باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا ہے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں دھڑلے سے پتنگ بازی کی جارہی ہے جس میں دھاتی ڈور کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے بڑھتی ہوئی پتنگ بازی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈور پھرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو جائے اس وقت تک قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں نہیں آتے، پولیس اپنے فرائض میں جہاں کوتاہی برتتی ہے وہاں والدین بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک عمل سے باز رکھیں،شہری آبادیوں میں پتنگ بازی کے بڑھتے واقعات بھی تشویش ناک ہیں اور پتنگ بازوں کی ہُلڑ بازی کے سبب شہری شدید اذیت اور کوفت کا شکار ہیں جبکہ دھاتی ڈور بجلی کی تاروں پر گرنے کی وجہ سے لائنوں کی سپارکنگ اور ٹرپنگ معمول بن چکی ہے بجلی کے اس بار بارتعطل کے باعث شہریوں کی الیکڑونکس مصنوعات خراب ہورہی ہیں،دوسری طرف پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے دھاتی ڈور اور پتنگوں کی فروخت کے مراکز پھر سے کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور شہری آبادیوں میں جگہ جگہ پتنگ فروشی کی جانے لگی ہے جس پر شہری شدید تشویش کا شکار ہیں جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کے بڑھتے رجحان کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کی ہدایت کی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے خدشات کو تدارک اور اس خطرناک کھیل کے بڑھتے رجحان کا خاتمہ کیا جاسکے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

پیرمحل ، میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے لگے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف ۔
باغی ٹی وی پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق: علاقہ سندھیلیانوالی جس میں درجنوں میڈیکل سٹور موجود ہیں مگر زیادہ تر میڈیکل سٹور بھاڑے کے لائسنس پر چل رہے ہیں ۔ لائسنس کی ایک فوٹو کاپی پر انسانی زندگی سے کھیلا جا رہا ہے اوپر سے یہ قیامت کہ ان سٹورز پر مبینہ طور پر جعلی ادویات رکھنے اور بیچنے کی بھی اطلاعات ہیں ایک ہی سالٹ میں موجود مختلف کمپنیوں کی ادویات جن میں سے اکثر نہایت کم قیمت ہوتی ہیں اور کچھ میں تو قیمت کی 50 فیصد تک کی کمی ہوتی ہے ان کو گاہک تک نہ پہنچا کر بدنیتی اور بددیانتی کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے ۔ سستی دوائی موجود ہونے کے باوجود غریب تک نہیں پہنچ رہی ۔ اندر کی ان باتوں سے ڈرگ انسپکٹر مکمل طور پر باخبر ہیں مگر ۔۔۔۔۔ اگر مگر ۔۔۔۔۔۔ کی وجہ سے بے زبان بن چکے ہیں ۔ مہنگائی کے اس دور میں خوفِ خدا کی بنیاد پر کم قیمت ادویات بنانے والی فارمیسی کمپنیز کی ساری کوشش اُس وقت بے کار چلی جاتی ہے جب مہنگی ادویات اور زیادہ کمیشن دینے والی کمپنیوں کی ادویات غریبوں پر مسلط کر دی جاتی ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا باقاعدہ حکم دے دیا
باغی ٹی وی . سی ایم پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا باقاعدہ حکم دے دیا، ویڈیو لنک میٹنگ پر موجود ڈویژن اور ضلع انتظامیہ کو احکامات جاری،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 8 کلب آفیس سے عوامی نمائندوں کی موجودگی میں حکم جاری کیا، تحصیل کوٹ ادو کو باقاعدہ ضلع کے درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا، ویڈیو لنک میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود کی شرکت ،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے باقاعدہ ڈسٹرکٹ کا اعلان کر کے کوٹ ادو کی عوام کو مبارکباد دی۔


