باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ کوٹ عبدالمالک دربار نوری بوری کے قریب سے بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والی ایک ادھیڑ عمر خاتوں کو مقامی افراد نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے علاقہ سے بچوں کو اغواء کرنے والی بوڑھی خاتوں مقامی افراد نے پکڑ لی۔دربار نوری بوری کے قریب پکڑی جانے والی خاتون سے بے ہوش کرنے والے 4 رومال برآمد۔پولیس کی تفتیش جاری۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

شیخوپورہ : نیوٹریشن انٹرنیشنل اور محکمہ صحت کے اشتراک سے آگاہی پروگرام
باغی ٹی وی:(محمد طلال سے) شیخوپورہ نیوٹریشن انٹرنیشنل نے محکمہ صحت شیخوپورہ کے اشتراک سے "خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد, پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی, کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات” کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔ اس آگاہی پروگرام میں شیخوپورہ کی مختلف یونین کونسلز سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز/ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوڈ فورٹیفیکییشن پروگرام کی زونل مینیجر نصرت پروین نے فورٹیفیکیشن پروگرام اور وٹامن اے اور ڈی کی کمی کو پورا کرنے میں فورٹیفیکیشن کے کردار کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہی دی۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبًا 9.9 ملین (99 لاکھ) لوگ ہڈیوں کے بھربھرےپن کا شکار ہیں جن میں 7.2 ملین (72 لاکھ) تعداد خواتین کی ہے۔ مزید یہ کہ خوراک میں ضروری غذائی اجزاء کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فورٹیفیکیشن ایک آسان اور قابلِ عمل طریقہ کار ہے۔ جوکہ وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت سے ممکن بناتا ہے۔ اور یہ کہ لوگوں کی غذائی عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس موقع پر زونل مینجر مدثر اقبال نے کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال سے صحت پر ہونے والے منفی اثرات کے حوالہ سے آگاہی دی۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کا استعمال دل اور جگر کی جملہ امراض کے ساتھ ساتھ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔ڈاکٹر عبدالناصر ٹوانہ ڈی سی IRMNCH محکمہ صحت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ فوڈ فورٹیفیکیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ضروری غذائی اجزاء کی اہمیت اور انکی کمی کی وجہ سے ہونے والے ذہنی اور جسمانی نقصانات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی IRMNCH نے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز/ورکرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ لوگوں کو فورٹیفائیڈ خوردنی تیل استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کاوشوں کو سراہا۔

پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائرز ایسوسی ایشن،مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان( شہزادخان نامہ نگار)پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، ٹریفک چوتک ریلی نکالی ،ہیلتھ سنٹروں میں کام کرنے والے میڈیکل آفیسرز،ڈسپنسر ز،پیرامیڈیکس اور کلاس فور کے ملازمین شامل تھے ،مظاہرے میں ےنگ ڈاکٹر ز کے عہدیداروں کی شرکت ،خیبر پختون خواہ میں عدالتی حکم پر ملازمین کو مستقل کیا گیا ،پنجاب میں بھی مستقل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ فسیلٹیٹ منیجمنٹ کمپنی میں کام کرنے والے درجنوں ہیلتھ ملازمین نے پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین میں خواتین ملازمین بھی شامل تھیں ،پریس کانفرنس کے بعد احتجاجی ریلی کے ملازمین سے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد اصغر زہرانی اور عامر کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18سال سے ہیلتھ ڈیپارنمنٹ میں کام کررہے ہیں ڈیرہ غازیخان کے مختلف ہیلتھ سنٹروں میں 600 کے قریب ملازمین کام کررہے ہیں ان کا مستقبل داو پر لگا ہواہے پنجاب میں ملازمین سے سوتیلی کا سلوک کیا جارہاہے جبکہ خیبر پختون خواہ میں عدالتی حکم پر ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے مستقلی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو تو ہزارو ں کنٹریکٹ ملازمین 10 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیں گے اور یکم اکتوبر سے ہیلتھ فسیلٹیز کی تمام رپورٹنگ بند کردیں گے ۔ مظاہرے میں ےنگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرشہزاد آغا،ڈاکٹر منان و دیگر نے کہا کہ ےنگ ڈاکٹر ز ملازمین کا بھرپور ساتھ دیں گے اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج میں شامل ہوں گے مظاہرین میں اعجاز کھوسہ ،محسن نتکانی ،رضوان اللہ ،میاں عامر کریم ،خبیب احمدانی ،عطااللہ ساجد،محمد شفیع ،محمد فیاض ،رفیع بلال ،اللہ یارراشد،چوہدری نعیم ،مہر امجد کلیم ،شاہ زمان کے علاوہ کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔

ڈیرہ غازی خان – ناجائز قبضہ سے روکنے و کرایہ دار کا ساتھ دینے پر عہدیدارموٹر کارلیبریونین دیگر کے خلاف جھوٹ پر مبنی اندراج مقدمہ کی درخواست
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (شزادخان سے) ناجائز قبضہ سے روکنے و کرایہ دار کا ساتھ دینے پر سیاسی بونے نے اپنے ہمراہی کے توسط سے عہدیدارموٹر کارلیبریونین دیگر کے خلاف جھوٹ پر مبنی اندراج مقدمہ کیلئے جسٹس آف پیس کو تحریر دیدی۔مقامی پولیس کی قبضہ کرانے کی کوشش میں پیش پیش محمداقبال مستری نے قاضی سے رقبہ کرایہ پر لیا جس کی باقاعدہ تھانہ میں کرایہ داری رپٹ بھی درج تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ راجپوت نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ اس نے رجسٹری نمبر4098 انتقال نمبر43386 موضع ڈیرہ غربی کے کھاتہ نمبر176 برلب سٹرک 13مرلے کا رقبہ اعجاز حسین ولد قاضی احمد حسن سے خریدکیا اور قبضہ بھی حاصل کیا اور کرایہ داران کو مکان دیدیا اور معلوم ہوا کہ اعجاز نے دیگر ملزمان مصطفی لاشاری،اقبال مستری،محمدسلیم لودھی کے ذریعے قبضہ کی کوشش کی جہاں پر ایک گیٹ بھی نصب کیاہواتھا 22-09-2022کو دیگر ملزمان کے ہمراہ مصطفی لاشاری،محمداقبال،محمدسلیم لودھی،افضال ودیگر نامعلوم نے دھاوا بول دیا اس سارے معاملہ کے پیچھے سابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل کے دیور بھی شامل کرایہ دار محمداقبال مستری ورکشا پ بنانے کی غرض سے آیا تو مکان میں پہلے سے موجود خواتین نے گیٹ کھلتے ہی شورمچانا شرو ع کردیا پولیس سول لائن نے اطلاعیابی پر ناجائز قابضین کو پولیس وین میں ڈالا جبکہ گرفتارہونے کے ڈر سے خواتین چلی گئیں متاثرہ شہری اقبال مستری،غلام مصطفی لاشاری کے ہمراہ تھانہ پہنچاتو سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے والے دونوں شہریوں نے منت ترلے کرکے گرفتار اشخاص کو پولیس سے چھڑالیا۔دوبارہ تعمیرات رکوانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ سو ل لائن نے کام رکوانا چاہاتو غلام مصطفی سمیت لیبر یونین آٹو ورکشاپ کے درجنوں افراد آگئے اسی دوران ایس ایچ او اس بات پر بضد رہے کہ کام رکوایاجائے جس پر انہیں کہاگیا کہ اگر عدالتی معاملہ ہے تو رانا ثناء اللہ ودیگر سٹے کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کریں پولیس کو دیوانی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔اس حوالہ سے درخواست گزار رانا ثناء اللہ کا کہناتھاکہ کامران کرامت صاحب سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیاہواہے دوسری جانب محمداقبال مستری کا کہناتھاکہ اس نے اعجاز حسین ولد قاضی احمدحسن سے مذکورہ رقبہ کرایہ پر حاصل کیاہے۔کرایہ نامہ کو تھانہ سول لائن سے بھی تصدیق کیاجاسکتاہے۔اندراج مقدمہ کی درخواست جھوٹی اور بے بنیادہے جس میں سامان سرقہ کرنے و آٹھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم اُٹھانے کا تذکرہ کیاگیا ہے۔آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی ایس پی سٹی سرکل سے معاملہ کی تحقیقات و موقع چیک کرایاجائے کیا یہ جگہ آج بھی رہائش کے قابل ہے۔

روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی
باغی ٹی وی: روجھان (ضامن حسین بکھر نامہ نگار ) روجھان نمبر 6/7 کچی آبادی میں دو گروہوں کے مابین گلی کی تعمیر کے تنازعے کے باعث لڑائی لڑائی میں لاٹھیوں کا استعمال لڑائی کے نتیجے میں فریق اول سے ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے فریق دوئم کے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا اسپتال میں زخمیوں کی طبی امداد جاری خاتون زینب بی بی جو بیواہ خاتون ہے نے رو رو کر دھائی دی خاتون نے بتایا ہے کہ لڑائی گلی کی تنازعہ پر ہوئی جس کا فیصلہ مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین داکٹر کلیم اللہ خان پاہی نے فیصلہ ہمارے حق میں کیا خاتون نے بتایا ہے کہ آج گلی کی تعمیر پر فریق دوئم نے گلی کی تعمیر کرنے پر لڑائی شروع لڑائی کے نتیجے میں فریق اول کے ایک خاتون سمیت6 افراد زخمی ہو گئے فریق دوئم کے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے خاتون کے ورثہ کی جانب سے 15 پر کال پولیس نے ہسپتال پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

