باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان( ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے ) انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،3 ہلاک ،3 زخمی ٹیچنگ ہسپتال منتقل
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ڈی جی خان کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں پانچ سے چھ بندے شدید زخمی ہیں۔ کنٹرول روم نے فوراً دو ایمبولینسز موقع پر روانہ کردی تھیں۔ دو افراد کی موقع پر ڈیتھ ہوچکی تھی جبکہ چار افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خانمنتقل کر دیاگیا ہے ، ابوبکر ولد سلطان عمر 31 سال کو سرپر زخم آیا،مریم بی بی دخترخادم حسین عمر14 سال کو بھی سر پر چوٹ لگی،سعداللہ ولد خادم حسین عمر 18 سال جس کے دونوں پاؤں ٹوٹ گئے اور سرپر زخم آیا جس پر ٹانکے لگنے تھے انہیں ریسکیو 1122نے ہسپتال داخل کردیا ہے جبکہ ایک زخمی غضنفرولدخادم عمر24سال جسے سر شدید چوٹیں اور ٹانگ پر بڑازخم تھا ہسپتال میں منقلی کے دوران فوت ہوگیا جبکہ عبداللہ ولدخادم اورواجد حسین ولد الیاس موقع پر دم توڑ گئے ،جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور خلیل آباد کے رہائشی تھے،
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ڈیرہ غازیخان :انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ایک ہی خاندان 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ٹیچنگ ہسپتال منتقل

خانقاہ ڈوگراں:انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے – مولانا محمد نور المجتبے
باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) انسانیت کی خدمت شیوہ پیغمبری ہے ، گلشن شیخ الحدیث خانقاہ ڈوگراں میں بزم چشتیہ رضویہ کے زیر اہتمام ہر ماہ ابو الفیض فری میڈیکل کیمپ کا دو بار انعقاد کیا جاتا ہے ،گلشن شیخ الحدیث کے مہتمم حضرت مولانا محمد نور المجتبے چشتی نے بتایا کہ ہر ماہ مستحق اور نادار مریضوں کے علاج کے لئے ملک کے ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم آ کر سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے مفت ادویات دی جاتی ہیں ، جس سے انسانیت کی خدمت کر کے روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ، آج موہروں اور پٹھوں کے ڈاکٹر حامد ناصر کمبوہ نے سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے مفت ادویات دیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ہر ماہ جاری رہے گا،ڈاکٹر حامد ناصر نے ابو الفیض فری میڈیکل کیمپ کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ یہاں پر مریضوں کو چیک کرنے سے جو تسکین ملی ہے وہ تسکین مجھے اپنے کلینک میں نہیں ملی میرے لئے گلشن شیخ الحدیث میں خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز اور ثواب کا عمل ہے ، اللّٰہ پاک اس ادارے کے وسیلے سے اپنی شفا کا فیض جاری رکھے

ٹھٹھہ : شہر کی مکلی سول ہسپتال شفا خانہ کی بجائے عجائب گھر میں تبدیل ہوگئی ہے
باغی ٹی ٹھٹھہ، (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ شہر کی مکلی سول ہسپتال شفا خانہ کی بجائے عجائب گھر میں تبدیل ہوگئی ہے . اس ہسپتال میں نہ دوائیاں ہیںاور نہ لیبارٹری کی سہولت ، فیس ہزاروں میں ایکسرے فیس اور ای سی جی فیس سیکڑوں میں غریب عوام پریشان کوئی سننے والا نہیں ، عوام نے روڈ پر کتنی بار احتجاج کیا لیکن کچھ نہ ہو سکا جب سے سول ہسپتال ٹھٹھہ مرف اینجوز کو ٹیکیداری نظام پر دی گئی ہے تب سے ہسپتال کی حالت عجائب گھر میں تبدیل ہو چکی ہے جب کہ پورے ضلع کے ھیلتھ سینٹر وں پر ایک پیناڈول گولی نہیں ملتی سول ہسپتال صرف نام رہ گیا ہے ،چارجز پرائیویٹ ہسپتال سے اوپر پہنچ چکے ہیں، غریب آدمی پریشان. آپریشن ٹھیٹر میں مریضوں کے لۓ کوٸی سہولیات نہیں غریب مریض دربدر ٹھوکریں کھارہے ہیں ، ڈی ایچ او ٹھٹھہ خاموش تماشاٸی بنے ہوئے ہیں ،سول ہسپتال میں صرف ڈاکٹر کی فیس نہیں لی جاتی باقی تمام چارجز پرائیویٹ ہسپتالوں جتنا وصول کئے جاتے ہیں.

ڈی آئی خان : فائرنگ ،لڑائی ،جھگڑے اور سیکیورٹی کے ناقص اقدامات پرپولیس کی کارروائی
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) تھانہ پروا کی حدود میں مستورات کے تنازعے پرشیرمحمد،انعام اللہ، احسان اللہ،رفیع اللہ کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، زخمی شخص کی رپورٹ پر پولیس نے چارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،دوسرے واقعہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں ناقص سیکورٹی کی بناء پر تھانہ پروآکے اے ایس آئی اخترمنیر نے خیرمحمدولد نیک محمدسکنہ پروآوزیرستان فلنگ سٹیشن کوگرفتارکرلیاایک اور واقعہ تھانہ پروآکی حدود میں مدعی رحمت اللہ ولد محمدیوسف قوم گڑگوسکنہ رنگپورجنوبی بعمر 41سال نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان نزاکت ولد قادربخش قوم ڈھون اوردیگرتین ملزمان میری ٹرالی سے دوعددٹائررم کھول کر چوری کرکے لے گئے ہیں۔تھانہ پروآپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیاہے۔تاہم ملزمان عدم گرفتارہیں۔

ڈی آئی خان : طلباء کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے خلاف احتجاج
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار) ایف اے، ایف ایس سی رزلٹ‘ طلباء کنٹرولرڈیرہ تعلیمی بورڈ ظفراللہ خان کی پالیسیوں پران کے خلاف ہو گئے،طلباء کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے خلاف احتجاج،اس موقع پرایف اے / ایف ایس سی رزلٹ کے خلاف طلباء نے حق نواز پارک میں احتجاج کیا، طلباء نے احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، طلباء نے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر ظفر اللہ خان مروت کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف اے،ایف ایس سی کے طلباء نے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولرظفراللہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی سلسلہ شروع کررکھاہے۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کاکہناتھا کہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر ظفراللہ خان نااہل ہیں جس کی پالیسیوں کی وجہ سے طلباء کامستقبل داؤپر لگ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر ظفراللہ خان کافوری تبادلہ کیاجائے۔ اگر ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر ظفراللہ خان کاتبادلہ نہ کیاگیاتو تمام سکولوں اوریونیورسٹیز کو بندکردیاجائے گا۔ اگرحکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا سلسلہ صوبے کے دوسرے شہروں تک وسیع کردیاجائے گا اورتمام سکولوں،کالجوں اور یونیوسٹیزکوبندکردیاجائے گا۔مظاہرے میں شریک طلباء نے کہاکہ کنٹرولرڈیرہ تعلیمی بورڈ ظفر اللہ تعلیمی بورڈ طلباء کے خلاف سازش کر رہے ہیں اوران کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ڈی آئی خان :اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جنید احمد خان گنڈہ پور کو ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کردیا گیا
باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار) فرض شناس، شریف اور خوش اخلاق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جنید احمد خان گنڈہ پور کو ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کردیا گیا، واضح رہے کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرجنید احمد خان گنڈہ پور نے اپنی سابقہ ڈیرہ تعیناتی میں لاتعداد کامیاب کروایاں کی تھیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو لاکھوں کروڑوں روپے کا انہوں نے فائدہ پہنچایا تھا جبکہ گرانفروشوں کی نیندیں حرام ہوگئیں تھیں، اب ان کی دوبارہ تعیناتی کے بعد عوامی حلقوں نے اس کو نیک شگون قرار دیا اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فرض شناس، شریف اور خوش اخلاق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جنید احمد خان گنڈہ پور کو ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کردیا گیا، واضح رہے کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرجنید احمد خان گنڈہ پور نے اپنی سابقہ ڈیرہ تعیناتی میں لاتعداد کامیاب کروایاں کی تھیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو لاکھوں کروڑوں روپے کا انہوں نے فائدہ پہنچایا تھا جبکہ گرانفروشوں کی نیندیں حرام ہوگئیں تھیں، اب ان کی دوبارہ تعیناتی کے بعد عوامی حلقوں نے اس کو نیک شگون قرار دیا اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈی آئی خان : سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈہ پور نے مختلف علاقوں کے بجلی کے ٹرانسفارمرز مرمت کرواکرنصب کرادیے
باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈہ پورکی کوششوں سے مختلف علاقوں کے ٹرانس فارمرز مرمت کرواکرنصب کرادیے،ٹرانسفارمر مرمتی کرانے پر اہلیان ڈیرہ کا سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈہ پورکوبھرپورالفاظ میں خراج تحسین پیش،آئندہ عام انتخابات میں علی برادرا ن کی کامیابی میں اہم کرداراداکرنے کااعلان۔مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست سے دوچارکریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈہ پورکی کوششوں سے چمن چوک کا200kv کاٹرانس فارمر،فلک آبادکا200kvکاٹرانس فارمر،ضمیر آبادکا100kvکاٹرانس فارمر،زیبا بستی کا 50kvکاٹرانس فارمراورگرڈ روڈکا 50kvکاٹرانس فارمر مرمت کرواکر نصب کرادیاگیا۔ ان علاقوں کے ٹرانس فارمرزخراب ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو کافی مشکلات کاسامناتھا جس کے ازالے کیلئے سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈہ پورنے فوری طورپر مذکورہ علاقوں کے ٹرانس فارمر مرمت کرواکرنصب کرادیے جس پر ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرعلی امین خان گنڈہ پورکوبھرپورالفاظ میں خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں کامیاب کرانے کا اعلان کیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:ٹکٹ کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام دودھڑں میں تقسیم
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام دودھڑں میں تقسیم، ایک دھڑاسمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے کے حق میں تودوسرے دھڑے نے سمیع اللہ علیزئی کو ٹکٹ دینے پر جمعیت کے بائیکاٹ کااعلان کردیا،مبینہ ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوارصوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی جمعیت علماء اسلام کی جانب سے حلقہ سٹی ٹو میں ٹکٹ کے امیدوارہیں جس کی وجہ سے جمعیت دودھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ ایک دھڑاکھل کر سمیع اللہ علیزئی کی حمایت کررہاہے جبکہ دوسرادھڑااس کی کھلم کر مخالفت کررہاہے اورقائد جمعیت مولانافضل الرحمان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیاگیا ہے۔جمعیت کی جانب سے واضح اشارہ اور حمایت نہ ملنے کی وجہ سے سمیع اللہ علیزئی ان دنوں سخت پریشانی سے دوچارہے اس لیے اس نے حلقہ سٹی ٹو میں ٹکٹ کے حصول کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماوسابق وزیرخارجہ محمودشاہ قریشی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے مگرپی ٹی آئی قائد عمران خان سمیع اللہ علیزئی کی دوغلی سیاست سے بخوبی باخبر ہے اوراسے ٹکٹ دینے پر تحفظات کااظہارکیاہے۔حلقہ سٹی ٹومیں اپنے دورمیں سمیع اللہ علیزئی نے علاقے کی تعمیر وترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے کوئی کام نہ کیے اورکروڑوں روپے کے فنڈزبندربانٹ کیے جس کی وجہ سے حلقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔سمیع اللہ علیزئی کی دوغلے پن اورمفاد پرستی کی سیاست کی وجہ سے اسے ڈیرہ کی سیاست میں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتاہے اورکوئی بھی پارٹی اسے ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں ہے۔حلقہ سٹی ٹو کی عوام اورجمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنماؤں نے قائدجمعیت مولانافضل الرحمان سے سمیع اللہ علیزئی کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نظرثانی کرنے کامشورہ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ سٹی ٹومیں قائد جمعیت کسی مخلص قیادت کوپارٹی ٹکٹ دیں تاکہ اس کی کامیابی میں اپناکرداراداکریں۔

ڈیزل سستا لیکن کوچ مالکان نے کرائے کم نہ کئے ، مسافر لٹنے پر مجبور
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) ڈیزل سستا لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کے کوچ مالکان وہی پرانا کرایہ وصول کرنے میں مصروف۔محکمہ انڈسٹریل کے افسران واہلکاروں کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے کوچ مالکان کی لوٹ مارجاری،کرایوں میں اضافے کی وجہ سے مسافر پریشانی سے دوچار، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے کرایوں میں کمی اورکوچ مالکان کی ہٹ دھرمی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیزل اورپیٹرول کے ریٹ انتہائی کم کیے گئے ہیں مگرکوچ مالکا ن نے کرایوں کے وہی ریٹ رکھے ہوئے ہیں اوران میں کوئی کمی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے مسافرزائد کرایوں پر سفرکرنے پر مجبورہیں۔محکمہ انڈسٹریل افسران واہلکاروں کی مبینہ بھتہ خوری کی وجہ سے کوچ مالکان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجارہاہے اورانہیں مسافروں سے لوٹ مار کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ کوچ مالکان نے اپنی روش نہیں بدلی ہے اورہٹ دھرمی پر قائم ہیں اورعوام سے زائد کرایے وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ مسافروں سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے کوچ مالکان کھلے عام لوٹ مار کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے حکومت کی جانب سے پیٹرول وڈیزل کے ریٹ کم ہونے کی وجہ سے کوچ مالکان کوکرایے کم کرنے کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوچ مالکان کوکرایے کم کرنے کاپابندکیاجائے تاکہ مسافرلوٹ مار سے محفوظ رہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان: بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں، اغوا کار گروہ بچوں کے اعضاء فروخت کرتے ہیں
باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار)بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں، اغوا کار گروہ بچوں کے اعضاء فروخت کرتے ہیں
یہ گروہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں۔اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔شہری اپنے گلی محلوں میں بچوں پر اور اغواء کاروں پر نظر رکھیں۔بچوں کو اغوا کرنے والوں نشان عبرت بنا دیں گے۔سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور۔ ان خیالات کااظہارسابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور نے ایک آڈیوپیغام میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اہلیان ڈیرہ کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں۔یہ اغوا کار گروہ بچوں کواغواء کرکے کے اعضاء نکال کرفروخت کرتے ہیں۔یہ خطرناک گروہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے ڈیرہ کی عوام اوروالدین کوپیغام دیاکہ اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔شہری اپنے گلی محلوں میں بچوں پر اور اغواء کاروں پر نظر رکھیں۔سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ بچوں کو اغوا کرنے والوں نشان عبرت بنا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ گلی محلوں میں غیر متعلقہ اور مشکو ک افراد کو معلومات کے بعد پولیس کے حوالے کریں اورکسی غفلت یاسستی کامظاہرہ نہ کریں۔









