Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بہاولنگر : بائی پاس پر غیرقانونی سبزی  منڈی سج گئی ، انتظامیہ کی آنکھیں بند

    بہاولنگر : بائی پاس پر غیرقانونی سبزی منڈی سج گئی ، انتظامیہ کی آنکھیں بند

    باغی ٹی وی : بہاولنگر( محمد عرفان ) بائی پاس پر غیرقانونی سبزی منڈی سج گئی ، انتظامیہ کی آنکھیں بند، بہاولنگر بائی پاس پر سبزی فروشوں کا قبضہ شدت اختیار کرگیا ۔تفصیل کے مطابق بائی پاس پر واقعہ نیو سبز منڈی کہ چھوٹے دکانداروں نے جو کہ پھڑی کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروخت کرتے ہیں انہوں نے روڈ پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور مین ہائی وے کو روزانہ کی بنیاد پر بلاک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والی چھوٹے بڑی ٹریفک جام ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی یہاں پر ٹریفک وارڈن موجود ہوتا ہے بلکہ یہاں تک کے محکمہ ہائی وے نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور بات کریں صفائی کی تو بلدیہ کا عملہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر جو صفائی کا عمل ہے وہ متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ رہے ہیں اور طرح طرح کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے خریداروں کو بات کریں اندورن منڈی۔ کی وہاں پر بھی رکشا مافیا سرگرم ہیں جنہوں نے پوری اندرون منڈی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے آنے والے زمیندار جو روزانہ کی بنیاد پر اپنا پھل فروٹ فروخت کرنے کے لیے لاتے ہیں ان کو بڑی دشواری کا سامنا پیش کرنا پڑتا ہے اور انہوں نے بھی ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے 2021 کے کووڈ نتائج کا نزلہ 2022 کی نہم کلاسز پر گرا دیا

    پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے 2021 کے کووڈ نتائج کا نزلہ 2022 کی نہم کلاسز پر گرا دیا

    باغی ٹی وی : پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)پنجاب بھر کے بورڈز نے 2021 کے کووڈ نتائج کا نزلہ 2022 کی نہم کلاسز پر گرا دیا .
    تفصیلات کے مطابق: کووڈ نے 2021 جہاں ملک بھر میں اموات بانٹیں وہاں طلبا و طالبات میں ان کی توقع سے کہیں زیادہ نمبرز بھی تقسیم کیے ۔ 2021 کے نہم دہم فسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے امتحانات میں طلبا و طالبات کو ساتویں آ سمان تک پہنچا دیا اور ہزاروں طلبا و طالبات کے مارکس ان تمام کلاسوں میں سو فیصد بھی آ ئے جس کی وجہ سے بچوں کی موجیں تو ضرور ہو گئیں مگر اُس رنگ رنگیلے نتیجے کا نزلہ امسال 2022 میں کلاس نہم کے طلبا پر بجلی بن کر گرا اور مجموعی طور پر 70 فیصد طلبا و طالبات کے مارکس نہایت کم آ نے کے ساتھ ساتھ وہ دو سے چار مضامین میں بُری طرح فیل بھی ہوئے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ بورڈز کی پالیسی تھی کہ اس بار ہاتھ ذرا سخت رکھنا ہے اور اس سختی کی بھینٹ پنجاب بھر کے طلبا و طالبات چڑھ چکے ہیں

  • پیرمحل : تجاوزات کی بھر مار،سڑک ٹریفک کے لئے کم پڑ گئی،کارروائی کا مطالبہ

    پیرمحل : تجاوزات کی بھر مار،سڑک ٹریفک کے لئے کم پڑ گئی،کارروائی کا مطالبہ

    باغی ٹی وی : پیرمحل باغی ٹی وی (وقاص شریف نامہ نگار)سند یلیا نوالی میں تجاوزات مافیا پھر سر اٹھانے لگا ۔ سڑک ٹریفک کے لئے کم پڑ گئی ۔ کارروائی کا مطالبہ ۔
    تفصیلات کے مطابق: سندیلیانوالی میں تجاوزات مافیا نے پھر ڈیرے جمانے شروع کر دئیے ہیں سابق اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے بڑی محنت اور جانفشانی سے زبردست آپریشن کرکے سٹی ایریا سے تجاوزات نہ صرف ختم کر دی تھیں بلکہ یہ حکم جاری کردیا تھا کہ کوئی پھٹہ ، ریڑھی یا کھوکھا وغیرہ سڑک کے اطراف میں قائم نالے سے آ گے نہیں لگایا جائے گا ان کے اس حکم پر ان کی تعیناتی تک عملدرآمد بھی ہوا مگر ان کی ٹرانسفر کے بعد تجاوزات کا عمل پھر سے شروع ہو گیا ہے اور لوگوں نے مین روڈ پر قبضہ جمانا شروع کر دیا ہے ۔ ان تجاوزات کی وجہ سے مین سٹی روڈ سکڑنا شروع ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے عوام نے موجودہ اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات مافیا کے خلاف عملی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹرانسجینڈر ایکٹ پاس ہوتے ہی 2 لڑکے نکاح کیلئے مولوی کے پاس پہنچ گئے

    ٹرانسجینڈر ایکٹ پاس ہوتے ہی 2 لڑکے نکاح کیلئے مولوی کے پاس پہنچ گئے

    چونیاں (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جوکہ ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے شیر گڑھ کی ہے جسے ٹرانسجینڈر ایکٹ کا پہلا نتیجہ کہاجاسکتاہے ،امر واقعہ کچھ یوں بتایا جارہاہے کہ دو لڑکے 20 سالہ علی حسنین اور 19 سالہ حماد باقاعدہ نکاح رجسٹرار مولوی کے پاس پہنچ گئےدونوں دوستوں کا مؤقف ہے کہ وہ ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں لڑکے علی حسنین کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے باقاعدہ قانون سازی کے بعد ہم نکاح کرنے کا حق رکھتے ہیں۔نکاح رجسٹرار ہمارا نکاح نہ کروا کر قانون کی خلاف ورزی ہے

  • سیلاب سے تباہ حال عمارتوں کے ملبہ اور مٹی کے ڈھیر کے بیچ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ہمت حوصلے اور تعلیم دوستی کا عملی ثبوت ہے-وجیہہ اللہ کنڈی

    سیلاب سے تباہ حال عمارتوں کے ملبہ اور مٹی کے ڈھیر کے بیچ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ہمت حوصلے اور تعلیم دوستی کا عملی ثبوت ہے-وجیہہ اللہ کنڈی

    باغی ٹی وی :لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم وجیہہ اللہ کنڈی کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی سید محمد ابو بکر صدیق شاہ نے تحصیل روجھان میں قائم سیلاب متاثرہ سینٹرز NFBE بستی محمد عالم مزاری اور NFBE بستی عمران ملک کا وزٹ کیا۔ سینٹرز میں تعلیمی سرگرمیوں کا کا جائزہ لیا اور بچوں اور ٹیچرز میں راشن، مچھردانی اور سویٹسho2078 بھی تقسیم کیے۔
    سیکرٹری خواندگی وجیہہ اللہ کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے تباہ حال عمارتوں کے ملبہ اور مٹی کے ڈھیر کے بیچ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا ہمت حوصلے اور تعلیم دوستی کا عملی ثبوت ہے یقینی طور پہ ٹیچرز اور ہماری فیلڈ ٹیم کی کارکردگی قبل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ سیلاب میں محکمہ لٹریسی کے 173 سکولز متاثر ہے۔ محدود وسائل اور نا مساعد حالات کے باوجود ہماری ٹیچرز اور فیلڈ سٹاف نے حوصلہ نہیں ہارا اور جیسے ہی حالات معمول پہ آئے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی۔انہوں نے اعلیٰ حکام، غیر سرکاری اداروں اورمخیر حضرات سے مدد کی اپیل بھی

  • غازی یونیورسٹی کوانٹر نیشنل  رینکنگ میں لاکھڑا کیا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی

    غازی یونیورسٹی کوانٹر نیشنل رینکنگ میں لاکھڑا کیا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان (شہزاد یوسفزئی کی رپورٹ) میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور چار سال کے مختصر عرصہ میں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کوانٹر نیشنل رینکنگ میں لاکھڑا کیا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] وائس چانسلر
    گذشتہ شب غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی تعیناتی کے چار سال کی تکمیل کے موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک شاندار پروگرام کا انتظام کیا گیا جس میں عوامی نمائندگان اور شہر کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسرز ، ڈائریکٹرز اور پرنسپل آفیسران نے محترم وائس چانسلر صاحب کاپنڈال میں تشریف لانے پر پھولوں سے استقبا ل کیا۔پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے وائس چانسلر صاحب کو بلوچی پگڑی پہنائی۔ ڈاکٹر راشدہ قاضی صاحبہ نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اور حاضرین کو محترم وائس چانسلر صاحب کی تدریسی و تحقیقی کامیابیوں بارے آگاہ کیا اس کے بعد ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس کے پہلے حصہ میں اس وقت کو دوہرایا گیا جب چار سال قبل ستمبر 2018 میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے غازی یونیورسٹی کا چارج سنبھالا تو یہ عہد کیا تھا کہ وہ اس یونیورسٹی کو انٹرنیشنل رینکنگ میں لے کر آئیں گے اور اس دستاویزی فلم کے دوسرے حصہ میں دکھایا گیا کہ کس طرح پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی قیادت میں چار سال کے دوران یونیورسٹی میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئیں اور جو خواب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر ہوا اور یہ یونیورسٹی قومی اور بین الا قوامی سطح پر اپنی شناخت منوانے میں کامیاب ہوئی۔
    یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ہیں جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کی جامعات میں کام کرنے کے تجربات سے غازی یونیورسٹی کو بھی انٹرنیشنل لیول کی پہچان دلائی۔ ان کی اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے غازی یونیورسٹی میں 23 ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کا آغاز ہو چکا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی نے یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی لیول کی لیبارٹریز اور گلاس ہاوسز کے منصوبہ جات کا آغاز کیا ہے۔

