Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • مریدکے میں ریسکیو 1122 کی فائرسروس اور نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب

    مریدکے میں ریسکیو 1122 کی فائرسروس اور نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ تحصیل مریدکے (محمد طلال سے) ریسکیو 1122 مریدکے میں فائرسروس اور نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ 119 بریگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 136 خرم اعجاز چٹھہ نے خصوصی شرکت کی اور فائر سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ریسکیو 1122 وزیرِاعلیٰ پنجاب کا ایک عظیم عوامی و فلاحی منصوبہ ہے جو لوگوں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کام کر رہاہے اور بروقت ریسپانس کر کے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے میں ریسکیو 1122 کی پہلے سے موجود عمارت موجودہ وسائل کے مطابق نہ کافی تھی جس سے گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نئی عمارت تعمیر ہونے سے ان مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سروس کی دستیابی یہاں کی عوام کیلئے بہت بڑی نعمت ہے جس کی مدد سے انڈسٹریل اور گھریلو فائر ایمرجنسی پر قابو پا کراورمدد فراہم کرنے سے قیمتی جانوں و مال کو بچایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ڈائریکٹر جنرل/سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے مریدکے کی عوام کو فائرسروس کی صورت میں تحفہ دیا۔

  • پیرمحل – بیٹے نے باپ کے چوری شدہ چیک پر 52 لاکھ اماؤنٹ لکھ کر کاروباری پارٹی کو دے دیا

    پیرمحل – بیٹے نے باپ کے چوری شدہ چیک پر 52 لاکھ اماؤنٹ لکھ کر کاروباری پارٹی کو دے دیا

    باغی ٹی وی : پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) بیٹے نے باپ کے چوری شدہ چیک پر 52 لاکھ اماؤنٹ لکھ کر کاروباری پارٹی کو دے دیا ۔ مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق : موضع چونترہ سرگانہ کے رفاقت حفیظ نے اپنے ریٹائرڈ سکول ٹیچر باپ کا چیک چوری کیا اُس پر باپ کے جعلی دستخط کر کے 52 لاکھ کی اماؤنٹ درج کی اور سندھیلیانوالی 761 گ ب کا رہائشی جمعہ خان ولد حاجی محمد اشرف کو دے دیا ۔ جمعہ خان نے چیک بینک میں پیش کیا تو چیک باؤنس ہو گیا جس پر جمعہ خان نے ریٹائر ٹیچر غلام سرور کے خلاف تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرا دیا۔ مقدمہ کی اطلاع ملنے پر غلام سرور نے اپنی چیک بک دیکھی تو اُس میں سے ایک چیک غائب تھا۔ معاملہ سارا واضح ہو گیا کہ غلام سرور کے بیٹے رفاقت حفیظ نے چیک چوری کیا اور جعلی دستخط کر کے جمعہ خان کو دے دیا۔ خود جمعہ خان بھی اس واقعہ میں سر تا پا ملوث نکلا جس پر غلام سرور نے تھانہ اروتی کو اپنے سگے بیٹے رفاقت حفیظ اور جمعہ خان کے خلاف درخواست گزاری جس پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • محمدپوردیوان :25 مسلح غنڈوں کا کلہاڑیوں اورڈنڈوں سے دکانداروں پرحملہ،3 دکاندارزخمی

    محمدپوردیوان :25 مسلح غنڈوں کا کلہاڑیوں اورڈنڈوں سے دکانداروں پرحملہ،3 دکاندارزخمی

