Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ : سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمد اسلم اقبال کا النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح

    ننکانہ : سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمد اسلم اقبال کا النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز )سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمد اسلم اقبال کا النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح
    حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیتی ہے کہ کاروباری زندگی میں آئیں اور ملکی معیشیت میں اپنا حصہ ڈالیں،حکومت کمزور طبقہ کے لوگوں کو گھر دینا چاہتی ہے اور ڈویلپرز کے ذریعے دینا چاہتی ہے،حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیتی ہے کہ کاروباری زندگی میں آئیں اور ملکی معیشیت میں اپنا حصہ ڈالیں،حکومت کمزور طبقہ کے لوگوں کو گھر دینا چاہتی ہے اور ڈویلپرز کے ذریعے دینا چاہتی ہے۔سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمداسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین پنجاب ڈویلپرز ایسوسی ایشن میاں محمد مشتاق،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجودتھی۔ سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق بہترین پالیسیوں کے تحت کمزور طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلاجائے گا،النورگارڈن میں کم آمد ن والے حضرات قسطو ں میں پلاٹ لے سکتے ہیں

  • راجن پور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم غریبوں سے لوٹنے والا جعلساز گرفتار۔

    راجن پور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم غریبوں سے لوٹنے والا جعلساز گرفتار۔

    باغی ٹی وی : راجن پور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم غریبوں سے لوٹنے والا جالساز گرفتار۔ملزم عادی مجرم ہیں، ملزمان کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی۔ملزم سادہ لوگوں کو بہلا پھسلا کر فنگر پرنٹ حاصل کرلیتا اور امدادی رقم خود نکلوا لیتا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسرت عرف گوگے شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مزید کاروائی کا آغاز .
    راجن پور پولیس تر جمان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ملزم ہاشم شاہ ولد حیات شاہ اور ملزم مسرت عرف گوگا شاہ کے خلاف مستحقین خواتین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی. متاثرہ خواتین کی جانب سے شکایات کی گئی کہ ان کو ہر ماہ حکومت پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد مبلغ 25000وصول نہ ہوئی ہے اس شکایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جب سسٹم کو چیک کیا گیا تو ہر ماہ کی امدادی رقم مبلغ 25000روپے مختلف ATM مشینز کو POS سے نکالی جا چکی تھی۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم ھاشم شاہ اور مسرت شاہ نے کچھ عرصہ قبل متاثرین کے انگوٹھوں کے نشانات یہ کہہ کر لیےکہ ان کو حکومت کی جانب سے گزر بسر کرنے کے لیے مال مویشی دیے جائیں گیں۔ملزمان نے ان کے جالی انگوٹھوں کے نشانات سے پیسے نکلوائے تب سے لیکر آج تک ان کو پیسے نہ ملے ہیںمزید ہی کہ ملزمان ایک بہت بڑا گروہ ہے اور تمام یہی کام کرتے ہیں۔ ملزمان نے آپس میں ساز باز ہو کر چال سازی کرتے ہوئے دھوکا دہی اور فراڈ سے خواتین کا ڈیٹا جمع کیا۔اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے خواتین کو ان کے جائز حق سے محروم کیا۔اس موقع پر DPOراجن پور کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ایسے چال سازوں کو کیفرےکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور ملزمان کوکرار پاتے ہی سزا دلوائے گیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپنی ذاتی معلومات بغیر جانچ پڑتال کے کسی اجنبی شخص کو فراہم نہ کریں۔راجن پور پولیس ایسے چعل سازوں کی سر کوبی کے لیے ہر ممکن حکمت عملی بروئے کار لائے گی اور غریب اور مستحق خواتین کی امدادی رقم کے حصول کویقینی بنائے گی

  • بجلی بلوں سے غیر متعلقہ ٹیکس، سرچارج ختم کرنے اور بلنگ سسٹم کو ری اسٹرکچر کرنےکی ضرورت ہے- نیپرا رپورٹ

    بجلی بلوں سے غیر متعلقہ ٹیکس، سرچارج ختم کرنے اور بلنگ سسٹم کو ری اسٹرکچر کرنےکی ضرورت ہے- نیپرا رپورٹ

