Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • جتوئی:پولیس کی کارروائی ، ایک ہفتہ کے دوران 30 کلو سےزائدافیون،81کلو سے زائد چرس اور 162 مقدمات درج

    جتوئی:پولیس کی کارروائی ، ایک ہفتہ کے دوران 30 کلو سےزائدافیون،81کلو سے زائد چرس اور 162 مقدمات درج

    باغی ٹی وی : جتوئی (نذیرشجرا) تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ پنجاب کی کمپین پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و آئس کے سمگلروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا۔ جبکہ دیگر اضلاع سے منسلک داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں کروڑوں روپے مالیت کی آئس420گرام، ہیروئن1240گرام، چرس81کلو330گرام، افیون30کلو 470گرام،شراب 5638لٹراور2135 لٹر لہن اور21 چالو بھٹیاں پکڑی گئی جبکہ کل 158مقدمات درج کر کے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے 162 منشیات فروشوں اور طلباء و نوجوانوں کو آئس فراہم کرنے والے ڈیلروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کی ہدایت پر جاری کمپین میں عوام بہت معاون ثابت ہوئی ہے۔پبلک کی نشاندہی پر ہی مظفرگڑھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اتنے کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آئندہ بھی عوام الناس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد،ایک ڈرامہ ہے . شہری

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد،ایک ڈرامہ ہے . شہری

    باغی ٹی وی ِ ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) شہریوں کا کہنا تھا انٹی کرپشن دفتر میں کی جانے والی کھلی کچہری میں ایک ڈرامہ رچایا جاتاہے۔ کھلی کچہری میں چند منظور نظر افراد کو پکڑ کر بیٹھا دیا جاتا ہے۔ شہری تو دور کی بات یہاں تک کہ میڈیا نمائندوں کو بھی اطلاع نہیں دی جاتی ہے .
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد، 95%فیصد شکایات پٹواری اور تحصیلدار کے خلاف نکلیں،ریجنل ڈائریکٹر نے عوامی شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے شہریوں کا کہنا تھا انٹی کرپشن دفتر میں کی جانے والی کھلی کچہری میں ایک ڈرامہ رچایا جاتاہے۔ کھلی کچہری میں چند منظور نظر افراد کو پکڑ کر بیٹھا دیا جاتا ہے۔ شہری تو دور کی بات یہاں تک کہ میڈیا نمائندوں کو بھی اطلاع نہیں دی جاتی ہے ۔عوامی مسائل کی شنوائی بند کمروں کے بجائے کھلی کچہری میں زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہے،ہرماہ بروز منگل عوامی شکایات کے موقع پر حل کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد کیاجائیگا،جن لوگوں کو افسران کے دفتر میں نہ ملنے کی شکایات ہیں وہ کھلی کچہری میں تشریف لائیں شنوائی ہوگی۔کرپشن پر زیرو ٹالرینس ہے ہر آفیسر کو کرپشن کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرناہوگا۔یہ بات ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان سید احمدحبیب عرفانی نے اپنے دفتر کے باہر منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات سننے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراسیکیوشن اینڈ کمپلینٹس اعجازحیدر خان بھی موجود تھے جبکہ محکمہ جاتی معاونت کیلئے محمدبہزاد صادق ریڈر RD۔عرفان غنی ریڈر ADC اور رانا عزیر ریڈر ADDبھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں روہیلانوالی کے محمد جمیل سعیدی نے شکایت کی کہ مجھ سے پٹواری طارق بھٹی وغیرہ نے انتقال فیس کی مد میں 1لاکھ 27ہزار روپے وصول کئے جبکہ سرکاری خزانہ میں صرف 18000ہزار روپے جمع کرائے، کوٹلہ سکھانی کے اللہ بخش نے کہاکہ میں نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی کہ میرے رقبہ کے معاملہ میں پٹواری نے درست تقسیم نہیں کی جس کی شنوائی نہیں ہورہی،بیٹ کرم حسین کے جاوید اقبال نے کہاکہ میں اپنے مقدمہ نمبر1969/22کے سلسلہ میں تین ماہ سے ہر آفیسر کے پاس چکر لگارہاہوں میری کوئی نہیں سن رہا،بلاک 55ڈی جی خان کی خدیجہ بی بی نے کہاکہ میرا اڑھائی مرلہ کامکان تھاجسے پٹواری اور تحصیلدار نے ایک شخص ملازم حسین سے ساز باز کرکے میری جگہ جعلی عور ت پیش کرکے مکان اپنے نام کرالیا،چھابری بالا کے ریاض حسین ولد احمد بخش نے کہاکہ میرے رقبہ کی تقسیم کا معاملہ ہے تحصیلدار کے پاس تین ماہ سے چکرلگارہاہوں سنتاہی نہیں میرے ساتھ انصاف کرتے ہوئے فوری معاملہ حل کرایاجائے۔ ان تمام شکایات پر ریجنل ڈائریکٹرسید احمدحبیب عرفانی نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو سائلان کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کردیے۔جبکہ دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ انٹی کرپشن دفتر میں کی جانے والی کھلی کچہری میں ایک ڈرامہ رچایا جاتاہے۔ کھلی کچہری میں چند منظور نظر افراد کو پکڑ کر بیٹھا دیا جاتا ہے۔ شہری تو دور کی بات یہاں تک کہ میڈیا نمائندوں کو بھی اطلاع نہیں دی جاتی ہے۔ کھلی کچہری کی مد میں ہزاروں روپے کے اخراجات کے بل بنتے ہیں مگر رزلٹ نہ ہونے کے برابر ملتا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ کو ہدایت جاری کریں کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کھلی کچہری کے حوالے سے ضلع بھر میں بینرز آویزاں کرایا کریں۔ تاکہ پریشان حال سائلین اپنی دادرسی کے لئے شکایات درج کرا سکیں۔ اور کھلی کچہری کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ دوسری جانب ریجنل ڈائریکٹر سید احمد حبیب عرفانی سے صحافیوں نے اطلاع نہ کرنے اور عوام کی عدم دلچسپی اور خالی کرسیوں بارے بات کی تو ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ آئندہ کھلی کچہری بابت بینیرز بھی آویزاں کرائیں گے اور میڈیا نمائندوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