ننکانہ : 32 سالہ نوجوان کی خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز کی رپورٹ) شاہ کوٹ جھمرہ روڈ چکنمبر 59 گاؤں میں نوجوان نے خود آگ لگا لی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا
آگ لگنے سے 32 سالہ شہباز بری طرح جھلس گیالواحقین نے بتایا کہ نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے خود کو آگ لگا لی ریسکیو عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا
تلہ گنگ: تمباکو کی نئی مصنوعات پر مکمل پابندی, تحصیل سطح پر ٹوبیکو کنٹرول سیل قائم کیاجائے
باغی ٹی وی : تلہ گنگ (نامہ نگار) ہر چار منٹ کے بعد ایک فرد تمباکو کے باعث موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، ہر روز 1200 سے 1500 نئے بچے تمباکو کا استعمال شروع کرتے ہیں، جبکہ تمباکو کے استعمال کے باعث 610 ارب روپے سالانہ صحت کے بجٹ پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور تمباکو کے باعث سالانہ 160000 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں تمباکو سے بچنے اور اپنی آئندہ نسلوں کو اس سے بچانے کےلئے انسداد تمباکو قوانین کا اطلاق بہت ضروری ہے اور تمباکو کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کےلئے اس کو نصاب کا حصہ ہونا چاہیئے، ان خیالات کا اظہار تلہ گنگ میں منعقدہ ایک روزہ آگاہی ورکشاپ بعنوان "ٹوبیکو انڈسٹری مانیٹرنگ اور انسداد تمباکو قوانین” سے کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی ٹی سی پاک) کے نیشنل کوآرڈینیٹر ذیشان دانش نے کیا، ورکشاپ کا اہتمام سوشل ویلفیئر سوسائٹی (تلہ گنگ) نے کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر زمان نیازی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد صفدر، تحصیل ڈرگ انسپکٹر صبیح الرحمان، سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے سلیم اقبال، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی سے فاروقی ملک، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی، سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر فیاض احمد گھاڑا نے ورکشاپ کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور تلہ گنگ گرد و نواح کے علاقوں میں انسداد تمباکو قوانین کے اطلاق کے بارے میں بریفنگ دی۔ فیاض احمد نے کہا کہ انسداد تمباکو قوانین کی صحیح معنوں میں اطلاق کی ضرورت ہے۔ انسداد تمباکو قوانین پر عملدرامد نہیں ہو رہا۔ کھلے سگریٹ سر عام فروخت ہو رہے ہیں، پبلک مقامات پر سائن بورڈ آویزاں نہیں ہیں۔ دوکاندار حضرات بچوں کو بھی تمباکو سے بنی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں کے پچاس میٹر کے دائرے میں کسی بھی قسم کی تمباکو مصنوعات کا بیچنا، ذخیرہ کرنا، اس کی تشہیر کرنا قانون کے خلاف ہے لیکن ان قوانین کا خیال نہیں کیا جاتا، فیاض احمد کا کہنا تھا کہ انسداد تمباکو قوانین پر عملدرامد کروانے کے لئے پولیس اور سول سوسائٹی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی اس سلسلے میں آگہی کو پھیلانا ہو گا تاکہ قوانین سے واقفیت کی بناء پر عوام اپنا فرض ادا کریں اور انسداد تمباکو قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ سی ٹی سی پاک کے کمیونیکیشن آفیسر اشفاق احمد نے تمباکو کی نئی مصنوعات جیسے ای سگریٹ، ویپ اور ویلو وغیرہ کے بارے میں شرکاء ورکشاپ کو آگاہ کیا کہ کیسے تمباکو انڈسٹری نئے ہتھکنڈوں سے نوجوان نسل کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر مطالبہ کیا کہ تمباکو کی نئی مصنوعات پر مکمل پابندی لگنی چاہیئے اور چکوال کو تمباکو سے پاک کرنے کے لئے ضلع اور تحصیل سطح پر ٹوبیکو کنٹرول سیل کا قیام عمل میں لانا چاہیے۔

چونیاں ۔ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز باڈی بلڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس
باغی ٹی وی : چونیاں ۔(نامہ نگار) باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز باڈی بلڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس شیخ محمود سابق مسٹر پاکستان ، ماسٹر پاکستان امجد علی تبسم کے زیر صدارت منقد ہوا جس میں تحصیل چونیاں۔پتوکی پھول نگر آلہ آباد۔کوٹرادھاکشن سمیت ضلع قصور کے سابقہ مسٹرز نے شرکت ۔ اس میٹنگ میں ضلع قصور کے سینئر باڈی بلڈرز اور ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ابو ہریرہ نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی میٹنگ میں مہمان خصوصی سابق مسٹر قصور ابو ہریرہ نے دسمبر میں ہونے والے سالانہ باڈی بلڈنگ کے مقابلہ کے حوالے سے تمام جم اونر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاں کہ ہم نے سابقہ ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی باڈی کو کچھ غلط پالیسیوں کی بدولت تحلیل کر دیا ہے اب نئی کابینہ 25دسمبر کو ہونے والے مقابلے میں مسٹر قصور کے لے ہنڈا125۔جونیر مسٹر کے لے چائنا 70 اور رنراپ کے لے 10000ہزار نقدی انعامات دے گئی جس کے بعد جیتنے والے لڑکوں کو لاہور اور پنجاب کے مقابلاجات میں قصور باڈی بلڈنگ مکمل سپورٹ کرے گئی انہوں نے کہا اس مرتبہ باڈی بلڈنگ کے کو ایک نئے اور پروفیشنل انداز میں متعارف کروایا جائے گا۔اجلاس میں سابقہ مسٹر پاکستان مسٹر ماسٹر پاکستان امجد علی تبسم۔ سابقہ مسٹر قصور استاد پرویز پتوکی ۔سابقہ جونیئر مسٹر قصور شیخ محمود۔پھول نگر ۔سابقہ مسٹر پنجاب رنراپ پنجاب استاد فیاض احمد دھون چونیاں۔مسٹر قصور ذیشان علی۔جونئیر مسٹر قصور راحیل۔سابق مسٹر قصور استاد بولا ودیگر کلب کوچ و چونیاں پتوکی ۔پھول نگر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چونیاں پتوکی پھول نگر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر استادپرویز۔ چیرمین فیاض دھون۔ بانی امجد علی تبسم شیخ محمود۔صابر علی۔سرفراز۔خرم ندیم اور ارشد منیر نے مہمان خصوصی ابو ہریرہ کو قصور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن حافظ وارث گروپ سے مکمل الحاق کی یقین دہانی کروائی اور آئندہ 15تاریخ کو قصور میں قصور باڈی بلڈنگ ایسوسی کے اہم اجلاس میں بھر پور شرکت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

چونیاں ـ وزیر ستان میں شہید ہونے والے جوان کی آبائی علاقہ میں نماز جنازہ ،فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،کثیرتعداد میں لوگوں کی شرکت
باغی ٹی وی: چونیاں(نامہ نگار) وزیر ستان میں شہید ہونے والے جوان کی آبائی علاقہ میں نماز جنازہ ،فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،کثیرتعداد میں لوگوں کی شرکت.
تفصیل کے مطابق وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے فوجی محمد حسین شہید کا جسد خاکی اس کے آبائی گاؤں گنب پہنچا جہاں شہید فوجی محمد حسین کی نمازِ جنازہ اداکی . فوج کے چاق و چوبند دستے کے سلامی پیش کرنے کے بعد شہید کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیاگیا، نمازِ جنازہ میں پاک فوج اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی . وزیر ستان میں دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والا پاک فوج کا جوان محمد حسین شہید چونیاں کے نواحی گاؤں گنب کا رہائشی تھا۔ شہید ملک کی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والا صف اوّل کا سپاہی شہید فوجی محمدحسین والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ، شہید محمد حسین کے سوگوارن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، شہید کا جسدِ خاکی گاؤں پہنچنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی اور اس کی شہادت پر اظہار فخر کیا ۔ شہادت کا رتبہ پانے والے فوجی جوان محمد حسین کی نماز جنازہ چونیاں کے نواحی آبائی گاؤں گنب کے مقامی قبرستان میں فوجی دستے نے سلامی پیش کرتے ہوئے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی نمازِ جنازہ ادا کر دی۔ پاک فوج کے افسر نے شہید کے والد اور بیٹا کو پرچم ہلالی بھی پیش کیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاؤہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی
قصبہ کالا: ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے
باغی ٹی وی :قصبہ کالا(صفدر بلوچ کی رپورٹ) ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے
ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین قصبہ کالا میں باغی ٹی وی کے دفتر آئے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ میں ڈیڑھ سے دو سال پہلے تین ماہ پہلے بطور خاکروب ڈیوٹی سرانجام دی جسکی تنخواہ ہمیں انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک نہیں ملی۔اس کے علاوہ دونوں پریشان حال نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ پہلے دوبارہ ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ہم نے یونین کونسل شادن لنڈ میں ایک ماہ ڈیوٹی سرانجام دی لیکن ابھی تک ہمیں اسکی تنخواہ بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہیں دی گئی۔ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمیں نوکری پر بحال کیا جائے اور انتظامیہ ہمیں چار ماہ کی تنخواہ جاری کرے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔








