باغی ٹی وی ،پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)علاقہ تھانہ پیر محل کی حدوں میں فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق
تفصیلات کے مطابق: کمالیہ روڈ نزد 662/3 سٹاب حسنین عرف جوٹا ولد نوشیر قوم چنڑ سکنہ 260 گ ب بعمر 25/26 سال جو کہ پیر آف ذاکر آباد خرم گیلانی کے پاس بطور نوکر کام کرتا تھا، امروز کمالیہ روڈ 662/3 سٹاپ کے قریب رکشہ پر کمالیہ کی طرف جا رہا تھا کہ دو کس نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی فائر سینے اور مختلف حصوں پر لگے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی گئی ہیںحسنین کا بھائی مکوڑا چنڑ تھانہ رجانہ کے 302 جرم کا اشتہاری ہیں پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

پیرمحل : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کے افتتاح کو حتمی شکل دے دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دے دئیے کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ سیوریج،واٹر سپلائی،صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔متعلقہ محکمے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔کمشنرنے کارپوریشن واجبات کی وصولی کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور نادہندہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے کمشنر نے گدائی،خدابخش چوک اور مین ڈسپوزل ورکس دیکھے۔مانکا کینال پر مین سیوریج لائن کی تنصیب کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر تکمیل بس ٹرمینل،سول مائنر اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیاکمشنر نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل ورکس کی بھل صفائی کے ساتھ انہیں مکمل گنجائش کے ساتھ چلایا جائے۔خراب مشینری کو بروقت مرمت کرکے فنکشنل حالت میں رکھا جائے۔کوئی بھی ڈسپوزل ورکس بند نہیں ہونا چاہئے۔متبادل مشینری اور جنریٹرز کا بندو بست کیا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے ڈی سی آر طیب خان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،اے سی شکیب سرور،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسئین عدنان نسیم،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈیرہ۔غازیخان۔ دوگروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
باغی ٹی وی :ڈیرہ۔غازیخان(نامہ نگار) علاقہ تھانہ صدر میں دو فریقین کے مابین زمین کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ابتدائی اطلاع کے مطابق کھلول برادری میں زمینی تنازع تھا۔زمینی تنازع کی وجہ سے کھلول برادری میں دوران جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین کس اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاع۔ڈی ایس پی سرکل سٹی منور بزدار، اور ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر قانون کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دراہمہ : گن پوائنٹ پر گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات کی ڈکیتی .ڈی پی او ڈیرہ غازیخان موقع پر پہنچ گئے
باغی ٹی وی : دراہمہ (نامہ نگار) گن پوائنٹ پر گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات کی ڈکتی .ڈی پی او ڈیرہ غازیخان موقع پر پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے علاقہ تھانہ دراہمہ میں غلام فرید کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے موقع واردات کا وزٹ کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔پولیس کو غلام فرید ولد ممدو نے بتایا کہ 6/7 کس نامعلوم اشخاص آئے اور اس کے گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات اٹھا کر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔اطلاع دہندہ غلام فرید کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او نے خود جائے واردات کا وزٹ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔تمام تر معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت سزا کے دلوائی جائے گی۔
روجھان : پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ کچی آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
باغی ٹی وی : روجھان(ضامن حسین بکھر) پاکستان ایئر فورس کے شاہین چیف آف ایئر سٹاف کی ہدایت پر روجھان کی سیلاب سے متاثرہ کچی آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری متاثرین سیلاب کچی آبادی بستی عیدگاہ، بستی سیفلانی مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے پاکستان ایئر فورس کے جوان دشوار گزار راستوں سے رودکوہی پانی میں گھیری بستیوں کے متاثرین افراد مرد و خواتین میں خشک راشن ،گرم ملبوسات، اور سیلاب متاثرین کے چھوٹے بچوں کے لئے بسکٹس، پانی کی بوتلیں بستی متاثرین میں تقسیم کیں علاوہ ازیں معزور اسپیشل بچوں کو بھی امداد سامان دیا گیا امدادی سامان نظم و ضبط کے ساتھ بلا امتیاز تقسیم کیا گیا ۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئر فورس کے جوان پہلے دن سے ہی عوامی خدمات و قومی فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔
کچی آبادی کے سیلاب متاثرین مکینوں نے پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد. پاکستان ایئر فورس زندہ باد کے نعرے فضاء میں گونج رہے تھے اس موقع پر ایئر فورس کے جوانوں کا کہنا تھا کہ چیف آف ایئر سٹاف کی ہدایت پر روجھان کے کچے کے علاقوں اور روجھان کی کچی آبادیوں کی متاثرہ بستیوں کی بحالی تک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔ قومی خدمت کے جزبے کے ساتھ پاکستان ایئر فورس ملکی و قومی خدمات کے لئے پرعزم ۔


