ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے، آتے ہیں جو کام دوسروں کے۔۔۔!!!
تحریر: شوکت ملک
اس نفسا نفسی، مفاد پرستی اور خود غرضی کے دور میں بھی کچھ فرشتہ صفت اللّٰہ پاک کے محبوب بندے ابھی تک دنیا میں موجود ہیں، جو صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کےلیے بھی جیتے ہیں، ایسی ہی ایک خوش شکل، خوش لباس، با اخلاق، انسانی خدمت کے جذبے سے لبریز، درد دل رکھنے والی عاجزی و انکساری سے بھرپور شخصیت ملک فضل الرحمٰن کی بھی ہے، جوکہ لذیذہ مرغ پلاؤ راولپنڈی و اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو اور ق لیگ کی یوتھ ونگ کے سینئر عہدے دار بھی ہیں، ملک صاحب سے غیبی شناسائی ہے اور وقتاً فوقتاً بذریعہ فون کالز، میسجز ان سے بات ہوتی رہتی ہے، یہ میری بدقسمتی ہے کہ تاحال ان سے بالمشافہ ملاقات نہ ہو سکی، موجودہ دور میں پیسہ، مال و دولت تو ہر ایرے غیرے کے پاس موجود ہے مگر میں نے اپنی چند سالہ زندگی میں ملک فضل الرحمٰن جیسی غرور و تکبر سے پاک، عاجزی و انکساری سے بھرپور شخصیت نہیں دیکھی، جوکہ ہر چھوٹے، بڑے، امیر و غریب سے یکساں برتاؤ رکھتے ہوئے خصوصی شفقت فرماتے ہیں۔ ملک صاحب چاہے کورونا جیسی موذی وباء ہو، مری میں بدانتظامی کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ہو یا سیلاب جیسی ناگہانی آفت ہمہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں، شاید یہی صفت ہی اصل میں ان کی کامیابی کی کنجی ہے کہ اللّٰہ تعالٰی نے ان کو دنیا کی تمام نعمتوں اور آسائشوں سے نواز رکھا ہے۔ جب بھی ملک صاحب سے کسی غریب و لاچار کی مدد کی درخواست کی انہوں نے بلاحیل و حجت دل کھول کر تعاون کیا، شاید ایسے ہی لوگوں کے بارے میں حضرت علامہ اقبال اپنی نظم "ہمدردی” میں کئی سال پہلے فرما گئے تھے کہ:
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے
دعا ہے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ ملک صاحب کی جان، مال و اولاد، کاروبار اور زندگی میں مزید برکتیں عطاء فرمائے اور یونہی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے، آتے ہیں جو کام دوسروں کے۔۔۔!!!

محسن انسانیت ﷺ کے عطا کردہ انسانی حقوق
محسن انسانیت ﷺ کے عطا کردہ انسانی حقوق
تحریر : محمد ریاض ایڈووکیٹ
اگر آپ اقوام متحدہ کے ”انسانی حقوق کا عالمی علامیہ“ اور جمہوری ممالک خصوصا پاکستان کے آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کا مطالعہ کریں تو آپکو انتہائی خوشگوار حیرت محسوس ہوگی کہ زمانہ جدید میں بنیادی انسانی حقوق طے کرتے وقت نبی کریم ﷺ کے خطبہ حجتہ الوداع سے رہنمائی لی گئی ہے۔ آپ کی صحبت میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے 10 ہجری میں حج اداکیا۔9 ذوالحجہ کو نبی کریم ﷺ نے وادی عرفات میں خطبہ حجتہ الوداع ارشاد فرمایا۔ یہ خطبہ نبی کریم ﷺ کا آخری وعظ تھا۔ درحقیقت 14 صدیاں پہلے یہ خطبہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی جانب سے بنی نوع انسان کے لئے بنیادی انسانی حقوق کا اجراء تھا۔ اس عظیم خطبہ میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
ہاں! میں نے آج جاہلیت کے تمام دستوروں کو اپنے پاؤں تلے کچل دیا ہے۔ اللہ عزوجل نے تم سے جاہلیت کی گمراہیاں دور کردیں۔ نسبی فخر مٹا دیئے۔ مومن متقی اور فاجر شقی ہے۔ آج کے بعد عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کسی قسم کی فضلیت نہیں۔ انسان سب آدم ؑ کی اولاد ہیں اور آدمؑ مٹی سے پیدا کئے گئے تھے۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے تمام مسلمان ایک ہی برادری ہیں۔ اے لوگو! اپنے غلاموں کا خیال کرو جو خود کھاؤ وہی ان کو کھلاؤ۔ جو خود پہنو وہی انکو پہناؤ۔ جاہلیت کے خون کے دعوے سب کے سب باطل کردئیے گئے۔ سب سے پہلے میں اپنے خاندان کا خون یعنی ربیعہ بن الحارث کے بیٹے کا خون باطل کرتا ہوں۔ جاہلیت کے تمام سود بھی باطل کرتا ہوں۔ عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہو۔ تمہارا عورتوں پر اور عورتوں کا تم پر حق ہے۔ تمہارا خون اور تمہارا مال اسی طرح حرام ہے جس طرح یہ دن اس مہینے میں اور اس شہر میں حرام ہے تاآنکہ تم (بروز قیامت) اپنے پروردگار سے جاملو۔ میں تم میں ایک چیز چھوڑ رہا ہوں اگر تم نے اسکو مضبوطی سے پکڑا تو تم کبھی گمراہ نہ ہوگے وہ چیز اللہ عزوجل کی کتاب یعنی قرآن مجید ہے۔ اللہ نے ہر حق دار کو ازروئے قانون وراثت اسکا حق دے دیا۔ اب کسی وارث کے حق میں وصیت جائز نہیں۔ لڑکا اسکا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا۔ زانی کے لئے پتھر ہے اسکا حساب اللہ کے ذمے ہے۔ جو شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کے نسب سے ہونے کا دعویٰ کرے اور جو غلام اپنے مولا کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے اس پر اللہ کی لعنت۔ ہاں عورت کو اپنے شوہر کے مال میں سے اسکی اجازت کے بغیر کچھ لینا جائز نہیں۔ قرض ادا کیا جائے۔ ادھار واپس دیا جائے۔ عطیہ لوٹا دیا جائے۔ ضامن تاوان کا ذمہ دار ہے اور ہاں! میرے بعد گمراہ نہ ہوجاناکہ خود ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔ تم کو اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اور وہ تم سے تمہارے اعمال کی بازپرس کرے گا۔ ہاں! مجرم اپنے جرم کا خود ذمہ دار ہے۔ باپ کے جرم کا ذمہ دار بیٹا اور بیٹے کے جرم کا ذمہ دار باپ نہیں۔ اگر کوئی ناک کٹا حبشی تمہارا امیر ہو اور وہ تم کو اللہ کی کتاب کے مطابق لیکر چلے تو اسکی اطاعت اور فرمانبرداری کرو۔ ہاں! شیطان اس بات سے مایوس ہوچکا کہ تمہارے اس شہر (مکہ مکرمہ) میں قیامت تک پھر کبھی اسکی پرستش نہیں کی جائے گی۔لیکن تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں اسکی پیروی کروگے اور وہ اس پر خوش ہوگا۔ اپنے پروردگار کی عبادت کرو۔ پانچوں وقت کی نماز پڑھو۔ مہینے(رمضان) کے روزے رکھا کرو اور میرے احکام کی اطاعت کرو، اللہ کی جنت میں داخل ہوجاؤگے۔مذہب میں غلو اور مبالغے سے بچے رہنا کیونکہ تم سے پہلی قومیں اسی سے برباد ہوئیں۔ خطبہ دینے کے بعد رسول اکرم ﷺ نے لوگوں سے مخاطب ہوکر پوچھا: ”ہاں! کیامیں نے اللہ کا پیغام سنا دیا؟“۔ لوگوں نے جواب دیا: ”ہاں اے اللہ کے رسول ﷺ“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ تو گواہ رہیو۔ آپ ﷺ نے پھر پوچھا: ”تم سے اللہ کے ہاں میری بابت پوچھا جائے گا تم کیا کہوگے؟“۔مسلمانوں نے عرض کیا کہ ہم کہیں گے کہ آپ ﷺ نے اللہ کا پیغام پہنچا دیا اور اپنا فرض ادا کیا اسکے بعد آپ ﷺ نے آسمان کی طرف تین دفعہ انگلی اُٹھا کر تین دفعہ کہا کہ ”اے اللہ تو گواہ رہیو“۔ جس روز نبی کریم ﷺ نے عرفات میں یہ خطبہ ارشاد فرمایا اسی دن اللہ کی طرف سے انہیں وحی کے ذریعے حسب ذیل پیغا م ملا: ”آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کرلیا (پارہ 6، سورۃ المائدہ آیت نمبر 3)“۔ حج ادائیگی کے بعد مدینہ کی طرف لوٹتے وقت آپ ﷺ نے غدیر خم کے مقام پر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین کے سامنے ایک مختصر سا خطبہ دیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں بھی بشر ہوں ممکن ہے اللہ کا فرشتہ جلد آجائے اور مجھے قبول کرنا پڑے، میں تمہارے درمیان دو بھاری چیزیں چھوڑتا ہوں، ان میں سے ایک تو کتاب اللہ ہے جس کے اندر ہدایت اور روشنی ہے، پس اللہ کی کتاب کومضبوطی سے پکڑو اور اس سے چمٹے رہو۔ دوسری چیزمیرے اہل بیت ہیں۔ اپنے اہل بیت کے بارے میں، میں تم کو اللہ کی یاد دلاتا ہوں۔
نبی کریم ﷺ کی جانب سے عطا کردہ بنیادی انسانی حقوق روز قیامت تک آنے والی بنی نوع انسانی اور خصوصا مسلمانوں کے لئے ذریعہ نجات ہیں۔ اللہ کریم سب مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر من و عن پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ کی کروڑہا رحمتیں نازل ہوں نبی کریم ﷺ پر آپ کی اہل بیت پر اور آپ کے اصحاب کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین پر۔آمین ثم آمین (بحوالہ تاریخ اسلام)
روجھان ـ سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول کی طالبات مشکلات کاشکار
باغی ٹی وی :روجھان( ضامن حسین بکھر نامہ نگار) روجھان سٹی میں سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول روجھان میں زیر تعلیم طالبات کے لئے سڑک کراس کرنا سب سے بڑا پیچیدہ مسئلہ ہے جس کے باعث طالبات کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے 30 منٹ تک عام لوکل ٹریفک ماسوائے ایمرجنسی مریضوں کے تمام ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی صورتحال کے بعد تعلیمی سرگرمیاں جاری ہو چکی ہیں اور اس وقت سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول میں زیر تعلیم سینکڑوں کی تعداد میں دیہات اور شہر سے تعلق رکھنے والی طالبات کو صبح 8:30 اسکول اور 12:10 پر اسکول میں طالبات کو چھٹی ہوتی ہے اس دوران طالبات کو اسکول سے گھر جانا پڑتا ہے اس وقت لوکل ٹریفک سڑک پر رواں دواں ہوتی ہے جس کے باعث طالبات کو حادثے کا خطرہ لاحق اور بچیوں کو آمد و رفت شدید پریشانی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے سڑک پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت ناخوشگوار غیر معمولی واقعہ حادثہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس سلسلے میں روجھان کے عوامی تعلیمی دیہی شہری حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم سے اپیل کی ہے کہ طالبات کی اسکول آمد و رفت / اسکول ٹائمنگ کے وقت 30 منٹ تک تھانہ روجھان روڈ پر بیریئر لگا کر سڑک سے لوکل عام ٹریفک کو (ماسوائے ایمرجنسی ایمبولینز ) متبادل راستہ بند روڈ معظم مارکیٹ سے براستہ ولید پیٹرول پمپ سے ویگن اڈا پر ٹریفک کی روانی کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے اور متبادل راستے سے ٹریفک کی روانی ممکن بنائی جائے تاکہ زیر تعلیم طالبات اسکول جانے اور اسکول سے گھر جانے میں کسی قسم کی پریشانی یا غیر معمولی حادثے کے خوف سے محفوظ بنانے جانے کی اپیل کی ہے ۔

روجھان سٹی سے تاحال کچی آبادیوں سے رودکوہی کا سیلابی پانی نہ نکالا جا سکا
باغی ٹی وی :روجھان (ضامن حسین بکھر نامہ نگار )روجھان سٹی سے تاحال کچی آبادیوں سے رودکوہی کا سیلابی پانی نہ نکالا جا سکا جس سے کچی آبادی کے بند اور سڑک پر بیٹھے متاثرین کو شدید اذیت کا سامنا لاحق ہے کچی آبادیوں کے سیلاب متاثرین کو اسکولوں میں شفٹ کیا گیا تھا مگر اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے باعث متاثرین جو گھروں میں جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور متاثرین سیلاب اس وقت رودکوہی کے قدرتی عتاب کے بعد اب کچی آبادی کے سیلاب متاثرین دوہرے عزاب میں مبتلا ہیں پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دو کروڑ روپے کا فنڈ کچی آبادیوں سے نکاسی آب کے لئے دیا کیا ہے اور کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایات پر رودکوہی کا پانی کچی آبادیوں سے جلد نکال کر متاثرین کی جلد گھروں کو واپسی کی ہدایت بھی جاری کیں اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی روجھان کو 8/10 واٹر پمپس بھی دیئے گئے تاکہ پانی کی نکاسی جلد کی جائے اور متاثرین اپنے گھروں کو لوٹ جائیں مگر دو دنوں سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے نکاسی آب کی مشینری کو بند کر دیا گیا جس کے باعث پیوستہ روز کچی آبادیوں کے مکینوں کے کمیٹی چوک پر رودکوہی کے پانی کی عدم نکاسی اور مشینری کی بندش پر ہرامن احتجاج بھی کیا تھا مگر اس وقت میونسپل کمیٹی کی جانب سے رودکوہی پانی کی نکاسی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر آج پھر جوں کی توں والی حالت کچی آبادی سے پانی کا اخراج ابھی تک نہ ہو سکا جس پر کچی آبادی کے مکینوں کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم سے روجھان کی کچی آبادیوں سے جلد نکاسی آب کے عمل جاری کرنے کی ہدایت کی جائے، واضح رہے کہ متاثرین مستورات میں حاملہ خواتین، نوزائیدہ بچوں کی مائیں، شیر خوار بچے اور بیمار مرد و خواتین و بچے بھی شامل ہیں جن کو واش کی عدم سہولیات کے باعث خواتین اذیت کا شکار ہیں جب تک نکاسی آب نہیں ہو گا تب تک سروے کے عمل میں تاخیر اور متاثرین کی کی بحالی اور گھروں کو واپسی ناممکن ہے اور بند پر کھانا پکانا اسکولوں میں جانے والے طلباء اور طالبات کو بھی اذیت کا سامنا ہے

ننکانہ ـ کوٹ سادھو رام سٹاپ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی،2 ہلاک
ننکانہ صاحب بچیانہ روڈ نزد کوٹ سادھو رام سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی
باغی ٹی وی – ننکانہ صاحب(احسان اللہ ایاز)حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122کا عملہ وہاں پہنچا حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئےریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دیں حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ محمد ارشد اور 24 سالہ عمر عرفان عزیز کے نام سے ہوئی
فیروزوٹواں میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
باغی ٹی وی: شیخوپورہ( محمد طلال سے):شیخوپورہ کے قصبے فیروزوٹواں میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ سروس کا افتتاح سابقہ چئیرمین ٹیوٹا رانا علی سلمان، صدرشیخوپورہ پاکستان تحریک انصاف کنور عمران سعید اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجیئر رانا اعجاز احمد نے ملکر کیا۔ افتتاحی تقریب میں رانا زاہدمحمود، عباس وٹو اور فیروزوٹواں کے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بہترین سروسز فراہم کرنے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں اور عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں سمیت اہم قصبوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل/سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی کاوش سے فیروزوٹواں کی عوام کو ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسیں اور 1 فائر وہیکل جیسا تحفہ ملا اس پر فیروزوٹواں کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا ریسکیو 1122 کا سٹینڈرڑ ریسپانس ٹائم 7 سے 10 منٹ برقرار رہے گا جس سےفیروزوٹواں اور اس سے ملحقہ دیہاتوں کوبروقت ایمرجنسی خدمات میسر ہونگیں۔ ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے ہمہ وقت خدمتِ انسانیت کے لیے تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کی جدید ایمبولینسز کی فراہمی یہاں کے لوگوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔


سخی سرور پولیس کا منشیات فروشوں،سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو 300 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج
باغی ٹی وی: ڈیرہ غازیخان۔ تھانہ سخی سرور پولیس کا منشیات فروشوں/سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون، 10 کلو 300 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور کے ہمراہ سخی سرور چیک پوسٹ کی الگ الگ کاروائیاں، ملزمہ سمیت ملزمان گرفتار کر کے منشیات فروشوں/ سمگلر سے 10 کلو 300گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر دئے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سخی سرور کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کی خصوصی مہم کے تحت اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے تھانہ سخی سرور پولیس اور انچارج چیک پوسٹ سخی سرور ٹیم نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چرس سمگلر ملزمہ افشاں سے 3100 گرام۔چرس اور مزید کاروائیاں میں منشیات فروش ملزم عدیل ولد مانوویل سکنہ دھوبی گھاٹ مردان سے 2000ہزار گرام چرس اور ملزم شہزاد احمد ولد بشیر سکنہ ملتان سے 5200 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر معاشرے کے ناسور اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے جن کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کاروائیان عمل میں لائی جا رہی ہیں۔پبلک ریلیشن آفیسر