  • پنڈی بھٹیاں – دریائے چناب کا کٹاؤ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    پنڈی بھٹیاں – دریائے چناب کا کٹاؤ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل)دریائے چناب کے کنارے آباد گاؤں کے رہائشیوں کا زمینی کٹاؤ بارے انتظامات نہ کرنے پرضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف احتجاج مین سرگودھا گوجرانوالہ روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیاتفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے نواحی آبادیاں دریائے چناب کنارے آباد گاؤں محمود پور، بھون فاضل، چھنی کاناں، چاہ چورا کے رہائشیوں آبادیوں کے لوگ دریا کنارے ناکو بند نا لگوانے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لوگوں کا کہنا اب تک دریائی کٹاؤ سے ہماری ہزاروں ایکڑ زمین دریا برد ہوچکی ہے حالیہ سیلاب میں بھی ہماری پھر ہزاروں ایکڑ زمین دریا برد ہوئی ضلعی انتظامیہ اور ہر دور کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیں صرف جھوٹی تسلیاں دی ہیں ہمارا گاؤں ٹھٹھہ شیخاں صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے زمیندار بے زمین ہو چکے ہیں ہمارے دریا کنارے دوسری سائیڈ آباد منڈی بہاوالدین میں دریا کنارے ناکو بند لگائے جا چکے ہیں لیکن ہم سالوں سے احتجاج کر رہے لیکن عملد درآمد نہ ہونے پر ہم آج اس احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جب تک ہماری شنوائی نہیں ہوتی یہ احتجاج جاری رہے گا احتجاج سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہماری وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل ہے ہمارے دریا کنارے ناکو بند لگوائے جائیں اور ہمیں مزید بے گھر ہونے سے بچ

  • بہاولنگر : تھانہ تخت محل کی حدود میں 12سالہ معذور بچی سے زیادتی

    بہاولنگر : تھانہ تخت محل کی حدود میں 12سالہ معذور بچی سے زیادتی

    باغی ٹی وی- بہاولنگر( محمد عرفان کی رپورٹ)تھانہ تخت محل کی حدود میں 12سالہ معذور بچی سے زیادتی کا معاملہ،ڈی پی او فیصل گلزار کا نوٹس۔ پولیسترجمان کاکہناہے کہ متاثرہ بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،وقوعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، ڈی پی او بہاولنگر کاکہناہے کہ متاثرہ بچی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گےاور ملزمان کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،۔ڈی پی او فیصل گلزار نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • کھلی کچہر ی  کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی، پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے- ڈی پی او

    کھلی کچہر ی کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی، پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے- ڈی پی او

    باغی ٹی وی : بہاولنگر( نامہ نگار)ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کاکینال ریسٹ ہاؤس فورٹ عباس میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب فیصل شاہکار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کینال ریسٹ ہاؤس فورٹ عباس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔

  • چونیاں : بیوہ خاتون کے گھر پر  قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے،کوثر بی بی

    چونیاں : بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے،کوثر بی بی

    باغی ٹی وی – چونیاں(عدیل اشرف نامہ نگار) نواحی گاؤں ہرچوکی میں بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے، مقامی لوگوں کا متاثرہ فیملی کے ہمراہ تھانہ سٹی پولیس کے خلاف احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب مجھے اور میری تین یتیم بچیوں کو تحفظ فراہم کرے، متاثرہ کوثر بی بی، ایس ایچ او سٹی کا موقف دینے سے انکار، سارا معاملہ ڈی پی او قصور کے نوٹس میں ہے پولیس متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کرے گی اور کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ترجمان قصور پولیس کا موقف تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس چونیاں قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی، نواحی گاوں ہرچوکی کی رہائشی کوثر بی بی نے دیگر اہل دیہہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او سٹی چونیاں جاوید ہاشمی گزشتہ دس روز سے مجھے حراساں کر رہا ہے اور دھمکیاں لگا رہا ہے کہ اگر مکان خالی نا کیا تو تمہارے خلاف مقدمہ درج کروں گا خاتون کا کہنا ہے کہ میری تین چھوٹی یتیم بچیاں ہیں پولیس آئے روز دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر پریشان کرتی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے متاثرہ خاتون یہاں عرصہ دراز سے رہائش پزیر ہے پولیس قبضہ مافیا کے ناجائز ساتھ دے رہی ہے ایس ایچ او سٹی جاوید ہاشمی نے اس معاملہ میں موقف دینے سے انکار کیا ہے جبکہ ترجمان قصور پولیس کا کہنا ہے کہ سارا معاملہ ڈی پی او قصور کے نوٹس میں ہے پولیس نا کسی کو قبضہ کروانا چاہتی ہے اور نا ہی کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت دے گی،مقامی لوگوں اور متاثرہ فیملی نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور یتیم بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