    باغی ٹی وی : محمد پور دیوان ( محمد جنید خان احمدانی سے) گلفاد برادری احمدانی برادری کے 25 مسلح غنڈوں کا آدھی والا روڈ کے دوکانداروں پر حملہ مسلح غنڈوں نے کلہاڑیوں ڈنڈوں،آہنی راڈ کے وار کرکے تین دوکانداروں کو مضروب کیا اورموقع سے فرار ہوگئے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔ تفصیل کے مطابق محمد پور دیوان آدھی والا روڈ پر مچھلی و گوشت بیچنے والے دوکانداروں محنت کش محمد ناصر ۔ عامرمحمود ۔ جاوید تھہیم پر علی الصبح احمدانی برادری اور گلفادبرادری کے25 مسلح غنڈوں نے آہنی راڈوں ڈنڈوں سوٹوں کلہاڑیوں سے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا حملہ آوروں میں راجہ گلفاد ۔ جہانزیب ۔ عالمگیر ۔پیلا احمدانی و دیگر شامل تھے وجہ عناد گزشتہ روز معمولی تکرار بتائی جا رہی ہے حملہ میں مضروب ہونیوالے تینوں اشخاص کو رورل ہیلتھ سنٹر میں پہنچا کر طبعی امداد دی گئی ہے جبکہ مقامی پولیس تھانہ محمد پور دیوان نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی بیان قلمبند کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان – کمشنر ڈی جی خان کی تمام تر توجہ صرف جم خانہ کی ترقی پر مرکوز، غریب عوام  رل گئ

    ڈیرہ غازیخان – کمشنر ڈی جی خان کی تمام تر توجہ صرف جم خانہ کی ترقی پر مرکوز، غریب عوام رل گئ

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) ڈی جی خان میں کمشنر کی تمام تر توجہ صرف امراء کیلئے جم خانہ کی ترقی پر مرکوز، غریب رل گئے۔کمشنرڈپٹی کمشنر کی غریبوں کیلئے عدم دلچسپی، 40گرام کی پاپڑ جیسی روٹی 10روپے میں دھڑلے سے فروخت، اکثر تندور مالکان سرکاری ریٹ والا آٹا خرید کر روٹی لگارہے ہیں لیکن روٹی مہنگی فروخت کررہے ہیں، ایک شخص کوپیٹ بھرنے کیلئے ایسی روٹی کم از کم 10کی تعداد میں چاہیے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، تندور مالکان آٹا مہنگا کی آڑ میں مہنگی اور کم وزن روٹی فروخت کررہے ہیں۔ تندور مالکان کو لگام دی جائے۔ تفصیل کے مطابق شہر ڈیرہ غازیخان میں بالخصوص گھنٹہ گھر بازاراور شہر کے دیگر حصوں میں تندور مالکان 10روپے میں آٹے کی 40گرام کی روٹی فروخت کررہے ہیں جبکہ اگر روٹی لی جائے تو اس کا وزن اس سے بھی کم ہے، عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فی الفور تندور مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں سرکاری ریٹ اور وزن کے مطابق روٹی فروخت کرنے کا پابند کریں۔

  • ڈیرہ غازیخان :شہر کے سیوریج مین ہولز کے ڈھکنے گزشتہ تین ماہ سے غائب ،گذشتہ روز مین ہول میں ایک بچہ گرکرجاں بحق دوسرازخمی

    ڈیرہ غازیخان :شہر کے سیوریج مین ہولز کے ڈھکنے گزشتہ تین ماہ سے غائب ،گذشتہ روز مین ہول میں ایک بچہ گرکرجاں بحق دوسرازخمی

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (شہزادخان ،نامہ نگار) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کی نا اہلی شہر بھر سیوریج مین ہولز کے ڈھکنے گزشتہ تین ماہ سے غائب گزشتہ روز مین ہول میں گرکر ایک بچہ امیر حمزہ جان بحق ہوگیا جبکہ ایک طالب علم زخمی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جواد گوندل نے اپنی نااہلی چھپاتے ہوئے اس واقعہ کو بچے کی غلطی قراردے دیا بچہ سڑک پر نا آتا تو وقوعہ نہ ہوتا جواد گوندل کی منطق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی او جواد گوندل کی سابق تعیناتی کے دوران میں ہولز کے ڈھکنوں بارے کہا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ ابھی اس کی ضرورت نہیں شہریوں کے مطابق چیف آفیسر نے کہا کہ اس بارے میں حنیف خان پتافی سے اجازت لوں گا اس وقت شہر میں زیادہ تر کھلے مین ہولز شہریوں کو موت کی دعوت دے رہے ہیں لیکن اس بارے چیف آفیسر جواد گوندل لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کھڑے کررہے ہیں جواد گوندل کو ایم پی اے حنیف خان پتافی اور کمشنر ڈیرہ کی خوشامد سے وقت ملتا ہے اور نہ ہی وہ عوامی مسائل پر توجہ دے رہے ہیں میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث جن ماں باپ کا لخت جگر ابدی نیند سوگیا ان کا کیا قصور تھا شہریوں نے کہا کہ اس وقت جواد گوندل کی ساری توجہ ڈیزل اور مشینری مرمت کی مد میں میگا کرپشن کرنا رہ گیا ہے لوگ مرتے ہیں تو مرنے دو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری مشینری کے ڈیزل کی مد میں ہر ماہ 15 لاکھ روپے سے زائد کی بدعنوانی کی جارہی ہے ٹریکٹر،پیٹر انجن،سکرمشینوں،کیبل مشین اور دیگر مشینری کے ڈیزل میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا بھی انکشاف ہوا ہے سیوریج کی بندش کے باعث نکاسی آب کے لیئے لگائے جانے والے ایک پیٹر انجن کے ڈیزل کا ماہانہ مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل بنایا جاتاہے جبکہ اس وقت ڈیرہ سٹی میں سیوریج سسٹم کو بحال رکھنے کے لیئے 21 پیٹر انجن لگے ہوئے ہیں اور اوسطاً ہر ماہ 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی جاتی ہے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ آفس میں بیٹھے بیشتر افسران ہر دوسرے دن دس لیٹر ڈیزل کی پرچی کاٹ کرمختلف مدوں میں درج کر کے پیسے ہڑپ رہے ہیں اور چیف آفیسر جواد گوندل مبینہ اس بد عنوانی کی پشت پناہی کرتے ہیں شہریوں کے مطابق جواد گوندل اپنے فرائض منصبی بھول کر کبھی ایم پی اے حنیف خان پتافی اور کبھی کمشنر کے آگے پیچھے پھرتے دکھائی دیتے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نا اہل اور کرپٹ چیف آفیسر کو شہریوں پر مسلط کرنے والے ایم پی اے سٹی اور کمشنر لیاقت چٹھہ کے لیئے گزشتہ روز میں ہول میں گرکربچے کی ہلاکت کسی المیہ سے کم نہیں اگر ڈیرہ لیاقت چھٹہ نے کروڑوں روپے جمخانہ پر لگانے کے ساتھ آٹھ دس لاکھ مین ہولز کے ڈھکنوں پر خرچ کیئے ہوتے تو بچے کے جانبق ہونے کا واقعہ پیش نہ آتا اس واقعہ میں جتنا چیف آفیسر جواد گوندل ذمہ دار ہیں اس سے زیادہ کمشنر ذمہ دار ہیں انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے علاؤہ تنخواہ لسٹ میں لگ بھگ پانچ سو سے زائد ملازمین موجود ہیں جو میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات میں باقائدہ ہر ماہ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے تنخواہیں وصول کرتے ہیں لیکن ڈیوٹی پر صرف 100 دوسو ملازم کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دیگر ملازمین افسران کو تنخواہ کا ایک تہائی حصہ بطور رشوت دیکر اپنے ذاتی کاروبار کررہے ہیں جبکہ متعدد پکے ملازمین محنت مزدوری کے لیے خلیجی ممالک محنت مزدوری کے لیے مقیم ہیں محکمہ میونسپل کارپوریشن کرپٹ افسران کے لیئے سونے کی چڑیا بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے درجہ چہارم کے بعض ملازمین 30 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی پر سوار ہوکر ڈیوٹی کرنے آتے ہیں تو چیف آفیسر بارے بھی بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے اس وقت میونسپل کارپوریشن کے ہر ایک شعبہ جات میں کرپٹ افسر تعینات ہیں اور ماہانہ لاکھوں کی کرپشن اور بد عنوانی میں مبینہ طور پر ملوث ہیں جس یہ بات واضع ہوتی ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیرہ کے متعلقہ ارباب اختیار نے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کرپشن کنگ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ جواد گوندل کو ڈیرہ میں تعینات کرایا ہے جس کے باعث ضلع میں سب سے زیادہ انکم والا محکمہ اسوقت پوری طرح سے دیوالیہ ہوچکاہے اگر صرف ڈیزل کے خورد برد کا اندازہ لگایا جائے تو سالانہ کروڑوں روپے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں جو اعلی ضلعی اور صوبائی با اختیار اتھارٹی کے لیئے لمحہ فکریہ ہے اسی لیئے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سکریٹری بلدیات پنجا ب سے مطالبہ کیاہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ جواد گوندل کو معطل کرکے اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

  • تلہ گنگ: نوجوان صحافی شوکت ملک سماجی تنظیم  "ہوپ گیورز فاؤنڈیشن” میں شامل ہوگئے

    تلہ گنگ: نوجوان صحافی شوکت ملک سماجی تنظیم "ہوپ گیورز فاؤنڈیشن” میں شامل ہوگئے

    تلہ گنگ: نوجوان صحافی شوکت ملک بھی "ہوپ گورز فاؤنڈیشن” کا حصہ بن گئے۔ شوکت ملک کو پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں، عامر عقیل، سندس ریاض
    باغی ٹی وی : تلہ گنگ (نامہ نگار) نوجوان صحافی شوکت ملک تلہ گنگ کی مؤثر ترین فلاحی تنظیم "ہوپ گیورز فاؤنڈیشن” کا حصہ بن گئے، اس موقع پر سینئر ممبران عامر عقیل اور سندس ریاض کا بھرپور طریقے سے ویلکم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کے نامور اور ایکٹیو ممبران ہماری ٹیم کےلیے باعث فخر ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ ہوپ گورز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔ تنظیم میں وسعت کےلیے مزید ممبران کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والا ہر فرد ہوپ گورز فاؤنڈیشن کا حصہ بن کر غریب و لاچار اور مستحق لوگوں کےلیے مسیحا کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

  • روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    باغی ٹی وی :روجھان( ضامن حسین بکھر نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احمد محی الدین کی ہدایات پر تحصیل روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
    ذرائع کے مطابق آج شاہ والی میں ایس ایچ او شاہ والی جاوید اقبال نے علاقے کے شراب فروش بلاول ولد بنگف قوم نزہانی سکنہ شاہ والی سے 28 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ والی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم ان شاء الله منشیات فروش و دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے اپنے پولیس کپتان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احمد محی الدین کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل روجھان غضنفر عباس کی قیادت میں علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں اور منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں ان کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، دوسری جانب شاہ والی کے عوامی شہری حلقوں نے ایس ایچ او شاہ والی جاوید اقبال اور ان کی پولیس ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔۔
    واضح رہے کہ منشیات کے خلاف ڈی پی او راجن پور کی ہدایت کے بعد یہ شاہوالی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف دوسری بڑی کامیابی ہے

  • تلہ گنگ ۔ سسر کی اپنی بہو سے زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج

    تلہ گنگ ۔ سسر کی اپنی بہو سے زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج

    تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کی حدود سگھر میں انتہائی شرمناک واقعہ، سسر کی اپنی بہو سے زیادتی کی کوشش۔ایف آئی آر درج، متاثرہ فریق کا ایس ایچ او تھانہ ٹمن سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ۔
    باغی ٹی وی :تلہ گنگ (نامہ نگار) تھانہ ٹمن کی حدود سگھر میں انتہائی شرمناک واقعہ، سسر کی اپنی بہو سے زیادتی کی کوشش، متاثرہ خاتون م ب ساکن سگھر کے مطابق 25 اگست کو میری ساس کسی کام کے سلسلے میں لاہور گئی ہوئی تھی جبکہ میرا خاوند عمر فاروق کراچی میں ملازمت کرتا ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا سسر عبدالستار بوقت دس بجے دن آیا اور میں گھر میں اس وقت اکیلی تھی، اس نے مجھے کہا کہ میری ٹانگیں دباؤ، میں نے اپنے سسر کو والد کی طرح عزت دی اور اس کی ٹانگیں دبائیں کہ اس دوران اس کی نیت خراب ہو گئی، اور اس نے مجھے زنا پر اکسایا میں نے انکار کیا تو زبردستی میرے سسر نے میرے ساتھ زنا کرنے کی کوشش کی میں دوڑ کر کمرہ کے اندر چلی گئی اور دروازہ بند کر دیا، اور فون کرکے ساری بات اپنی ساس کو بتائی جس نے مجھے کہا کہ وہ لاہور سے واپس آرہی ہے، میری ساس اسی دن واپس آ گئی اور مجھے کمرے سے نکالا، میرے سسر نے دھمکی دی کہ خبردار کسی کو نہ بتانا ورنہ قتل کر دوں گا، بوجہ خوف جان میں خاموش ہوگئی اور اسی دن رات کو والدین کے گھر آگئی، آج تک راضی نامہ کی بات ہوتی رہی ہے جوکہ نہ ہوسکا ہے، استدعا ہے کہ میری دادرسی کی جائے، متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ ٹمن پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او تھانہ ٹمن، ڈی پی او چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

  • رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی,خوف و دہشت کی علامت،اندھڑ گینگ کے 2 ڈکیت ہلاک

    رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی,خوف و دہشت کی علامت،اندھڑ گینگ کے 2 ڈکیت ہلاک

    باغرحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی,خوف و دہشت کی علامت،اندھڑ گینگ کے 2 ڈکیت ہلاک
    رحیم یار خان پولیس کی بڑی کارروائی دوران پولیس مقابلہ خوف و دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، بھتہ خوری، پولیس پر فائرنگ جیسی سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور چوک ماہی میں 9 اجتماعی قتل کی واردات کے نامزد ملزمان، اندھڑ گینگ کے 2 سرگرم ساتھی ہلاک، پولیس نے 8/10 کچے کے ڈاکوؤں کی علاقہ میں اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل ایلیٹ ٹیمز کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کےسرچ آپریشن پر 2 ڈاکو مردہ حالت میں پائے گئے باقی ساتھی پسپا ہو کر فرار ،پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت یونس اندھڑ اور عبدالشکور چدھڑ کے نام سے ہوئی ،دونوں ڈاکو اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری پولیس پرفائرنگ، ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث اور ماہی چوک میں اجتماعی 9 قتل کی واردات کے نامزد ملزم اور اندھڑ گینگ کے، سرگرم رکن تھے ،ملزمان کی قبضہ سے 2 کلاشنکوفیں بھی برآمد ہوئیں،پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے،واقعہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود چک 77 کے قریب پیش آیا ۔

  • محمد پور دیوان: بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام،سیلاب متاثرین کی امداد پرروزانہ ریٹیلروں کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ روپے کٹوتی کئے جانے کا انکشاف

    محمد پور دیوان: بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام،سیلاب متاثرین کی امداد پرروزانہ ریٹیلروں کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ روپے کٹوتی کئے جانے کا انکشاف

