Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ نوجوان کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ نوجوان کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    باغی ٹی وی .شیخوپورہ خانقاہ ڈوگراں (محمد طلال سے)کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ طاہر کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔والدین پر غشی کے دورے۔ شہری پولیس کارکردگی سے مایوس۔ وزیر اعلی پنجاب سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔
    تفصیلات کے مطابق محلہ نواب پورہ کے رہائشی طیب حسین کا بیٹا طاہر حسین راولپنڈی میں عرصہ سات سال سے پرندوں کی خرید وفروخت کا کام کر رہا رھاتھا۔ طاہر کے والد کو اطلاع ملی کی آپکا بیٹا کمرے میں مردہ پایا گیا ہے۔ طاہر کا والد راولپنڈی گیا تو دیکھا کی طاہر کو نا معلوم ملزمان نےہاتھ پاؤں باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر اور منہ میں کپڑا ڈال کو ناحق قتل کر دیا ہے ۔طیب حسین کی تحریری درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر 7 دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو ٹریس نہیں کر سکی ہے۔ والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی جیسے شہر میں ہمارے بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انھوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جماعت اسلامی آپ کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے -راؤ محمد ظفر

    جماعت اسلامی آپ کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے -راؤ محمد ظفر

    باغی ٹی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر نامہ نگار ) جماعت اسلامی آپ کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے ،امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صدر الخدمت فاؤنڈیشن راؤ محمد ظفر و دیگر رہنماؤں کا خطاب ۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، اور فخر الاسلام، عرفان اللہ امیر جماعت اسلامی راجن پور سرپرست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن اپنے رفقاء کے ہمراہ البدر کالونی روجھان میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لئے البدر کالونی روجھان تشریف لائے
    عوامی سماجی فلاحی تنظیم الخدمت فاونڈیشن اور امیر جماعت اسلامی روجھان مجیب الرحمن مزاری، محمد شعیب اسماعیل مزاری ارکان و عہداداران جماعت اسلامی روجھان معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے اس وقت البدر کالونی روجھان میں پروگرام کا باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے آغاز کر کیا گیا جس میں1 ہزار سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راؤ محمد ظفر نے کہا کہ ہم رب کی رضا کے لئے انسانیت کی خدمت کو اپنی عبادت سمجھتے ہیں راؤ محمد ظفر نے کہا کہ اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ تعلیم سے معاشرے میں شعور اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے آپ سب نے روجھان کی عوام کو آنے والے الیکشن میں صرف جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ اور سپورٹ کریں ہم آپ کو آپ کے حقوق دیں گے تقریب میں میڈیا کی بڑی تعداد کوریج کے لئے موجود تھے ۔

  • پیرمحل : سندیلیانوالی میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکل لے اڑے  مقدمات درج

    پیرمحل : سندیلیانوالی میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکل لے اڑے مقدمات درج

    پیرمحل : سندیلیانوالی میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکل لے اڑے مقدمات درج ۔
    باغی ٹی وی (وقاص شریف نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق: موٹر سائیکل چوری کی پہلی واردات بستی بہار شاہ کے رہائشی سکندرعلی کے ساتھ ہوئی جو امام بارگاہ بستی باقر آباد مجلس سننے کے لیے آیا اور اپنی موٹرسائیکل امام بارگاہ کے باہر کھڑی کی جب وہ مجلس سن کر واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی اُس نے ذاتی طور پر موٹر سائیکل کی جانچ پڑتال شروع کی تو اسے مجاہد اور تصور عباس جو کہ مقامی افراد ہیں نے بتایا کہ انہوں نے علمدار ولد زوار حسین کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا ہے جس پر سکندر علی نے علمدار سے رابطہ کیا جس نے بڑی مشکل سے موٹرسائیکل چوری کرنا تسلیم کیا اور واپس کرنے کا بھی وعدہ کیا مگر بار بار رابطہ کرنے پر بھی اس نے موٹر سائیکل واپس نہ کی جس پر سکندر علی نے تھانہ اروتی کو درخواست دے دی اور ملزم کو نامزد کر کے مقدمہ درج کرا دیا ۔۔ دوسری واردات میں موضع نواب بھوتی کے رہائشی غلام شبیر نے تھانہ اروتی کو درخواست گزاری کہ اُس کا بیٹا معمول کے مطابق صبح سویرے اپنے سکول ایور گرین سند یلیا نوالی گیا اور موٹر سائیکل مخصوص جگہ کھڑی کی جب بریک کے وقت اُس نے موٹر سائیکل چیک کیا تو وہ غائب تھا ۔ تمام تر کوشش کے باوجود موٹر سائیکل کہیں نہ ملا اس طرح وہ ایک لاکھ روپے کی مالیت کی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا نامعلوم چور وہ موٹر سائیکل اٹھانے میں بھی کامیاب ہو گئے تھانہ اروتی نے مقدمہ درج کر لیا ۔۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے تھانہ اروتی کے ایریا میں موٹر سائیکل غائب کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے ۔ نامعلوم ملزمان پلک جھپکتے ہی موٹر سائیکل نہ صرف اٹھا لیتے ہیں بلکہ ایسا غائب کرتے ہیں کہ انسانی آنکھ اُسے ڈھونڈ نہیں پاتی ۔ بد قسمتی سے ہماری پولیس بھی اس گینگ کو پکڑنے میں مسلسل ناکام رہی ہے

  • ابھینندن کو قبل از وقت ریٹائر کرنیکا فیصلہ

    ابھینندن کو قبل از وقت ریٹائر کرنیکا فیصلہ

    باغی ٹی وی ( ویب ڈیسک)بھارتی ائیر فورس نے پاکستان پر حملے کے دوران لڑاکا طیارے کے گرنے اور زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن کو وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ابھینندن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے کی خبر بھارتی ویب سائٹ ’ہندوستان ٹائمز‘نے شیئر کی۔بھارتی ائیر فورس کا یہ فیصلہ 27 فروری 2019 میں ابھینندن (اس وقت کے ونگ کمانڈر اور حالیہ گروپ کیپٹن )کا طیارہ پاکستان میں گرنے اور بعد ازاں ان کے پکڑے جانے کے 3 سال بعد سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ باقی 3 مگ 21 اسکواڈرنز بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیے جائیں گے۔

  • گوجرخان : بانی وچیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار  ملک امریز حیدر کی  برطانیہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات

    گوجرخان : بانی وچیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار ملک امریز حیدر کی برطانیہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات

    گوجرخان بانی وچیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار ملک امریز حیدر کی برطانیہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات
    گوجرخان( شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار باغی ٹی وی ) خادم اعلی دربار عالیہ کلیام شریف بانی وچیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوار ممتاز سماجی شخصیت ملک امریز حیدر گزشتہ دنوں برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے ، ملک امریز حیدر نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ میں سجادہ نشین کلیام شریف حضرت پیر سائیں شعبان فرید اور دیگر افراد سے ملاقات کی جبکہ وہ اپنے نجی دورے کے دوران پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے راولپنڈی کی ممتاز سماجی شخصیت چئیرمین یونین کونسل ملک جہانگیر خان بھی بابائے پوٹھوار ملک امریز حیدر کے ھمراہ تھے

  • سیالکوٹ پولیس کے تشدد سے زیر حراست بشیر مسیح کا قتل قابل مزمت ہے- بابر سلہری

    سیالکوٹ پولیس کے تشدد سے زیر حراست بشیر مسیح کا قتل قابل مزمت ہے- بابر سلہری

    سیالکوٹ پولیس کے تشدد سے زیر حراست بشیر مسیح کا قتل قابل مزمت ہے،2022 میں سیالکوٹ پولیس کے تشدد سے دوسری موت کا واقعہ انسانیت سوز ہے۔بابر سلہری مرکزی صدر
    باغی ٹی وی (عدیل اشرف کی رپورٹ ) تفصیلات کیمطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مر کزی صدر بابر سلہری نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کے بشیر مسیح کا قتل حد سے زیادہ تشدد کی وجہ سے ہوا ہے۔ 2022 میں یہ سیالکوٹ پولیس کا دوسرا قتل ہے۔ D.P.O حسن اقبال کے دور میں تھانہ مراد پور میں غریب خاتون شہناز بی بی کو دوران تفتیش قتل کر دیا گیا جس کے تین چھوٹے بچے تھے اور اٗس کے خاندان کو اتنا ڈرایا گیا کے وہ علاقہ چھوڑ کر انڈر گرونڈ ہو نے پر مجبور ہو گے۔ یاد رہے پولیس حراست میں قتل صرف غریب ملزمان کا ہی ہوتا ہے جو رشوت دینے کی مالی حثیت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کے مرکزی آفس کی طرف سے چیف منسٹر اور I.G پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔YAHR لیگل ڈیپارٹمنٹ ان دونوں کیسزز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گا انکوئری افسران سمیت ڈاکٹرز کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ مگر جب قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کو ڈرا دھما کا کر صلح لکھی جاتی ہے تو انسانیت دم توڑ دیتی ہے۔ انصاف کا یہ دوہرا نظام مذہیب اسلام آئین پاکستان اور نظام عدل کی توہین ہے۔

  • شاہصدردین:صدر سرکل میں معتدد گینگز گرفتار ، لاکھوں روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

    شاہصدردین:صدر سرکل میں معتدد گینگز گرفتار ، لاکھوں روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی :شاہصدردین (شاہد عمران گاڈی نامہ نگار) ڈیرہ غازی خان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے تھانہ کالا تھانہ شاہ صدر دین تھانہ کوٹ مبارک نے معتدد گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی نقدی موٹر سائیکل اسلحہ برآمد کیا . ڈی ایس پی صدر سرکل اعجاز بخاری کی میڈیا کانفرس تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل اعجاز بخاری نے میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے تھانہ کالا اور تھانہ کوٹمبارک نے کارروائی کرتے 4 لاکھ نقد دو موٹر سائیکل اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں تھانہ کوٹ مبارک نے 4لاکھ روپے سے زیادہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کیا تھانہ شاہ صدر دین نے مختلف گینگ گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگائیں جو گینگ پولیس نے گرفتار کیے ان میں الطافی گینگ کے جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جو مختلف ڈکیتی کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھے جن میں پیر عادل موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے مرید حسین نامی راہگیر اور اس کی دو بیٹیاں میں زخمی ہوگئی تھی تھانہ کوٹ مبارک نے ملزمان کو بروقت موقع پر پہنچ کر گرفتار کیا تھا ان ملزمان میں الطاف عرف الطافی ڈڈا ناظم کھوسہ اللہ ڈتہ عرف ابراہیم ہتوانی عبدالمجید عرف مجیدی نتھوانی تنویر عباس نتھوانی محمد اشرف ارائیں شامل ہیں ان تمام ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی ڈکیتی شدہ 4,موٹر سائیکل بھاری مقدار میں اسلحہ جن میں پسٹل رپیٹر سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کیں ڈی ایس پی اعجاز بخاری نے کہاں پولیس اہلکاروں خاص طور پر تھانہ کالا شاہ صدر دین کوٹ مبارک کے ایس ایچ او نے دن رات ایک کرکے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے میں مصروف عمل ہے گشت کو بہتر بنایا گیا ہے جس سے جرائم میں کافی کمی آئی ہے دوران پریس کانفرس ایس ایچ او تھانہ کالا عزیز شہاب تھانہ شاہ صدر دین انظر عباس تھانہ کوٹ مبارک شاہد اقبال اور تھانہ کالا کے ایس آئی ضیاء الرحمن گاڈی بھی ساتھ تھے

  • تحصیل آفس پیرمحل میں ایجنٹوں اور  ٹاؤٹ مافیا کا راج ، عوام جائز کام کے لیے بھی ذلیل خوار

    تحصیل آفس پیرمحل میں ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کا راج ، عوام جائز کام کے لیے بھی ذلیل خوار

    تحصیل آفس پیرمحل میں ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کا راج ، عوام جائز کام کے لیے بھی ذلیل خوار
    باغی ٹی وی :پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق: تحصیل آفس پیرمحل میں ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کا راج عوام جائز کام کے لیے بھی ذلیل خوار
    تحصیل آفس کا ہر کام ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے ہونے لگا، تحصیل آفس میں رجسٹری کے دوران تحصیلدار کا ایک پرسنٹ الگ اور ماتحت عملے کی پرسنٹییج الگ دینا پڑتی ہے سرعام کرپشن عروج پرہے ، رجسٹری کروانے پر رجسٹری محرر کے الگ ریٹ، تصاویر بنانے کے الگ ریٹ ، کلرک کے الگ ریٹ، اردلی اور خاکروب کی مبارکباد کے الگ ریٹ مقرر ہیں ،میڈیا نے سرعام کرپشن کے ثبوت حاصل کر لیے ،تحصیل آفس میں رجسٹری کے نام پر کرپشن کو ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا نے تحصیلدار سمیت ماتحت عملے کی فیس کا نام دے رکھا ہے،نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل عرفان مارٹن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • تیز رفتار موٹر سائیکل  آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔2 جاں بحق، 2 سکول کے بچے زخمی ہو گئے

    تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔2 جاں بحق، 2 سکول کے بچے زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ فاروق آبادسچا سودا فاروق آباد میں تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے میں 1 طالبہ اور 1 طالبعلم جاں بحق سمیت 2 سکول کے بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق بچوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

  • چونیاں:برادرز شوگر ملزکسانوں کے بقایاجات ہڑپ کرگئی. کسان اے سی  کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے

    چونیاں:برادرز شوگر ملزکسانوں کے بقایاجات ہڑپ کرگئی. کسان اے سی کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے

    باغی ٹی وی : چونیاں ( نامہ نگار )برادرز شوگر ملز چونیاں کے بقایاجات کے لیے کسانوں کی امید کی کرنیں ختم ہونے لگی،کچھ کسانوں کو رقم مل گئی باقی کسان اے سی چونیاں کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے شگر ملز نے کسانوں کو گنے کی قیمت تاحال ادا نہ کی، غریب کسان سخت پریشان،تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں واقع برادرز شوگر ملز چونیاں نے سال 2014,2015 میں کسانوں سے خریدے گئے گنے کی قیمت ادا نہیں کی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں ،کسانوں نے گزشتہ سال سپریم کورٹ میں رقم کے حصول کیلئے کیس دائر کیا تھا جس پر اگست 2021 میں عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ کسانوں کو رقم چینی کی فروخت سے ہونے والی رقم سے کی جائے کسانوں کی مسلسل کوششوں سے اپریل 2022 میں سابقہ اے سی چونیاں رضوان الحق پوری نے کسانوں کو کچھ رقم دلوائی تاہم حکومت بدلتے ہی پھر سے کسانوں کو رقم نہیں دی جا رہی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں۔ عبدالغفور تبسم، چوہدری عبدالستار ساجد، سردار ظہور احمد، پرویز اقبال و دیگر کسانوں نے وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلیٰ پنجاب سے رقم کی ادائیگی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