Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ صاحب:تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھا کر الٹ گئی، 4 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی

    ننکانہ صاحب:تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھا کر الٹ گئی، 4 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز ) ننکانہ صاحب موڑ کھنڈہ بھائی پھیرو روڈ نزد جاتری سٹاپ تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کی قلابازیاں کھا کر دور جاگری حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 5 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثہ کے نتیجہ میں 4 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا زخمیوں میں شان ، مہرین بی بی ،نذیر ،تعجبین ،رحمت ،سنی بی بی ،نسرین ،ممتاز ،خورشید شامل ہے

  • ننکانہ صاحب : ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنایا جائے – ڈی پی او

    ننکانہ صاحب : ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنایا جائے – ڈی پی او

    ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ڈی ایس پی ٹریفک اعجاز شاہ، ٹریفک پولیس افسران و سٹاف اور ہیڈ برانچز سے میٹنگ،ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری.
    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کانفرنس ہال میں ڈی ایس پی ٹریفک ننکانہ اور ضلعی ٹریفک پولیس افسران و دیگر سٹاف سے میٹنگ کی ٹریفک پولیس افسران و سٹاف سے تفصیلی تعارف اور جائے تعیناتی دریافت کی ڈی پی او نے تمام ٹریفک پولیس افسران دیگر سٹاف کو تفصیلی بریف کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس سے میٹنگ کا مقصد ضلع بھر میں ٹریفک نظام کی بحالی اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تمام ٹریفک سٹاف اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور احسن طریقہ سے انجام دیں اسکولوں میں چھٹی کے اوقات کے دوران سڑکوں پر ہجوم ہوتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذاسکول کے اوقات میں چوک پر ڈیوٹی اور پٹرولنگ کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک نظام کو رواں رکھا جائے لاری اڈوں، ویگن اسٹینڈز اور رکشہ اسٹینڈز کی ریگولیر بنیادوں پر چیکنگ کریں۔چوک چوراہوں میں ریڑھیاں، رکشے و دیگر گاڑیاں نہ کھڑی ہونے دی جائیں۔ شاہراہ عام پر ٹریفک کی بحالی اہم ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی کی چیکنگ کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو روزانہ کی بنیاد پر مجھے رپورٹ دیں گی۔ روڈ ڈیوٹی یا لائسنسنگ برانچ میں کرپشن کی شکایت پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او نے آفس سپرنٹنڈنٹ میڈم ثمینہ کو لائسنسنگ برانچ کے آڈٹ کے متعلق احکامات جاری کیے۔ تمام ڈیوٹی پوائنٹس اور اڈوں پر فلیکسز آویزاں کریں جس پر افسران کے موبائل نمبرز تحریر ہوں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے متعلق مسائل اور دیگر امور میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ٹریفک پولیس افسران و سٹاف ڈیوٹی پوائنٹس پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ رشوت اور کرپشن میں ملوث اہلکار ناقابل معافی ہیں۔ محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والےپولیس افسران کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا۔ دوران ڈیوٹی شہریوں سے حسن اخلاق اور نرمی سے پیش آئیں۔ فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران محکمہ کے لیے قابل فخر ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او نے تمام ٹریفک پولیس افسران و سٹاف سے مسائل دریافت کیے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے

  • سوشل میڈیا محض دھوکہ۔۔۔!

    سوشل میڈیا محض دھوکہ۔۔۔!

