Baaghi TV

Author: +9251

  • میٹا  نے نیا پروگرام متعارف کروا دیا

    میٹا نے نیا پروگرام متعارف کروا دیا

    فیس بک اور انسٹا گرام آغاز سے یہ سروسز صارفین کو مفت دستیاب ہیں مگر اب پہلی بار میٹا کی جانب سے یورپ میں ان صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام کا استعمال ماہانہ فیس سے مشروط کیا جا رہا ہے جو اپنے اکاؤنٹس پر اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے ہیں تاہم واضح رہے کہ میٹا کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اس کی ایپس میں دکھائے جانے والے اشتہارات ہیں۔

    جبکہ یورپی یونین کے نئے قوانین ٹیکنالوجی کمپنیوں کو صارفین کی مرضی کے بغیر اشتہارات دکھانے سے روکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے ان قوانین پر عمل کرنے کے لیے سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب جو صارفین اپنے فیس بک یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے، انہیں ویب ورژن پر 10 یورو جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر 13 یورو ماہانہ ادا کرنا ہوں گے اور جو صارف مفت فیس بک یا انسٹا گرام استعمال کرنا چاہتے ہیں، انہیں اشتہارات پر مبنی مفت پروگرام میں شمولیت کی ہدایت کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی
    چین اور روس کا سیکورٹی فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ
    عالمی ادارے کی خبر کے مطابق یورپی یونین نے میٹا کو انتباہ کیا تھا کہ اس کی ایپس میں صارف کی مرضی کے بغیر اشتہارات دکھائے گئے تو اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے جبکہ جولائی میں جرمنی میں میٹا کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تھا اور یورپی یونین کی عدالت نے بھی اپنے فیصلے میں جرمن مسابقتی کمیشن کو میٹا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

  • گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نگراں وفاقی کابینہ نے تاحال روک لگادی

    نگراں وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الوَقْت روک دیا ہے جبکہ حج پالیسی 2024 اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے. واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی تاہم ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن ایف آئی اے قائم کرے گا۔

    جبکہ اطلاعات کے مطابق نگران کابینہ کوغیرقانونی افغان شہریوں کونکالنے سے متعلق آرڈر پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا اور پولیس سمیت متعلقہ اداروں کوغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا ہے اور معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزایافتہ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اورجیل انتظامیہ کوخصوصی اختیارات دیے گئے ہیں، چاروں صوبوں میں گرفتارغیرملکیوں کو رکھنے اور بے دخل کرنے کے لیے خصوصی سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    چین اور روس کا سیکورٹی فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    تاہم خیال رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا اور کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت توانائی کو مزید غورکرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔

  • چین اور روس کا سیکورٹی  فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ

    چین اور روس کا سیکورٹی فورم پر امریکہ کو نشانہ بنانے کا ارادہ

    چین اور روس کے فوجی سربراہان نے آج یعنی پیر کے روز بیجنگ میں ایک سکیورٹی فورم میں امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ چین کے دوسرے سب سے سینئر فوجی کمانڈر نے واشنگٹن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکہ اور چین کی افواج کے درمیان باقاعدگی سے رابطے کا فقدان واشنگٹن کے لیے تشویش کا باعث رہا ہے کیونکہ مختلف معاملات پر تناؤ میں اضافہ ہوا ہے اور بحیرہ جنوبی چین یا تائیوان کے قریب حادثاتی تصادم کے خطرات ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی روئیٹرز کے مطابق چین میں فوجی سفارتکاری کا سب سے بڑا سالانہ شو ژیانگشان فورم اتوار کے روز چینی وزیر دفاع کے بغیر شروع ہوا، جو عام طور پر اس تقریب کی میزبانی کرتا ہے، لیکن اس میں ایک امریکی وفد بھی شامل ہے۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے مغرب کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں اس کی شمولیت سے سنگین خطرہ پیدا ہوا ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے شوئیگو کے حوالے سے فورم میں کہا کہ روس کے ساتھ تنازعمیں مسلسل اضافے کی مغربی لائن میں جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ ہے جس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا
    جبکہ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق شوئیگو نے کہا کہ مغرب روس کو ‘ہائبرڈ جنگ’ میں ‘تزویراتی شکست’ دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور انہوں نے روس اور چین کے تعلقات کو ‘مثالی’ قرار دیا۔ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے صدر شی جن پنگ کے ماتحت وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ‘کچھ ممالک’ چین کی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا

    سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دےکر کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس فتح کے ساتھ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 242 رنز کا ہدف افغانستان نے 46ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رن کا ہدف دے دیا ہے اور بھارتی شہر پونے میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر پتھم نسانکا اور دیموتھ کرونارتنے نے کیا لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولروں کے سامنے اپنی ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔

    تاہم پانچویں اوور میں دیموتھ کرونارتنے فضل حق فاروقی کی گیند پر 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد پتھم نسانکا 60 گیندوں پر 46 رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے اور اس کے بعد سری لنکا کی تیسری وکٹ مجیب الرحمان کے حصے میں آئی جب انہوں نے 39 رن پر کپتان کوشل مینڈیس کو واپسی کی راہ دکھائی اس کے بعد مجیب نے ہی سدیرا سماراوکرما کو صرف 4 رن پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

  • نیپاہ وائرس وبا ؛ چمگادڑوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کی ضرورت

    نیپاہ وائرس وبا ؛ چمگادڑوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کی ضرورت

    نیپاہ وائرس کی وبا نے چمگادڑوں کی حفاظت کے لیے کی جانے والی اپیلوں کو ایک بار پھر دہرایا ہے، ڈاکٹروں کو یہ احساس ہونے میں دو ہفتے سے بھی زیادہ کا عرصہ لگا تھا کہ وہ کیا علاج کر رہے ہیں، یہ بھارت کے کیرالہ خطے میں مہلک، دماغی سوجن والے نیپاہ وائرس کی پانچ سالوں میں چوتھی وبا ہے۔ اس وقت تک سیکڑوں افراد چمگادڑوں کے جراثیم سے متاثر ہو چکے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کارکنوں کی ایک فوج تعینات کرنے کی ضرورت تھی، جنہوں نے اس گاؤں اور آٹھ دیگر افراد کو دو ہفتوں کے لیے جزوی لاک ڈاؤن پر رکھا، بیماری کی علامات کے لیے 53،000 سے زیادہ گھروں کا سروے کیا اور 1،200 لوگوں کا سراغ لگایا جو متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آئے تھے۔

    خبررساں ایجنسی روئیٹرز کے مطابق آخر کار، چھ افراد متاثر ہوئے، اور ان میں سے دو کی موت ہو گئی. اگرچہ وبا پر قابو پانے کے لئے کیرالہ کے ردعمل کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے ، لیکن وائرس کے تیزی سے پھیلنے اور ہزاروں لوگوں پر اس کے اثرات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بہت سے سائنسدان اور عالمی صحت کے رہنما صحت عامہ کی پالیسی میں ایک کمزوری ہے یہ ہے کہ صرف بیماری کی روک تھام پر انحصار کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو زمین کی ترقی کو بھی کنٹرول کرنا چاہیے اور ان علاقوں میں جانوروں کی رہائش گاہوں کی حفاظت کرنی چاہیے جہاں جانوروں سے انسانوں میں جراثیموں کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    جبکہ عالمی صحت کے رہنما مستقبل کے عالمی صحت کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے قانونی طور پر پابند معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ بہت سے لوگ اسپل اوور کی روک تھام کے اقدامات کی وکالت کر رہے ہیں ، لیکن اب تک مذاکرات میں ایک اہم مشکل ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ضروریات کو بلا روک ٹوک ترقی کے خطرے کے خلاف متوازن کرنا رہا ہے۔ چونکہ اسپل اوور کا خطرہ ٹراپیکل جنوب میں کم آمدنی والے ممالک میں مرکوز ہے .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    عمران خان کے لانگ مارچ میں حادثے میں مرنیوالی خاتون صحافی کی پہلی برسی
    واضح رہے کہ اس پر کافی لاگت بتائی جارہی اور انڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی قیمت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کی وزارت ماحولیات کے ایک افسر سبرت مہاپاترا نے کہا کہ چمگادڑوں کے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نہ صرف وبا پر فوری ردعمل کی ضرورت ہے بلکہ چمگادڑوں کی محتاط نگرانی کی بھی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی اور ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان علاقوں میں چمگادڑوں کی رہائش گاہوں کی حفاظت کے طریقوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جہاں چمگادڑوں کے پھیلاؤ کا خطرہ زیادہ ہے۔

  • روپیہ کے مقابلے ڈالر  مزید مہنگا ہوگیا

    روپیہ کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ کر 282 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے جبکہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔


    تاہم دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ادھر سونے کی 10 گرام قیمت ایک ہزار 28 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل

    فی تولہ سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگیا۔ ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہےگا اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ خریف کی فصل کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں یہ بھی یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور گیس کے نرخوں کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو خطرات رہیں گے۔

  • قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد درج

    قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد درج

    لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد مقتول کی بیٹی حانیہ شارق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں سرکاری ملازمہ قرۃالعین کے علاوہ منصور الہٰی، سمیع اللہ نیازی، شعیب، عمران جاوید بٹ بھی نامزد ہیں اور اس کی ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دو ذاتی ملازمین صغیر اور عدیل بھی نامزد ہیں۔

    تاہم درج مقدمے کے متن کے مطابق شارق جمال کی موت کو طبعی موت ظاہر کر کے ڈرامہ کیا گیا، موت کے وقت گھر کی تجوری کھلی ہوئی تھی۔ تجوری سے 8 کروڑ مالیت کے ڈالرز اور پانچ لاکھ کیش غائب تھا۔ شارق جمال نے متعدد منصوبوں میں انویسٹمنٹ کر رکھی تھی اور تجوری سے کاغذات بھی غائب تھے تاہم یاد رہے کہ جولائی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ شارق جمال کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تھیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے برتن اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے تھے، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال کی موت طبعی بتائی گئی تھی اور پولیس ذرائع کے مطابق شارق جمال کی موت کے بعد گرفتار خاتون نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ شارق جمال کی طبعیت ادویات کے اوور ڈوز ہونے کی وجہ سے رات 10 بجے خراب ہوئی۔

    واضح رہے کہ شارق جمال نے پہلے خاتون سے پانی پھر کولڈ ڈرنگ مانگی، ساڑھے 12 بجے کے قریب طبعیت زیادہ خراب ہونے پر خاتون انھیں نشینل اسپتال لیکر گئیں، جہاں ڈاکٹر نے شارق جمال کی موت کی تصدیق کی۔

  • ایران جنگ بندی چاہتا ہے.  حسین امیرعبداللہیان

    ایران جنگ بندی چاہتا ہے. حسین امیرعبداللہیان

    ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران غزہ جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتا ، آج سی این این سے گفتگو میں حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ پھیلے جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر جانتا تھا حماس اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، لیکن امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ ایرانی رہنما اس حملے سے حیران ہوئے۔

    امیرعبداللہیان نے حملوں سے ایران کے براہ راست تعلق کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہمیشہ سیاسی میڈیا اور فلسطین کے لیے بین الاقوامی حمایت رہی ہے۔ ہم نے اس سے کبھی انکار نہیں کیا تاہم امیرعبداللہیان نےمزید کہا کہ بغیر ثبوت فراہم کیے ایران کو خطے میں کسی بھی حملے سے جوڑنا ”بالکل غلط“ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خطے کے لوگ ناراض ہیں انہیں ہماری طرف سے احکامات موصول نہیں ہو رہے۔ وہ اپنے مفاد کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جو کچھ ہوا، حماس نے کیا، وہ مکمل طور پر فلسطینی ردعمل تھا، واضح رہے کہ امریکا نے بھی منگل کو اقوام متحدہ کو بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا، لیکن وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا اس کی پراکسیوں نے کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ کیا تو واشنگٹن فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