    محمد پور دیوان: بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام،سیلاب متاثرین کی امداد پرروزانہ ریٹیلروں کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ روپے کٹوتی کئے جانے کا انکشاف ، امداد کے نام پر خواتین کی تذلیل ہورہی ہے ، کھلے آسمان تلے کڑی دھوپ میں ذلیل وخوار ہو رہی ہیں نہ ہی کوئی ٹینٹ کا نظام ہے اور نہ ہی پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام ہے ،دو ہزار ریٹیلرز کے اور ایک ہزار ایجنٹ کا اس طرح تین ہزار روپے فی بینفیشریز کو رگڑا لگایا جا رہا ہے
    باغی ٹی وی : محمد پور دیوان(محمدجنیداحمدانی کی رپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر سیلاب متاثرین کی امداد پرروزانہ ریٹیلروں کی جانب سے تقریباً20لاکھ روپے کٹوتی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق محمد پور دیوان بوائز ہائی سکول میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر سیلاب متاثرہ خواتین کی امداد پر روزانہ کی بنیاد پر 20لاکھ روپے سے زائد کٹوتی کئے جا رہے ہیں جبکہ ریٹیلر ۔BISP اور مقامی پولیس مالا مال سیلاب متاثرہ خواتین بے حال ہوکر رہ گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ محمد پور دیوان سنٹر پر 25سےزائد ریٹیلرز کام کر رہے ہیں جوکہ روزانہ فی ریٹیلر تقریبا 40 سے 50 فی کارڈ نکالتا ہے جو کہ 25 ریٹیلرز تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ایک 1000 خواتین کی امدادی رقم اڑھائی کروڑ روپے نکلوائے جاتے ہیں جبکہ متاثرین کی امداد میں سے فی کس متاثرہ خواتین کی 25 ہزار ورپے امداد پر2000 ہزار کٹوتی کرکے مجموعی طور پر روزانہ بیس لاکھ روپے سے زائد کٹوتی کرکے سیلاب متاثرہ خواتین کی امداد پر ڈاکہ مار رہے ہیں جسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہےکیونکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP محمد عمران شہزاد اور مقامی پولیس اور متعلقہ بینک ملازمین نے ریٹیلرز کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے جس سے خواتین کی امداد کا بڑا حصہ خورد برد ہو رہا ہے جماعت اہلسنت کے جنوبی صدر علامہ مولانا حضرت محمد حسین سلطانی نے کہا ہے کہ افسوس مافیا نے سیلاب متاثرہ خواتین کی امداد کو بھی نہ بخشا پھر خدا کا عذاب نہ آئے تو کیا آئے حکومت امداد شفاف بنانے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر کرے، دریں اثنا شہریوں ،مذہبی،سیاسی وسماجی کارکنان ودیگر نے کہا ہے حکومت کی نااہلی کے باعث جہاں خواتین کی امداد پر مافیا خوب ہاتھ صاف کر رہا ہے وہاں امداد کے نام پر خواتین کی تذلیل ہورہی ہے ، کھلے آسمان تلے کڑی دھوپ میں ذلیل وخوار ہو رہی ہیں نہ ہی کوئی ٹینٹ کا نظام ہے اور نہ ہی پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام ہے اتنا ہی نہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریٹیلروں نے ایکا کر رکھا ہے مختلف حیلے بہانوں سے خواتین کو ذلیل وخوار کرکے انہیں کٹوتی پر مجبور کیا جاتاہے ، بے بس خواتین امدادی رقم پر کٹوتی پر مجبور ہو جاتی ہیں تاہم ریٹیلروں نے ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں پھر مک مکا کر کے خواتین کو دوہزار کٹوتی کے بعد امداد ی رقم دی جاتی ہے علاوہ ازیں کٹوتی دینے پرریٹیلروں کی ڈیوائس بھی ٹھیک اور فنگرز پرنٹ بھی لگ جاتے ہیں اور دو ہزار ریٹیلرز کے اور ایک ہزار ایجنٹ کا اس طرح تین ہزار روپے فی بینفیشریز کو رگڑا لگایا جا رہا ہے عوامی سماجی حلقوں اور متاثرین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.