ڈیرہ غازیخان – تھانہ صدر کے علاقہ میں قبضہ گروپ کا راج
ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان سے) تھانہ صدر کے علاقہ میں قبضہ گروپ کا راج۔
تھانہ صدر کے علاقہ موضع کوٹ ہیبت جروار چوک کے رہائشی اللہ یار ولد شیر محمد قوم کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسنے تقریبا ڈیڈھ سال قبل یہ رقبہ حاجرہ مائی اور محمد یوسف ولد حبیب سے خریدا تھا اور وہاں مکان بنا کر رہنے لگا اسنے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز مصطفی ولد حسین بخش، لعل ولد اللہ وسایا ،حسین ولد اللہ ڈتہ۔صدیق ولد نامعلوم نسیم زوجہ مصطفی۔شاہراں زوجہ حسین بخش ہمراہ 6 خواتین اور 10 نامعلوم افراد سمیت میرے گھر پر حملہ آور ہوئے اور زبردستی میرے گھر سے سامان اٹھا لیا اور میرے بیوی بچوں کو زبردستی گھر سے نکالنے کی کوشش کی مزاحمت پر اینٹوں سے ہم پر تشدد کیا اہل علاقہ کے اکھٹے ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ان کے تشدد سے میں اور محمد بدر زخمی ہوگئے 15 پر کال کی جو اٹینڈ نہ ہوئی اس دوران ملزمان نے اپنے بندوں کو خود زخمی کر کے ریسکیو 1122 کو بلوا لیا اور الٹا ہم پر جھوٹا الزام لگا دیا
پیرمحل – سندیلیانوالی کے نواحی چکوک میں زیادتی کے 2 واقعات ،مقدمے درج
باغی ٹی وی :پیرمحل(وقاص شریف نامہ نگار) سندیلیانوالی کے نواحی چکوک میں زیادتی کے 2 واقعات،مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں چک نمبر 721 گ ب میں سائرہ بی بی کو اُس کے خاوند نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے باہر نکال دیا ۔ جس پر ملزمان فیصل ولد اسحاق اور اللہ لبھایا نے سائرہ بی بی کو تسلی دی اور پیش کش کی کہ وہ اُسے اُس کے والدین کے گھر چھوڑنے کو تیار ہیں جس پر سائرہ بی بی جو کہ شدید ذہنی تنائو کا شکار تھی اور اُس کے پاس اس سے بہتر کوئی آپشن بھی نہ تھا ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہو گئی مگر جب یہ موٹر سائیکل سوار چک نمبر 745 گ ب کے قریب پہنچے تو ملزمان کی نیت بدل گئی اور وہ خاتون کو قبرستان کے قریب فصل کماد میں لے گئے اور ملزم فیصل نے اُسے زنا بالجبر کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرا ساتھی باہر پہرا دیتا رہا ۔ لڑکی کے شور مچانے پر گاؤں کے لوگ اکٹھے ہونے لگے تو ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔۔ دوسرے وقوعہ میں چک نمبر 765 گ ب میں محسن ولد مظہر نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کر گھر میں موجود اکیلی لڑکی دیکھ کر اُسے گن پوائنٹ پر دبوچ لیا اور زنا بالجبر کا نشانہ بنانے لگے مگر علیشا دختر محمد عارف نے مزاحمت کی جس کی وجہ سے ملزمان نے لڑکی پر خوب تشدد کیا جس سے وہ بُری طرح سے زخمی ہو گئی ۔ لڑکی کی شدید مزاحمت اور چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اُسے بچانے کے لئے نکلے ہی تھے کہ ملزمان نے راہ فرار اختیار کر لی ۔ پہلے واقعہ میں سائرہ بی بی کے والد مبشر اقبال اور دوسرے واقعہ میں علیشا بی بی کے والد محمد عارف کی تحریری درخواستوں پر تھانہ اروتی نے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں
ڈیرہ غازیخان۔ تھانہ دراہمہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور منشیات فروش سے 1260گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔
باغی ٹی وی دراہمہ (عبدالوحید سے) تھانہ دراہمہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور منشیات فروش سے 1260گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ نے کارواٸی کرتے ہوۓ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ دراہمہ محمد عارف نے کہا کہ منشیات فروش محمد اسماعیل ولد اللہ بخش جو کہ چرس فروخت کرتا ہے مخبر کی اطلاع پر کارواٸی کرتے ہوۓ 1260 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم بھاگ جانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔










