Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ اسماعیل خان – ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی اشفاق ایڈووکیٹ کے کزن محمد خلیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا

    ڈیرہ اسماعیل خان – ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی اشفاق ایڈووکیٹ کے کزن محمد خلیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)سابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی کفیل احمد نظامی کی ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی اشفاق ایڈووکیٹ کے کزن محمد خلیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے فاتحہ خوانی اورمغفرت کااظہار،اس موقع پران کے ہمراہ شریف چوہان اورراشدببلوبھی موجودتھے۔اللہ پاک سے مرحوم حاجی محمد خلیل کے درجات بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرنے کی دعاکی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق ایڈووکیٹ کے کزن محمدخلیل وفات پاگئے تھے۔ ان کی وفات کے سلسلے میں سابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی کفیل احمد نظامی نے ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی اشفاق ایڈووکیٹ کے کزن محمد خلیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت مانگی۔انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی اشفاق ایڈووکیٹ کے کزن محمدخلیل کی وفات پران کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیااوراللہ پاک سے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعامانگی۔اس موقع پرشریف چوہان اورراشدببلوبھی سابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی کفیل احمد نظامی کے ہمراہ تھے۔ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی اشفاق ایڈووکیٹ کے لواحقین نے سابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی کفیل احمد نظامی کی آمداورفاتحہ خوانی پران کاشکریہ اداکیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان – یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں

    ڈیرہ اسماعیل خان – یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار ) نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی کی بدولت یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دورہوگئی ہیں،وزیراعظم پاکستان کی جانب سے غریب عوام کوملنے والی سبسڈی کاکوٹہ ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی وجہ سے انتہائی کم کردیاگیاہے،عوامی سماجی حلقوں کاڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے فرض شناس ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب ملک بھرمیں غریب عوام کویوٹیلیٹی سٹوروں پرسستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے مگرضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی بنیادوں پرنااہل شخص کی بطور ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن تعیناتی کی گئی ہے جس کی نااہلی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی تعطل کاشکارہے اوراشیاء ضروریہ کاکوٹہ بھی انتہائی کم کردیاگیاہے۔عوام کوگھنٹوں اشیائے خوردونوش کے حصول میں لائنوں میں انتظارکرنے پر مجبورکیاجانے لگاہے۔بیشترسٹوروں پر گھی آٹاچینی دالیں ودیگراشیائے ضروریہ دستیاب نہیں ہوتی ہیں اورغریب عوام بازاروں سے مہنگے داموں خریدنے پرمجبورہوچکے ہیں۔اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستی اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے آنے والی عوام کاکہناہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر اکثراشیاء دستیاب نہیں ہیں اور ٹال مٹول سے کام لیاجاتاہے جبکہ بازپرس کرنے والوں سے انتہائی ہتک آمیزرویہ سے پیش آیاجاتاہے جس کی وجہ سے ناخوشگوارواقعات رو زکامعمول بن گئے ہیں۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق ڈپٹی اسپیکرووزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم خان کنڈی،سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور او رڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصر اللہ خان سے مطالبہ کیاہے کہ نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی غفلت پر نوٹس لیں اوراس کی جگہ کسی اہل فرض شناس افسرکی تعیناتی کی جائے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان –  ہسپتال آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پورکی  طبی عملے کو ہدایات

    ڈیرہ اسماعیل خان – ہسپتال آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پورکی طبی عملے کو ہدایات

    باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور کا تحصیل پہاڑپور کے مختلف طبی مراکز میں کوووڈویکسینیشن، ملیریا اور صحت کے حوالے اوردیگر ضروری سہولیات کا معائنہ، طبی عملے کی حاضری اور دیگر ریکارڈ کا معائنہ،عملے کو عوام الناس کو ہر ممکن علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انورنے گزشتہ روز تحصیل پہاڑپور کے مختلف طبی مراکزکادورہ کیا۔انہوں نے صحت مراکزکے دورے کے دوران کوووڈویکسینیشن، ملیریا اور صحت کے حوالے اوردیگر ضروری سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انورنے طبی عملے کی حاضری اور دیگر ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو عوام الناس کو ہر ممکن علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے عملے کوہدایات جاری کیں کہ ہسپتال آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورمریضوں کے علاج اوردیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ انہوں نے عملے کو خبردارکیاکہ مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان – ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 28 امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرجاری

    ڈیرہ اسماعیل خان – ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 28 امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرجاری

    باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 28امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرجاری کردیے ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کونئے پی ایس ٹیچر اساتذہ بھرتی کرنے پر عوامی سیاسی سماجی تعلیمی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش، بھرتی ہونے والے تمام نئے اساتذہ علم وتدریس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایٹاکے تحت پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ وانٹرویو کاانعقادکیاگیاتھا جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈرزامیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ایٹاٹیسٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈرجاری کر دیے ہیں۔ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے بطورپی ایس ٹی مختلف علاقوں میں تعیناتی کے آڈرجاری کردیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ کے آڈرکے مطابق28خوش قسمت پی ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لا ئی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈیرہ کے عوامی سیاسی سماجی تعلیمی حلقوں نے میرٹ کی بنیاد پر پی ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کریں گے اوران کی علم وتدریس کے شعبے میں اپنی شناخت پیداکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئے بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی اساتذہ طلباء کی پڑھائی پر دھیان دیں گے اوراپنے فرائض احسن اندازمیں نبھائیں گے اورطلباء کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے۔
    دوسری طرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ،ڈپٹی ڈی ای او عاصم سعید،عصمت اللہ،زبیر اور تمام کمیٹی ممبران کونئے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈر جاری کرنے پر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کی مکمل ٹیم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں شب و روز محنت کی اور پرائمری اساتذہ کے آرڈر جاری کیے اس کے علاوہ تمام تعینات ہونے والے نئے پرائمری اساتذہ کرام کو اپٹا کی مکمل ٹیم کی طرف سے بہت بہت مبارکباداوراللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ کو فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔محمد فاروق ضلعی صدر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان،کامران اقبال نائب صدر اپٹا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ،ڈپٹی ڈی ای او عاصم سعید،عصمت اللہ،زبیر اور تمام کمیٹی ممبران کونئے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈر جاری کرنے پر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدرمحمد فاروق،کامران اقبال نائب صدر اپٹا نے اپنی مکمل ٹیم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کو میرٹ کی بنیاد پر پی ایس ٹی ٹیچر بھرتی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے تمام تعینات ہونے والے نئے پرائمری اساتذہ کرام کو اپٹا کی مکمل ٹیم کی طرف سے مبارکباددی اور امیدکی کہ نئے بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی اساتذہ فرائض منصبی احسن طریقے سے اداکریں گے۔

  • آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن بارے ویڈیو لنک اجلاس

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن بارے ویڈیو لنک اجلاس

    باغی ٹی وی : لاہور ( ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن بارے ویڈیو لنک اجلاس.اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور، آر پی او ڈی جی خان، ڈی پی او رحیم یار خان اور راجن پور کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمد اکبر کے شہید اور 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ بارے بریفنگ لی۔ آئی جی پنجاب کی پولیس وین پر چھپ کر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل آپریشن کرنے کی ہدایت۔کانسٹیبل محمد اکبر کو شہید اور دیگر اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچے کے علاقے سے مجرمان کے مستقل خاتمے کیلئے آپریشن کو مزید تیز کیا جائےتمام متعلقہ اداروں سے کوارڈینیشن کرکے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دریائی چیک پوسٹوں پر موٹر بوٹس کے ذریعے پٹرولنگ اور نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے،کچے کے علاقے میں آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی ویلفیئر اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہید کانسٹیبل کی فیملی کی ویلفیئر اور زخمی اہلکاروں کی طبی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کچہ آپریشن میں ابھی تک کی پیش رفت بارے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔حالیہ آپریشن کے نتیجہ میں راجن پور اور رحیم یار خان میں اغواء برائے تاوان اور سنگین جرائم کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔ اجلاس میں بریفنگ اجلاس میں راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈی پی اوز نے جاری آپریشنز بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ، ڈی آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی آپریشنز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ڈیرہ غازیخان۔  انچارج  CIA  کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو  چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    ڈیرہ غازیخان۔ انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔ (شہزادخان سے) انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو (01 من) چرس برآمد، مقدمہ درج۔
    تفصیلات کے مطابق انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر چرس سمگلرز عبدالرحمان ولد حاجی قوم کہیری سکنہ لاری اڈاہ، محمد اعظم ولد رمضان قوم سہرانی سکنہ چوک قریشی مظفر گڑھ کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کر لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہائی ایس نمبری MLK/2455 میں چھپائی ہوئی چرس سمیت ملزمان عبدالرحان اور محمد اعظم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے ٹوٹل 40 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر رواں ہفتہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے درجنوں کاروائیاں عمل لاتے ہوئے منشیات فروش اور جواریوں سمیت قحبہ خانوں پر ریڈ کر کےکئی ملزمان کو گرفتار کئے ہیں۔

  • روجھان پولیس نے شراب کے اڈے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

    روجھان پولیس نے شراب کے اڈے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

    باغی ٹی وی :روجھان ( ضامن حسین بکھر )منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی روجھان پولیس کی بڑی کامیابی ۔
    روجھان پولیس نے شراب کے اڈے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ روجھان پولیس نے بتایا ہے کہ 800لیٹر لہن اور 600 لیٹر کچی شراب بر آمد کر لی اور ملزمان کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ روجھان ابرار احمد خان برمانی نے کہا کہ ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم علاقے میں منشیات کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے علاقہ میں جرم کا خاتمہ
    اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ہم ایس ڈی پی او روجھان غضنفر عباس تنگوانی کی قیادت اور سربراہی میں علاقے میں جرم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں

  • روجھان – بجلی سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیاجائے.سردار ریاض محمود مزاری

    روجھان – بجلی سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیاجائے.سردار ریاض محمود مزاری

    باغی ٹی وی : روجھان( ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) چیئرمین برائے اسٹینڈنگ کمیٹی پاور ڈویژن رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی صدارت میں میٹنگ بجلی سمیت تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت ۔
    چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پاور ڈویژن سردار ریاض محمود مزاری بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کیئے ، پریس ریلیز کے مطابق حالیہ فلڈ کے نقصانات اور ان کے تخمینہ کے لئیے کیبنیٹ نے بریفننگ لیا جائے گا جس کے لئیے خصوصی طور پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال صاحب کو اگلے میٹنگ میں مدعو کیا جائگا نے، اور کسانوں کے بجلی کے مسائل کے حل کے لئیے کیبنٹ ڈویژن کو ان کے مسائل کے حل کے لئیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی اور مسائل حل کرنے کی سفارش کی جس پر کمیٹی قائم کی جائے گی اور تب تک کسانوں کے کنکشن منقطع نہیں کئیے جائیں اور نہ ہی ان کے بجلی کے بلز پر لیٹ فیس جرمانہ لگے لگا ، اس معاملے کے حل کے لئیے وزارت نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

  • ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید کا جیل دورہ

    ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید کا جیل دورہ

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ مسز شاہدہ سعید کاسینٸر سول جج(کریمنل ڈویژن)عمادالدین فاضل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ, اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل محمد جہانگير ڈوگر نے استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سینٸر سول جج(کریمنل ڈویژن)عمادالدین فاضل کے ہمراہ جیل لائبریری ,ہسپتال,کچن,نو عمر وارڈ,خواتین وارڈ اور منشیات کی بیرکس سمیت دیگر بلاکس کا وزٹ کیا اور اسیران سے انکے مسائل دریافت کیے اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جبکہ 11 معمولی جرائم میں ملوث اسیرن کی رہائی کے احکامات صادر فرمائے, اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج نے قیدیوں کو دئیے جانے والہ کھانا کو خود کھا کر چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ججز صاحبان نے جیل ہسپتال میں داخل اسیران سے صحت بارے دریافت کیا اور دی جانے والی ادویات و علاج معالجے سمیت جیل انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور جیل سپرٹینڈنٹ محمد جہانگير ڈوگر کی کارکردگی کو سراہا

  • ڈیرہ غازیخان – 726 میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان – 726 میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی :ڈیرہ غازیخان .حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک ڈیرہ غازیخان کی سمگلروں کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں،726میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔17مختلف گاڑیوں سے برآمد کردہ گندم کی مالیت5کروڑ80لاکھ،80ہزار روپے بنتی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیخ عبد الروف اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گزشتہ شب سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔گندم اور آٹالیہ،ملتان،کوٹ ادو،بہاولپور، راجن پور،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے لوڈ کیا گیا تھا اور اسے تریمن چیک پوسٹ سے خیبرپختونخوا سمگل کیا جارہا تھا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین گاڑی نے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروادئیے ہیں۔دوسری طرف محکمہ خوراک نے ایک اور کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی ایک ہزار گندم کی بوریاں بھی برآمد کرلیں ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گودام سیل کرکے مالک کیخلاف تھانہ کالا میں استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔ڈی ایف سی کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی گندم،آٹا اور کھادوں کے سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،سمگلر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