باغی ٹی وی : کندھ کوٹ(نامہ نگار) ضلع بھر میں ڈاکو راج برقرار پانچ مغوی ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب نہ ہونے پر مغویوں کے ورثاء اور مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے قومی شاہراہ انڑ پل کے مقام پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا، دھرنے کے شرکاء نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے میں مغویوں کے ورثاء اور مختلف سیاسی تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، روڈ بلاک ہونے سے کے باعث سندھ۔ پنجاب اور بلوچستان آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی آئے روز اغوا ،قتل، لوٹ مار ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں پولیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایک ماہ کے اندر 40 سے زائد شہری اغوا ہو چکے ہیں ابھی بھی پانچ مغوی ڈاکوؤں کے چنگل میں قید ہیں کشمور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے مظاہرین نے ایک ہی مطالبہ کیا دھرنا تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوں گے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

کندھ کوٹ – صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری
باغی ٹی وی : کندھ کوٹ(نامہ نگار) صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری
کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کے چیف سپروائزر منیر احمد ملک کے ہدایت پر انسپکٹر سکندر علی شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ وارڈ نمبر 12 وارڈ نمبر 13 وارڈ نمبر 14 سمیت دیگر وارڈوں میں صفائی ستھرائی کا کام زور شور سے جاری
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کے چیف سپروائزر منیر احمد ملک کے ہدایت پر انسپکٹر سکندر علی شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ وارڈ نمبر 12 وارڈ نمبر 13 وارڈ نمبر 14 سمیت دیگر وارڈوں میں صفائی ستھرائی کا کام زور شور سے جاری ہے اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے انسپکٹر سکندر علی شیخ نے کہا کہ ہم اپنی حدود کی گلیوں محلوں میں نکاسی آب اور روڈ راستون پر صفائی ستھرائی کا کام اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات کر رہے ہیں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کرنے والا ہمارا عملہ جھان بھی گندگی ہوتی ہے بغیر کسی کے کہنے پر فورن پھنچ کر وہاں اپنے کام میں لگ جاتے ہیں صفائی ستھرائی کے کام میں کبھی بھی غفلت نہیں کرتے ہم اپنی ٹیم کو سارا سارا دن کام کرواتے ہیں چیف سپروائیزر منیر احمد ملک نے مزید کہا کہ ہماری کوشش جاری ہے کندھ کوٹ شھر کی گندگی کو مکمل طور پر ختم کریں گیں کسی بھی حدود کے لوگوں شکایت نہیں ملے گی۔


شیخوپورہ: محکمہ ریونیو اور پٹوارخانے پرائیویٹ منشیوں کے حوالے، عوام لٹنے پر مجبور
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) محکمہ ریونیو پٹوارخانوں میں پرائیویٹ منشیوں کی شہریوں سے رشوت ستانی کی لوٹ مار سرکاری دستاویزات حوالے رجسٹری برانچ افسر کے کرپشن کی داستانیں اعلیٰ افسران تک منتھلیاں دینے کے انکشافات شہری سراپا احتجاج وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری سیکرٹری بلدیات سے نوٹس کا مطالبہ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹوارخانوں میں پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں کی شہریوں سے رشوت ستانی کی لوٹ مار شاہی افسری پٹواری کا دفتر میں تاخیر سے آنا پرائیویٹ منشیوں نے دفتر کھول کر آئے سائلین سے فرد دینے پر مبینہ مک مکا کرنا معمول بن گیا۔ تحصیل کمپلیکس میں ٹوکن و سکیننگ سے لیکر رجسٹری برانچ تک کرپشن کی بھرمار رجسٹری برانچ میں تعینات افسر پر سابق کرپشن کے مقدمات لمحہ فکریہ لیکن سفارشات نے دوبارہ تعینات کروا دیا سائلین رل گئے پرائیویٹ منشیوں کے ہاتھوں میں عوام کی ملکیتی اراضیوں کے ریکارڈ میں خوردبرد کے انکشافات جبکہ بڑھتی کرپشن کے سبب ہائی کورٹ نے بھی پرائیویٹ منشی رکھنے کی پٹواری پر پابندی لگا رکھی ہے جسکو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔ کرپشن کے معاملے پر جب اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر آفیسرز سے رابط کیا گیا تو موقف دینے سے انکار کر دیا سائلین و شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہیکہ کرپشن روکنے کیلئے احسن اقدامات پر عمل کیا جائے اور پرائیویٹ منشیوں کا پٹوارخانوں سے خاتمہ کیا جائے۔

ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے بہترین شہر بننے جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل مریدکے صوبائی وزیرِ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے گزشتہ روز ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے میں دو ارب دس کروڑ روپے کے پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا، ایم این اے راحت امان اللہ بھٹی، ایم پی ایز خرم اعجاز چٹھہ، عمر آفتاب ڈھلوں، ضلع صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد میاں محمود الرشید نے فٹبال اکیڈمی میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خرم اعجاز چٹھہ کے مطالبہ پر خطیر لاگت سے مریدکے میں سروس روڈ کی تعمیر و مرمت ایک ماہ کے دوران شروع کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے بہترین شہر بننے جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے پی ٹی آئی کارکنان سے کہا کہ بہت جلد پورا پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔ جلسہ سے خطاب میں برگیڈیئر(ر)راحت امان، خرم اعجاز چٹھہ، عمر آفتاب ڈھلوں نے مریدکے کے مسائل کے حل کے ضمن میں درپیش چیلنجز، اپنی کاوشوں اور آئندہ کے منظر نامے پر بات کی۔ کنور عمران سعید،سابق رکن ضلع کونسل خالدہ انتصار نے بھی گفتگو کی۔ اس جلسہ میں علاقہ بھر سے پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے۔ پروگرام کے تمام تر انتظامات اے سی مریدکے رانا ظفراللہ اور بلدیہ مریدکے کی زیر نگرانی سر انجام پائے۔ پروگرام کے آغاز میں اس وقت شدید بدمزگی پھیل گئی جب رہنما تحریکِ انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری محمد ارشد ورک پروگرام میں اپنے نام کی فلیکسز اتارے جانے پر خفاپنڈال میں داخل ہوئے۔ اس دوران تمام مہمان سٹیج پر بیٹھ چکے تھے اور تلاوت کا بابرکت عمل جاری تھا۔ ہاتھا پائی کا آغاز تاہم مسلسل نعرہ زن ٹیم چودھری ارشد ورک کو سٹیج کی جانب بڑھنے سے منع کرنے پر ہوا۔چودھری ارشد ورک نے سٹیج کے اوپرپہنچ کر قائدین کے روبرو لال چہرے اور بلند آواز کے ساتھ اپنامدعابیان کیا۔ یوں تلاوت رک گئی اور تقریباً تمام قائدین کو بیچ بچاؤ کیلیے اپنی سیٹوں سے اٹھنا اور بولنا پڑا۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید، محمد اشرف سوہنا و دیگر مہمان واضح طور پر شدید حیرت جبکہ ایم این اے برگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی، ایم پی ایز چودھری خرم اعجاز چٹھہ، چودھری عمر آفتاب ڈھلوں اور ان کے کئی ساتھی خفت، صدمے، رنج اور کوفت کا شکار نظر آئے۔ جیسے تیسے ارشد ورک کو معززمہمانوں و بعض مشترک دوستوں نے سٹیج کے ایک جانب کرسی پر بیٹھنے پہ آمادہ کیا تو ہی تقریب دوبارہ شروع ہو سکی۔ اس پیش رفت کے بعد ارشد ورک کے کارکنان بھی نسبتاً مطمئن ہو کر بیٹھ گئے۔ تاہم ان لمحوں میں اڑی گردِ ملال باوجود کئی مرکزی مقررین جیسا کہ کنور عمران سعید، اشرف سوہنا اور خرم اعجاز چٹھہ کی بالواسطہ کوشش کے، پروگرام کے آخر تک ماحول اور مزاج پر چھائی رہی۔ کسی فاضل مقرر کو توفیق نہ ہوئی کہ اپنی پارٹی کے اہم رہنما، سابق چیئرمین کو ڈائس پر آنے کی دعوت ہی دے دیتا یابراہِ راست ان کا نام لے کر ان کے تحفظات کو ایڈریس کرنے کی کاوش کرتا۔ ارشد ورک آخر وقت تک تقریب میں موجود رہے تاہم اجنبی اجنبی،روٹھے روٹھے اور کچھ الگ الگ سے۔ شروع کے واقعہ کے بعد مجموعی طور پر پوری تقریب کا رنگ آخر تک نارمل رہا۔ میاں محمود الرشیدکے مرکزی خطاب کے بعد تقریب تمام ہوئی تو ہما شما بلدیہ مریدکے کے انتظام کردہ سموسوں، چکن رولز اور گلاب جامنوں پر ٹوٹ پڑے۔ رہے خواص تو ان کو اپنی جستجو اور منزل کا راستہ پہلے سے ہی معلوم تھا۔

مریدکے شیخوپورہ کا حصہ ہے جہاں باقی اضلاع کی نسبت طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے. ایکسیئن واپڈا
مریدکے،شہریوں کے نمائندہ وفد کی ایکسیئن واپڈا سے ملاقات،ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر عوامی جذبات سے آگاہ کیا
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل مریدکے امیر جماعتِ اسلامی مریدکے سید تائید منظور کے ہمراہ آج ایکسیئن واپڈا سے ملاقات ہوئی۔ دو رکنی وفد نے دورانِ ملاقات ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر عوام کے جذبات سے انہیں آگاہ کیا۔ اس دوران گزشتہ اتوار کے عوامی احتجاج کا تذکرہ ہوا نیز واپڈا لائن مین راناقیصر محمود کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ واپڈا آفیسر نے لوڈ شیڈنگ شیڈول کے سبب عوامی مشکلات پر اظہار افسوس کیا تاہم اس میں کمی بیشی پر اپنے کردار بارے بے بسی ظاہر کی اور بتایا کہ یہ شیڈول اوپر سے آتا ہے اور وہ اسے فالو کرنے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا توقع ہے جلد لوڈ شیڈنگ شیڈول میں کمی ہوگی جس دن بھی ایسا کرنے کا حکم ملا بلاتاخیر اس کا فائدہ عوام تک منتقل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کاالگ الگ لوڈشیڈنگ شیڈول ہے۔ مریدکے شیخوپورہ کا حصہ ہے جہاں باقی اضلاع کی نسبت طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ فرینڈز آف مریدکے کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شیڈول بارے ایم این اے تحریک انصاف راحت امان اللہ بھٹی کو گزشتہ روز آگاہ کر دیا گیا۔ برگیڈیئر بھٹی کے قریبی ذرائع نے اس بارے لیسکو چیف سے بات چیت کا کہا گیا تاہم اڑتالیس گھنٹے گذر جانے کے باوجود ابھی تک اس بارے کسی مثبت پیش رفت کی اطلاع نہیں۔ ادھر مریدکے شہر کے مرکزی علاقے آج کسی مبینہ خرابی کے سبب تقریباً چھ گھنٹوں تک مسلسل بجلی سے محروم رہے۔
ننکانہ ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بدنام زمانہ منشیات فروش رانی سنیاری گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، بدنام زمانہ منشیات فروش رانی سنیاری گرفتار
باغی ٹی وی : ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)ضلعی پولیس کا منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری ایس ایچ او تھانہ مانگٹاں والا محمد علی چدھڑ اور ہمراہی ٹیم نے منشیات فروشہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر سید زاہد شاہ کی زیر نگرانی تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشہ رانی سنیاری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ملزمہ کے قبضہ سے چرس 1240 گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر سید زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں
موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ،ورنہ چالان
موٹرسائیکل سوارہیلمٹ ضرور پہنیں ،ورنہ چالان ہوگا
باغی ٹی وی : شیخو پورہ (رانا شہباز نثار) اقبال حمید راں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شیخوپورہ نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی سے ہر شخص کا تعلق ہے آیا کہ سڑک استعمال کرنے والا پیدل ہے یا کسی بھی قسم کی سواری پر ہے، اس کے لیے ٹریفک کے قوانین اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہی اور ان کا احترام ہر صورت میں ضروری ہے انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ،موٹرسائیکل گرنے یاحادثے کی صورت میں سر پر چوٹ سے بچاجاسکتا ہے ،حادثہ کی صورت میں ہمیشہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے کے سرپر چوٹ لگتی ہے ،جس سے موت واقع ہوجاتی ہے ،اس ضروری ہے کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ورنہ چالان جرمانے ہوں گے.
لیہ ـ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ان ایکشن، 23گراں فروشوں کو جرمانے
باغی ٹی وی : لیہ۔ حکو مت پنجا ب کی ہد ایت پر عوام کو اشیا ء خوردو نوش کی مقررہ نرخوں کی فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جا ری ہیں ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 67مقاما ت پر اشیا ء خوردو نوش کی قیمتوں کی پڑتال کی اس دوران 23دوکاندار گراں فروشی کے مرتکب پا ئے گئے جنہیں مجمو عی طور پر 84ہزار500روپے جر ما نہ عائد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیا ء کی فراہمی ہما ری اولین ذمہ داری ہے ۔ مقررہ قیمتو ں کے اطلاق کے لئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور خلا ف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانو نی چارہ جو ئی کریں تا کہ گراں فروشی کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو ریلیف ملے ۔

سید وارث شاہؒ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز
باغی ٹی وی : شیخو پورہ (محمد طلال سے)پنجابی زبان کے معروف شاعر اور عالمی شہرت یافتہ رومانوی داستان ہیر رانجھا کے خالق پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات شیخوپورہ کے نواحی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہو گئ ہیں۔تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، معروف روحانی شخصیت پیر رفیق الحسن قریشی اور عرس کمیٹی کے ممبران نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دےکر کیا۔ ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، معروف روحانی شخصیت پیر رفیق الحسن قریشی ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عرس کمیٹی کے ممبران نے عقیدت مندوں کے ہمراہ مزار پر چادر چڑھاٸی اور فاتحہ خوانی کی۔ عرس کی تقریبات میں مزار پر پنجابی مشاعرہ ، مقابلہ ہیر گاٸیکی ، صوفی ناٸٹ سمیت دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی ، جس میں پاکستان بھر سے فنکار شرکت کریں گے۔ عرس کے دوسرے روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عرس کو شایان شان طریقے سے منانے اور زاٸرین کی سہولت کے لیے وسیع پارکنگ ، میڈیکل کیمپ اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔

ڈیرہ غازیخان ۔ تھانہ دراہمہ کی حدود دری میرو میں مبینہ طور پر گھر میں ڈکیتی ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ۔ تھانہ دراہمہ کی حدود دری میرو میں مبینہ طورپر گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، میاں بیوی زخمی۔
یہ وقوعہ دری میروکے قریبی علاقہ موضع عثمان ڈونہ کی بستی چنجن والا میں رونما ہواہے جہاں پرسلطان قریشی کے گھرمیں نامعلوم افرادنے گھس کرفائرنگ کی جس سے سلطان ولدکرم حسین قوم قریشی کو سینے میں گولی ماری گئی جبکہ اس بیوی صغریٰ بی بی کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں ماریں گئیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کایاکوئی پرانی دشمنی یاکسی جھگڑے کانتیجہ ہے ،دوسری طرف ریسکیو کاکہناہے کہ ریسکیو 1122 ڈی جی خان کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ دری میرو میں ہمارے گھر کے اندر ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران دو بندوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ آپ جلد ازجلد اپنی ایمبولینس بھیجیں ۔ کنٹرول روم نے بلاتاخیر کے ایک ایمبیولنس جائے حادثہ کی طرف بھجوا دی اور اس بات کی اطلاع پولیس کنٹرول کو بھی کر دی گئی ۔ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور دونوں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان شفٹ کردیا۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ چکا ہے ،تحقیقات کاشروع کردی گئی ہیں۔










