Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

    پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

    لاہور میں ایک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار شیخوپورہ کے رہائشی 19 سالہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ وہ میٹرک پاس ہے اور پولیس میں بھرتی ہوکر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا تھا۔
    باغی ٹی وی : لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس فورس میں بھرتی ہونے کے لیے آٹھ لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈالا، تاہم پولیس کے مطابق اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں،پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں شیخوپورہ کے ایک تین رکنی گینگ نے ایک کمپنی کے دفتر میں کچھ دن پہلے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی، جس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ان میں سے ایک نے دوران تفتیش بیان دیا کہ وہ پنجاب پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہونا چاہتا تھا تاہم اسے معلوم ہوا کہ اس کے لیے تین لاکھ روپے لگیں گے تو اس نے پیسے حاصل کرنے کے لیے دوستوں کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کی.
    شیخوپورہ کے رہائشی 19 سالہ مہران طارق نامی ملزم نے پولیس اور میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ وہ میٹرک پاس ہے اور پولیس میں بھرتی ہوکر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ملزم کے بقول پولیس میں بھرتی ہونے کی خواہش لے کر وہ ایک مقامی اکیڈمی میں تیاری کے لیے گیا جہاں اسے معلوم ہوا کہ کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لیے تین لاکھ روپے لگتے ہیں۔جب یہ بات اس نے اپنے والد کو بتائی، جو محنت مزدوری کرتے ہیں، تو انہوں نے بیٹے کے لیے ایک لاکھ روپے کا بندوبست کردیا مگر دو لاکھ کی مزید ضرورت تھی۔
    مہران کے بقول ان کے قریبی دوست مقدس اور کاشف نے انہیں مشورہ دیا کہ پیسے حاصل کرنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کریں جس سے وہ دو لاکھ فوری حاصل کرسکتے ہیں۔لہذا تینوں دوستوں نے منصوبہ بنایا اور لاہور آگئے جہاں انہوں نے چند دن پہلے غالب مارکیٹ میں کھانے کی اشیا کی فراہمی کرنے والی ایک کمپنی کے دفتر میں رات کے وقت ڈکیتی کی۔پولیس کے مطابق ملزمان دوران ڈکیتی آٹھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم نے پولیس ان میں سے ایک، مقدس کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اقبال جرم بھی کر لیا اور ان سے پیسے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تو انہیں قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

  • ننکانہ:دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 2 آدمی ڈوب کر جاں بحق

    ننکانہ:دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 2 آدمی ڈوب کر جاں بحق

    ننکانہ:دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 2 آدمی ڈوب کر جاں بحق
    باغی ٹی وی :ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز) پرانا سیدوالا کے قریب دریائے راوی میں 4 دوست نہا رہے تھے کہ ان میں 2 دوست ڈوب گئے،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا غوطہ خور عملہ وہاں پہنچا ، ریسکیو 1122 عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے دونوں دوستوں کی ڈیڈ باڈیز دریائے راوی سے نکال لی دریائے راوی میں ڈوبنے والوں کی شناخت 25 سالہ حسیب اور 19 سالہ علی کے نام سے ہوئی جو کہ ضلع اوکاڑہ کے رہائشی تھے

  • پیر محل : جماعت اسلامی نے باقاعدہ طور پر مشاورتی کونسل کی تشکیل کر دی ۔

    پیر محل : جماعت اسلامی نے باقاعدہ طور پر مشاورتی کونسل کی تشکیل کر دی ۔

    باغی ٹی وی : پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)جماعت اسلامی نے پیر محل کے لئے باقاعدہ طور پر مشاورتی کونسل کی تشکیل کر دی ۔
    تفصیلات کے مطابق: جماعت اسلامی پاکستان نے پیر محل کے لئے باقاعدہ طور پر مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے اس سلسلے میں راؤ ظفر اقبال ریٹائرڈ تحصیلدار کو گروپ لیڈر بنا دیا گیا ہے مشاورتی کونسل کی توثیق چیرمین رانا عابد خان نے کر دی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے گروپ لیڈر کی دستار بندی کی ۔ جماعت اسلامی تحصیل پیرمحل کے امیر رانا غلام عباس نے رابطہ کرنے پر ایکسپریس سندیلیانوالی کو بتایا کہ جماعت اسلامی میونسپلٹی ۔ بلدیاتی ۔ صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کی نامزدگی کرے گی اور ہر پلیٹ فارم پر جماعت اسلامی ایک ملک گیر سیاسی جماعت ہونے کے ناطے اپنے امیدوار سامنے لائے گی ۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی جو کہ ایک مذہبی اور سیاسی جماعت ہے ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور منظم جماعت کے طور پر اپنی خصوصی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے

  • جلالپور بھٹیاں : ایس ڈی او واپڈا  کی کرپشن پرکسان اتحاد کا واپڈا آفس کے باہر احتجاج

    جلالپور بھٹیاں : ایس ڈی او واپڈا کی کرپشن پرکسان اتحاد کا واپڈا آفس کے باہر احتجاج

    باغی ٹی وی پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن سید عامر شاہ کی کرپشن کے چرچے عام کسان اتحاد کا واپڈا آفس کے باہر احتجاج تفصیلات کے مطابق بجلی کے بل اوپر سے ایس ڈی او سید عامر شاہ نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں،کسانوں کا حکومت کے بعد ایس ڈی او کی جانب سے زرعی موٹر کنکشن پر اضافی 10 ہزار اور گھریلو کنکشن پر 3ہزار سی پی 52 کے تحت ڈالے جانے پرواپڈا آفس کے باہر احتجاج کیا زرعی کنکشن 3200 سو ہیں اور گھریلو کنکشن 40 ہزار اگر اس جگا ٹیکس کو جمع کیا جائے تو کڑوروں روپے اکٹھا ہوتا ہے ایس ڈی او نے اضافی یونٹ اور سی پی 52 کے ٹیکس ڈال کر ظلم اور نا انصافی کی انتہا کر دی ہے کسانوں کا کہنا ہے یہ ٹیکس کس قانون کے تحت ڈالے جارہے ہیں بجلی کی بلوں میں صرف شدہ یونٹ کا بل کم اور ٹیکسز دوگنا زیادہ ڈال کر آتے ہیں جو بل ہزاروں روپے میں آتا تھا وہ بل اب لاکھوں میں آرہا ہے اب ہم میں سکت ہی نہیں رہی ہم بل ادا کر سکیں گورنمنٹ کی طرف سے سنگل فیز گھریلو میٹر تبدیل کرنےکی فیس 2250 ہے ایس ڈی سائن کرنے کے 1500 الگ لیتا ہے اور زرعی میٹر کی کاسٹ 9 ہزار ہے اس پر بھی ایس ڈی او کا جگا ٹیکس 3500 سو تک ہے کسانوں نے وزیر پانی و بجلی وزیراعظم سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور ہمیں ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن کے ظالمانہ جگا ٹیکس سے نجات دلائی جائے

  • ہم اپنے انصاف سکول ٹیچرز کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ زاہد اکرام ہنجرا

    ہم اپنے انصاف سکول ٹیچرز کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ زاہد اکرام ہنجرا

    جلالپور بھٹیاں انصاف آفٹرنون سکولز فیز 1 کے دیرینہ مطالبات منظور۔
    ہم اپنے انصاف سکول ٹیچرز کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ زاہد اکرام ہنجرا
    پنڈی بھٹیاں (شاھدکھرل)تفصیلات کے مطابق زاہد اکرام ہنجرا نے کہا جب مقصد نیک ، نیت خالص ، مخلص دوست اور منزل کے حصول کے لیے محنت میں تسلسل ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔انہوں نے عبید اللہ طاہر ، زبیر احمد ہنجرا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مزید کہا انصاف سکول 2019 والے عملہ سے عرصہ دراز سے نا انصافی ہو رہی تھی۔اب اللہ کا شکر ہے وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم ، DPI صاحب ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور بجٹ آفیسر سے مسلسل ملاقاتوں سے آہستہ آہستہ تمام مسائل حل ہو رہے ہیں۔ بھکر سے عبید اللہ صاحب نے کہا ہمیں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے پورے پنجاب میں حافظ آباد انصاف یونین کو نمایاں مقام حاصل ہے اور جب بھی کوئی معاملہ درپیش آتا ہے تو بانی تنظیم و چیئرمین پنجاب زاہد اکرام ہنجرا لاہور افسران کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔اپنے مسائل ان کے سامنے رکھتے ہیں اور پکی خبر کا کھوج لگا لیتے ہیں اس طرح کی قیادت قسمت سے ملتی ہے جو مالی بدنی اور وقت کی قربانی دیتے ہوئے دوسروں کی فلاح کا کام کرے۔ابوبکر صاحب نے بھی انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا پنجاب انصاف ٹیچرز یونین کی مسلسل کوشش اور کاوش سے پہلے پنجاب بھر کے انصاف سکولز کے لیے 94 ملین کے فنڈز جاری ہوئے اور اب پرائمری سے مڈل سکولز کو PC-1 میں شامل کیا جا رہا ہے۔اسی جذبہ اور لگن سے کام جاری رکھا تو باقی ماندہ فنڈز ، مڈل سے ہائی سکولز کو PC-1 میں شامل کروانے کے علاؤہ دیگر مسائل بھی حل ہوتے رہیں گے۔

  • تھر پارکر کی دکھ بھری داستان۔۔۔!!!

    تھر پارکر کی دکھ بھری داستان۔۔۔!!!

    تھر پارکر کی دکھ بھری داستان۔۔۔!!!
    تحریر: شوکت ملک
    گزشتہ روز چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے ہمراہ اندرون سندھ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا جہاں پر دیگر علاقوں کی طرف تھرپارکر بھی سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، لوگ بیچارے اپنے ڈوبتے گھروں کو مجبوراً چھوڑ کر سڑک کنارے خیمے لگا کر زندگی بسر کرنے پہ مجبور ہیں، سڑک کنارے بےبسی کی تصویر بنے روڈ کنارے کھڑے بچے بوڑھے بزرگ امداد کےلیے ترس رہے ہیں، جب سڑک سے گزرتی گاڑیوں کا قافلہ دیکھتے ہیں تو اپنے خیموں سے نکل کر امداد کےلیے ہاتھ پھیلائے نظر آتے ہیں، چھوٹے بچے بچیوں کے جسم پہ دو گز کپڑا تک نہیں یہ رقت آمیز مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو رونے لگا، کسی مسیحا کے منتظر یہ بے بس مجبور و لاچار لوگ اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کی بےحسی پہ بھی کئی سوالات لیے کھڑے تھے، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کا قافلہ جب تھرپارکر سے گزرا اور ان کی جانب سے نقد رقم تقسیم کرنا شروع کی گئی تو گویا وہ چند ہزار روپے کے نوٹ لیکر ان کے چہروں پہ جو خوشی آرہی تھی اور ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعائیں دے رہے تھے گویا کہ ان کو مہینوں کی امداد مل گئی ہو، سیلاب متاثرین کی اس قدر بےبسی کو دیکھ کر یوں معلوم ہو رہا تھا کہ ان کو کبھی کسی نے امداد دی ہی نہ ہو، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں ہم سب کو مل کر ابھی مزید اپنے ان بھائیوں کی مدد کرنا ہوگی تاکہ وہ بھی کم از کم اپنی دو وقت کی روٹی تو کھا سکیں، ملک اس وقت انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکمرانوں کو بھی بے حسی کی چادر اتار پھینک کر ان بے بس مجبور و لاچار لوگوں کے بارے سوچنا ہو گا، اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ ہم سب کو قدرتی آفات سے محفوظ اور ہماری مشکلات کو آسان فرمائے۔ آمین

  • محمدپوردیوان اندرون شہر نالے سے نومولود کی لاش برآمد

    محمدپوردیوان اندرون شہر نالے سے نومولود کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی : محمدپوردیوان(محمد جنید خان احمدانی سے ) محمدپوردیوان اندرون شہر نالے سے نومولود بچے کی لاش برآمد ۔شہریوں کی نشاندہی پر پولیس نے بچے کی لاش نکال لی۔لاش مسخ شدہ تھی۔پولیس نے قانونی کاروائی اور تحقیقات کا اغازکردیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے نومولود بچہ نالہ محمد واہ میں پھینک دیا ۔ شہریوں نے مقامی پولیس تھانہ محمد پور دیوان کو اطلاع دی کہ اندرون شہر بھٹی چوک پر نالے میں ایک نومولود بچے کی لاش پڑی ہوئی ہے۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش نکال کر ہسپتال پہنچائی۔بچے کی لاش مسخ شدہ تھی۔شہریوں کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے رات کی تاریکی میں مردہ یا زندہ بچے کو گندے نالے میں پھینک دیا ہے۔محمدپورپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات اور قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔دوسری طرف شہریوں نے اس واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • چونیاں .تھانہ سٹی فرنٹ ڈیسک مارننگ شفٹ کے عملے  کا سائلین سے نارواسلوک

