذہ بچوں کے ہمراہ احتجاج میں شرکت ہوئیں ۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر امتیاز عبا سی وچیئر مین طاہر نے کہاکہ ڈسٹرکٹ انٹر ٹرانسفر ان سروس پروموشن کا کوٹہ بحال کیا جائے ۔ اریشریزیشن کے نام تعلیمی اداروں تباہی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

  • گوجرخان تیز رفتاری کے باعث سکول وین الٹ گئی 7 بچےزخمی

    گوجرخان تیز رفتاری کے باعث سکول وین الٹ گئی 7 بچےزخمی

    گجرخان:(عمرآزادبٹ نمائندہ باغی ٹی وی) سکول وین الٹ جانے کے باعث بچے معمولی زخمی ایک شدید زخمی بچی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق سنگھوری گاوں میں یادگار سرور حسین شہید کے سامنے تیز رفتاری کے باعث سکول وین الٹ گئی جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگھوری کی بچیاں سوار تھیں گاڑی الٹ جانے کے باعث 7 بچے زخمی ہو گئے جن میں عاشر ، زرمینہ ، طیب ، حفضہ ، ایمان ، مریم اور ارج شامل ہیں تمام بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی ہونے والی طالبہ ارج کوراولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی نمبری RIS 1106جس کو ڈرائیور اکرام ولد پرویز چلا رہا تھا

  • نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا,شہریار ریاض

    نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا,شہریار ریاض

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگااور اس کے دوررس نتائج ملکی ترقی پر مرتب ہوںگے۔ نیا بلدیاتی نظام ایک خاموش انقلاب ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا پورا کر دیا۔سابقہ ادوار میں بلدیاتی اداروں میں جس طرح کرپشن کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوگا جہاں پر عوام کے اپنے نمائندے عوامی خدمت کے لئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہوں گے۔

  • وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری

    وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری

    0اسلام آباد:وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری ہے.دوران آپریشن زون 4 میں دیگر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔صبح 6 بجے شروع ہونے والے آپریشن میں 213 دوکانوں کو سربمہر کیا جا چکا ہے.دوران آپریشن پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔25 زیر تعمیر دوکانوں 4 شیڈز اور داخلی راستوں پر 2 تعیمرات کو مسمار کیا جا چکا ہے.نالے کی زمین پر قائم ایک مارکیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے.
    غوری ٹاون جے ایس بلاک میں زیر تعمیر دفاتر اور عمارتوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔رحمن بلاک کے داخلی راستوں پر بنائے گئے گیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔
    گرین سپائر کے پی ڈبلیو ڈی میں واقع لگثری آفس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ٹیمیں ڈرائیکٹر انفورسمنٹ اور اسٹنٹ کمشنر رورل کی سربراہی میں آپریشن کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام الناس غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹس پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی فہرست طویل عرصے سے موجود ہے۔عوام کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف تشہیری مہم بھی گاہے بگاہے چلائی گئی ہیں۔

  • گوجرخان ٹریفک وارڈن کی اعلی کاکردگی پر سماجی رہنماوں کی مبارکباد

    گوجرخان ٹریفک وارڈن کی اعلی کاکردگی پر سماجی رہنماوں کی مبارکباد

    راولپنڈی(عمرآزادبٹ،نمائندہ گجرخان) شہر سے ٹریفک کے مسائل ختم ہورہے ہیں اور عوام مسائل ختم کرنے پر ٹریفک وارڈن کو مبارکباد پیش کرتی ہے باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد قاسم اور انسپکٹر سعید رسول نے تمام عملہ سمیت شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو بھاری جرمانے کئے بعض گاڑیوں رکشوں اور موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگر پر مقدمات بھی درج کرائے اس موقع پر معروف سماجی شخصیات پہلوان اکرام جلیل کیانی و دیگر نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹریفک وارڈن کی ٹیم نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کے علاوہ کار کیری اور دیگر گاڑیوں کے خلاف بلیک پیپر اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کر کے عوام کے دل جیت لئے اس موقع پر ٹریفک انچارج کا کہنا تھا کہ قانون صرف رکشہ یا موٹرسائیکل والے کے لئے نہیں بلکہ شہر میں چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے ہے ڈرائیور حضرات گاڑی کے مکمل کاغذات لائسنس اور سلنڈر کی فٹنس اور روٹ پرمٹ کے ہمراہ روڈ پر آئیں اور گاڑیوں کے اوپر سرخ نیلی و دیگر لائٹوں کو اور کالے پیپر کو فورا اتار کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں اس سے قبل مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بھی ٹیلی فون پر انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹرمحمد قاسم کو شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر مبارکباد پیش کر چکے ہیں

  • ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی ،اظہار بخاری

    ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی ،اظہار بخاری

    راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی،ضلعی انتظامیہ مسجدوں و امام بارگاہوں میں سیکیورٹی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر متحد ہوں اور اسلام دشمنوں کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس لئے ماہ رمضان کو سعادت سمجھ کر اس میں ہر قسم کے اختلافات کو دور کرنا ہوگا.

  • ماں نے اپنے ہی بچوں کا گلہ کاٹ دیا

    ماں نے اپنے ہی بچوں کا گلہ کاٹ دیا

    سرگودھا: گھریلو ناچاقی پر تھانہ کینٹ کے علاقہ آستانہ فضل روڈ چک نمبر49شمالی میں ماں نے تین کمسن بیٹیوں مقدس بعمر5سال، مسکان بعمر4سال، ثنا بعمر3سال کو چھری ، کلہاڑی کے وار گلے پر کرکے قتل کر دیا جبکہ اسی چھری سے اپنا گلہ کاٹنے کی کوشش کی اور زخمی ہوگئی ۔اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈی پی او حسن مشتاق سکھیراافسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ نعش ہائے کمسن بچیوں کو برائے پوسٹ مارٹم جبکہ ملزمہ صبابی بی کو مضروبی حالت میں حراست میں لیکر بغرض علاج معالجہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  • ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلے سے پرائویٹائزیشن کو خطرات لاحق

    ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلے سے پرائویٹائزیشن کو خطرات لاحق

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ 2020سے بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں مکمل طور پہ بند کر دی جائیں گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس فیصلے سے متعدد پرائیویٹ و سرکاری ادارے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جہاں صرف دو سالہ پروگرام کروائے جاتے ہیں اس کے علاوہ غریب طالب علم جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں ان کے لیے مسائل پیدا ہو جائیں گے ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ 4 سالہ پروگرام کیلئے اخراجات بھی زیادہ ہوں گے اور وسائل بھی زیادہ درکار ہوں گے جس سے متوسط طبقے کے طالبعلم متاثر ہو ں گے اور سالہا سال سے چلنے والے ادارے بند ہو جا ئیں گے یاد رہے کہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی تعلیمی اداروں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں

  • پیپلزپارٹی کے کارکن مہنگائی اور قیادت کے خلاف نیب کے کاروائی پر سراپا احتجاج

    مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی نے احتجاجمظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی.مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.مظاہرے میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس موقع پر حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے.مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کی ملی بھگت سے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے جو قابل مذمت امر ہے.

  • ایف آئی اے کی پنجاب میں بڑی کارروائی

    ایف آئی اے کی پنجاب میں بڑی کارروائی

    فیصل آباد:

    ایف آئی اے کی پنجاب میں بڑی کارروائی.

    شادی کے بہانے بیرون ملک لیجانے والا میرج بیورو پکڑا گیا.

    بیرون ملک لیجا کر جسم فروشی کا دھندہ،جسمانی اعضاء کی فروخت و انسانی اسمگلنگ کیے جانے کا انکشاف.
    غیر ملکی باشندوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.
    گرفتار ہونے والوں میں چینی خاتون سرغنہ، 4 چینی دولہے، دو پاکستانی ایجنٹ اور پادری شامل ہیں.
    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریکٹ کی چینی سرغنہ کا نام شنگ ڈیلسن ہے.
    چینی خاتون چینی مردوں سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے لیے 2 لاکھ روپے لیتی تھی.
    شنگ ڈیلسن نامی خاتون نے پاکستان میں کپڑے کا جعلی کاروبار بھی شروع کر رکھا تھا.
    چینی خاتون نوبیاہتا جوڑوں کو اپنے گھر پناہ دینے کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ لیتی تھی.
    اس گروہ کی جانب سے مجموعی طور پر 1400 پاکستانی لڑکیوں کی شادی کروائی جا چکی ہے.