Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازی خان – نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع

    ڈیرہ غازی خان – نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔(شزادخان سے) منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سکول و کالجز میں ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع۔_
    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات جیسی لعنت کی روک تھام کے لۓ مہم کا آغاز کر دیا ہے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے کمر کس لی. اس مہم کا پہلا مرحلہ نوجوانوں کو اس نشے سے دور کرنے کے لیے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر کالجز و سکول ہائے میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس حوالے سے طلباء میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئے جا رہے ہیں پولیس کو منشیات پر کنٹرول پانے کے لئے سوسائٹی کا تعاون درکار ہے اور ہم اپنی ساری توانائیاں اس کام میں لگا رہے ہیں . اس حوالے سے سکولوں و کالجز ہائے میں پرنسیپل سکول اور سکول کے طلبہ کے ساتھ منشیات سے متعلق آگاہی واک کی گئی ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ عبد الرحمان نے کہا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ضلع سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جائے گا اس معاملہ میں عوام نشاندہی کریں کاروائی کی جائے گی.

  • کمشنر  کا ڈسپوزل ورکس کی مشینری بروقت مرمت نہ کرانے پرٹھیکہ منسوخ،کمپنی بلیک لسٹ اور مقدمہ درج کرانے کا حکم

    کمشنر کا ڈسپوزل ورکس کی مشینری بروقت مرمت نہ کرانے پرٹھیکہ منسوخ،کمپنی بلیک لسٹ اور مقدمہ درج کرانے کا حکم

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈسپوزل ورکس کی مشینری کی بروقت مرمت نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکہ منسوخ اور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات جاری کردئیے
    تفصیلات کے مطابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مین اور سبزی منڈی ڈسپوزلز ورکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم،اے سی شکیب سرور،سی او جواد الحسن گوندل،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ تاخیری حربے استعمال کرنے پر ٹھیکہ منسوخ کرکے نئے ٹینڈر جاری کئے جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ایڈوانس کئے جانیوالے ورکس کےواجبات کی ادائیگی کےلئے چیف آفیسر کارپوریشن براہ راست ذمہ دار ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ وہ اپنی جیب سے بھی ادائیگی کرنے کو تیار ہیں تاہم عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔ملتان میں مرمت ہونے والی مشینری فوری منگوائی جائے۔گاڑی پر موٹر اور پمپ نصب کرکے متبادل مشینری کا انتظام کیا جائے۔شہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور افسران میٹھی نیند سو رہے ہیں۔
    ایک دوسرے پر ذمہ داریاں عائد کرنے کی روش ترک کی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کام کرنے والوں کو بڑھ کر عزت دی جائے گی۔ڈسپوزل ورکس کی اپ گریڈیشن اور بھل صفائی ترجیحی بنیادوں پر کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے معائنہ اور کارپوریشن آفس میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل کرتا رہوں گا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ مین ڈسپوزل ورکس کی چاروں موٹریں خراب ہیں۔متبادل موٹر لگاکر مین ڈسپوزل سے پانی کی نکاسی شروع کردی گئی ہے۔موٹروں کی مرمت اور دیگر کام کےلئے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

  • شاہصدردین – آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

    شاہصدردین – آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

    باغی ٹی وی: شاہصدردین (شاہدعمران گاڈی )آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف
    کلرک مختار اور ڈسپنسر منصور کی ملی بھگت تھرمل پرنٹر اور 4ٹیبلٹ لئے گئے اکاؤنٹ میں صرف 50ہزار باقی : ذرائع کا دعویٰ
    ہیلتھ کونسل بجٹ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ نے حالات سے تنگ آ کر اپنا استعفیٰ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو جمع کروا دیادیہی مرکز صحت شاہصدردین کے ہیلتھ کونسل بجٹ میں خوردبرد 5 لاکھ روپے ہڑپ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کلرک مختار دستی اور ڈسپنسر منصور نے ملی بھگت کر کے ایک تھرمل پرنٹر اور 4 ٹیبلٹ لئے جب کہ اس وقت اکاؤنٹ میں صرف 50ہزار باقی رہ گئے ہیں جس پر ہیلتھ کونسل بجٹ کی جنرل سیکرٹری اور انچارج ڈاکٹر عائشہ نے حالات سے تنگ آکر اپنا استعفیٰ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو جمع کروا دیا عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کا آڈٹ کروایا جائے کرپٹ مافیا کو تتبادلوں کی بجائے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کرپشن کے شہنشاہوں کو لگام ڈالی جا سکے

  • تلہ گنگ: دفاع وطن پہ مامور دھرتی کا ایک اور سپوت دھرتی ماں پر قربان،

    تلہ گنگ: دفاع وطن پہ مامور دھرتی کا ایک اور سپوت دھرتی ماں پر قربان،

    تلہ گنگ: دفاع وطن پہ مامور دھرتی کا ایک اور سپوت دھرتی ماں پر قربان، شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا گیا۔
    باغی ٹی وی : تلہ گنگ (شوکت علی ملک) تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جھمٹ کا ایک اور سپوت وطن پہ قربان ہوگیا۔ قصبہ جھمٹ کے نائب صوبیدار جاوید اقبال شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں واقع رشیدہ سیکٹر میں آئی ڈی پھٹنے سے 24 ستمبر کو جام شہادت نوش کر گئے۔آپ کے جسد خاکی کو 25 ستمبر رات ساڑھے دس بجے سپرد خاک کیا گیا، جنازہ میں عسکری حکام کے علاؤہ علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور قبر پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ شہید جاوید اقبال نے لواحقین میں بیوی، والدین اور ایک چھوٹا بھائی چھوڑا ہے۔شہید کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے تھا۔

  • راولپنڈی پولیس نے رات گئےسابق  ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کرلیا

    راولپنڈی پولیس نے رات گئےسابق ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی :راولپنڈی پولیس نے رات گئےسابق ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کرلیا ۔
    سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو فیض آباد کےمقام پر ہوٹل سےگرفتارکیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ جمشیددستی کےخلاف ٹرک ڈرائیورایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔
    پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو ابتدائی طور پر نیو ٹاؤن پولیس کےحوالےکیا گیا ہے، بعد ازاں انھیں مظفرگڑھ پولیس کے حوالےکیا جائےگا۔

  • ڈیرہ غازیخان- پروفیسرشعیب رضا کا اعزاز، پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافی کے مقابلہ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی

    ڈیرہ غازیخان- پروفیسرشعیب رضا کا اعزاز، پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافی کے مقابلہ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (شہزاد خان ) پروفیسر شعیب رضا کا اعزاز، پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافی کے مقابلہ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی۔
    الحمرا آرٹ گیلری لاہور میں پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےعالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے تاریخی ورثہ کے موضوع پر دو روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب لیول کی اس نمائش میں جنوبی پنجاب سے ڈیرہ غازی خان کے پروفیسر شعیب رضا نےحصہ لیا ، پنجاب کے خوبصورت ورثہ کے حوالے سے ان کی تین تصاویر کا انتخاب کیا گیا جن میں ایک تصویر ملتان کی تاریخی انگریز دور کی عمارت گھنٹا گھر کی ہے۔ اس عمارت کا سنگ بنیاد 1884 میں رکھا گیا تھا، یہ عمارت ہر دور میں سیاحوں کے لیے پر کشش رہی ہے اور آج بھی ملتان آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح قلعہ ملتان کے ساتھ اس عمارت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں پروفیسر شعیب رضا کی اٹک خورد کے انگریز دور کے ریلوے اسٹیشن کی تصویر پوری نمائش میں خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔ اس تصویری نمائش میں پنجاب بھر سے فوٹو گرافرز نے حصہ لیا اور عوام کی خاصی تعداد نے اس نمائش کو دیکھا، اس نمائش کے انعقاد کا سہرہ پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن عثمان قریشی صاحب کو جاتا ہے جنہوں نے پنجاب بھر سے فوٹو گرافرز کو موقع دیا کہ وہ اپنی بہترین تصاویر نمائش میں پیش کریں ۔ ایسی تصویری نمائشوں سے پرانے فوٹو گرافرز کی پذیرائی ہوتی ہے اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پروفیسر شعیب رضا نے کہا کہ ایسی تصویری نمائشیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی منعقد ہونی چاہیئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایسی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے اور فوٹوگرافی کے آرٹ کوفروغ ملے۔

  • شیخوپورہ: شہر اور اس کے  گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا

    شیخوپورہ: شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا

    باغی ٹی وی شیخوپورہ ٹحصیل مریدکے(محمد طلال سے)مریدکے شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کی شکایات بھی رائیگاں شہریوں کا وزارت پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ باغی ٹی وہ کی رپوٹ کے مطابق مریدکے شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں پر ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول کی فروخت جاری مین شاہراہوں پر کھلے پٹرول کی فروخت کیساتھ جگہ جگہ ڈبہ منی پٹرول پمپوں کی بھرمار مریدکے میں لاقانونیت قائم کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے متعدد بار پٹرول پمپ انتظامیہ سے شکایات کی لیکن رائیگاں گئی لوکل گورنمنٹ اور تحصیل مریدکے و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ لاقانونیت پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ریجن لاہور اور وزارت پٹرولیم سے فوری لاقانونیت پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے

  • شیخوپورہ – مریدکے منشیات فروشوں نے ات مچا دی نشہ ،منشات کی کھلے عام فروخت،پولیس خاموش تماشائی

    شیخوپورہ – مریدکے منشیات فروشوں نے ات مچا دی نشہ ،منشات کی کھلے عام فروخت،پولیس خاموش تماشائی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) مریدکے منشیات فروشوں نےات مچا دی نشہ آور انجیکشن چرس افیون پاؤڈر آئس شراب عام نوجوان نسل تباہ خاندان اجڑ گئے محکمہ صحت اور پولیس خاموش تماشائی شہریوں کا وزیراعلی وزیر صحت آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق نارنگ منڈی صدر و سٹی تھانوں کے علاقوں پرانا نارنگ روڈ نارووال روڈ شیخوپورہ روڈ پنڈ مریدکے ننگل ساہداں ننگل کسوالہ کوٹ یعقوب عمر کوٹ ٹپیالہ چوڑا راجپوتاں کوٹ نذیر بھیانوالہ خورد بھٹیانوالہ چوئے والا سیکھم نارنگ منڈی منوں آباد راوی ریان حسین ٹاؤن پکے بڈھنکے حدوکے داوکے شہزاد ٹاؤن کینال پارک قذافی پارک مشتاق پارک ظفر پارک گلہ والا پیپلز کالونی بلال پارک اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں نے ات مچا دی میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں سے نشہ آور انجیکشن منشیات فروشوں سے چرس افیون پاوڈر آئس شراب خرید کر اپنے آپ کو نوجوانوں نے نشے کا عادی بنا لیا رگوں میں انجیکشن اور منشیات داغ کر موت کے منہ میں چلے گئے نوجوانوں نے اپنی زندگی تو ختم کر لی خاندان بھی تباہ کر لیے اپنے ماں باپ بہن بھائیوں اولاد کا مستقبل بھی تباہ کر دیا سکون برباد کر لیا منشیات فروش اور ڈاکو دندناتے پھرتے محکمہ صحت کی ٹیمیں اور پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام لاقانونیت نے تحصیل مریدکے میں ڈیرے ڈال لیے انتظامیہ مبینہ منتھلیوں میں مصروف ڈاکوں بے لگام ہو گئے شہری و تاجر غیر محفوظ ہو گئے مریدکے میں غیر یقینی کی صورتحال کا منظر بن گیا شہریوں نے وزیرِاعلیٰ وزیر صحت آئی جی چیف سیکرٹری پنجاب آر پی او ریجن شیخوپورہ کمشنر ریجن لاہور سے سخت قانونی کاروائیاں کرنے اور منشیات کی لعنت سے مریدکے کو محفوظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • کندھ کوٹ : سیلاب زدہ علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی امدادی سرگرمیاں جاری

    کندھ کوٹ : سیلاب زدہ علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی امدادی سرگرمیاں جاری

    باغی ٹی وی : کندھکوٹ ( نامہ نگار) سیلاب زدہ علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی کی حکم پر تحریک لبیک گمبٹ کے رہنمائوں کی جانب سے پی اے سیکریٹری گمبٹ کے گائوں خانڑ ناریجو اور دیگر گائوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری
    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے متاثرین میں راشن اور ادویات تقسیم کئے گئے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں گمبٹ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تحریک لبیک پاکستان تعلقہ گمبٹ کی جانب سے راشن اور ادویات سمیت دیگر امدادی سامان متاثریں میں تقسیم کرنے کا عمل جاری تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے بستر کمبل پانی اودیات اور دیگر ضروریات کے سامان غریب مستحق برسات متاثرین میں تقسیم تحریک لبیک پاکستان تعلقہ گمبٹ میں بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں میں مصروف عمل اس موقع پر تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ علامہ تاج محمّد ضلع امیر قادری برکت علی میمن حفاظ امیر احمد ناریجو نے کہا کہ ہم اعلیٰ قیادت کے حکم پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے رانی پور اور گمبٹ کے مختلف علاقوں میں راشن اور فری میڈیکل کیمپ لگائی ہیں تحریک لبیک کے امیر قادری برکت علی میمن نے کہا کہ راشن اور فری میڈیکل کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ ضلع کے بارانی علاقوں میں عوام کو ڈیلی ویجز پر کہانے پینے اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی وبائی امراض کو روکا جا سکے۔

  • دراہمہ – انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے 15 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    دراہمہ – انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے 15 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    باغی ٹی وی : دراہمہ (نامہ نگار)انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے 15 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔
    تفصیلات کے مطابق انچارج CIA پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ منشیات فروش غلام مصطفی ولد اللہ بخش قوم لائل سکنہ حضرت والا موضع ڈڑاوپلا علاقہ تھانہ دراہمہ موجود ہے جس کے پاس کافی مقدار میں چرس موجود ہے جس پر انچارج CIA علی محمد انسپکٹر اور تھانہ دراہمہ پولیس نے مشترکہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے ٹوٹل 15 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
    اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر رواں ہفتہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے درجنوں کاروائیاں عمل لاتے ہوئے منشیات فروش اور جواریوں سمیت قحبہ خانوں پر ریڈ کر کےکئی ملزمان کو گرفتار کئے ہیں