Baaghi TV

Author: +9251

  • لانگ مارچ ڈیوٹی؛ سندھ پولیس کے جوانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا

    لانگ مارچ ڈیوٹی؛ سندھ پولیس کے جوانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا

    لانگ مارچ ڈیوٹی؛ سندھ پولیس کے جوانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا

    اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران فرائض سرانجام دینے کے لیے کراچی سے جانے والے پولیس اہلکاروں کو اسٹیشن پر لاکر بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث ملک کے مختلف صوبوں سے پولیس کی نفری مانگی گئی تھی اسی سلسلے میں سندھ سے بھی پولیس اہلکار بھیجے گئے۔

    گزشتہ روز پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے 50 سے زائد پولیس جوانوں کو کینٹ اسٹیشن پر بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا اور انھیں کہا گیا کہ وہ اسلام آباد چلے جائیں اہلکاروں کے پاس کسی قسم کا کوئی انتظام نہیں تھا اور وہ کئی گھنٹے تک بے یارومددگار بیٹھے رہے۔ اس دوران ایک اہلکار نے وڈیو بناکر وائرل کردی، وڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ٹریننگ عبدالحمید کھوسو سے جب ان کا موقف جاننے کے لیے کئی بار ٹیلی فون کال کی گئیں اور انھیں بذریعہ واٹس ایپ میسجز بھی کیے گئے لیکن انھوں نے کوئی جواب نہ دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
    پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج
    رانا ثنااللہ کی عمران خان کوپی ڈی ایم قیادت سے غیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عابد زبیری کو صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد
    بعدازاں مذکورہ اہلکاروں کو رات ساڑھے 10 بجے ریلوے حکام نے ٹرین میں سوار کرایا لیکن ابھی یہ تمام اہلکار لانڈھی اسٹیشن تک ہی پہنچے تھے کہ انھیں اپنے پولیس حکام کی جانب سے احکامات موصول ہوئے کہ وہ واپس ٹریننگ سینٹر پہنچ جائیں جس پر تمام اہلکار واپس رزاق آباد ٹریننگ سینٹر چلے گئے۔

  • لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر  شروع کرے گا

    لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا

    لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
    پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب دوبارہ سفر شروع کرے گا۔ گزشتہ رات عمران خان نے پہلے دن کا سفر داتا دربار پہنچ کر ختم کیا تھا. جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے داتا دربار کےباہر لانگ مارچ کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پتہ تھا لاہور کبھی مجھے مایوس نہیں کرے گا۔جس طرح لاہور نے میرا استقبال کیا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد کی جانب اپنا سفر یہاں ختم کر رہا ہوں۔صبح 11 بجے شاہدرہ سےدوبارہ اپنا سفر شروع کریں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ کبھی کسی خوف کے سامنے نہیں جھکناچاہتے،چاہےخوف کا بت ہو یا پیسے کا بت۔عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم فیصلہ کر لے ہم کسی بھی طرح کا ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے ہم مر جائیں۔ارشد شریف نے قربانی دی،راہ حق پر کھڑے رہے۔ہم حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں،کوئی سیاست نہیں کر رہے۔

  • دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ جس کا ریلیز سے قبل ہی بہت چرچا تھا. کہا جا رہا تھا کہ فلم اچھا بزنس کریگی لیکن فلم نے سب کی توقعات سے بڑھ کر بزنس کیا ہے اور اب تو فلم پاکستان سمیت اورسیز سے دو سو کروڑ سے اوپر کما چکی ہے. اس فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کافی خوش ہے اور یہ خوشی منانے کےلئے فلم کی کاسٹ کبھی لاہور تو کبھی کراچی کے سینما گھروں میں‌پہنچی ہوتی ہے. حمائمہ ملک جنہوں نے فلم کی پرموشنز کے دوران بہت کم انٹرویوز دئیے وہ اب نظر آرہی ہیں کراچی کے سینما گھروں میں. حمائمہ ملک اپنے مداحوں کا جوش و خروش بڑھانے اور ان کے ساتھ ملنے کےلئے کراچی کے سینما گھروں میں جا رہی ہیں. حمائمہ ملک کو سامنے دیکھ کر انکے پرستار کافی

    خوش دکھائی دئیے ہیں. یاد رہے کہ فلم میں حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ نوری نت کی بہن دکھائی گئی ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا ہے ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ حمائمہ کے کردار دارو نتنی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکا. حمائمہ ملک کا کہنا ہےکہ اس کردار کو کرنے کے لئے انہوں نے بہت تیاری کی اور اپنے پنجابی بولنے کے انداز کو بہت زیادہ پالش کیا، اداکارہ کہتی ہیں کہ شائقین کا فلم کے لئے انتہائی جوش و جذبہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوں.

  • سلمان خان فلم جوان کے ڈائریکٹر  ایٹلی کے ساتھ کونسا نیا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں ؟

    سلمان خان فلم جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ کونسا نیا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں ؟

    بالی وڈ کے دبنگ خان جو کہ ڈائریکٹر ایٹلی کی فلمی گرافی سے بہت متاثر ہیں وہ ان کے کام کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں . سلمان خان ایٹلی کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور اب کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ایک نیا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں. ایٹلی نوجوان تامل ہدایت کارہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک صرف بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں کہا جارہا ہے کہ وہ بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بےتاب ہیں. اطلاعات یہ ہیں‌کہ دونوں نے ایک پراجیکٹ لاک کر لیا ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع کریں گے. یاد رہے کہ ایٹلی شاہ رخ خان کی فلم جوان سے اپنا

    بالی وڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں، فلم کی پہلی جھلک دیکھ کر شائقین نے اسے بہت پسند کیا اور سلمان خان تو تعریفوں کے پل ہی باندھ دئیے تھے، یہ فلم جون 2023 میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ سلمان خان جو کہ ڈینگی میں مبتلا ہو گئے تھے اب صحتیاب ہو کر بگ باس کی میزبانی دوبارہ کرنے کے لئے تیار ہیں ان کی غیر موجودگی میں کرن جوہر نے شو کو سنبھالا تھا. دوسری طرف دیکھنا یہ ہےکہ ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ یہ دونوں کونسا نیا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں اور وہ پراجیکٹ کیسا ہوگا کیونکہ ابھی تک ایٹلی نے جتنے بھی پراجیکٹس کئے ہیں ان میں اپنے کام سے سب کو حیران کر دیا ہے.

  • کیا جھانوی اور خوشی کپور ایک ہی لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں ؟ جھانوی نے کیا کہا

    کیا جھانوی اور خوشی کپور ایک ہی لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں ؟ جھانوی نے کیا کہا

    شوبز سلیبرٹیز کیا کرتی ہیں کیا نہیں اس پر اردگرد کے لوگوں کی بہت نظر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بات کا بتنگڑ ایک منٹ میں بن جاتا ہے. چند ہفتے قبل سری دیودی کی بیٹیاں اداکارہ جھانوی کپور اور ان کی بہن خوشی کپور اس وقت سرخیوں میں آگئیں جب ان کے بارے میں‌کہا گیا کہ کپور بہنوں نے کسی نہ کسی موقع پر ایک ہی شخص کو ڈیٹ کیا ہے۔ تاہم جھانوی کپور نے اب اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔انہوں‌نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے کہ جس میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایک ہی انسان کو ڈیٹ کیا. جھانوی کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ ایک

    وقت میں وہ اکشت جین کو ڈیٹ کرتی تھیں اور اب اس کی بہن خوشی ان سے ڈیٹنگ کر رہی ہے۔ تاہم جھانوی کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اکشت اور میں ہم بچپن کے سب سے اچھے دوست ہیں.بلکہ وہ میرا اور خوشی دونوں کا اچھا دوست ہے.یاد رہے کہ جھانوی کپور کو آخری بار گڈ لک جیری میں دیکھا گیا تھااس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ،اب جھانوی فلم ملی میں‌بڑے پردے پر دکھائی دیں گی یہ ملیالم فلم کا ریمیک ہے جس کا نام ہیلن ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔ متھوکوٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 4 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

  • کارتک آریان نے  فلم فریڈی میں اپنے کردار کی جھلک دکھا دی

    کارتک آریان نے فلم فریڈی میں اپنے کردار کی جھلک دکھا دی

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان مختلف کردار اور فلمیں کر کے ناظرین اور فلمی ناقدین کومسلسل متاثر کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کی فلموں‌کی ریلیز کے لئے منتظر رہتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار کونسا پراجیکٹ کب کررہا ہے. کارتک آریان کی فلم ” فریڈی ” جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے. اداکار نے اس فلم کا پوسٹر حال ہی میں سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اس میں اپنی ایک جھلک دکھائی ہے کہ وہ کیسے لگ رہے ہیں. ان کی طرف سے جاری کیا گیا پوسٹر دیکھ کر تو یہ کہا جا رہا ہے کہ شاید کارتک نے ایسا کردار پہلے کبھی نہیں‌کیا ہو گا. سنسنی خیز اس

    فلم کی ہدایتکاری ششانکا گھوشا کر رہے ہیں۔ اگرچہ فلم کے بارے میں زیادہ بات نہیں‌کی گئی نہ ہی اس کی تفصیلات سے مداحوں‌کو آگاہی دی گئی ہے لیکن فلم کا پوسٹر شائقین کو خاصا پسند آیا ہے. اداکار کے بہت سے مداحوں نے فلم کی تازہ ترین تصویر پر ان کی تعریف اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کارتک کہتے ہیں‌کہ "میں فریڈی کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں،خوش قسمتی سے ایسے پراجیکٹس اور کردار ملتے ہیں. میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایسے کردار میں آُ سب نے مجھے پہلے کبھی نہیں‌دیکھا ہو گا .
    Side panels

  • روبینہ دلائک کی انجری کے بعد دوبارہ جھلک دکھلا جا کے سٹیج پر واپسی

    روبینہ دلائک کی انجری کے بعد دوبارہ جھلک دکھلا جا کے سٹیج پر واپسی

    جھلک دکھلا جا ڈانس شو پانچ سال کے بعد چھوٹی سکرین پر واپس آیا ہے اس میں ہر ہفتے کچھ بہترین پرفارمنسز دکھائی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ شو شائقین کا پسندیدہ بنا ہوا ہے. جہاں بہت سارے پارٹیسپینٹس ہیں وہیں ان میں ایک روبینہ دلائک بھی ہیں جو اکثر اپنی پاور پیک پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں . روبینہ چند دن قبل اپنے کوریوگرافر صنم جوہر کے ساتھ ریہرسل کے دوران زخمی ہو گئیں تھیں اب انہوں نے شو میں واپسی کر لی ہے اور اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش نظر آرہی ہیں. روبینہ کی شو میں واپسی کے حوالے سے ان

    کے کوریوگرافر صنم جوہر نے کہا کہ روبینہ زخمی ہو گئی تھیں لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہیں آپ سب ہماری پرفارمنس دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم اب مزید کیا نیا لیکر آرہے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نروس ہوں کیونکہ اب ہم مقابلے کے آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔یادرہے کہ شو ختم ہونے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں اور مقابلہ سخت ہے اس ڈانس رئیلٹی شو میں کون کس کو مات دیتا ہے یہ تو آنے والی ایپی سوڈز ہی بتا سکیں گی.شو کو مادھوری جیسی مشہور و معروف اداکارہ و رقصہ جج کررہی ہیں.

  • کالکی کوچلن  کیوں ہیں مایوس ؟

    کالکی کوچلن کیوں ہیں مایوس ؟

    کالکی کوچن جنہوں نے یہ جوانی ہے دیوانی اور گلی بوائے جیسی فلموں میں اہم کردار نبھائے ہیں وہ ہیں خاصی مایوس . کالکی کوچلن فلم انڈسری میں انکی رنگت کی وجہ سے کرنا پڑا ہے امیتازی سلوک کا سامنا . اس حوالے سے کالکی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا کہ مجھے میری رنگت کی وجہ سے مخصوص قسم کے کردار دئیے گئے ہیں اور بہت سارے ڈائریکٹرز نے تو یہاں تک کہا کہ آپ فلاں کردار میں فٹ رہیں گی فلاں میں نہیں، حالانکہ آرٹسٹ سے کام لینے کے بعد ایسا کوئی تاثر قائم کیا جانا چاہیے کہ وہ کیا کر سکتا ہے کیا نہیں صرف رنگت

    کی بنا پر ایسا کہہ دینا مناسب نہیں. انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی اداکارہ کو جانتی ہوں کہ جس کی رنگت زرا فئیر نہیں ہے اس لئے اسے ہمیشہ نوکرانی کا کردار دیا جاتا ہے۔ یہ چیزیں مجھے مایوس کرتی ہیں.انہوں نے کہا کہ میں مسلسل ایک ایسے کردار کے انتظار میں ہوں جس سے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو منوا سکوں. انہوں نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس میں فلم گولڈ فش ہے جس میں ، میں تجربہ کار اداکارہ دیپتی نیول کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہوں .یاد رہے کہ صرف گوری رنگت کی وجہ سے نہیں بلکہ بعض ہیروئنز کو تو انکی گہری رنگت کی وجہ سے تنقید اور امتیازی سلوک کا سامنا رہا اس میں نامور سلیبرٹیز کے نام شامل ہیں.

  • پیار کے سات وچن، دھرم پتنی میں فہمان خان اور کریتکا سنگھ مرکزی کردار کریں گے

    پیار کے سات وچن، دھرم پتنی میں فہمان خان اور کریتکا سنگھ مرکزی کردار کریں گے

    کلرز کا نیا فکشن شو پیار کے سات وچن دھرم پتنی میں پہلی بار مقبول اداکار فہمان خان اور کریتکا سنگھ یادیو کو مرکزی کردار میں ایک ساتھ دیکھا جا سکے گا .کہا جا رہا ہے کہ یہ شو ایک قسم کا رومانوی ڈرامہ ہوگا اور اس میں فہمان بالترتیب ایک بزنس ٹائیکون روی رندھاوا اور کریتیکا اسکول ٹیچر پرتیکشا پاریکھ کے طور پر دکھائی دیں گی۔ یہ شو ان دو لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن پھر بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ایکتا کپور کی بالاجی ٹیلی فلمز کے بینر تلے بننے والے ڈرامے کی یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو زندگی کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا جشن مناتی ہے لیکن تقدیر اسے چیلنج کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محبت میں بہترین ٹائمنگ ہوتی ہے جب تقدیر محبت سے متصادم ہو تو کیا ہوتا ہے؟ روی کے کردار کے بارے میں فہمان خان کا کہنا ہے کہ میں پیار کے سات وچن دھرم پتنی میں روی

    رندھاوا کا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ یہ شو یہ بتاتا ہے کہ کبھی کبھی قسمت کتنی مشکل اور ظالمانہ ہو سکتی ہے۔ مجھے ایکتا کپور اور کلرز کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا. دوسری طرف کریتیکا سنگھ یادیو کہتی ہیں، پرتیکشا ایک سادہ سی لڑکی ہے اس میں مجھ میں بہت کچھ مشترک ہے اور یہی چیز پیار کے سات وچن دھرم پتنی کو میرے لیے زیادہ خاص بناتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ناظرین میری اور فہمان کی نئی آن اسکرین جوڑی سے لطف اندوز ہوں گے۔

  • احمد آباد کی سڑکوں پر کارتک آریان کے دیوانے ، اداکار خوشی سے نہال

    احمد آباد کی سڑکوں پر کارتک آریان کے دیوانے ، اداکار خوشی سے نہال

    بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار کارتک آریان جیسے ہی پہنچے احمد آباد شہر میں، ان کے مداحوں کی تو جیسے عید ہو گئی ہو، کارتک آریان کا اس شہر میں ایک بہت بڑے ہجوم نے استقبال کیا.اداکار کے مداح اداکار انکی ایک جھلک پا کر دیوانے ہو گئے۔ اس حوالے سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان آگے آگے چل رہے ہیں اور خود ہی وڈیو بنا رہے ہیں اس وڈیو میں ان کے پیچھے ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے جو ان کے پیچھے نہ صرف بھاگ رہے ہیں بلکہ کارتک کارتک کے نعرے بھی لگا رہے ہیں. کارتک آریان مداحوں کا ریسپانس دیکھ کر وڈیو میں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور وہ مسلسل

    مسکرا رہے ہیں خوشی ان کے چہرے سے جھلک رہی ہے.اس ہجوم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے مداح تو جیسے ان کے آنے کے منتظر تھے جیسے ہی وہ آئے مداح دیوانہ وار کارتک پر پیار جتانے لگے. یاد رہے کہ کارتک آریان اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ کے لیے احمد آباد شہر پہنچے ہیں۔ فلم میں کارتک اور اداکار کیارا اڈوانی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اگلے سال جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