باغی ٹی وی :ٹھٹہ ( نامہ نگار راجہ قریشی )ضلع بھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،گلیوں سے لیکر دکانوں پربلاروک ٹوک سر عام منشیات کی فروخت جاری
تفصیل کے مطابق ٹھٹہ ضلع بھر میں منشیات بیچنے کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے گلیوں سے لیکر دکانوں پر سرعام منشیات بیچی جارہی ہے کوٸی پوچھنے اور روکنے والا نہیں اس منشیات گھٹکہ ماوا انڈین پڑی سفینا سر عام چلنے کی وجہ سے کینسر کی بیماری عام ہوگئی ہے کتنے اس جہان سے رخصت ہو گئے ہیں کتنے اسپتالوں میں بستر مرگ پر بیمار پڑے ہیں کتنوں کے بھائی بچھڑ گئے کتنی ماؤں کے بیٹے اور کتنی عورتوں کے سہاگ اجڑگئے ہیں لیکن کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوتی اگر کارروائی ہوتی ہے تو ایف آئی آر تک درج نہیں کیجاتی منشیات بیچنے والے امیر ترین ہورہے ہیں، ٹھٹہ ضلع میں چرس، آئس، ہیروئن، گھٹکہ، ماوا، دیسی شراب ٹھرو، اور بھی منشیات کھلے عام فروخت ہو رہی ہے منشیات بیچنے والے امیر ترین اور استعمال کرنے والے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں یا غریب ہو کر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں نے کئی بار احتجاج کیا لیکن کوٸی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی علاقہ مکینوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور نوجوان نسل کو بچایا جاسکے اور انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائیکورٹ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی ٹھٹہ اور دیگر بالا افسران سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا منشیات جیسی لعنت کو ضلع بھر سے ختم کیا جائے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ٹھٹھہ ِ: ضلع بھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،گلیوں سے لیکر دکانوں پربلاروک ٹوک سر عام منشیات کی فروخت جاری

ننکانہ صاحب : تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، بیٹا جاں بحق ، ماں شدید زخمی
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، بیٹا جاں بحق ، ماں شدید زخمی
تفصیل کے مطابق منڈی فیض آباد روڈ نزد بھٹہ چوک تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ کے نتیجہ میں ماں شدید زخمی جبکہ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ توصیف کے نام سے ہوئی جبکہ 45 سالہ رانی بی بی شدید زخمی ہوئی، ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا
دراہمہ : قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے باہر سامان رکھ کر راستوں پر اپنی دکانیں سجالیں
باغی ٹی وی ؛ دراہمہ ( عبدالوحید رند نامہ نگار ) قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے اپنی دکانوں کے سامنے باہر سامان رکھ دیا جس سے آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا آئے روز سودا سلف لینے والوں سے جھگڑا معمول بن گیا بازار میں خواتین کا گزرنا محال شہریوں کا مقامی انتظامیہ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ .
تفصیلات کے مطابق قصبہ سمینہ سادات ایک تاریخی اور گنجان آباد قصبہ ہے جس کے بازار میں پرانی طرز کی گلیاں اور دوکانیں موجود ہیں جو کہ انتہائی تنگ ہیں مگر مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب دوکانداروں نے اپنا سامان دوکانوں سے باہر رکھ دیا اور اور کچھ نے گلیوں میں قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے گاہکوں کے ٹکراؤ سے نہ خواتین محفوظ ہیں اور نہ مرد بلکہ آئے روز جھگڑوں سے شہری پریشان ہیں اہل علاقہ سید نظام الدین شاہ سید برکت حسین سید محمد امجد شاہ ڈاکٹر عبد الرحمن و دیگر نے ڈی سی ڈیرہ سے ناجائز تجاوز کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
سٹیل ملز چوروں کے حوالے ،روزانہ کروڑوں روپے کی مالیت کا لوہا ٹرکوں پر لوڈ ہوکر چوری ہونے لگا
باغی ٹی وی : ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار) سٹیل ملز چوروں کے حوالے ،روزانہ کروڑوں روپے کی مالیت کا لوہا ٹرکوں پر لوڈ ہوکر چوری ہونے لگا.پولیس خاموش تماشائی، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، پولیس صرف کارروائی دکھانے کیلئے چھوٹے چوروں کو پکڑ لیتی ہے بڑے مگرمچھ محفوظ.
تفصیلات کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی پاکستان اسٹیل مل کو لوٹا جا رہا ہے پہلے لوٹا حکومتوں نے پھر لوٹا اسٹیبلشمنٹ نے اب لوٹ رہ ے ہیں مقامی چور علی محمد گوٹھ سے لیکر گگرپاٹک چوروں کی رینج بن چکی ہے ،روزانہ لاکھوں کروڑوں روپے کی مالیت کا لوہا چوری کیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ملک کے اتنے بڑے ادارے کو جس کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا تھا آج کل اس کو لٹیروں نے چوروں نے بے جان ڈانچہ بنا دیا جو آ رہا ہے لوہے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہا ہے پولیس بے بس خاموش تماشائی دو چار چھوٹے موٹے چور پکڑ کر بات دبا دی جاتی ہے اصل میں ٹرکوں کے حساب سے رات کے اوقات میں لوہا چوری ہوتا ہے جس میں گیٹ نمبر 9 گیٹ نمبر 5 گیٹ نمبر چار لوہا چور استعمال کرتے ہیں آجکل ذرائع کی رپورٹ یہ ہے کے گیٹ نمبر چار چوروں کے لئے کھلا ہوا ہے جہاں سے رات بھر چور آتے جاتے رہتے ہیں اور ہمارے ادارے سیکورٹی فورس گہری نیند سوئے ہوئے ہیں سب کو پتا ہے ہر ادارے کو پتہ ہے کہ کون کون سے لوگ لوہا چوری کرواتے ہیں اور وہ لوگ بہت بھاری رقم بھتہ کے طور پر اداروں کے افسروں کے منہ میں ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے افسروں کا منہ کھلنے سے لاچار ہے علی محمد گھوٹ کے اندر سندھی گوٹھ پی کے اندر اگر گودام اور کباڑیوں کاآپریشن کیا جائے تو بہت بڑی بھاری مقدار میں سٹیل مل کا چوری شدہ لوہا سامنے آجائے گا لیکن افسوس قانون کے رکھوالے آج کل ان لوہا چور مافیا کے رکھوالے بنے ہوئے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ اسٹیل مل کے اندر سے جو لوہا چوری ہوتا ہے ان چوروں کو اور ان کے بڑے مگرمچھوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے جو غیر قانونی طریقے سے گاڑیاں بنگلے بنائے ہیں وہ سب ضبط کئےجائیں اور اس ادارے پر رحم کیا جائے دنیا کے ملک اپنے ملکوں میں بڑے بڑے ادارے بناتے ہیں اور ہمارے ملک میں جو بڑے بڑے ادارے بنے ہوئے ہیں ان کو تباہ کیا جا رہا ہے بلاول بھٹو زرداری آپ سے اپیل کرتے ہیں کے نوٹس لیا جائے ادارے کومزید تباہی سے بچایا جائے
ٹھٹھہ : سیلاب زدگان کے کیمپ سے عوام نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا
باغی ٹی وی : ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) سیلاب زدگان کے کیمپ سے عوام نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،
تفصیل کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کیمپ والوں نے رات چار بجے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،چور اس سے پہلے بھی امدادی کیمپ سے چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا، چور کا کہناتھا کہ ماکلی پولیس میری اپنی ہے مجھے جب بھی پکڑتی ہے چائے پلا کر چھوڑ دیتی ہے ،چور سے کئی موبائل فون اور کافی رقم برآمد ہوئی ، سیلاب متاثرین نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے خدا را چند ٹکوں کے عوض ان معاشرتی ناسوروں کو نہ چھوڑ دیں بلکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں.
ٹھٹھہ: گھارو میں بھی اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ہائیر سیکنڈری سکول میں تقریب منعقد کی گئی
باغی ٹی وی : ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) گھارو میں بھی اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ہائیر سیکنڈری سکول میں تقریب منعقد کی گئی
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ضلع کے شہر گھارو میں پانچ اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر کی طرح اساتذہ کا عالمی دن کے طور پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے آرگنائزر سندھ کے تعلیمی رضا کار محمد علی خٹک سندھی تھے جبکہ ان کی رضا کار ٹیم کے ساتھی، محمد حنیف ہولانی ملاح، حماد اشرف راجپوت، سید ذوالفقار علی شاہ سمیع اللہ بابڑو، رشید جانوری ؤ دیگر نے بھی پروگرام کی آرگنآئزنگ میں اپنا کردار ادا کیا اس موقعہ پر مہمان خصوصی جناب خدا بخش بہرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چائلڈ پروٹیکشن انچارج گورنمنٹ دیگر مہمانانِ میں سندھ پیس ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے بانی جناب عبدالغفور ھیجب جاکھرو ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کے اسد اللہ آرائیں، اسکول پرنسپل سر ہارون لوہار، نوجوان سماجی کارکنان یاسر جاکھرو، آصف جوکھیو، بلاول بابڑو، اسکول کے اساتذہ ایاز میرانی، سر حسنین شاہ ظمیر حسین کھوسہ، بابر علی مغل اور طالب علم عبد العزیز شیخ، و دیگر نے خطاب کیا، اور اساتذہ کرام کی عظمت پر گفتگو کرتے ہوئے موجود شرکاء اور طلباء کو استاد کی قدر اور عزت کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان آئے ہوئے تمام مہمانوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں اپنی جانب سے محترم اساتذہ کو تحفے تحائف بھی پیش کئے گئے اور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پروگرام میں شرکت بھی کی اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پوری دنیا کی طرح اساتذہ کا دن منایا گیا جس کی تقریب مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر اپنے معززین و محسن قابل احترام اساتذہ کرام کو عقیدت و احترام اور محبتوں کے پھول پیش کئے گئے اس بار ادبی و سماجی دوستوں کے ہمراہ مرکزی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری اسکول گھارو میں منعقد کی گئی جس میں سول سوسائٹی، صحافیوں، اور دیگر معززین شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
ٹھٹھہ : شیخ عبدالمجید سندھی کالونی ماڈل ٹاؤن چانڈیو ولیج میں کئی دنوں سے پانی بند، مکین سخت پریشان
باغی ٹی وی : ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) شیخ عبدالمجید سندھی کالونی ماڈل ٹاؤن چانڈیو ولیج میں کئی دنوں سے پانی بند، مکین سخت پریشان،اس موقعہ پر علاقے میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں تمام معززین مختلف کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن آبادی کو ہر وقت بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ھے جب کہ پانی پمپنگ اسٹیشن بالکل قریب ھےاس کے باوجود بھی نظرانداز کیاجاتاھے جو پبلک ہیلتھ کی جانب سے 14 انچ کا نیا پائپ لگایا جارا ھے پوری دھابیجی کے لیئے کنیکشن لگایا جاراھے اور من پسند لوگوں کو پانی دیا جارا ھے جبکہ صرف ماڈل ٹاؤن کے لیئے پانی کی کوئی سہولت نہیں ھے آخر ایسا کیوں، اگر پانی پر سیاست ھے تو یزید نے بھی کربلا میں پانی بند کرکے سیاست کی تھی ،ہم ماڈل ٹاؤن کے مکین پانی پر سیاست نہیں کرنے دینگے اور اہل علاقہ نے ایم پی اے جام اویس گھرام جوکھیوسے اپیل کی ہے کہ ہمیں نئےکنیکشن سے پینے کا صاف پانی دیاجاۓ اور ورنہ عوام احتجاج کریں گے .


تلہ گنگ : پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن نے ڈھلی کے متعدد غریب مستحق بچوں کی سکول فیسیں ادا کر دیں
باغی ٹی وی : تلہ گنگ (شوکت ملک سے) پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن کی جانب سے خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن نے ڈھلی کے متعدد غریب مستحق بچوں کی سکول فیسز ادا کر دی۔ پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن جوکہ تلہ گنگ گردونواح کے مختلف علاقوں میں غریب کمزور و لاچار افراد کی فلاح و بہبود کےلیے دن رات کوشاں ہے، فاؤنڈیشن کے ممبران کی جانب سے قائم کیے گئے خصوصی فنڈز سے تلہ گنگ کے نواحی گاؤں ڈھلی کے متعدد مستحق بچوں کی سکول فیسز ادا کر دی گئی، اس موقع پر پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن کے سینئر ممبر عامر عقیل کا کہنا تھا کہ ڈھلی، محمود والا گردونواح کے غریب اور مستحق والدین جو اپنے بچوں کی فیسز ادا نہیں کرسکتے وہ فاؤنڈیشن ممبران سے رابطہ کریں ان کی ضرور مدد کی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے جوکہ بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔

شیخوپورہ ۔محلہ کھنڈ پوریاں میں ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچہ جانبحق
باغی ٹی وی : شیخوپورہ ( نامہ نگار) ۔محلہ کھنڈ پوریاں گلی لوہاراں میں ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچہ جانبحق ، ڈاکٹر منیر چوہدری نے 8 سالہ بچے آذان علی ولد قاسم کو غلط انجیکشن لگا دیا،بچے کے ,ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر منیر چوہدری کے لگائے گئے انجیکشن نے بچے کی جان لے لی، ورثاء نے مزید بتایا کہ کہ غلط انجیکشن سے 8 سالہ بچے آذان علی ولد قاسم کا جسم سیاہ ہوگیا ،تاحال محکمہ صحت یا پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی، اہل علاقہ نے غفلت برتنے والے جلاد ڈاکٹر منیر چوہدری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

روجھان : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ، سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا حکم جاری کر دیا گیا
باغی ٹی وی ، روجھان ( ضامن حسین بکھر،نامہ نگار)باغی ٹی وی روجھان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا،سیلاب زدہ علاقوں فصلات و مکانات جانی، مالی نقصانات کا سروے کرنے کے مطالبے والی خبر پر اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے مورخہ 10 اکتوبر کو تحصیل روجھان میں رودکوہی کی سیلابی ریلوں کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا حکم جاری کر دیا ہے، سروے ٹیمیں روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیر آب آنے والے مواضعات کی جملہ بسیتوں کا سروے کریں گے سروے ٹیم میں پاک آرمی کے جوان تحصیلدار، حلقہ پٹواریان ، گرداورز، محکمہ بلڈنگز ،ایری گیشن، لائیو سٹاک اور یونین کونسل کے سیکرٹریز سروے ٹیم کا حصہ ہونگے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی تاکید اور ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی ہدایت پر سروے کا عمل جاری کرنے اور اصل متاثرین سیلاب کی شفاف طریقے سے سروے کا عمل یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں ۔سروے کا حکم صادر کرنے پر تحصیل روجھان کے سیلاب متاثرہ مواضعات کے سیلاب متاثرین نے اعلی حکام وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور کا شکریہ ادا کیا ۔