    سوشل میڈیا محض دھوکہ۔۔۔!
    تحریر : شوکت ملک
    سوشل میڈیا نے گزشتہ ایک عرصے سے جہاں مختلف امور میں اپنا لوہا منوایا ہے، نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لاکھڑا کیا، علاقائی و ملکی مسائل پر سوشل میڈیا کی آواز نے اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اس کے علاوہ دیگر مثبت پہلوؤں کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے کئی ایک ایک منفی پہلو بھی سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک سوشل میڈیا فرینڈز، فالورز اور فینز کا سراب ہے، ہم اپنے ہزاروں لاکھوں میں سوشل میڈیا فرینڈز، فالورز، فینز کو گویا اپنی فیملی سمجھ کر ان سے ڈھیر ساری امیدیں وابستہ کرلیتے ہیں، مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، یہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں فالورز اور فینر ایک دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں، جب کبھی آپ پہ مشکل وقت آیا آپ کی فیملی اور چند قریبی مخلص ساتھیوں اور دوستوں کے علاوہ یہ فرینڈز، فالورز اور فینز دور دور تک نظر نہیں آتے، بلکہ آپ کا حال احوال تک پوچھنا بھی گوارہ نہیں کرتے، گزشتہ دونوں ڈینگی فیور کے دوران اس تجربے سے گزرنے کے بعد اس بات کا قوی یقین ہوگیا ہے کہ یہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں فالورز فینز ایک سراب اور دھوکے کے علاوہ کچھ بھی نہیں، آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہیں تو آپ کی بلے بلے واہ واہ اور چند دن غائب ہو جائیں تو کوئی حال احوال پوچھنا بھی گوارہ نہیں کرتا، لہٰذا ان فرینڈز، فالورز اور فینز کو عارضی اور ٹائم پاس ہی کنسڈر کریں اور ان کو اہمیت دینے اور بلاوجہ اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے حقیقی رشتوں، مخلص دوستوں اور اپنی فیملی کو ٹائم دیں ان کی قدر کریں تاکہ مشکل وقت میں آپ کے کام آ سکیں۔ اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں اپنے حقیقی رشتوں کی قدر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

  • گوجرخان چوری، ڈکیتی منشیات فروشی  کا گڑھ بن گیا۔پولیس جرائم کے خاتمے میں ناکام

    گوجرخان چوری، ڈکیتی منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا۔پولیس جرائم کے خاتمے میں ناکام

    گوجرخان چوری،ڈکیتی منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا۔
    گوجرخان(شیخ ساجد قیوم / نامہ نگار باغی ٹی وی ) گوجرخان سب ڈویژن ان دنوں چوروں ڈاکوؤں / منشیات فروشوں کے نرغے میں سرکل کے تینوں تھانے چوروں ڈاکوؤں کے نشانے پر پولیس جرائم کے خاتمے میں ناکام نظر آتی ہے گوجرخان شہر اور گردونواح میں مسلسل چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف وھراس اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے دوسری جانب منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد نے شہر میں انت مچائی ھوئی ھے تھانہ گوجرخان کے آس پاس درجنوں پوڈری ھیروئین کے عادی افراد کھلے عام اپنا نشہ پورا کرتے دکھائی دیتے ہیں اب تو ان نشانیوں کی تعداد سینکڑوں میں جاپہنچی ھے مگر مجال ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کو کوئی احساس ذمہ داری ھو ۔ شہر بھر میں کوئی علاقہ چوروں سے محفوظ نہیں آئے روز جوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ھیں مگر مقامی اور ضلعی پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی سوشل میڈیا اور اخبارات بھرے پڑے ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔گوجرخان سرکل کا تھانہ گوجرخان ھو تھانہ جاتلی ھو یا تھانہ مندرہ ھو جوری ڈاکے کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں عوامی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے گزشتہ چند دنوں کے دوران چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم ھوگئے شہر میں منشیات کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے

  • روجھان – سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے سندھ سے آئے ہوئے وفد کی ملاقات

    روجھان – سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے سندھ سے آئے ہوئے وفد کی ملاقات

    باغی ٹی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) میر مزاری گروپ کے مرکزی قائد اور روجھان کی معروف سیاسی عوامی شخصیت سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے نصیب آباد، کچہ چوہان، بھاگسر، سندھ سے آئے ہوئے وفد اور علاقائی وفود کی مزاری ہیڈ کوارٹر روجھان میں ملاقات۔
    روجھان تحصیل بھر سے آئے ہوئے وفود نے مسٹر مزاری،سے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا سردار میر دوست محمد مزاری نے آئے ہوئے وفود سے بلوچی روایئتی حال احوال کے بعد جملہ وفود کو ان کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اپنی صیلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کی یقین دہانی کرائی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رودکوہی سیلابی ریلوں نے روجھان کے متعدد مواضعات کو شدید نقصان پہنچایا اور علاقے کے کسانوں کی زیر کاست کروڑوں روپے کی فصلات ،مال مویشی، جانی نقصان سے دو چار کیا اور متعدد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے سینکڑوں گھر منہدم ہوئے، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے رودکوہی کے پانی نے جو تباہی مچائی اس کا خلاء دس سال تک بھی پر نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متاثرین کی بحالی ہو اور وہ بچارے اپنی اہل عیال کے ساتھ گھروں کو واپس جائیں اور کاروبار زندگی کا پیہ رواں دواں ہو تحصیل بھر سے آئے ہوئے وفود کی خاطر تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی آخر میں تمن مزاری کے بزرگ رہنما سابق وزیراعظم پاکستان بابائے تمن مزاری سردار میر بلخ شیر مزاری اور سردار معظم مسعود مزاری کی صحت سلامتی اور طول العمری کے لئے دعا مانگی گئی ۔

  • چونیاں – واپڈا کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن

    چونیاں – واپڈا کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن

    باغی ٹی وی :چونیاں(نامہ نگار)ایکسیئن لیسکو چونیاں ڈویژن سائرس اعظم کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او الہ آباد نے واپڈا عملہ کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں دوران آپریشن اتاری گئی سینکڑوں گز تار کو، جلا کر راکھ بنا دیا گیا۔ ایس ڈی او الہ آباد محمد حسین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دن رات آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے میں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج ہونگے اور کسی کو بھی معافی نہیں دی جائے گی۔ اہلیان شہر و گردونواح علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایس ڈی او الہ آباد اور انکی ٹیم کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں سے  سیلاب کا پانی  کی نکاسی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے

    کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں سے سیلاب کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے

    باغی ٹی وی : کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں سے سیلاب کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ضلع بھر کے مختلف شہروں کی ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ، آج ایک ہی دن میں پانچ سو سے زائد مریضوں کو علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ملیریا اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اب تک چالیس سے زائد بچے جان کی بازی ہار گئے چکے ہیں ،سینکڑوں کی تعداد میں مریض ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں سیلاب اور بارش کے بعد مچھروں میں اضافہ ہو نے سے ملیریا کے ساتھ گیسٹرو بھی پھیل گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے کوئی اقدامات نہ ہونے کے باعث مریض تڑپنے لگے، بچوں اوربوڑھوں میں وبائی امراض بڑھنے لگے، نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی ،سیلاب کا پانی اب بھی کئی فٹ جمع ہے جس کے باعث گیسٹرو اور ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار اسپرے بھی تاحال شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لے کر فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں.

  • پیرمحل: سندھیلیانوالی تھانہ اروتی کی مختلف کاروائیوں کے دوران تین مقدمات درج

    پیرمحل: سندھیلیانوالی تھانہ اروتی کی مختلف کاروائیوں کے دوران تین مقدمات درج

    باغی ٹی وی: پیرمحل(وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی تھانہ اروتی کی مختلف کاروائیوں کے دوران تین مقدمات درج ۔
    ملکی حالات کے پیش نظر ان دنوں پنجاب پولیس بہت متحرک ہو چکی ہے اور اُس نے اپنے گشت بھی بڑھا دئیے ہیں جس کی وجہ سے مجرمانہ ذہنیت رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے ۔ اسی سلسلے میں اروتی بائی پاس پر سند یلیا نوالی کی طرف سے آ نے والے چک نمبر 772 گ ب کے رہائشی منیر احمد کی جامع تلاشی لینے پر اُس سے 30 بور پسٹل بمہ 5 ضرب گولیاں برآمد ہوئیں ملزم کوئی,دستاویزی ثبوت پیش نہ کر سکا جس کی بنیاد پر اُس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
    دوسری کارروائی میں چک نمبر 761 گ ب کی مسجد میں سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر امام مسجد سید جنید خورشید شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔۔۔۔۔۔
    جبکہ تیسری کارروائی میں چک نمبر 747 گ ب کے محمد شان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے اپنی موٹر سائیکل پر سبز رنگ کی نمبر پلیٹ آویزاں کی ہوئی تھی

  • چونیاں – پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے صرف نعرے ہی رہ گئے

    چونیاں – پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے صرف نعرے ہی رہ گئے