    یاد رہے کہ پینٹاگون نے جمعرات کو کہا کہ امریکی فوج نے مشرقی شام میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کو ذخیرہ کرنے والے دو مقامات پر حملے کیے جو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور اور اس کی حمایت کرنے والے گروپوں کے زیر استعمال ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی. علی محمد خان

    مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی. علی محمد خان

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس تعزیت کرنے گئے تھے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس تعزیت کرنے گئے تھے، مولانا فضل الرحمان سے کوئی ہماری سیاسی بات نہیں ہوئی، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نمازپڑھی ہے، ملاقات کا مقصد تعزیت کرنا تھا۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اتحاد کیلئے کوئی ڈائریکشن نہیں آئی، اسد قیصر پی ٹی آئی کی پولیٹکل کمیٹی کے ہیڈ ہیں، کمیٹی نے شیرانی صاحب کیساتھ بھی میٹنگ کی ہے جبکہ اس کے علاوہ محمد علی درانی کےساتھ بھی ملاقات ہوئی اور کل تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نےایک اور میٹنگ کی ہے، اگلے ہفتے سے صاف شفاف انتخابات پر دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کی جائے گی۔

    انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کر سکتی لیکن ہم صاف شفاف الیکشن کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، ماضی میں تما م سیاسی جماعتوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ 2014میں ہم اور2018میں یہ لوگ دھاندلی کا شکوہ کرتے رہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ جو حالات ہیں الیکشن کے نہ ہونے کاآپشن ہے ہی نہیں، الیکشن ضرور ہوں گے، عوام جس کو ووٹ دیں اس کو پانچ سال حکومت کرنے دیں۔

    تاہم انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جس طرح ویلکم ملا ہے اس پر شکوک وشبہات پیدا ہوئے، میرے خیال میں کوئی جمہوری لیڈر اس طرح کا ویلکم پسند نہیں کرتا، جمہوری آدمی جمہوری طریقے سے آتا ہے اور واز شریف کو چاہئے تھا کہ سیدھا جیل جاتے، سزایافتہ شخص کو سلوٹ کیا گیا،ایئر پورٹ پر سرکاری لوگ استقبال کیلئے آئے۔ اتنی تیزی سے مہنگائی اوپر نہیں جاتی جتنی تیزی سے نوازشریف کو ریلیف مل رہا واضح رہے کہ علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے تو چیئرمین تحریک انصاف ہی فائنل اتھارٹی ہیں، دیکھتے ہیں وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کا  کراچی میں  سیاسی قوت کا مظاہرہ

    ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ

    کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے لیاقت آباد کے اسٹوڈنٹس گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے میں شرکت کی جبکہ پارٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے مگر سندھ کے شہری علاقوں کی خلیج باٹنے کی تمام قربانی ایم کیوایم دے چکی اور جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ صوبوں کو بھی ایک ایڈمنسٹریٹو یونٹ سمجھتی ہے۔ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے، صوبے دھرتی ماں نہیں ہوسکتے۔

    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ جس قوم نے آزادی دی پاکستان کو جینے کا جواز دیا ان کو کیا دیا گیا، ہمیں مزید دیوار سے لگایا گیا تو اب یہ دیوار اس قابل نہیں اور گر جائے گی جبکہ میں جمہوریت کے ساتھ اور جاگیر دارانہ نظام کیخلاف کھڑا ہوں، اب ایوان اور بیلٹ فیصلہ نہیں کریگا تو روڈ کی طاقت سے فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے، پاکستان کو تینوں صوبے مل کر سولہ سو چالیس ارب دیتے ہیں، صرف کراچی ہی ایک ہزار چالیس ارب پاکستان کے خزانوں میں دیتا ہے تاہم یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔ اس حوالے سے لیاقت آباد کے اسٹوڈنٹس گراؤنڈ میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ گاہ میں دس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں۔