Baaghi TV

Author: +9251

  • مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ایک سو بیس خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

    مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ایک سو بیس خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

    راولپنڈی :مقامی فلاحی تنظیم سدا بہار ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے ڈھوک چوہدریاں میں رمضان پیکج تقسیم کیے گئے،جس میں ایک سو بیس خاندانوں میں چینی،چاول،آئل،چائے،مشروبات،آٹا،کھجور،سویاں،دالیں اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں،اس موقع پر حافظ ماسٹر عبد الشکور،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پوسٹ ماسٹر یاسر محمود راجہ،راشد محمود راجہ ودیگر موجود تھے.

  • راولپنڈی رمضان بازار قائم کردیے گئے

    راولپنڈی رمضان بازار قائم کردیے گئے

    راولپنڈی :وزیر اعلی عثمان بزدار کی ھدایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رمضان بازار قائم کردیے گئے ،راولپنڈی ڈھوک حسو بازار اور پشاور روڈ پر رمضان بازار قائم کیے گئے جہاں پر سستے داموں میں پھل ،سبزی ،گوشت ،دالیں اور ودیگر اشیاء ضروریات فروخت کی جائیں گی .

  • رمضان کی آمد اظہار شاہ بخاری کا بیان سامنے آگیا

    رمضان کی آمد اظہار شاہ بخاری کا بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی :معروف عالم دین چئرمین امن کمیٹی راولپنڈی پیر سید اظہار شاہ بخاری نے کہا کہ رمضان کی آمد پر خوش ہونے والوں پر جہنم کی آگ حرام کردی جاتی ہے،ماہ رمضان میں شیطان کو بند کردیا جاتا ہے تاکہ روزہ دار اس کے شر سے محفوظ رہے.اپنی مرضی کو چھوڑ کر خدا کی مرضی کا نام روزہ ہے،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رمضان کی آمد کا استقبال خوشی سے کرےاور نیکیوں کا ذخیرہ کریں اس کے علاوہ امن و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ملک وملت کے استحام کے لیے دعائیں کریں

  • امریکن قونصل جنرل نےمظفرگڑھ میں مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج نے مظفرگڑھ میں یو ایس ایڈ کی جانب سے بننے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ،سہولت سنٹر اور ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے دستی والا کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور مشیروزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے 16 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے علاقے کو لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات میسر آئینگی.بعدازاں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ڈی سی آفس میں 80 لاکھ روپے کی مالیت سے بننے والے شہری سہولت سنٹر اور آواز خلق ہیلپ لائن کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے بنائے گئے شہری سہولت سنٹر کے ذریعے ڈومیسائل،مصدقہ نقول،روٹ پرمٹ سمیت دیگر سہولیات ایک چھت تلے میسر آئیں گی.جبکہ یوایس ایڈ کی جانب سے بنائی گئی ہیلپ لائن 1718 کے ذریعے شہری مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات ریکارڈ کراسکیں گے.اس موقع پر امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 40 روپے مالیت کے پراجیکٹس جاری ہیں جس سے مقامی آبادی مستفید ہوگی.

  • فیصل آباد میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی

    سنیئر سول جج ڈویژن فیصل آباد نے دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 19سال چھ ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزاء سنا دی جبکہ دوملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں 13جنوری 2017 ملزمان نعیم،عرفان،علی ضامن،عبدالمجید وغیر ہ نے فائر نگ کرکے محمد سجا د اور محمد رفیق کو زخمی کردیا تھا جس کا مقدمہ68/17زیر دفعہ،,337 149.,148,324درج ہوا تھا جس پولیس نے ملزمان کو دو ماہ کے دوران گرفتار کر مکمل چلان عدالت میں پیش کیا گزشتہ روز دو سال کی کارروائی کے بعد سنیئر سول جج کمریمنل کورٹ ڈویژن فیصل آباد محمد شہباز حجازی نے مدعی کے وکیل میاں محمد عمر شہزاد اورملزمان کے وکیل کی حتمی بحث مکمل ہونے پر ملزم نعیم کو دو مرتبہ سات سات سال قید 50ہزار روپے جرمانہ دوام 1/4 رقم جبکہ ملزم عرفان کو 5 سال 6ماہ قید 50ہزارروپے جرمانہ دوائم کی رقم 5000روپے اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پردو دو ماہ مزید قید بھگتنا ہوگئی جبکہ علی ضامن،عبدالمجید وغیر ہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

