ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر۔۔۔!!!
تحریر : شوکت ملک
مملکت خداداد میں موجودہ دور میں کوئی بھی کام سفارش اور رشوت کے بغیر کرانا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے، دو نمبر کام کےلیے رشوت کا بازار گرم کرنے میں جتنا ہاتھ سرکاری محکموں میں بیٹھے افسران و ملازمان کا ہے اس سے کہیں زیادہ ہمارا بھی ہے، کیونکہ کسی بھی جائز و ناجائز کام کےلیے رشوت کی آفر سب سے پہلے ہم خود کرتے ہیں اور دیتے ہیں، جس کے باعث یہ ناسور اتنا پھیل چکا ہے کہ اب اس سے بچنا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے، مگر سرکاری محکموں میں آج بھی کئی ایک ایماندار افسران بیٹھے ہیں جنہوں نے اس ناسور کیخلاف اعلان بغاوت کر رکھا ہے جن میں سے ایک نام انچارج ڈرائیونگ لائسنس ڈسٹرکٹ کیماڑی بلدیہ ٹاؤن برانچ ڈی ایس پی منیر احمد اعوان صاحب کا بھی ہے۔
گزشتہ روز کراچی ڈسٹرکٹ کیماڑی بلدیہ ٹاؤن ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانا ہوا، جہاں پر کرپشن اور رشوت جیسے ناسور کیخلاف انتہائی بہادری اور جرات مندانہ طریقے سے لڑنے والے انتہائی فرض شناس، ایماندار، خوش اخلاق، خوش لباس، خوش گفتار، خوش شکل ڈی ایس پی منیر احمد اعوان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، جن کی ایمانداری اور فرض شناسی کے چرچے گزشتہ کئی ماہ سے سن رکھے تھے، اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنانے کےلیے ڈی ایس پی آفس گیا تو ڈی ایس پی منیر احمد اعوان وہاں پر تشریف فرما اپنے کسی مہمان کو بتا رہے تھے کہ جب میری پوسٹنگ بلدیہ ٹاؤن ڈرائیونگ لائسنس برانچ ہوئی مجھے کہا گیا ڈی ایس پی صاحب یہاں لوٹ مار کا بازار اس قدر گرم ہے کہ آپ اس سسٹم کیساتھ نہیں لڑ سکتے، مگر ڈی ایس پی منیر احمد اعوان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا وہ میرا مسئلہ ہے مجھے اچھی طرح معلوم کہ سسٹم کو کیسے رشوت خوری جیسے ناسور سے پاک کرنا ہے اور میری موجودگی میں میرے سٹاف کا کوئی بندہ رشوت لے کر دکھائے میرا کھلا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پورے سٹاف کو بتایا ہے کہ رشوت کا ایک روپیہ بھی اگر کسی نے لیا یا کسی شہری کیساتھ بدتمیزی کی، مِس بی ہیو کیا تو نہ صرف اس کیخلاف ایف آئی آر درج کروں گا بلکہ اس کو نوکری سے بھی فارغ کراؤں گا چاہیے اس کےلیے مجھے خود کورٹس کے چکر ہی کیوں نہ لگانے پڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں پوسٹنگ کے بعد بہت سارے لوگوں نے مجھے میرے آفس آ کر بھی آفرز کی اور کہا صاحب چھوڑیں جیسے پہلے سسٹم چل رہا تھا ویسے ہی چلنے دیجئے مگر میں نے کہا میری موجودگی میں ایسا کوئی سوچے بھی مت، ان کی گفتگو مکمل ہونے کے بعد میں نے کہا سر میں کچھ بات کر سکتا ہوں جس پر انہوں نے کہا بیٹا ضرور بات کریں لیکن پہلے مجھے یہ بتائیے کہ آپ سے لائسنس کے سرکاری فیس کے علاوہ کسی نے کوئی پیسے تو نہیں مانگے، میں نے کہا نہیں سر بلکل بھی نہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا اب آپ اپنی بات کیجئے، میں نے اپنا مختصر تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ میرا تعلق میڈیا سے ہے ایک ورکنگ جرنلسٹ ہوں اور یہ سن کر ہی یہاں آیا ہوں کہ بلدیہ ٹاؤن برانچ میں ایک ایماندار ڈی ایس پی آیا ہے جوکہ نہ رشوت لیتا ہے اور نہ ہی کسی کو لینے دیتا ہے، اور واقعی آج خود سارے پراسس سے گزر کر یقین ہوگیا کہ جہاں پر ایک ایک لائسنس کے بطورِ رشوت ہزاروں روپے بٹورے جاتے تھے وہاں پر رشوت کا نام تک موجود نہیں، میں نے کہا سر، سندھ جیسے صوبے میں جہاں کی گورنمنٹ سمیت تمام سرکاری محکمے ہی کرپشن اور رشوت خوری کا گڑھ بنے ہوئے ہیں وہاں پر ایسے ناسور کیخلاف دیدہ دلیری سے لڑنے پر آپ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
جس پر ان کا کہنا تھا کہ بیٹا اس میں میرا کچھ کمال نہیں بس اللّٰہ پاک کیساتھ ایمان کا ایک ایسا مضبوط رشتہ ہے جو نہ صرف خود حرام کھانے اور اپنے بچوں کو کھلانے سے روکتا ہے بلکہ اپنے ماتحت دوسرے لوگوں کو بھی حرام کھانے کی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی میری سروس کے دوران کسی کی مجال ہے کہ وہ دو نمبر کاموں کے پیسے لے کر خود بھی حرام کھائے اور اپنے بچوں کو بھی کھلائے، کم از کم میرے ہوتے ہوئے ایسا ناممکن ہے، گفتگو کے اختتام پر پوچھنے پر معلوم ہوا ڈی ایس پی منیر احمد اعوان صاحب کا تعلق بھی شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال سے ہے۔ آخر میں اتنا ہی کہوں گا اگر منیر احمد اعوان جیسے ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کو سرکاری محکموں میں بلا روک ٹوک، بغیر کسی دباؤ ایمانداری سے کام کرنے دیا جائے اور پروموٹ کیا جائے تو یقیناً ترقی و خوشحالی ہمارا مقدر ہوگی۔ اللّٰہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر۔۔۔!!!

کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ، دو مغوی طالب علم ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب نہ ہو سکے
کندھ کوٹ ضلع بھر میں ڈاکو راج دو طالب علم مغوی ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب نہ ہو سکے
باغی ٹی وی :کندھ کوٹ(نامہ نگار) بڑھتی ہوئی بدامنی اور دو طالب علم مغویوں کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی وے فلور مل کے مقام پر احتجاجی دھرنا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ دھرنے میں مغویوں کے ورثاء اور مختلف سیاسی تنظیموں کے سینکڑوں افراد کی شرکت مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا دھرنے کے شرکاء کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی ، دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آئے روز اغواء ، قتل ، لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، پولیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایک ماہ کے اندر 45 سے زائد شہری اغوا ہو چکے ہیں دو طالب علم مغوی عاشق اور اشفاق سومرو ڈاکوؤں کے چنگل میں قید ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مغویوں کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
چونیاں: سیوریج کا پانی سرکاری سکول میں داخل ، تعفن سے اساتذہ اور بچے بیماری ہونے لگے
باغی ٹی وی : چونیاں(نامہ نگار) سیوریج کا پانی سرکاری سکول میں داخل، میونسپل کمیٹی چونیاں نے کام چھوڑ دیا، اساتذہ اور بچے بیماری میں مبتلا، سکول میں بچوں کی حاضری اور داخلہ متاثر، کمشنر لاہور، ڈی سی قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں فوری نوٹس لیں اور سیوریج کا پانی نکالنے کیلئے موثر اقدامات کروائیں اساتذہ اور علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ اقبال ٹاؤن چونیاں میں علاقے کے سیوریج کے پانی نے اساتذہ، بچوں اور بچیوں کی زندگی اجیرن کر دی، سکول کو دونوں اطراف سے تو سیوریج کے گندے و گٹروں کے پانی نے گھیر ہی رکھا تھا اب سکول کی دیواروں میں سوراخ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی سکول میں بھی داخل ہو چکا ہے، بچے اور اساتذہ ایٹیں رکھ کر کلاسوں میں داخل ہوتے ہیں مگر اس گندے و بدبو دار پانی سے اٹھنے والی گندی بو اور تعفن سے بچوں و اساتذہ کو سانس لینا بھی دشوار ہے۔ سکول اساتذہ ظہیر عباس، رانا شکیل، قمر موبین و علاقہ مکینوں رفیق، ناصر، سفیان، شعبان نے میڈیا کو بتایا کہ سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش نسل تیزی سے بڑھ رہی ہے، بچے اور اساتذہ سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، والدین سکول اور باہر گھڑے گندے پانی اور بیماریوں کو دیکھ کر بچوں کو دوسرے سکولوں میں منتقل کر رہے ہیں جو بچے زیر تعلیم ہیں وہ بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے خوف سے سکول کم آتے ہیں مزید داخلے بھی بند ہیں اساتذہ اکرام اور علاقہ مکینوں نے کمشنر لاہور، ڈی سی قصور فیاض موہل اور اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید سے مطالبہ کیا کہ فوری طور مستقل بنیادوں پر سیوریج کا پانی نکالنے کے احکامات کئے جائیں تاکہ بچے اور بچیاں اچھے ماحول میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔

شیخوپورہ : پابندی کے باوجود کھلے سگریٹ کے فروخت جاری ، انتظامیہ غائب
شیخوپورہ میں کھلے سگریٹ کے فروخت پر پابندی کے باوجود کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری۔
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ حکومت کی جانب سے کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر عائد پابندی کے باوجود دھڑلے سے آدھی ڈبی اور 2/4 سگریٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری،ذمہ داری خراٹے مارنے میں مصروف،ضلع بھر میں حکومتی رٹ بحال کرنا تو درکنار شہر سمیت ضلع بھر حکومتی رٹ چلینج بن کر رہ گئی،حکومت کی جانب سے سگریٹس کی قمیتں بڑھانے اور آدھی ڈبی کی فروخت کو ختم کرنے کے باوجود بھی سگریٹ نوشی میں کمی نہ آسکی،حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر عائد پابندی کے باوجود سگریٹ نوشی دھڑلے سے جارہی ہے۔
جتوئی : ایک دوسرے پر بیٹیوں کے قتل کیے جانےکے الزامات، پولیس چکراگئی
باغی ٹی وی : جتوئی ( نذیر احمد نامہ نگار) ایک دوسرے پر بیٹیوں کے قتل کیے جانے کے کے الزامات، پولیس چکراگئی
میرہزارخان بیٹ دریائی میں مقتولہ رخسانہ کوثرکے قتل کے بعد اسی گھرکی بہو نسیم بی بی بھی لاپتہ اغواکرنے کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ دونوں خاندان آمنے سامنے آگے ایک دوسرے پر بیٹیوں کے قتل کیے جانے کے کے الزامات خاوندکی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج پولیس نے تفتیش شروع کردی قتل ھونیوالی رخسانہ کوثرہے یانسیم بی بی پولیس کے لیے معمہ بن گی،

اس سے قبل ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع مظفرگڑھ ، تحصیل جتوئی تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آر پی او نے واقعہ کی تفتیش کے لیے فوری طور پر سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔آر پی او نے ڈی پی اومظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام پہلووں سے تفتیش کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔آر پی او نے مزید ہدایات جاری کیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے
ننکانہ صاحب : ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس کی افتتاحی تقریب
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب(احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے فیتہ کاٹ کر موٹر بائیک ریسکیو سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کے ساتھ دیگر ریسکیو افسران اور ریسکیورز بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس پنجاب گورنمنٹ کا ایک احسن منصوبہ ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریسکیو سروس دستیاب ہوگی مزید برآں ریسکیو 1122 کی خدمات اور کارکردگی عوام الناس کے لئے مثالی ہیں اور ریسکیورز کا جذبہ اور پیشہ ورانہ انداز قابلِ ستائش ہے یقیناً موٹر بائیک ریسکیو سروس ننکانہ صاحب میں مددگار اور معاون ثابت ہوگی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس سے اوسطاً ریسپانس ٹائم 7 منٹ سے کم کرکے 4 منٹ پر لانا ممکن ہوگا گنجان آباد، زیادہ ہجوم، تنگ گلیوں اور دشوار گزار راستوں میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کے آغاز پر فلیگ مارچ بھی کیا فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب سے شروع ہوکر ریلوے روڈ سے براستہ دھولر چوک، یادگار چوک، لاری اڈا اور کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 پر اختتام پذیر ہوا آخر میں ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا گیا

ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا -سید منظور گیلانی
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان پیپلز موومنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز ) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان پیپلز موومنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان پیپلز موومنٹ کا اجلاس جنت پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ جنت منزل میں ہوا جس کی صدارت چئیرمین این ڈی اے اقبال ڈار اور چئیرمین پی پی ایم سید منظور گیلانی نے کی ملک کی موجودہ صورت حال بجلی مہنگائی ملک کی قومی سلامتی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید منظور گیلانی نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاست کا وقت نہیں ہے ملک کو مضبوط کرنے کا وقت ہے سیاست ستر سال سے کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہے گے لیکن آج ہمیں ایک پاکستانی بن کر ملک کا سوچنا چاہیے یہ ملک ہے تو ہم ہیں ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا اس موقع پر اقبال ڈار نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی سب سے اہم ایشو ہے ہمیں قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا چاہیے آپس کی لڑائی میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے اس موقع پر وائس چئیرمین شیراز الطاف نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود آج بھی عوام کی خدمت بے لوث کر رہے ہیں اور کرتے رہے گے جنت پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل صدام حسین پڈھیار نے کہا ملک میں بجلی کے بلوں نے نہ صرف گھریلوں بلکہ کسانوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پر نظر ثانی کرے اور غریب عوام کو ریلیف دے اجلاس میں شعیہ پولیٹیکل پارٹی کے سید نو بہار شاہ ,خاکسار تحریک سے ڈاکٹر شجرہ , جمعیت علماء پاکستان ,عوامی فلاحی پارٹی اور استقلال پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور آنے والے دنوں میں ملک بھر کے دوروں کو حتمی شکل دی
چترال میں دس روزہ ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیول اختتام پذیر
باغی ٹی وی چترال (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)چترال میں دس روزہ ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوا جس میں 17 پولو ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں چترال پولو ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے دروش پولو ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کردی۔ بادشاہوں کے اس کھیل کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی میدان میں موجود تھے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

جلالپور انٹر چینج کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی بس حادثہ کاشکار،9 مسافرزخمی
باغی ٹی وی : جلال پور پیر والا (محمد ساجد نامہ نگار) جلالپور انٹر چینج کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی بس حادثہ کاشکار،9 مسافرزخمی
تفصیل کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی عادل ایکسپریس کی بس کے ڈرائور کونیند آجانے کے باعث جلالپور انٹر چینج کے قریب موٹروے سے نیچے اتر گئی،بس موٹروے سے اترنے کی وجہ کے باعث 9 مسافر زخمی ہوئے وگئے جن میں 5 مسافروں کو معمولی خراشیں آئیں جنہیں ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کے بعد سفرکرنے کی اجازت دے دی جبکہ 4 زخمیوں کو زیادہ چوٹوں کی وجہ سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپورپیروالا منتقل کردیا.
صفدرآباد ۔ حکمران اپنے کیس ختم کروانے کے لیے آئے تھے اور این آر او کے متلاشی تھے- رانا وحید احمد خاں
باغی ٹی وی : صفدر آباد (رانا شہباز نثار) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر pp143 رانا وحید احمد خاں کہ حکمران اپنے کیس ختم کروانے کے لیے آئے تھے۔ این آر او کے متلاشی تھے جو انہیں مل گیا عوام مہنگائی سے مر رہی ہے جس کا انہیں کوئی احساس نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ رانا وحید احمد خاں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی کوئی ڈیل نہیں کی اب بھی نہیں کریں گے عمران خان واحد لیڈر ہے جو اپنی قوم کو خود دار اور بااختیار دیکھنا چاہتا ہے۔ عمران خان ہی قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہے۔