    باغی ٹی وی :چونیاں ( عدیل اشرف ،نامہ نگار) پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے صرف نعروں تک محدود۔تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کا ہونا ضروری ہے اور سہولیات فراہم کرنا ریاست کی اہم ذمہ داری ہوتی لیکن 1980 سے منظور شدہ چونیاں کے نواح مرکز الہ آباد کے گاؤں کوٹ صدردین کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اہم بنیادی سہولیات سے محروم ہے، چاردیواری کے علاوہ عمارت کا سرے سے نام و نشان ہی نہیں 42 سال سے غریب بچے گرمی و سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں سہولیات کی عدم دستیابی پر اکثر بچے سکول چھوڑ رہے ہیں۔بنا عمارت سکول حکومتی توجہ کا منتظر۔چار دہائیوں سے سکول کی عمارت نہ بننا سابقہ حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟؟ اہل علاقہ کے لوگوں کا موجودہ حکومت سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آج کے جدید دور میں جہاں پنجاب کے گاؤں دیہات لیول کے عام نجی سکولوں کی بھی شاندار عمارتیں موجود ہیں بچے اچھے ماحول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن اسی صوبے پنجاب کے سرکاری سکولوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ بچوں کو گرمیوں میں دھوپ اور شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنا پڑتی ہےچونیاں کے نواح الہ آباد مرکز میں موجود گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ صدردین عمارت جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسکول کے کمرے ہی موجود نہیں صرف چاردیواری ہی ہوئی اور کئی سالوں سے ننھے منھے طالب علم گرمیوں میں شدید دھوپ و گرمی اور سردیوں میں شدید سردی میں کھلے آسمان تلے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں بچوں کا کہنا ہے کہ ہمیں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے ہمیں اچھا تعلیم ماحول فراہم کیا جاہے ہمارے لیے کمرے بنائے جائیں اس اسکول میں تقریباً ایک سو کے قریب غریب طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کے پاس پرائیویٹ اسکولوں کی فیسیں ادا کرنے کی ہمت تک نہیں جبکہ ان مشکلوں کے باوجود اساتذہ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمے کو آگاہ بھی کر چکے ہیں اور وہ خود بھی یہ سب جانتے ہیں مگراس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہمیں بھی بنیادی سہولیت ملنی چاہیے۔اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ بڑی مشکل سےپالتے ہیں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم پرائیویٹ اسکولوں کی فیسیں ادا کر کے بچوں کو بنیادی تعلیم دلوا سکیں ہمارے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہے 42سال سے اسکول کی عمارت نہ بنانے کا ذمہ دار کون؟ سابقہ حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟گاؤں کے رہائشی چوہدری فیصل ،مہر عبدالقیوم،منشاء،عبدالعزیز،فاروق بابر،بابا اسحاق و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر اس اسکول کی عمارت تعمیر کروائی جائے تاکہ بچے موسم کی شدت سے محفوظ رہ کر اچھے ماحول میں اپنی تعلیم حاصل کر سکیں۔

  • پنڈی بھٹیاں موٹروے پولیس سیکٹر ایم 4 کی بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی 18 کلوگرام ہیروئن برآمد

    پنڈی بھٹیاں موٹروے پولیس سیکٹر ایم 4 کی بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی 18 کلوگرام ہیروئن برآمد

    باغی ٹی وی : پنڈی بھٹیاں موٹروے پولیس سیکٹر ایم 4 کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی 18 کلوگرام ہیروئن برآمد
    پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں موٹر وے پولیس نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی جس کے ڈرائیور نے گاڑی تیز کردی جس پر موٹروے پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور دو گاڑیوں نے ناکہ بندی کر کے گاڑی روکی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جو موٹروے پولیس نے جرات اور بہادری سے ناکام بنا دی اور گاڑی کی چینکنگ کرنے پر گاڑی سے اٹھارہ کلو ہیروئن کے پیکٹ بر آمد ہوئے ، گاڑی میں موجود بین الصوبائی گروہ کے ماں بیٹا ہیروئن پشاور سے فیصل آباد لا رہے تھے جن کو پکڑ کر ملزمان سے تفتیش جاری ہے