سموگ بھٹوں میں غیر معیاری اشیاء جلانے،فصلوں کی باقیات کو جلانے،آلودہ ماحول اور فضائی کثافتوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہوتا ہے.اکرام ملک
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان سے) پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ سموگ ماحول کو زہریلا بنانے کے علاوہ سانس کی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے جس کی روک تھام کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا،وقت کا تقاضا ہے کہ اجتماعی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں،ہر فرد قدرتی ماحول کو صاف و شفاف بناتے ہوئے تازہ آب و ہوا کیلئے اپنی حد تک وسائل کو خاطر میں لائے،فضائی کثافتوں کو کم کیا جائے۔انہوں نے یہ بات انسداد سموگ بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم کوریہ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شہزاد انور، کفیل الرحمن،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی، انفارمیشن آفیسر خالد رسول،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،انسپکٹر ماحولیات اظہر نواز ودیگر نے شرکت کی۔محمد اکرام ملک نے کہا کہ سموگ بھٹوں میں غیر معیاری اشیاء جلانے،فصلوں کی باقیات کو جلانے،آلودہ ماحول اور فضائی کثافتوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا سموگ سے نہیں نمٹ سکتی،ہمیں بحیثیت قوم اپنے بہتر مستقبل کیلئے انسداد سموگ کو ایک مشن کے طور پر لینا ہوگا،فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہیں جلانا چاہیئے،انہیں پراپر طریقہ سے تلف کرنا ہوگا، فصلوں کو روٹاویٹر سے ناکارہ بناکر بطور کھاد استعمال میں لانا ہو گا،بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مشتمل کرنا ہوگا،عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے زیادہ سے پودے اور درخت لگائے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کیخلاف ہمیں شعور اجاگر کرنا ہوگا،اس حوالے سے مساجد میں اعلانات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر آگاہی سیشنزکاانعقاد کرناہوگا،خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں،آگاہی سیمنار میں شرکت کرنے والے کسانوں سے فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لینے کا حلف نامہ بھی لیا جائے،اس سے ہمارا ماحول بہتر اور شفاف ہوگا اور ہم قدرتی طور پر بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے۔اس موقع پر سموگ سے آگاہی کیلئے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

جی سی یونیورسٹی، عمران خان کی تقریر اور وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے اقدامات۔
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کو فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ سرچ کمیٹی سے ہٹا دیا۔ وفاقی وزیر کی سربراہی میں یہ کمیٹی 13 ستمبر کو بنی تاکہ قائد اعظم یونیورسٹی، علامہ اقبال یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر کی تقرری کی جا سکے۔ نجی ڈان اخبار کے مطابق جی سی یو میں عمران خان کے خطاب کے بعد گزشتہ روزرانا تنویر نے ڈاکٹر زیدی کو ہٹانے کی ہدایت دی جس پر جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد اختر نے سرچ کمیٹی سے وی سی جی سی یو کی فراغت کا آرڈر جاری کیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر کی تعیناتی کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ رانا تنویر حسین نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھی ڈاکٹر زیدی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے کہا ہے۔ رانا تنویر حسین نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں لکھا گیا ” جو کچھ یونیورسٹی میں ہوا ، میرے پاس مذمت کے الفاظ نہیں کہ مادر علمی نفرت کے سوداگر پی ٹی آئی لیڈر کو بطور سٹیج فراہم کر دی گئی۔ میں نے متعلقہ حکام کو حکم دیدیا ہے کہ وی سی جی سی یو کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ رانا تنویر حسین خود بھی اولڈ راوینز ہیں۔ انہوں نے یہاں سے ایم اے اکنامکس کیا۔

روجھان : پاکستان ایئر فورس کی جانب سے سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا گیا
باغی ٹی وی :روجھان (ضامن حسین بکھر ) پاکستان ایئر فورس کی جانب سے روجھان میں خشک راشن کے بیگز تقسیم کیئے گئے ۔
پاک فوج نے قوم پر ہر اڑھے مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا روجھان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں سب سے اہم کردار پاک فوج، پاکستان ایئر فورس، ریسکیو 1122، پولیس، فلاحی تنظیمیں، مخیر حضرات، این جی اوز، مذہبی جماعتیں، اور مقامی سیاسی قیادت، سرداران تمن مزاری، تاجر برداری، خواجہ غلام فرید ٹرسٹ، ایثار، ٹرسٹ، الخدمت فاؤنڈیشن، خدمت خلق فاونڈیشن، قومی و بین الاقوامی فلاحی ادارے نے جہاں پر روجھان کے سیلاب متاثرین کی بروقت امدادی کارروائیاں کی وہاں پر سب سے اہم کردار پاکستان فضائیہ کے وائس ایئر مارشل ظفر سلطان ، گروپ کمانڈر نور خان، گروپ کمانڈر کرنل وقار الحسن، ونگ کمانڈر مطیع اللہ خان، ونگ کمانڈر ضیغم حسین، وائس کمانڈر جواد بخاری، اے ڈبلیو عمران علی، کیپٹن عبید طارق، صوبیدار جاوید حسین، فلائٹ لیفٹنٹ گوگل ، ارشد محمود، و دیگر افسران نے روجھان کے مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین میں خشک راشن، خیام، طعام، نقدی مالی امداد کی جس میں بیمار معزور، بزرگ نابینا مرد و خواتین کی بھرپور مالی معاونت کی گئی گزشتہ شب کنگری ہاؤس میں اے ڈبلیو عمران خان اور ایئر فورس کی ٹیم نے 2000 خشک راشن بیگز متاثرین مرد و خواتین مفلسن، میں تقسیم کیئے ۔ روجھان کے ،عوامی سماجی، تعلیمی، مذہبی، شہری، دیہی حلقوں نے پاکستان ایئر فورس کا اور دیگر عوامی فلاحی ،مذہبی ، سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ۔
روجھان: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرپر پولیس کے ناروا سلوک پرریٹلرز نے رقوم کی تقسیم سے انکار کر دیا
باغی ٹی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)روجھان: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرپر پولیس کے ناروا سلوک پرریٹلرز نے رقوم کی تقسیم سے انکار کر دیا، ریٹلرز کا کہنا ہے کہ ہم سے پولیس کی جانب سے ناروا سلوک اور تلخ کلامی اور بینفشری شمس الدین موضع دیرہ دلدار نے بتایا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار کی جانب سے دست اندازی تلخ کلامی کرنے اور اس پر تشدد کپڑے پھاڑنے اور ایک نیوز چینل کے رپورٹر علی اسد اللہ ملک کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے مجھے تھپٹر رسید کیا جس پر سنٹر کے سامنے بینفشری اور ریٹلرز کا احتجاج، تاہم تھپڑ مارنے کے وجوہات پر علی اسد ملک کا کہنا تھا کہ میں بینفشری پر تشدد کی ویڈیو بنا رہا تھا جس کی پاداش میں مجھے اہلکار نے تھپڑ مارا ۔دوسری جانب جب میڈیا نے جب اس معاملے پر سنٹر پر موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روجھان سے اس واقعہ کے متعلق دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سنٹر میں کروڑوں کی اماونٹ ہوتی ہے اگر یہاں پر ڈکیٹی ہو جائے تو کون ذمہ دار ہے اگر پولیس یہاں پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام نہ دے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی شکیل احمد نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں پر کروڑوں روپے کی رقوم سنٹر میں موجود ہوتی ہیں ان کی حفاظت پر سیکیورٹی معمور ہے جو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹلرز کے ایجنٹس دس، دس بیس بیس کارڈز لے کر آتے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد کا داخلہ قطعی طور پر سنٹر میں بند ہے مزید برآں سنٹر میں مستحقین خواتین کو اس وقت رقوم کے عدم ادائیگی کی وجہ سے پریشان اور اذیت کا شکار ہیں علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روجھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ ریٹلرز اپنا کام شروع کریں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین خواتین کو رقوم کی ادائیگی کریں ۔ جملہ ریٹلرز نے رقوم کی تقسیم سے انکار کر کے بائیکاٹ کر کے سنٹر سے باہر چلے گئے


تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کے نواحی علاقے کوٹیڑہ میں وڈیروں اور پولیس کی سرپرستی میں جوئے اڈے قائم
تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کے نواحی علاقے کوٹیڑہ میں وڈیروں اور پولیس کی سرپرستی میں جوئے کی محفلیں دھڑلے سے جاری،تھانہ ٹمن پولیس خاموش تماشائی، اعلیٰ پولیس افسران بھی دفتروں تک محدود، نوجوان نسل کے تباہ ہونے کا خدشہ.
باغی ٹی وی :تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن کے نواحی علاقے کوٹیڑہ میں وڈیروں اور پولیس کی سرپرستی میں جوئے کی محفلیں سرعام دھڑلے سے جاری ہیں، سیاسی سرپرستی میں سجائی جانے والی جوئے کی محفلوں سے اپنا حصہ بقدر جثہ وصول کرنے کے بعد وڈیروں اور پولیس نے جواریوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ نوجوان نسل کو جوئے کی لت میں ڈال کر گھروں کے گھر اجڑ رہے ہیں مگر تھانہ ٹمن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ اعلیٰ پولیس افسران بھی دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اہلیانِ علاقہ نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال سے ملوث عناصر کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

روجھان:واپڈا نے وزیراعظم کے 2 ماہ بل معاف کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا،سیلاب متاثرین سے بھاری بلوں کی وصولی جاری
باغی تی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) حالیہ رودکوہی سیلاب سے شدید متاثر روجھان میں واپڈا روجھان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا حکم ہوا میں اڑا دیا ان سکیل میٹر ریڈر نے غلط رپورٹ دے کر روجھان کے نادار، مفلس، دیہاڑی دار متوسط طبقہ، سرکاری ملازمین سیلاب متاثرین کی حق تلفی کی گئی جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے دو ماہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی صارفین کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا مگر روجھان میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا روجھان سٹی کے سیلاب متاثرین سے بلوں کی وصولی کی جا رہی ہے جہاں روجھان میں رودکوہی سیلاب نے مختلف مواضعات کو تباہ کر کے رکھ دیا جس کا اثر روجھان سٹی پر بھی پڑا رودکوہی سیلابی پانی، دوران سیلاب طوفانی بارشوں اور سیم نے روجھان شہر کی حالت ابتر کر دی سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر دوران سیلاب شہر خالی ہو گیا اور لوگ قرض حسنہ لے کر اپنی عصمتوں اور اپنے بچوں کو بچانے کے لئے بھاری بھر کم کرائے دے کر خاندان کی زندگی بچائیں اور روجھان شہر سے ہجرت کر گے تھے روجھان کے علاقے گیانمل، دلبر، چک صفدر آباد، عمرکوٹ، میراں پور، چک مٹ نمبر 1/2/3 مٹ واہ، ماچکہ، بھنڈو والہ، اوزمان، جھترو، بستی چونگلی، بستی سہیجہ، بستی گہلانی، بستی قیصر خان سرگانی ،بستی سنجرانی، بستی ڈہوانی، بستی لعلانی، کچی آبادی روجھان سٹی، بستی قاسم لاشاری، بستی عیدگاہ، بستی نصراللہ خان بالاچانی، بستی سیفلانی، بستی بشارت شاہ، بستی بشیر رہواڑی، بستی ساون، بستی نظر خان باچالانی، بستی آذادانی، بستی البدر کالونی، بستی ڈومکی، بستی سیلاچی، بستی غلام رسول سرگانی، و دیگر بستیاں زیر آب آنے سے سینکڑوں گھر منہدم ہو گئے اور ہزاروں متاثرین آج بھی بندوں اور سڑکوں پر بیٹھے گھر جانے کے منتظر ہیں ہزاروں مویشی پانی میں بہہ گئے کروڑوں روپے کی فصلات کو نقصان پہنچا بیسیوں افراد رودکوہی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے متعدد متاثرین سیلاب زخمی ہوئے متعدد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے قصہ المختصر روجھان تحصیل میں کروڑوں نہیں اربوں کا نقصانات ہوئے جس کا تخمیہ سروے کے بعد ہی ممکن ہو گا روجھان کے عوامی سماجی، دیہی شہری تعلیمی، مذہبی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر بجلی و پانی، چیئرمین الیکٹرک پاور ڈویژن برائے اسٹینڈنگ کمیٹی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے اپیل کی ہے کہ روجھان شہر کے 12 وارڈز کے جملہ بجلی کے بل معاف کیئے جائیں کیونکہ روجھان کے مواضعات زیر آب آنے سے جتنا نقصانات ہوا ہے اتنا ہی روجھان سٹی نقصان سے دو چار رہا مزدوروں، دیہاڑی دار، سفید پوش نادار، متوسط اور سرکاری ملازمین کے بجلی کے بل معاف کیئے جائیں

پیرمحل:علاقہ تھانہ چٹیانہ میں سرچ آپریشن ،2عادی منشیات فروشوں سمیت 5گرفتار ،منشیات فروشوں سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد
باغی ٹی وی – یرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا سرچ آپریشن ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود کے حکم پر ، ٹوبہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک
تفصیلات کے مطابق:علاقہ تھانہ چٹیانہ میں سرچ آپریشن ،2عادی منشیات فروشوں سمیت 5افراد گرفتار ،منشیات فروشوں سے 2کلو سے زائد چرس برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کے حکم پر تھانہ چٹیانہ پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن ،سرچ آپریشن میں تھانہ چٹیانہ ،صدر ٹوبہ ،تھانہ رجانہ ،تھانہ سٹی ٹوبہ اور ایلیٹ پولیس فورس نے حصہ لیا ,سرچ آپریشنز میں لیڈی پولیس بھی شامل تھی ،سرچ آپریشنز ، چک 409 ج ب 312ج ب، چک 313 ج ب ،326 گ ب اضافی آبادی ،325 گ ب و دیگر علاقوں میں کئے گئے ،سرچ آپریشن کے دوران 85 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 135 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ، دوران سرچ آپریشن افراد کے شناختی کارڈز بھی چیک کئے گئے اور جدید سافٹ ویئر سے شناخت بھی کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران ٹوٹل 5 افراد کو حراست پولیس میں لیا گیا،اس دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن سے چرس برآمد ھوئی،گرفتار دونوں ملزمان عمران اور عادل سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی منشیات فروش ھیں ،منشیات فروشوں سے2کلو 680 گرام چرس برآمد ھوئی . چرس برآمد ھونے پر دونوں ملزمان کے خلاف کاروائی کی جارہی ھے ،باقی 3 زیر حراست مشکوک افراد کی شناخت کا عمل جاری ھے . ڈی پی او رانا شعیب محمود نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رھیں گی ، تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ھوں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ھماری اولین ترجیح ہیں.











