Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کوہلو دھماکے میں تونسہ کا نوجوان شہید

    کوہلو دھماکے میں تونسہ کا نوجوان شہید

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ، کوہلو حلوائی کی دکان میں دھماکہ 20 افراد زخمی ہوئے اس دھماکے میں منگڑوٹھہ شرقی کے جوان ساجدلاشاری بھی شہید ہو گیا ہے
    دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے وہ جوان ساجدلاشاری منگروٹھہ شرقی تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازیخان کا رہائشی تھا جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے, دھماکے کے بعد پولیس لیویز اور ایف سی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ڈی ایچ کیو میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ڈی ایچ کیو پہنچ گئے وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے زخمیوں کی عیادت کی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا اسکی تحقیقات کریں گے، رپورٹ مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا، دیگر علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

  • لسبیلہ ـ پی ٹی آئی ضلع لسبیلہ کی سینئر قیادت کا میرغلام حسین لاشاری کی ساس کی وفات پر اظہار تعزیت

    لسبیلہ ـ پی ٹی آئی ضلع لسبیلہ کی سینئر قیادت کا میرغلام حسین لاشاری کی ساس کی وفات پر اظہار تعزیت

    باغی ٹی وی : لسبیلہ .پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ کے سینئر رہنما میر رضا خان نتھوانی زہری سینئر رہنما شاہنواز محمد حسنی نے پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ کے سینئر رہنما میر غلام حسین لاشاری کے ساس کی وفات پر ان کے رہائشگاہ لاشاری ہاؤس حیدرآباد میں تعزیت فاتحہ خوانی کی ہے اس موقے پر لاشاری برادری کی معزز شخصیت وڈیرہ میھوں خان لاشاری ، عنایت اللّه لاشاری، صدام حسین لاشاری، بشام الدین لاشاری پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد لطیف آباد نمبر یوسی 137 کے نامزد امیدوار برائے یو سی چیئرمین سیف الرحمن خان یوسی 138 پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے یو سی چیئرمین سلمان خان بھی تعزیت فاتحہ خوانی میں موجود تھے اور مرحومہ کے لئے دعا کی ہے کہ اللّه پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین

  • دوسروں کی آواز بننے والا  آج خود مدد کے لیے پکار رہا ہے

    دوسروں کی آواز بننے والا آج خود مدد کے لیے پکار رہا ہے

    باغی ٹی وی : پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل)صحافی جو دوسروں کے لیے آواز اٹھاتا ہے جب اس پر برا وقت آتا ہے تو اس کی مدد کو بہت کم لوگ سامنے آتے ہیں حافظ آباد کا معظم علی جو مختلف ٹی وی چینل ویب چینلز اخبارات کے لیے رپوٹنگ کرتا رہا ہے عرصہ تین سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہو کر چارپائی تک محدود ہو گیا متعدد مرتبہ سوشل میڈیا پر آواز بھی اٹھائی گی معظم علی کا کہنا ہے گھر کا سارا سامان بک چکا ہے ایک ماہ 25000 ہزار کے قریب ادویات آتی ہیں 6 ہزار بجلی کا بل ہے گھر کے لیے دیگر اخراجات ہیں اگر کوئی مدد کر جاتا ہے تو گھر میں کھانا پکتا ہے ورنہ فاقے کرنے پڑتے ہیں میں روز روز اپیل کر کے تنگ آچکا ہوں بیماری کی وجہ سے بہن بھائی دوست رشتہ دار چھوڑ گے ہیں ہزاروں روپے کا مقروض ہوں جن سے قرضہ لے کر معاملات چلاتا رہا وہ بھی غریب لوگ ہیں مالی حالات خراب ہیں اب وہ قرض کی واپسی کا تقاضا کرتے ہیں معظم علی کا کہنا ہے مجبوراً حالات سے تنگ آکر خود کشی کے بارے میں سوشل میڈیا پر میسج شئیر کیا ہے معظم علی کا کہنا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت سارے صاحب استطاعت لوگ کوبھی بھی شخص کوئی چھوٹا موٹا کاروبار، آٹورکشہ وغیرہ بنا دے میں اپنی بیٹی کی مدد سے اپنا نظام زندگی خود چلا لوں گا معظم علی کی مدد کے لیے سرکاری محکموں سمیت سماجی، صحافتی تنظیمیں آگے بڑھ کر ایک جان بچائیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے معظم علی کی مدد کے لیے دیے گے نمبر 03112982071 پر رابطہ کر کے مدد کی جاسکتی ہے

  • ڈی جی خان میں پہلا ٹی ہاؤس بنانے کا فیصلہ ،کمشنر کا آرٹس کونسل میں مجوزہ جگہ کا معائنہ

    ڈی جی خان میں پہلا ٹی ہاؤس بنانے کا فیصلہ ،کمشنر کا آرٹس کونسل میں مجوزہ جگہ کا معائنہ

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پڑھے لکھے شہریوں،ادیب اور شعراء کرام کےلئے ڈویژن کا پہلا ٹی ہاؤس ڈی جی خان میں قائم کرنے جارہے ہیں جس کےلئے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں جگہ مختص کردی گئی ہے۔ایک ماہ کے اندر ڈی جی خان ٹی ہاؤس کا تعمیراتی کام شروع کردیا جائیگا۔آج ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا ہےڈی جی خان ٹی ہاؤس کے 15 روز کے اندر ٹینڈر جاری کردئیے جائیں گے منصوبہ پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ابتدائی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی جاذب نظر عمارت بنائی جائے گی۔ادیب،شعراء اور پڑھے لکھے افراد کو ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی ممبرشپ دی جائے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اور دیگر موجود تھے۔ ایکسئین بلڈنگز اصغر علی نے بریفنگ دی

  • تلہ گنگ:  مافیاء نے  مونگ پھلی کے بھوسہ کی خرید وفروخت کے نام پر خود ساختہ یونین قائم کرلی

    تلہ گنگ: مافیاء نے مونگ پھلی کے بھوسہ کی خرید وفروخت کے نام پر خود ساختہ یونین قائم کرلی

    باغی ٹی وی :تلہ گنگ (شوکت ملک سے) چند منافع خور اور مفاد پرست عناصر کی جانب سے مونگ پھلی کے بھوسہ کی خرید وفروخت کے نام پہ خود ساختہ یونین کا قیام، علاقے بھر کے کسانوں نے نام نہاد خودساختہ یونین کو مسترد کردیا، انتظامیہ سے یونین ممبران کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق چند مفاد پرست عناصر کی جانب سے تلہ گنگ میں ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی ناکام کوشش، مونگ پھلی کے بھوسہ کی خرید وفروخت کے نام پہ چند منافع خور اور مفاد پرست عناصر نے خود ساختہ یونین قائم کرکے انوکھی تاریخ رقم کر دی، خود ساختہ یونین کے ممبران نے غریب کسانوں کو ان کے حقوق دلانے کی بجائے اپنی من پسند کے ریٹس طے کرنے کے علاوہ کئی ایک غیر ضروری اور غیر قانونی شرائط عائد کرکے کسانوں کے ان کے حقوق سے محروم کرکے ذاتی مفادات کی خاطر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی، جس کو علاقے بھر کے کسانوں نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، ڈپٹی کمشنر چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے یونین ممبران کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا، دوسری جانب علاقے بھر کے کسانوں نے اپنے حقوق کے حصول کےلیے حقیقی طور پر کسان دوست یونین بنانے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد کسانوں کو ان کے حقوق دلانا اور درپیش مسائل کو حل کرنے کےلیے مشترکہ جدو جہد کرنا ہے، جس کےلیے باقاعدہ عملی طور پر ورک شروع کردیا گیا ہے، جس میں یونین کونسل اور گاؤں سطح تک کسانوں کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی۔

  • تلہ گنگ: ایک سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو سزائے موت کا حکم،سیشن جج نے فیصلہ سنادیا

    تلہ گنگ: ایک سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو سزائے موت کا حکم،سیشن جج نے فیصلہ سنادیا

    باغی ٹی وی :تلہ گنگ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ رضا اللّٰہ خان نے تھانہ لاوہ کے مقدمہ نمبر 132/21 میں ملزم ظفر اللّٰہ خان ولد غلام رسول ساکن ڈھوک پھکرڈی داخلی ڈھرنال کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے کا حکم سنایا۔ جبکہ دوسرے ملزم غلام رسول ولد شیر باز ساکن ڈھوک پھکرڈی کو 10سال قید اور تین لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی پر دونوں ملزمان کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہو گی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ رضا اللّٰہ خان نے مسمات سحر بی بی زوجہ ظفر اللّٰہ کو قتل کرنے پر ایک سال کے اندر ایک مختصر مدت میں فیصلہ سنایا، یاد رہے ملزم ظفر اللّٰہ نے اپنی بیوی سحر کو 30 اکتوبر 2021 کو اپنے والد غلام رسول کے ساتھ ملکر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

  • ننکانہ : ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کوختم کرکے دم لیں گے،اے ڈی سی آر رانا امجد علی

    ننکانہ : ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کوختم کرکے دم لیں گے،اے ڈی سی آر رانا امجد علی

    باغی ٹی وی : ننکانہ صاحب(احسان اللہ ایاز ):ناجائز منافع خورواورملاوٹ مافیا کوختم کرکے دم لیں گے،اشیائے ضروریہ کی گراقیمت وصولی اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں،شہریوں کوسرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی
    شہریوں کوسرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ناجائز منافع خورواورملاوٹ مافیا کو نہیں چھوڑینگے،کم وزن اور زائد قیمت پراشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان اور روٹی ودیگر اشیائے ضروریہ کے وزن پر خصوصی نظر رکھیں اورکریانہ مرچنٹس کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیلڈمیں موجودرہیں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے دوران اشیائے خورد نوش کے پرچون نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز ودیگر ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی اے ڈی سی فنانس وپلاننگ رانا امجد علی نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں تاکہ گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں سے صارفین کو فوری ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے مختلف اشیائے خورونوش کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں جن میں چاول سپر باسمتی پرانا 230،چاول ادھواڑ125روپے فی کلو،دال چنا موٹی 235،دال چنا باریک230 ، دال مسور (موٹی)250،دال ماش دھلی ہوئی 366، دال مونگ 215، سفید چنے (موٹے)چیکو295،چنے سیاہ موٹے232 ،چنے سیاہ باریک 226، بیسن245 چینی بمطابق گورنمنٹ پالیسی،آٹا 20کلو تھیلہ1295،آٹا 10کلو تھیلہ 648، گوشت چھوٹا 1300،گوشت بڑا600، روٹی (100گرام) 10، سادہ نان (100گرام) 15، دودھ لیٹر 100، دہی 110، سبزی ،پھل، چکن، گھی ،انڈے بمطابق ریٹ لسٹ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ہونگے

  • ڈیرہ اسماعیل خان – مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم کے واقعات

    ڈیرہ اسماعیل خان – مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم کے واقعات

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان11ہزارروپے چھین کرفرار،قتل کی نیت سے فائرنگ،ملزمان کی فائرنگ سے تسلیم رضازخمی، زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیاگیا، فائرنگ کے بعدملزمان فرارہونے میں کامیاب.تھانہ کینٹ کی حدودمیں ڈکیتی کے دو ملزمان کی قتل کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرارہونے میں کامیاب جبکہ ملزمان کے موٹرسائیکل کینٹ پولیس نے تحویل میں لے لیے.تحصیل پہاڑپور کے علاقہ ڈھلہ میں گھریلوتنازعہ پرداماد نے تشددکرکے بیوی کو قتل کردیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب،سسر شیرزمان ولد غلام حسین بلوچ سکنہ ڈھلہ کی رپورٹ پرپہاڑپور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی.تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں ملزمان کی قتل کی نیت سے ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ،مزاحمت پر غلام عابد کوپستول کے بٹ مار کر زخمی کردیاگیا، تنازعہ مستورات کی وجہ سے ہواہے،ملزم عدم گرفتار۔تھانہ کڑی خیسوررپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان. ریسکیو1122 کا بروقت ریسپانس نہ دینے سے سکول کاطالبعلم ڈرین میں ڈوب کر جاں بحق ،عوام کا احتجاج

    ڈیرہ اسماعیل خان. ریسکیو1122 کا بروقت ریسپانس نہ دینے سے سکول کاطالبعلم ڈرین میں ڈوب کر جاں بحق ،عوام کا احتجاج

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)ریسکیو1122 کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن و سوشل میڈیا تک محدود، تھانہ پروآ کی حدود ہزارہ ڈرین جھوک گرسل کے قریب سکول سے واپسی پر راستہ نہ ہونے سے ڈرین کراس کرتے ہوئے سکول کاطالبعلم ڈرین میں گرکر ڈوب گیا۔اہل علاقہ نے اپنی مددآپ کے تحت بچے کی لاش ڈرین سے باہر نکالی۔عوام کاریسکیو کی ناقص کارکردگی پر غم وغصے کااظہار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پروآ کی حدود ہزارہ ڈرین جھوک گرسل کے قریب سکول سے واپسی پر راستہ نہ ہونے سے ڈرین کراس کرتے ہوئے سکول کاطالبعلم ڈرین میں گرکر ڈوب گیا۔اہل علاقہ نے واقعے کی اطلاع پرریسکیو 1122 کو 1 بجے کال کی تو ریسکیواہلکار4 بجے پہنچے اور وہ بھی صرف 15 سے 20 منٹ کے فوٹو سیشن کرا کے وہاں سے رفو چکر ہو گئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی نعش کو نکال لیا مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کروڑوں کی مشینری اور سینکڑوں اہلکار وں کی موجودگی کے باوجودریسکیور ایک نعش پانی سے نہ ڈھونڈ سکے۔اس حوالے سے ریسکو 1122 کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہا ہے جبکہ اہلیان علاقہ نے ریسکیو1122کی ناقص کارکردگی پر انتہائی رنج والم اورغم وغصے کااظہارکیاہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے ریسکیو1122کی کارکردگی کو بہتربنانے کامطالبہ کیاہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان – حاجی کفیل احمد نظامی کی کوشش سے یو سی ڈیوالہ سلطانی مسجد کا ٹرانسفارمر مرمت کرا دیاگیا

    ڈیرہ اسماعیل خان – حاجی کفیل احمد نظامی کی کوشش سے یو سی ڈیوالہ سلطانی مسجد کا ٹرانسفارمر مرمت کرا دیاگیا

    باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)ترقی کے رنگ مولانا برادران کے سنگ،مولانا برادران کے خصوصی تعاون سے سابق امیدوارتحصیل میئر حاجی کفیل احمد نظامی کے بروقت رسپانس سے یو سی ڈیوالہ سلطانی مسجد کا ٹرانس فارمر مرمت کروا کر اہلیان علاقہ کے دل جیت لیے، اہلیان علاقہ یوسی ڈیوالہ نے مولانا برادران اورحاجی کفیل احمد نظامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ جنرل الیکشن میں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق یوسی ڈیوالہ سلطانی مسجد کا ٹرانس فارمر گزشتہ کئی دنوں سے خراب تھا جس کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ ٹرانس فارمر خراب کے متعلق سابق امیدوارتحصیل میئر حاجی کفیل احمد نظامی سے رابطہ کیاگیا جنہوں نے اپنی جیب سے یوسی ڈیوالہ سلطانی مسجد کاٹرانس فارمر مرمت کراکر نصب کرادیا۔ٹرانس فارمر نصب ہونے پر اہلیان علاقہ یوسی ڈیوالہ نے ٹرانس فارمر مرمتی پرسابق امیدوارتحصیل میئر حاجی کفیل احمد نظامی کابے حدشکریہ اداکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق امیدوارتحصیل میئر حاجی کفیل احمد نظامی نے ہماری مشکلات کا مداواکیا ہے جس پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ جنرل الیکشن میں مولانابرادران اورسابق امیدوارتحصیل میئر حاجی کفیل احمد نظامی کواپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے مولانابرادران اورسابق امیدوارتحصیل میئر حاجی کفیل احمد نظامی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا اعلان کیاہے۔