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ( ویب ڈیسک) بجلی بلوں میں ایسے سرچارج بھی ہیں جن کا صارف کی بجلی کھپت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاور سیکٹر سے متعلق نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں کیپیسٹی پیمنٹس میں 107 ارب روپے اضافہ ہوا اور 2021-22 میں 721 ارب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹس کی گئیں جو 21 میں 614 ارب روپے تھیں۔نیپرا رپورٹ کے مطابق 2021-22میں ایل این جی کی قلت کے باعث مہنگے پاور پلانٹس چلائے گئے، ایل این جی کی قلت سے صارفین پر 19 ارب 33کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، ملک میں بجلی کی طلب کے باوجود بہترین صلاحیت والے پلانٹس نہیں چلائے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ کے ایک یونٹ سے بجلی پیدا نہ کرنے سے 55 ارب روپے کا نقصان ہوا، چھ شوگر ملیں 2 سال سے بجلی کمپنیوں سے بجلی خریدنے کا کہہ رہی ہیں، بجلی کمپنیاں اپنے علاقوں میں پلانٹس سے سستی بجلی نہیں خرید رہیں۔نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں سے غیر متعلقہ ٹیکس، سرچارج ختم کرنے اور بلنگ سسٹم کو ری اسٹرکچر کرنےکی ضرورت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بجلی بلوں کے ذریعے بھاری ٹیکس لیے جاتے ہیں، وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس اور سرچارج عائد کر رکھے ہیں، بجلی بلوں پر ایسے سرچارج بھی ہیں جن کا صارف کی بجلی کھپت سے تعلق نہیں، سسٹم کی ناقص کارکردگی کا بوجھ بھی سرچارجز کے ذریعے عوام بھگت رہے ہیں۔
    نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکسز ڈیوٹیز اور سرچارجز سمیت ٹی وی فیس وصولی سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، یہ ادارے خود براہ راست عوام سے ٹیکس وصول کرنے کے قابل نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان میں بجلی ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن ہر شہری کو بجلی میسر نہیں ہے۔

  • روجھان : گذشتہ 2 سال سے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں نہ اساتذہ تعینات ہوئے اور نہ ہی کلاسز کا اجراء ،طالبات سراپاء احتجاج

    روجھان : گذشتہ 2 سال سے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں نہ اساتذہ تعینات ہوئے اور نہ ہی کلاسز کا اجراء ،طالبات سراپاء احتجاج

    باغی ٹی وی :روجھان (ضامن حسین بکھر) پڑھے گا پنجاب بڑھے گا پنجاب حکومت کے نعرے دھرے کے دھرے روجھان میں تعلیمی سہولیات کا فقدان حکومت کی عدم توجہ سے طالبات کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ روجھان میں سن رائز گرلز اکیڈمی روجھان کی طالبات نے روجھان میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول روجھان میں کلاسز کی تعلیمی سرگرمیاں جاری نہ ہونے اور تعلیمی سہولیات کی عدم فراہمی پر طالبات سراپاء احتجاج ۔
    تفصیلات کے مطابق

    روجھان میں عرصہ دو سالوں سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں کلاسز کا اجراء نہ ہونے سٹاف کی عدم تعیناتی اور اسکول میں تعلیمی سہولیات کی عدم فراہمی پر آج سن رائز گرلز اکیڈمی روجھان میں پرنسپل اکیڈمی ہذا عبدالرسول مزاری کی قیادت میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں سٹاف ٹیچرس کی عدم تعیناتی کلاسز کی عدم آغاز پر طالبات نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روجھان میں عرصہ دو سال سے صرف کاغزی طور پر اسکول کو چلایا جا رہا ہے یہاں پر بچیوں کو پڑھنے کے لئے کوئی سہولیات میسر نہیں ہے روجھان میں کوئی سرکاری تعلیمی ادارہ نہیں جو طالبات کو تعلیمی سہولت میسر کر سکے طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روجھان کی طالبات کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول روجھان میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے اور سٹاف ٹیچرس تک نہیں ہے طالبات کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہو رہا ہے کہ پڑھے لکھے پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے روجھان کی طالبات کو تعلیمی سہولیات سے کیوں محروم رکھا ہوا ہے اور روجھان کی طالبات کا تعلیمی مستقبل روشن ہونے کی بجائے تاریک ہو رہا ہے مگر مجال ہے کہ ایجوکیشن ذمہ داروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی طالبات کا کہنا تھا کہ ہایئر ایجوکیشن کی تعلیم روجھان میں اور امتحانی سنٹر بھی روجھان ہی میں قائم کیا جائے احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ روجھان ہی میں ہائیر ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جائے اور طالبات کا کہنا تھا کہ ہم کبھی عمرکوٹ کبھی مٹھن کوٹ اور کبھی راجن پور جا کر عتاب کا شکار ہوتی ہیں طالبات نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے روجھان میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول روجھان میں ٹیچرس کی تعیناتی کلاسز کا آغاز تعلیمی سرگرمیوں اور روجھان ہی میں امتحانی سنٹر قائم کیا جائے تاکہ ہم گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے ہوتے ہوئے تعلیم کے حصول کے دربدر جانا پڑتا ہے نہیں تو پڑھے گا پنجاب بڑھے گا پنجاب کا نعرہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا اس موقع پر پرنسپل اکیڈمی ہذا نے حکومت اور روجھان سیاسی قیادت کی توجہ تعلیمی نظام کے جانب مبذول کرائی طالبات نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر روجھان میں تعلیم کی عدم سہولیات کے بارے میں نعرے درج تھے ۔

  • آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کا تھانہ بیٹ میرہزار کی  حدود میں17 سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے  واقعہ کا نوٹس

    آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کا تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں17 سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان – ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کا تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس۔ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب ۔ تفتیش کے لیے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔ تمام پہلووں سے تفتیش کرکے حقائق سامنے لائے جائیں انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ آر پی او
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع مظفرگڑھ ، تحصیل جتوئی تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آر پی او نے واقعہ کی تفتیش کے لیے فوری طور پر سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔آر پی او نے ڈی پی اومظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام پہلووں سے تفتیش کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔آر پی او نے مزید ہدایات جاری کیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

  • ابھی تو اور امتحاں باقی ہیں،سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم کاحصول ناممکن ہوگیا

    ابھی تو اور امتحاں باقی ہیں،سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم کاحصول ناممکن ہوگیا

    باغی ٹی وی : قصبہ سمینہ(جواداکبرنامہ نگار )سیلاب متاثرین کے لیے امتحان کے بعدایک اور امتحان سیلاب جیسی قدرتی آفت میں اپنا جانی ومالی نقصان کے بعد بے حال ہی تھے گورنمنٹ کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی 25000 روپے کی رقم کے وصول کے لیے متاثرین جن میں شامل بزرگ بیمار اور خواتین جو کہ صبح نماز کے بعد اپنی لائن میں شامل ہو کر شدید گرمی اور حبس برداشت کرتے ہوئے انتظار کرنے لگتے ہیں اور شام گئے تک دھکے کھانے پے مجبور اوپر سے عملہ کا میرٹ کا قتل سب سےپہلے اپنے من پسند سفارشی ٹولہ کو رقم کی ادائیگی اور اس کے ساتھ ساتھ ہر بندے سےایک ہزار سے دو ہزار حرام رشوت بٹورنے لگےاور اس کام کے لیے کچھ اپنے مخصوص ایجنٹ چھوڑ رکھے ہوئے ہیں ،سیلاب متاثرین اور بے نظیر انکم سپورٹ کی اہل خواتین نے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس مافیاء کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے.

  • وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کواینٹی کرپشن سے بلاوا آگیا

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کواینٹی کرپشن سے بلاوا آگیا

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو طلب کر لیا۔
    شیخوپورہ (محمد طلال سے) اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ کا کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں انہیں طلب کیا ہے جبکہ میاں جاوید لطیف،میاں منور لطیف،میاں امجد لطیف اور دیگر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے

  • کوٹ چھٹہ: پی ٹی آئی کی نہ تجربہ کار پنجاب حکومت کی وجہ سے  ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا

    کوٹ چھٹہ: پی ٹی آئی کی نہ تجربہ کار پنجاب حکومت کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی :کوٹ چھٹہ(شعیب خان لنگاہ سے)پی ٹی آئی کی نہ تجربہ کار پنجاب حکومت کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا اور عوام کو تحفے میں لاشیں دی جارہی ہیں پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی حکومت ، ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں بدل دیا کوئی محلہ گلی ایسی نہیں جہاں سیوریج کا پانی نہ کھڑا ہو سیوریج کے پانی سے کئی کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ ڈیرہ غازیخان کے مین روڈز، محلے کی گلیوں میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے سے کل ماڈل ٹاون کے رہائشی فیاض کے دو جواں سالہ بچے سکول سے واپسی پہ وقار کنٹین کے ساتھ کھلے مین ہول میں جاگرے جس سے امیر حمزہ شہید ہو گیا اور محمد طیب شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر ریفر کیا گیا حکومتی بے حسی، اور انتظامیہ کی نااہلی نے پورے شہر کی فضا کو سوگوار کر دیا پاکستان پیپلز پارٹی امیرحمزہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے پیپلزپارٹی امیرحمزہ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ہم آر پی او، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کرتے ہیں امیرحمزہ کے قتل کی ایف آئی آر، نا اہل ایم این اے، ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن پر درج کی جائےان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کےضلعی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی نے پیپلزپارٹی کے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی مزید ان کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں جہاں جہاں بھی سیوریج کا مسئلہ ہے اور پورے شہر میں مین ہول کے ڈھکن نہیں ہیں وہ فوری طور پر لگائے جائیں اگر فلفور سیوریج اور ڈھکنوں کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو پیپلزپارٹی عوام کی بھلائی کے لیے احتجاج کرے گی اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شعیب لنگاہ بھی ہمراہ تھے

  • ڈیرہ غازیخان میں پروازِ شاہین پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کی علمی و فنی تربیت کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام

    ڈیرہ غازیخان میں پروازِ شاہین پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کی علمی و فنی تربیت کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام

    باغی ٹی وی :ڈیرہ غازیخان(شہزادخان سے) گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج (بوائز ) ڈیرہ غازیخان میں پروازِ شاہین پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کی علمی و فنی تربیت کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تربیتی نشست کی صدارت پرنسپل کالج ہذا پروفیسر محمد بخش بلوچ نے کی، مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ تھیں ،مہمان اعزاز ڈاکٹر کاشف فرمان چیئرمین،اور علی رضا خان پروازِ شاہین پروگرام تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن اختر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی کالج کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محنت کی عظمت کو اجا گر کیا جا ئے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرز کے پروگرام کو جاری رکھا جا ئے۔انہوں نے کالج کے اساتذہ اور طلبہ کو پروگرام میں بھرپور دلچسپی لینے پر دادِ تحسین پیش کی ۔ چونکہ یہ نشست طلبہ کی تربیت کے لیے رکھی گئی تھی لہٰذا دلچسپ اور معلومات سے بھرپور لیکچر دیا اور موضوعاتی گفتگو سے طلبہ کے علم میں اضافہ کیا یہ لیکچر خصوصی طور پر طلبہ کی دلچسپی کا مرکز رہا اور طلبہ نے اس سے بھرپور استفادہ کیا

  • ڈیرہ غازیخان : حیدر اسکواڈ اور ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں.ڈی پی او

    ڈیرہ غازیخان : حیدر اسکواڈ اور ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں.ڈی پی او

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔(شہزادخان سے) ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سےحیدر اسکواڈ اور ڈولفن فورس کو جراٸم پیشہ عناصر اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کارواٸیاں عمل میں لانے کی ہدایت جاری۔
    تفصیلات کے مطابق عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے حیدر اسکواڈ فورس اور ڈولفن فورس کو الرٹ کر دیا ڈی پی او نے کہا کہ جرائم کا سدباب کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنائیں اور موثر گشت کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں ہمارا مشن ہے کہ امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانا ہے اور جراٸم پیشہ افراد کے راہ فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا جا رہا ہے ڈی پی او نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ہر ایس ایچ او فیلڈ میں رہ کر عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے۔