  • ضلع فیصل آباد میں ابھی تک رمضان بازاروں کا آغاز نہ ہو سکا

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے رمضان بازاروں کو فوری طور پر فنکشنل بنانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈینیشن کو یقینی بناتے ہوئے ضروری انتظامات کو چیک لسٹ کے مطابق مکمل کرکے بلاتاخیررپورٹ کریں۔انہوں نے یہ حکم ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا جس میں رمضان بازاروں کے ضروری انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں پھل وسبزیوں /مٹن وبیف اورکریانہ کی دیگر اشیاء کے سٹالز،سٹاف کی ڈیوٹیز،اوزان وپیمائش،بزرگ وخواتین کے لئے ضروری انتظامات،نرخ نامے آویزاں،پنکھوں کی موجودگی،صفائی ستھرائی،پبلک ایڈریس سسٹم،پارکنگ،واش رومزودیگر ضروری انتظامات عوامی توقعات کے مطابق ہونے چاہیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ رمضان بازاروں کے دورے کرکے متعلقہ انتظامات کوچیک کریں اور سامنے آنے والی کمی کو فوری دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر سہولیات سے آراستہ ضلع فیصل آباد کے رمضان بازار نہ صرف ڈویژن بلکہ صوبہ بھر میں رول ماڈل ہونے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)کو ضلع جبکہ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) شہر کے رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرانے کے فوکل پرسن ہونگے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خاں نیازی،عاصمہ اعجاز چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی شمائلہ منظور،ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان،ڈی او انڈسٹریز خالد محمود،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عطاء سبحانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر،سی ای او میونسپل کارپوریشن وضلع کونسل سردار نصیراحمد،نعیم اللہ وڑائچ،سی ای او فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کے علاوہ پنجاب وٹریفک پولیس،پارکنگ کمپنی اور دیگر محکموں /اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں جاکر رمضان بازاروں میں انتظامات کی صورتحال کاجائزہ لیا اور وہاں سٹالز کی ترتیب،اشیاء کی سپلائی کے طریقہ کار،صفائی ستھرائی اور عوامی سہولت کے لئے دیگر انتظامات کو چیک کرتے ہوئے ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کو مکمل طور پر فنکشنل بنانے میں تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں، گوشت، دالوں، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خوردنی کی سپلائی کے میکنزم کو منظم اور فعال بنائیں تاکہ کوئی سٹال خالی نہ رہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ رمضان بازاروں کو دن کے مختلف اوقات میں باربار چیک کیا جائے گا لہذا تمام ترانتظامات کو مکمل کرنے کی سنجیدہ تگ ودونظر آنی چاہیے اس ضمن میں سست روی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • گندم خرایداری مہم کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمودجاوید بھٹی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ڈویژن اور ضلع کی تمام انتظامی مشینری متحرک ہے اور گندم کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے یہ بات تحصیل تاندلیانوالہ میں گندم خریداری مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمداورنگ زیب اور محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سنٹر پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اورریکارڈ کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیز چیک کیں اور سختی سے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے تمام عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔انہوں نے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کسانوں کے لئے ضروری سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کاشتکاروں سے ملاقات کرکے خریداری سنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر مہم میں کاشتکاروں سے مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ خوراک کے افسران سے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور اگر کسی کسان کو کوئی شکایت ہو تو فوری ازالہ ہونا چاہیے۔

  • احترام رمضان آرڈیننس پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مساجد کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے جبکہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و دینی اجتماعات کی سیکورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات مرکزی علماء کونسل کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے حافظ محمد امجد کی قیادت میں کمشنر آفس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خاں نیازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مولانا حفیظ الرحمن‘ حافظ مقبول احمد‘ مولانا اعظم فاروق‘ قاری ثاقب عزیز‘مولانا عامر اشرف‘ مولانا قاسم فاروقی‘ مولانا نعیم طلحہ‘ عامر مقبول‘ مولانااعظم طارق و دیگر شریک تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے علماء کرام کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کا معزز اور بااثر طبقہ ہیں جو لوگوں کی صحیح سمت رہنمائی‘ سماجی اصلاح اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی مشاورت و تجاویز سے مذہبی ہم آہنگی‘ روا داری اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی آمد کے حوالے سے حکومتی احکامات کی روشنی میں کئے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ماہ صیام میں اشیائے خورد و نوش کی زیادہ طلب کے باعث بے جا مہنگائی کے منفی رجحان کی روک تھام کے لئے فیصل آباد ڈویژن میں 36 سستے رمضان بازاروں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ عام مارکیٹوں میں گرانفروشی کے خلاف ایکشن کے لئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافہ کرکے انہیں متحرک رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے لئے جامع میکنزم تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لئے کسی شے کی قلت نہ ہو۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ماہ صیام میں صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے اور انہیں مہنگائی مافیا کے استحصال سے بچایاجائے گا۔ ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی اور بے جا استعمال کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اس ضمن میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی فروخت کے اعلانات کے لئے ریڑھی و ٹھیلوں پر لاؤڈ سپیکر چلانے اور ماہ صیام کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے بچانے کی بھی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر نے بتایاکہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اس سلسلے میں فیسکو حکام سے یقین دہانی حاصل کرلی گئی ہے۔

  • فیصل آباد‘ تیز رفتار ویگن الٹنے سے 1 پولیس سمیت 4 افراد زخمی

    فیصل آباد، تیز رفتار ویگن الٹنے سے پولیس کانسٹیبل سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے‘ تفصیلات کے مطابق علی الصبح لاہور سے مسافر ویگن میں سوار ہو کر آ رہے تھے کہ شیخوپورہ روڈ فیصل گارڈن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ویگن بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں زخمیوں میں لاہور کے محلہ رشید پور کا رہائشی پولیس اہلکار 54 سالہ محمد ریاض ولد غلام محمد‘ فقیر والی سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ محمد عثمان ولد اختر علی جاوید‘ 40 سالہ فیصل ولد لیاقت سکنہ ماموں کانجن وغیرہ شامل ہیں‘ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

  • مین ٹرانسفارمر کی کیبل پھٹ گئی۔

    مین ٹرانسفارمر کی کیبل پھٹ گئی۔

    بلوچستان سبی : واپڈا گریڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمر کی کیبل پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے پانچ فیڈر بند ہوگئیں ہیں اور تین گھنٹوں سے شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے کیبل کی مرمت کاکام جاری ہے اور مین کیبل کی مرمت کا کام مکمل کرکے جلد بجلی بحال کردی جائے گی ۔ کیسکو حکام۔