ملک بھر کی طرح کندھ کوٹ میں بھی استاد کی خدمات کے اعتراف میں سلام ٹیچرز ڈے منایا گیا
باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (نامہ نگار)ملک بھر کی طرح کندھ کوٹ میں بھی استاد کی خدمات کے اعتراف میں سلام ٹیچرز ڈے منایا گیا مختلف اساتذہ تنظیموں اور سکولوں کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام ،استاد ہی وہ شخص ہے جو ایک بچے کو مستقبل کا معمار بناتا ہے ،کسی بھی قوم کی ترقی اساتذہ کی مرہون منت ہے مقررین
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ استاد کی خدمات کے اعتراف میں سلام ٹیچرز ڈے شاندار طریقے سے منایا گیا اس کے حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا اساتذہ یونین کے زیر اہتمام مقامی سکولوں میں بھی مختلف بڑی تقریباًت کا اہتمام کیا گیا مختلف سکولوں میں سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے شاندار تقاریب ہوئیں مقررین کا اپنے خیالات میں کہنا تھا استاد قوم کے معمار ہیں کسی بھی قوم کی ترقی اپنے اساتذہ کی تعظیم و توقیر کے ساتھ ہے بغیر استاد کے معاشرہ جہالت کا مرکز بن جاتا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کی منفی سوچ و عادات کا خاتمہ کرکے مثبت سوچ کو ارتقا دیں اس موقع پر طلبا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی



ڈیرہ غازیخان : غازی خان میڈیکل کالج ، ڈاکٹرز اور کلرک کا معاملہ ، کلاسسز کو بند کرکے تالے لگانا انتہائی شرمناک عمل ہے- پی ایم اے
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزاد خان نامہ نگار)غازی خان میڈیکل کالج ، ڈاکٹرز اور کلرک کا معاملہ ، کلاسسز کو بند کرکے تالے لگانا انتہائی شرمناک عمل ہے سپریٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ضیاءاللہ نے صلح کی بجائے جلتی پر تیل چھڑک کر معاملے کو بڑھا دیا ، ملازمین سے ڈاکٹروں کے خلاف نعرے لگوا کر استعمال کیا سپریٹنڈنٹ کی سیکرٹریٹ رپورٹ تک احتجاج جاری رہے گا اگر دو دن کے اندر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم اپنا اگلا لا ئے عمل دیں گے یہ بات ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہزاد آغا ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد لغاری ،ڈاکٹر آصف گورمانی، ڈاکٹر عبد المنان ، ڈاکٹر عبد الرحمن عامر قیصرانی نے دیگر ڈاکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے کلرک ظفر سے ڈاکٹرز کی معمولی توں تکرار ہوئی جس کی اسی وقت صلح ہو سکتی تھی لیکن ٹیچنگ ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ ضیاءاللہ نے کلرکس و دیگر ملازمین کو ڈاکٹروں کے خلاف اکسایا نعرے بازی کرائی اور ملازمین کو ڈاکٹرز کے خلاف اکساتا رہا کلاس روم کو تالے لگا کر اس میں ایلفی ڈلوا دی اور پرائیویٹ گاڈز کے ذریعے سٹوڈنٹس کو باہر نکالتے رہے ڈاکٹر شہزاد آغا نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ ضیاءاللہ ایک کرپٹ ترین شخص ہے اس کے خلاف انٹی کرپشن میں کیس چل رہے ہیں اس نے ڈاکٹرز کالونی کا ملبہ اونے پونے داموں میں فروخت کرکے لاکھوں کھرے کیئے چلڈرن وارڈ کا ملبہ اپنے گھر لے گیا اور درجنوں جعلی ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرکے ہر ماہ لاکھوں روپے ہڑپ کررہا ہے نجی کلینکل لیب پر اس کے شیئر تھے بے تحاشا عوامی شکایات کے بعد اسے بند کرا دیا گیا جو ہر ماہ لاکھوں روپے کے فرضی بل ہسپتال سے کَلیم کرتے تھے،ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین کے سروس کارڈ گلے میں نہ ہونے پر ان کی تنخواہیں کاٹی جا رہی ہیں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن فوری طور پر اس معاملے کی انکوائری کراکے معاملے کو حل کرائیں ، ہسپتا ل کا ماحول خراب کرنے والے ایسے عناصر کی کوئی جگہ نہیں سپریٹنڈنٹ کی بر طرفی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔


کندھ کوٹ : سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی ناانصافی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ ( نامہ نگار) مظاہرین نے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی ناانصافی کے خلاف زوردار نعرے بازی کی اس موقع پر چیف این ٹی ایس پاس تنظیم کے آرگنائزر ممتاز علی شیخ امداد علی قمبرانی شاہد بجارانی ور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم نے سندھ میں 20000 ہزار اساتذہ کے آسامیوں کی ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے لی گئی تھی جس میں ہم 60 سے 97 تک مارکس لے کر ہم کامیاب ہو گئے تھے لیکن محکمہ تعلیم کشمور کندھ کوٹ کے سابقہ ڈی اوز اور کلارکس مل کر ہمارے حقون پر ڈاکا لگا کر ہمیں ویٹنگ میں رکھ کر دلاسے دے دے کر 9 سال گزرنے کے بعد ہمیں جواب دے دیا اور انھوں سے کہا گیا کہ سندھ حکومت نے جو 2013 میں اساتذہ کی آسامیوں کا 20000 ھزار کا اعلان کیا تھا جس میں محکمہ تعلیم کے سیکریٹری نے 10000 ہزار امیدوار اساتذہ کو آفر آدر دیئے اور باقی 10000 ھزار آسامیوں کو پراسیس میں رکھ کر سندھ بھر کے ڈی اوز کو کہا کہ جو باقی این ٹی ایس پاس امیدوارن ہیں ان کو آپ ویٹنگ میں رکھ لو ان کو کچھ عرصے میں 10000 آسامیوں میں اپائنٹمنٹ کریں گیں لیکن وقتن فوقتن سیکریٹری تبدیل ہوتے رہے ہر ایک سیکریٹری کی اپنی پالیسی ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ۔ وزیر تعلیم سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ہماری اعلیٰ قیادت کو کراچی پریس کے آگے احتجاج کرتے دس روز گزر گئے ہیں لیکن سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں کیے گئے خدارا ہمیں اپنا حقِ دے کر ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں میں بے چینی ختم کی جائے

ریجن میں سب سے زیادہ حادثات شیخوپورہ اور فاروق آباد کی درمیان سڑک پر ہورہے ہیں
شیخوپورہ (محمد طلال سے) ریجن میں سب سے زیادہ حادثات شیخوپورہ اور فاروق آباد کے درمیان 14کلومیٹر کی سڑک پر ہورہے ہیں ذرائع کے مطابق اس روڈ پر ماچھیکے قریب پاور کو اور پرائیوٹ آئل کمپنیوں کے ڈپوؤں کے تعمیر کے بعد اس روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور آئل ٹینکروں کے عملے سے چوری شدہ ڈیزل اور پٹرول خریدنے کی خاطر بننے والے ڈبی اسٹیشنوں کے باہر آئل ٹینکروں کے کھڑے ہونے باعث روزانہ اس روڈ پر بار بار ٹریفک بلاک ہوتی ہے کئی حکومتیں بدلنے کے باوجود اس روڈ کو ڈبل نہیں کیا گیا سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6ماہ کے دوران اس سڑک پر 700 سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں جن میں سے کئی حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار تا پانچ تھی ان حادثات میں سینکڑوں افراد معذور ہو چکے ہیں۔

جتوئی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر کے جلوسوں و محافل میلاد و نعت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل
باغی ٹی وی :جتوئی( نذیر شجراء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی سربراہی میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر کے جلوسوں و محافل میلاد و نعت کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،
تفصیل کے مطابق 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے راستوں گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مظفر گڑھ پولیس کی جانب سے بہترین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر پولیس کے 1138 افسران و جوانوں کوتعینات کیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کے مطابق مظفرگڑھ پولیس12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے شہرکے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ 12 ربیع الاول کے روز جلوسوں کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر پولیس کے 1138 افسران و جوان موجودرہیں گے۔ مظفرگڑھ پولیس کے 07 سینئر افسران سمیت 173اپر سب آرڈینیٹ، 110 ہیڈ کانسٹیبل، 850 کانسٹیبل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ڈولفن فورس جلوسوں کے روٹس پر موثر گشت یقینی بناتے ہوئے شر پسند عناصر سے نبرد آزما ہونے کی لئے تیار ہیں۔ جبکہ ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کیئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جلوس کے روٹس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، جلوس کے روٹس پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مظفر گڑھ پولیس 12ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال کی بروقت اطلاع پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا مرکزی کنٹرول روم کے درج زیل نمبرز 0669200339، 0669200340, 0669200321 پر دیں۔ 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے پر امن انعقاد کے لیئے ممبران امن کمیٹی، تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور انجمن تاجران بھی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،