    چونیاں .تھانہ سٹی فرنٹ ڈیسک مارننگ شفٹ کے عملے کا سائلین سے نارواسلوک

    باغی ٹی وی : چونیاں(عدیل اشرف سے) تھانہ سٹی فرنٹ ڈیسک مورنگ شفٹ والا عملہ نے سائلین سے بدتمیزی و بد اخلاقی معمول بنا لی،شہری محمد منشاء ایف آئی آر کی کاپی لینے گیا تو فی میل کمپیوٹر اپریٹر نے انتظار کے بعد بد تمیزی کرتے ہوئے دفتر سے باہر نکلوا دیا،ایک گھنٹہ انتظار کروانے کے بعد کہا کہ پرنٹر کے کاغذات ختم ہیں شام کو آنا، متاثرہ شخص کا آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی پی او قصور سے اصلاح واحوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہری محمد منشاء جو کہ ڈکیتی کے مقدمہ کا تھانہ سٹی میں مدعی ہے ایف آئی آر کے حصول کے لئیے فرانٹ ڈیسک پر گیا تو وہاں ڈیوٹی پر موجود فی میل نے بدتمیزی کرتے ہوئے اسے دفتر سے باہر نکلوا دیا ایک گھنٹہ انتظار کرنے کا بولا شہری ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد جب دوبارہ گیا تو فی میل کمپیوٹر اپریٹر نے بدتمیزی اور بد اخلاقی کرتے ہوئے کہا کہا کہ پرنٹر کے کاغزات ختم ہیں شام کو آنا شہری محمد منشاء کا کہنا ہے کہ فی میل کمپیوٹر اپریٹر کا سائلین سے رویہ انتہائی بدتمیزی والا ہوتا ہے اور دوران ڈیوٹی موبائل پر مصروف رہتی ہے۔ موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور لڑائی جھگڑے اور دیگر مدعیوں کی فرنٹ ڈیسک پر درخواستیں کی وصول نہیں کرتیں کہ پہلے ایس ایچ او کا فون کراؤ، مدعی مقدمہ 513/22 محمد منشاء و دیگر شہریوں نے آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی پی او قصور صہیب اشرف سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • چونیاں . کپتان 26 سال سے عدلیہ کی آزادی کےلئے کوشش کر رہا ہے،اعظم جھولے لعل

    چونیاں . کپتان 26 سال سے عدلیہ کی آزادی کےلئے کوشش کر رہا ہے،اعظم جھولے لعل

    باغی ٹی وی : چونیاں (عدیل اشرف سے ) .کپتان 26 سال سے عدلیہ کی آزادی کےلئے کوشش کر رہا ہے، عدلیہ کے فیصلے پر ایمپورٹیڈ حکومت کو منہ کی کھانی پڑی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد اعظم جھولے لعل نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ 14 کرپٹ جماعتوں کا ٹولہ جو اپنے اپنے مفادات اورکرپشن لوٹ مار کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جو ملک سے لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ اور کیسسز سے جان بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔یہ سب مل کر بھی عمران خان سے خوف زدہ ہیں۔جن کی عوام میں کوئی ساکھ ہی نہیں رہی مائنس ون کا فارمولا اس ایمپورٹیڈ اور کرپٹ حکومت کا صرف خواب ہو سکتا ہے جس کی تعبیر کے لیے ان کو ایک اورجنم چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک حقیقی لیڈر ہے جس کو شکست دینا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں امپورٹیڈ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور فوری شفاف غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کروانے کا اعلان کریں ۔محمد اعظم جھولے لعل کا مزید کہنا تھا کہ قائد کی کال پر پی ٹی آئی کا جم غفیر سڑکوں پہ نکلے گا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کروائے گا اس موقع پی ٹی آئی سینئر رہنما چوہدری محمد ندیم اشرف جٹ ،چوہدری،فیاص گڈو،رانا مبشر وکیل ،حاجی محمد ارشد ،رانا محمد آکرم ،محمد علی رحمانی کونسلر ودیگر کارکنان بھی موقع پر موجود تھے

  • ننکانہ – پنجاب فوڈاتھارٹی کی مضرصحت دودھ  فروشوں کیخلاف کارروائی

    ننکانہ – پنجاب فوڈاتھارٹی کی مضرصحت دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی

    باغی ٹی وی : ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز )عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کا نوٹس، پنجاب فوڈاتھارٹی کی مضرصحت دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی،غیرمعیاری دودھ سپلائی پر 3 گاڑیوں پر بھاری جرمانہ اور دکاندارپرمقدمہ درج،200لیٹرسےزائد مضرصحت دودھ ضائع کردیا گیا،دوران کاروائی 5270 لیٹر دودھ کے جدید مشینری سے ٹیسٹ کئے گئے،انسانی صحت کے دشمنوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی