Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تونسہ : ٹرک اور کار میں تصادم 3 جاں بحق 5 زخمی

    تونسہ : ٹرک اور کار میں تصادم 3 جاں بحق 5 زخمی

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان . ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ تونسہ کے علاقہ ناڑی جنوبی کے ساتھ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس میں8 لوگوں کے ذخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کنٹرول روم نے فوراً 3 ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل روانہ کر دیں۔ اطلاع کے مطابق حادثہ کار کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
    ریسکیو 1122 تونسہ شریف موقع پر پہنچی تو 1 بچہ موقع پر دم توڑ چکا تھا اور 2 راستہ میں وفات پا گئے۔ تمام ڈیڈ باڈی کو THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا۔ باقی 5 لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا

  • ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق 5 کس ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے پولیس کا پیچھا کرنے پر ڈاکووں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایس ایچ او تھانہ صدر طالب حسین معہ ٹیم نے ڈاکووں سے مقابلہ کیا۔ڈاکو اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئےموٹر سائیکل کو پولیس نے قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد علی وسیم خود جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی نگرانی کرتے رہے۔پولیس کی طرف سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔امن و امان قائم رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے جوان الرٹ ہیں۔

  • پیرمحل : سندھیلیانوالی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ، انتظامیہ کی خاموشی سے عوام پریشان

    پیرمحل : سندھیلیانوالی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ، انتظامیہ کی خاموشی سے عوام پریشان

    باغی ٹی وی: پیرمحل(وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ، انتظامیہ کی خاموشی سے عوام پریشان ۔
    تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کی من مرضی سے وصولی کے ساتھ ساتھ گوشت کے تول میں کمی کی شکایات عام ہونے لگی ۔ مقامی انتظامیہ کی خاموشی سے عوام پریشان ،ملک بھر کی طرح سندھیلیانوالی میں بھی مہنگائی نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں دوکاندار اشیاء کی قیمتوں میں اپنی مرضی سے کمی بیشی کر رہے ہیں خاص کر سبزیوں کی دکانوں پر صبح سویرے سبزی کی خریداری کے دوران لوگوں کا دوکانداروں سے تکرار روزانہ کا معمول بن چکا ہے عوام چکن کے گوشت کی خریداری پر بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں حالانکہ مرغی کا فی کلو سرکاری ریٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے دوکاندار من مانی کرتے ہوئے گوشت کے وزن میں صفائی کے نام پر گوشت کم دیتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ گوشت فروش جب مقرر ریٹ کے مطابق فی کلو کے حساب سے پیسے لیتے ہیں تو گوشت کے وزن میں کمی کیوں کی جاتی ہے انتظامیہ اس کا نوٹس لے

  • ڈیرہ اسماعیل خان ،سی آربی سی کینال کی بروقت بحالی سے زمینداروں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا .علی امین گنڈاپور

    ڈیرہ اسماعیل خان ،سی آربی سی کینال کی بروقت بحالی سے زمینداروں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا .علی امین گنڈاپور

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار ) سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ ایری گیشن کو کروڑوں روپے کے فنڈز کی فراہمی کردی گئی،اس سلسلے میں ٹھیکیداروں سے ٹینڈرزلیے جارہے ہیں تاکہ سی آربی سی کینال کی بروقت بحالی ہواورزمینداروں کی مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے صوبائی حکومت نے سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے محکمہ ایری گیشن کو کروڑوں روپے کے فنڈز ریلیز کر دیے ہیں تاکہ نہر کی تعمیر ومرمت کے لیے جلد کام کاآغازکردیاجائے۔ اس سلسلے میں ٹھیکیداروں سے سی آر بی سی کینال کی بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے ٹینڈرز لیے جارہے ہیں۔اس موقع پرسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی کیلئے متعلقہ محکمہ بروقت اقدامات اٹھائے اسی طرح نالوں کی صفائی اور مرمت بھی کی جائے تاکہ نہ صرف پانی کی روانی بحال رکھی جا سکے بلکہ زمینداروں کو تسلسل کے ساتھ پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ نہروں اور نالوں کی فوری مرمت کر کے مکمل فعال بنایا جائے کیونکہ جہاں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ریلیف اور امدادی سرگرمیاں کی گئی ہیں وہیں انفراسٹرکچر کی بحالی بھی ازحد ضروری ہے لہٰذا نہری نظام سی آر بی سی کینال کی بروقت بحالی، نالوں کی صفائی اور مرمت کیلئے کاوشیں تیز کی جائیں۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو رنے کہاکہ سی آربی سی نہر کی بحالی،نالوں کی صفائی اورمرمت میں کرپشن اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • درابن پولیس کی کارروائی ناجائزاسلحہ برآمد ملزم گرفتار

    درابن پولیس کی کارروائی ناجائزاسلحہ برآمد ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان.درابن پولیس کے اے ایس آئی حیات اللہ نے ڈیرہ درابن روڈ پر ملزم عباس ولد خالقداد سیال سکنہ گنڈی عاشق سے پستول تیس بور بمعہ چار کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرکے پابندسلاسل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن پولیس کے اے ایس آئی حیات اللہ نے دوران گشت ڈیرہ درابن روڈ پر ملزم عباس ولد خالقداد سیال سکنہ گنڈی عاشق سے پستول تیس بور بمعہ چار کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرکے پابندسلاسل کر دیا۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت نے اسلحہ ومنشیات کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیراتنگ کیاہواہے۔

  • میڈیکل سٹور کا ملازم  مالک کو پانچ  لاکھ کا ٹیکہ لگا کر رفوچکر

    میڈیکل سٹور کا ملازم مالک کو پانچ لاکھ کا ٹیکہ لگا کر رفوچکر

    باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)میڈیکل سٹورکاملازم مالک کے پانچ لاکھ کا ٹیکہ لگاکر رفوچکرہوگیا،مالک کی رپورٹ پرتھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں داؤد الرحمن ولد خورالرحمن سکنہ نورنگ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں میڈیکل کے کاروبا رسے وابستہ ہوں۔ میراملزم نوید احمد ولد مسعود احمداعوان سکنہ عید گاہ کلاں میری میڈیسن کی رقم گاہکوں سے لے کر فرارہوگیا ہے۔ فروخت کی جانے والی میڈیسن کی رقم پانچ لاکھ روپے ہے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے مدعی داؤدالرحمن کی رپورٹ پر ملزم نوید احمد کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان  – واساکی جانب سے شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان – واساکی جانب سے شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے

    باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان. واساکی جانب سے شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جابجاگندگی کے ڈھیر لگ گئے،صوبائی حکومت کی جانب سے صفائی کیلئے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزکرپشن کی نذرہوگئے،نالے نالیاں گندے پانی سے بھر گئیں،صفائی کی ناقص صورتحال،عوام کاشدیدردعمل۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے واسا کو کروڑوں روپے کے فنڈز اورجدید مشینری مہیاکی گئی ہے مگرصفائی کی صورتحال ابترہوچکی ہے۔ شہر میں جابجاگندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جنہیں اٹھانے والاکوئی نہیں ہے۔ نالے اورنالیاں گندے پانی سے اٹی پڑی ہیں جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہورہی ہے۔ ڈینگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظرواساکاکوئی اہلکار صفائی کرنے والانہیں ہے۔صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا محال ہوچکاہے۔گلیوں روڈوں پرکوڑاکرکٹ جمع ہوچکاہے اورعوام اپنی مددآپ کے تحت صفائی کرانے پرمجبورہوچکے ہیں۔شہر کی مین روڈوں پر پانی جمع ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں انتہائی مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصر اللہ خان سے واساکے چیف ایگزیکٹو کے خلاف کاروائی کرنے اورواسا عملے کوروزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کاپابندبنانے کامطالبہ

  • ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی سرپرستی میں  شہر کے  ہوٹلوں پر منشیات کا کاروبار عروج پر ،نوجوان نسل تباہی کا شکار

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی سرپرستی میں شہر کے ہوٹلوں پر منشیات کا کاروبار عروج پر ،نوجوان نسل تباہی کا شکار

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)پولیس کی پشت پناہی کے باعث ڈیرہ شہر میں ہوٹلوں پر منشیات کاکاروبار جاری،نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت کاشکارہوکر بے راہ روی کا شکارہونے لگی،عوامی سماجی حلقوں کاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت سے ہوٹلوں میں منشیات کے کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی پشت پناہی کی وجہ سے ڈیرہ شہر کے بارونق مقامات پر ہوٹلوں میں منشیات کادھندہ جاری ہے۔ مارکیٹوں اوربازارو ں میں معروف ومشہورہوٹلوں پر عوام کو منشیات فروخت کی جارہی ہے۔اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو پولیس کی آشیرباد باد حاصل ہے اورآج تک کسی منشیات فروش کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد ہوٹلوں میں آئی عوام کو منشیات فروخت کرکے پولیس کو حصہ بقدرجسہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا۔ منشیات کے کاروبار میں ہوٹل مالکان بھی برابرکے شریک ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت سے ہوٹلوں میں منشیات کے کاروبارسے وابستہ افراداوراس کاربار میں ملوث ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل منشیات جیسے مکروہ نشے کی عادی ہورہی ہے اس لیے اس کاروبار کی فوری روک تھام کی جائے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایاجاسکے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان – زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرزنرسزوعملہ جلاد بن گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان – زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرزنرسزوعملہ جلاد بن گئے

    باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرزنرسزوعملہ جلادبن گئے، زنانہ ہسپتال میں علاج کی غرض سے لائی جانے والی خواتین سے جانوروں جیساسلوک ہونے لگا،ہسپتال کاعملہ مریضوں کے تیمارداروں سے بداخلاقی سے پیش آنے لگا اور انتہائی ہتک آمیزرویہ اختیارکیاجانے لگاہے،گائنی وارڈ ویرانی کامنظرپیش کررہاہے،زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرزونرسزکی نااہلی کی وجہ سے نرسری میں نولومودبچوں کی دیکھ بھال اوربروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ناخوشگوارواقعات روزکامعمول بن گئے جبکہ صفائی کی صورتحال انتہائی ابترہوچکی ہے، زنانہ ہسپتال میں جابجاگندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جنہیں ٹھکانے لگانے والاکوئی نہیں ہے اورہرطرف گندگی ہی گندگی پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہرطرف بدبوپھیل چکی ہے اورمختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،زنانہ ہسپتال انتظامیہ بے حسی کا شکارہے اورخواتین شفایاب ہونے کی بجائے مزید بیماریوں کاشکارہورہی ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے زنانہ ہسپتال انتظامیہ سے عملے کی کارکردگی بہتربنانے کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق زنانہ ہسپتال میں آوے کاآوابگڑاہواہے اورسب اپنی من مانیوں میں مصروف ہیں۔ زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرزنرسزوعملہ جلادبن گئے۔ زنانہ ہسپتال میں علاج کی غرض سے لائی جانے والی خواتین مریضوں سے جانوروں جیساسلوک کیاجانے لگاہے۔زنانہ ہسپتال کاعملہ مریضوں کے تیمارداروں سے بداخلاقی سے پیش آنے لگاہے اور ان سے انتہائی ہتک آمیزرویہ اختیارکیاجانے لگاہے۔مریضوں کو مفت سرکاری ادویات فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔زنانہ ہسپتال میں ڈاکٹرزونرسزکی نااہلی کی وجہ سے نرسری میں نولومودبچوں کی دیکھ بھال اوربروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ناخوشگوارواقعات روزکامعمول بن گئے۔زنانہ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابترہوچکی ہے اور ہسپتال میں جابجاگندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جنہیں ٹھکانے لگانے والاکوئی نہیں ہے۔صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہرطرف بدبوپھیل چکی ہے اورمختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔زنانہ ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز اورعملہ بے حسی کاشکارہوگئے ہیں اورانہیں مریضوں کی تکلیف کاکوئی احساس نہیں ہے۔زنانہ ہسپتال میں خواتین شفایاب ہونے کی بجائے مزید بیماریوں کاشکارہورہی ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے زنانہ ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی اورلاپرواہی پر بازپرس کرنے اورکاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز،نرسز وعملے کو مریضوں اوران کے تیمارداروں سے اخلاق سے پیش آنے،بروقت علاج کرنے کاپابندبنایاجائے۔

  • جنوبی وزیرستان کو پی ٹی آئی کا گڑھ بنائیں گے .حاجی افسر خان محسود

    جنوبی وزیرستان کو پی ٹی آئی کا گڑھ بنائیں گے .حاجی افسر خان محسود

    باغی ٹی وی :جنوبی وزیرستان(نامہ نگار)جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین زبورشاہ کی سرپرستی میں پروقارتقریب کاانعقاد،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے صدرحاجی افسرخان محسودتھے۔تقریب میں جنوبی وزیرستان کوپی ٹی آئی کا گڑھ بنانے کے عزم کااعلان۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین زبور شاہ کی سرپرستی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے صدر حاجی افسر خان محسود تھے۔اس موقع پر حاجی افسر خان محسود نے چیئرمین زبور شاہ کی پاکستان تحریک انصاف کیلئے خدمات کوبے حد سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر چیئرمین زبور شاہ نے حاجی افسر خان محسودکو سوئنر پیش کیا۔ پروقارتقریب میں معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی اورپاکستان تحریک انصاف کوجنوبی وزیرستان میں مضبوط وفعال بنانے کاعزم کیا۔