  • ڈیرہ غازیخان : سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان : سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان نامہ نگار)سویٹ ہوم میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
    تفصیل کے مطابق سویٹ ہوم گیلانی والا نزد گورنمنٹ پولٹری فارم ڈیرہ غازی خان میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع راجن پور اور بلوچستان کے ملحقہ شدید سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے یتیم بچوں کے لئے گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعے سے تقریبا 80 سے زیادہ یتیم بچوں کا علاج کیا گیا ۔ آئی سپیشلسٹ نے بچوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا اور ان کی ادویات دیں ،سکن سپیشلسٹ نے بچوں کے جلدی امراض کا معائنہ کیا اور جنرل سرجن نے سرجری کے متعلق بچوں کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ تمام امراض کے ادویات فری تقسیم کی گئیں۔

  • ننکانہ صاحب : پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

    ننکانہ صاحب : پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی، اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کو ستمبر میں 9439 کالز موصول ہوئیں جن میں 2088 ایمرجنسی کالز تھی 2088 موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے 410 سڑک کے حادثات، 1348 میڈیکل ایمرجنسیز, 11 آگ لگنے کے واقعات 54 لڑائی جھگڑوں کے واقعات پانی میں ڈوبنے کے 4 واقعات عمارتوں کے منہدم ہونے کے 6 واقعات اور 255 دیگر نوعیت کی ایمرجنسی تھی570 مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد منتقل کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کا موٹر بائیک ریسکیو سروس انتہائی کارآمد منصوبہ ہے ننکانہ صاحب میں بھی ریسکیو سروس کا دائرہ کار مزید وسیع اور مؤثر ہو گا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت معیاری سروسز دستیاب ہو گی مزید برآں تمام شہری ریسکیو 1122 ایپ کو اپنے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کیا جا سکے

  • باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع

    باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز) باباگورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع ہوکر 09نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے ہزاروںسکھ یاتری شرکت کریں گے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کرتین یوم کے اندر پیش کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ ننکانہ رانا امجدعلی نے ان خیالات کااظہار بابا گرونانک دیوجی کے 553و ےجنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی آصف اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مسعودبھٹی،انچارج سیکورٹی برانچ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اکرم پنوار ،محکمہ سول ڈیفنس ، اوقاف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے افسران کی جانب سے اے ڈی سی فنانس ننکانہ کو بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران کیے جانے والے سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون،واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کاﺅنٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے ایام میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل کوریج کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی.

  • ڈیرہ غازیخان: واپڈا نے ایک لاکھ 10ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیڑھ ارب روپے کے بل معاف کردئے

    ڈیرہ غازیخان: واپڈا نے ایک لاکھ 10ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیڑھ ارب روپے کے بل معاف کردئے

    ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) حکومتی پالیسی کے تحت ڈیرہ غازیخان سرکل کے سیلاب میں ڈوبے 48%فیصد علاقے میں ایک لاکھ 10ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیڑھ ارب روپے کے بل معاف کردیے گئے۔201بیجز میں دو ماہ کے بجلی کے بل معاف کردیے گئے۔ اگست ستمبر2022کے ایک یونٹ سے لیکر 300یونٹ تک کے گھریلوبجلی کے بل معاف،جوبل اد اکرچکے انہیں اکتوبر کے بلوں میں کریڈٹ مل جائیگا۔ 300یونٹ سے زائد کے بلوں پر LPSبھی معاف کردیاگیا۔یہ بات ایس ای میپکو ڈی جی خان محمدشکیل حسنین نے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران بتائی ان کے ہمراہ ڈپٹی کمرشل منیجر محمدحسین قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایاکہ حالیہ سیلاب سے سرکل کے علاقے فورٹ منرو،وہوا،اور ٹبی قیصرانی 100%فیصد متاثر ہوئے جبکہ کوئٹہ روڈ،شاہ صدر دین،چوٹی،روجھان،داجل شادن لنڈاور تونسہ رورل 50%فیصد سے زیادہ متاثر ہوئے دیگر علاقے 50%فیصد سے کم متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں، اس طرح سرکل ڈی جی خان کے تمام 201بیجز میں 48%فیصد بیجز متاثرہوئے جن کے ماہ اگست اور ستمبر2022کے 300یونٹ تک کے بل معاف کردئیے گئے ہیں۔جبکہ ستمبر کے بل جو 300یونٹ سے زائد کے بل ہیں ان پر FPAلگاہے اس سے کم یونٹ کے استعمال پر FPAنہیں لگایاگیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : ٹریکٹر اور ٹرک میں ٹکر، 11 افراد جاں بحق،33 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : ٹریکٹر اور ٹرک میں ٹکر، 11 افراد جاں بحق،33 زخمی

    باغی ٹی وی :(ویب ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

  • محمد پور دیوان : نور واہ ، چک کوڑے والہ ، سڑک عرصہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پیدل چلنا محال

    محمد پور دیوان : نور واہ ، چک کوڑے والہ ، سڑک عرصہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پیدل چلنا محال

    باغی ٹی وی محمد پور دیوان(محمد جنید احمدانی نامہ نگار) نور واہ ، چک کوڑے والہ ، سڑک عرصہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پیدل چلنا محال
    محمد پور دیوان کے نواحی علاقے نور واہ نزد چک کوڑے والہ کی سڑک عرصہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور متعدد دفعہ مقامی نمائندوں کو بھی بتایا گیا کہ یہ سڑک عرصہ دراز سے اس قدر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث پیدل بھی نہیں چلا جا سکتا اور اس کے علاوہ کسی طبی امداد کے حصول کے لیے ایمبولینس بھی نہیں آ سکتی لیکن کسی بھی سردار کے کان تک جوں نہ رینگی علاقہ مکین منتیں سماجتیں کر کر کے تھک گئے آخر کار انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکھٹا کیا جس میں ایک مخیر حضرات نے کثیر رقم دی اور نام نہ ظاہر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے علاقے کی اس سڑک کا کام شروع کروانے میں ہاتھ بڑاھایا جو کہ کچھ روز تک مکمل ہو جائے گی اور علاقہ مکین مقامی سرادروں سے خفا ہونے کا اظار کر چکے ہیں علاقہ مکینوں نے اے ون ٹی سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس روڈ سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جب مقامی سردار یا وڈیرے روڈ تک نہیں بنوا کر دے سکتے تو ہمیں دیگر سہولیات خاک دیتے رہے ہوں گے جبکہ یہ علاقہ محمد پور 1 میں آتا ہے

  • پنڈی بھٹیاں – علی پور روڑ کے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کے لوگ اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پہ نکل آئے

    پنڈی بھٹیاں – علی پور روڑ کے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کے لوگ اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پہ نکل آئے

    باغی ٹی وی : پنڈی بھٹیاں(شاھد کھرل)علی پور روڑ کے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کے لوگ اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پہ نکل آئے پچھلے 30 سال سے علی پو روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھے جس کی وجہ سے اس علاقے کی ترقی رکی ہے علاقہ مکین اپنے حق کے احتجاجی ریلی سید نگر علی پورچھٹہ سے شروع ہو کر حافظ آباد پہنچنے پر فوارہ چوک میں پہنچ کر دھرنا دے دیا مظاہرین کے مطابق علی پور روڈ کیلئے 9 ارب کے فنڈ منظور ہوئے لیکن روٹ ہی تبدیل کر دیا گیا جو ہمیں منظور نہیں 14 فٹ کی بجائے ڈبل روڈ بنایا جائے جس سے علاقہ مکینوں سمیت دیگر شہروں کو بھی فائدہ پہنچے گا حافظ آباد علی پور روڑ کے علاقہ مکینوں کا فوارہ چوک میں ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کر کے احتجاجی مظاہرہ حکومت مخالف مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اور کہا انتظامیہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم احتجاجی دھرنا بھی دینگے ہم لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہمیں بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ھے آنے والے الیکشن میں عوامی نمائندے کس منہ سے ہم سے ووٹ مانگیں گے ہم چاہتے ہیں منتخب نمائندے ہمارا ساتھ دیں اور ہمارا بنیادی حق یہ سڑک تعمیر کی جائے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مزاکرات کے لیے آئے جسے مظاہرین یہ کہہ کر بھیج دیا ڈی سی حافظ آباد کو بلایا جائے اور رکشے پر علی پور تک سفر کرنا چاہیے

  • پنڈی بھٹیاں:عدم ادائیگی بل سکول کی بجلی کا میٹر کٹ گیا، طلباء وطالبات کو پریشانی کاسامنا

    پنڈی بھٹیاں:عدم ادائیگی بل سکول کی بجلی کا میٹر کٹ گیا، طلباء وطالبات کو پریشانی کاسامنا

    باغی ٹی وی : پنڈی بھٹیاں:(شاھد کھرل) بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سکول کا میٹر کٹ گیا، طلباء وطالبات کو شدید پریشانی میں مبتلا، سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا سی او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر صاحب کو تمام تر صورتحال کے بارے علم ہونےکے باوجود آنکھیں بند کئیے ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حسن پورہ، بجلی کا بل گزشتہ سات ماہ سے بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے میٹر کٹ گیا، والدین کے مطابق سابقہ ہیڈ مسٹریس میڈیم رضیہ نے مبینہ طور پر فنڈز خوردبرد کئیے فنڈز کا صیح استمال نہ کیا، جسکی وجہ سے بجلی کا میٹر کٹ گیا، سابقہ ریکارڈ کے مطابق سکول ہیڈ میڈیم رضیہ کی تعیناتی 1999 کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حسن پورہ میں ہوئی مئی 2017 میں مبینہ 14 لاکھ کرپشن ثابت ہوئی، جوکہ چند ماہ تنخواہ میں سے باقاعدہ طور پر کٹوتی بھی ہوتی رہی، ستمبر 2017 میں سفارشات کی بنیاد پر دوبارا بطور ہیڈ سکول کا چارج سنبھالا، والدین کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے دیا جانا والا NSB فنڈز اور سکول سے اکھٹا کیا جانے والا FTF فنڈز بھی کرپشن کی نظر ہو گیا، گزشتہ سات ماہ سے سکول کا بل ادا نہیں کیا گیا، جسکی وجہ سے واپڈا والے بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے، یہاں تک کہ صفائی کرنے والوں خواتین کی تین تین ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں دی گئی، متعدد پرائیویٹ ٹیچرز کو تقریباً تین ماہ کی تنخواہیں بھی جاری نہیں کی جا سکتی، والدین کے مطابق ڈپٹی ڈی او زنانہ کی مبینہ ملی بھگت کے ساتھ سرکاری خزانے کو چونا لگایا جاتا رہا، والدین کا چیف سیکرٹری پنجاب اور کمیشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تر معمالات کی اعلی سطح پر انکوائری کروائی جائے، تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے،