Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ہمیں تونمک کی ایک چٹکی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کاسامان کہاں گیا ؟۔ سیلاب متاثرین

    ہمیں تونمک کی ایک چٹکی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کاسامان کہاں گیا ؟۔ سیلاب متاثرین

    ٹیلی تھون میں اربوں جمع کرنے کا دعویٰ ،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کپتان لے کر گیا خالی ٹرک باغی ٹی وی سب حقائق سامنے لے آیا
    ہمیں تو نمک کی ایک چٹکی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کا سامان کہاں گیا ؟۔ سیلاب متاثرین۔
    باغی ٹی وی (خصوصی رپورٹ)14 ستمبر 2022کو امدادی سامان پرمشتمل 20ٹرکوں کا قافلہ ڈیرہ غازیخان بلوچ لیوی لائنز سے تونسہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقے کیلئے روانہ کیا گیا جسے عمران خان نے اپنے ہاتھوں سیلاب زدگان میں تقسیم کرنا تھا تو آئے آپکو لیے چلتے ہیں تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ سرکاری امدادی سامان کن لوگوں کو ملا۔

    یہ بستی احمدانی کیساتھ واقع ایک بستی گیدڑ والا ہے جس فیکٹری میں عمران خان نے سیلاب زدگان سے خطاب کیا اسی زندہ موڑ روڈ کے جنوب کی طرف اسی سڑک کے ساتھ واقع ہے ۔چاہ گیدڑ والا کی دوبستیاں ہیں ،پوادھی(مشرقی)اور دوسری پچادھی(مغربی) ۔یہ دونوں بستیاں شادن لنڈ فوڈ سنٹر جو کہ تحصیل تونسہ کی حدودمیں بنایا گیا ہے اس کے ساتھ واقع ہیں۔یہاں سیلا ب نے پلک جھپکتے ہی سب کچھ ملیا میٹ کر دیا ان بستیوں کے لوگوں نے بڑی مشکل سے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیاں بچائیں اور انڈس روڈ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔جب اس بستی کے سیلاب متاثرین پوچھا کہ عمران خان کی طرف سے لائے گئے امداد ی سامان میں سے انہیں بھی کچھ ملا یا نہیں تو اس پر اس بستی کے سیلاب زدگان نے جواب دیاکہ ہمیں تو نمک کی ایک چٹکی بھی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کاسامان کہاں گیا ؟انہیں بھوت لے گئے یا زمین نگل ،ہمیں آج تک سرکارکی طرف کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی اور نہ ہی ہمیں کسی سروے میں شامل کیا گیا،

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    ہمیں تو صرف مخیرحضرات کی طرف سے آنے والی امداد مل رہی ہے،جس سے ہماری گذر بسر ہورہی ہے ،دوسری طرف گذشتہ ہفتہ کی شام اس سیلاب سے متاثرہ علاقے میں آنے والی خطرناک طوفانی آندھی اور بارش سے ٹینٹ اکھڑ گئے، سیلاب متاثرین کا سب کچھ تتربتر ہوگیا، بیشتر ٹینٹوں کے لوہے کے پائپ اتنے ناقص تھے کہ وہ کاغذ ثابت ہوئے ،وہ تیز ہو اکے ایک جھونکے کا مقابلہ نہ کرسکے اور وہ پائپ ٹوٹ گئے ،بیشتر ٹینٹ پرانے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے پھٹ گئے ،سیلاب متاثرین کو کھلے آسمان تلے طوفانی آندھی اور بارش میں رات گذارناپڑی ۔ سیلاب متاثرین وفاقی صوبائی حکومت سے مایوس ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں حکومت سے کچھ اچھے کی امید نہیں ہے،انہوں نے مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل کہ ہے خدارا ہمارے بچوں کا سر چھپانے کیلئے ہمیں صرف ایک ایک کمرہ بنوا کر دیں، جب ہمارے بچے ایک محفوظ چھت کے نیچے ہونگے تو ہم بے فکر ہوکر محنت مزدوری کرکے اپنے پائوں پر کھڑے ہوجائیں گے۔

  • پیرمحل: یہاں ترقیاتی کام تیزی سے نہیں ہو سکے، ہماری کوشش ہے، یہاں ترقیاتی کام کروائیں- عامر ندیم سندھو

    پیرمحل: یہاں ترقیاتی کام تیزی سے نہیں ہو سکے، ہماری کوشش ہے، یہاں ترقیاتی کام کروائیں- عامر ندیم سندھو

    پیرمحل: یہاں ترقیاتی کام تیزی سے نہیں ہو سکے، ہماری کوشش ہے، یہاں ترقیاتی کام کروائیں- عامر ندیم سندھو
    باغی ٹی وی : پیرمحل( وقاص شریف نامہ نگار) پیرمحل سندھیلیانوالی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کے اعزاز میں عشائیہ، سندھیلیانوالی کے مسائل حل کروائیں گے، معاون خصوصی عامر ندیم سندھو
    تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر وائس پریزیڈنٹ تحصیل پیرمحل سید محمد حسن شاہ نے وزیر اعلی پنجاب کا مشیر بننے پر عامر ندیم سندھو کے اعزاز میں پیرمحل کے ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر ندیم سندھو کا ہوٹل میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،انہوں نے باغی ٹی وی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، علاقہ سندھیلیانوالی میں ترقیاتی کام تیزی سے نہیں ہو سکے، ہماری کوشش ہے، یہاں کام کروائیں، ق لیگ، تحریک انصاف سے مل کر الیکشن لڑے گی یا علحیدہ یہ بتانا قبل از وقت ہے، یہ اہم فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے .پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کا شوشہ سیاسی بنیادوں پر چھوڑا جا رہا ہے . پہلے بھی ق لیگ کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، تعلیم، صحت پر توجہ دی گئی، اور اب بھی انہی پر زیادہ کام ہو رہا ہے
    سندھیلیانوالی میں ساری قیادت موجود ہے، سید محمد حسن شاہ اچھا کام کر رہے ہیں، ووٹر نے ق لیگ پر پہلے بھی اعتبار کیا تھا، جب ہم عوام کی خدمت کریں گے، یہ اعتبار مذید بڑھے گا، اس عشائیہ میں سابق صدر بار پیرمحل عابد چوہدری، چمن اقبال مارتھ ایڈووکیٹ، عمران ندیم سندھو، ڈپٹی سیکرٹری ق لیگ رائے مظہر اقبال مارتھ اور دیگر موجود تھے

  • نہم کے نتائج ذمہ دار کون ؟

    نہم کے نتائج ذمہ دار کون ؟

    نہم کے نتائج ذمہ دار کون ؟
    تحریر : رانا شہباز نثار
    گذشتہ روز پنجاب میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا جس میں1 لاکھ 48 ہزار طلبہ فیل ہو گئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کا فیل ہونا قابل افسوس ہے کہ ہماری انگلی نسل کس طرف جا رہی ہے اس میں کس کا قصور ہے موبائل فون کا بے دریغ استعمال ، کورونا پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام تباہ، والدین کی طرف سے عدم توجہ یا سکولوں میں اساتذہ کی پڑھانے میں عدم دلچسپی۔ اگر اسی طرح ہمارا نظام رہا تو ہم بہت دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم بہت اہمیت رکھتی ہے. بچوں کی پڑھائی میں عدم دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے اسکی وجہ والدین کا بچوں پر توجہ نہ دینا اور بچوں کی تربیت میں اس بات کا خیال نہ رکھنا کہ ان کا بچہ کیا کر رہا ہے آج کل بچے کی توجہ پڑھائی سے زیادہ TikTok اور PUBG کی طرف ہے جتنے بھی بچے فیل ہوئے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان میں سے زیادہ تر بہت اچھے ٹک ٹاکر اور PUBG کے پلیئر ہوں گےاور والدین بچوں کو سکول چھوڑ کر ساری ذمہ داری ٹیچرز پر ڈال کر سمجھتے ہیں کہ سکول والے خود ہی بچے کی تربیت کر لیں گے۔
    اس کے علاؤہ ہمارے اس تعلیمی نظام کی تباہی میں حکومت کا کردار بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ حکومت مفت معیاری تعلیم نہیں دے پا رہی اور پرائیوٹ سکول میں علم دیا نہی جاتا بلکہ بیچا جا رہا ہے پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر غریبوں کو لُوٹ رہے ہیں اور اتنی مہنگی تعلیم ہو چکی ہے کہ عام آدمی اپنے بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے اسے کسی ورکشاپ یا حجام کی دکان پر رکھوا دیتا ہے کہ کوئی کام سیکھ لے ۔ کورونا وائرس سے جہاں دنیا کی معیشت تباہی ہوئی وہاں سکول بند کرنے سے تعلیمی نظام بھی تباہ ہو گیا بہت سے غریب اور مڈل کلاس طلبہ ایسے ہیں جو کورونا میں سکول چھوڑ کر دوبارہ تعلیم جاری نہیں کر سکے ان میں زیادہ تر بچے گھریلو حالات مہنگائی کی وجہ سے اور تعلیمی اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں وغیرہ میں یا کسی اور کام پر لگ گئے ہیں۔ مجھے اکثر اوقات باہر ہوٹلوں پر کم عمر بچوں سے ملاقات کا موقع ملا اور جب ان سے سوال کیا گیا کہ بیٹا آپ پڑھتے کیوں نہیں تو ان میں اکثر کا جواب یہی ملتا ہے کہ وہ پڑھنا چاہتے ہیں لیکن گھریلو حالات کی وجہ سے وہ پڑھ نہیں سکے تو وہ کام پر لگ جاتے ہیں۔ پاکستان کے تعلیمی نظام جو ٹھیک کرنے کے لیے اساتذہ، والدین اور حکومت کو بھی اس کام کرنا ہوگا۔ تعلیمی اداروں سے اساتذہ کی سیاسی گروپ بندی ختم کروانی ہو گی اساتذہ کی تعلیمی پراگریس رپورٹ ہر سال کی پبلک کی جانی چاہیے اب جتنے بچے فیل ہوئے ہیں ان میں اساتذہ سے بھی جواب لینا ہو گا کہ اسکی کیا وجہ ہے بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی نہیں یا اساتذہ کرام بچوں کی تیاری ٹھیک سے نہیں کروا سکے۔ ہر استاد اپنے مضمون کے بارے میں رپورٹ دے اگر اساتذہ کے خلاف ایکشن نہیں ہو گا تو ہمارا تعلیمی معیار ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ سرکاری ٹیچرز کے اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ہم یا ہمارے ساتھی کتنی محنت کرتے ہیں بچوں پر۔ اب آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مانانوالہ ہائی اسکول کے نہم کلاس میں ٹوٹل 393 طلبہ میں سے 54 لڑکے پاس ہوئے اور 339 لڑکے فیل ہوئے اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں 329 طالبات میں سے 112 طالبات پاس اور 217 طالبات فیل ہوئیں جو کہ والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے
    اب اگر لاہور بورڈ کے اوور آل رزلٹ کو دیکھا جائے تو 266071 طلبہ کا داخلہ ہوا اور 260325 طلبہ امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 112644 طلبہ پاس ہوئے جو کہ 43.27 فیصد ہے اور اس میں سرکاری اسکولز میں سے 118472 طلبہ کا داخلہ ہوا اور 115940 طلبہ نے امتحان دیا جس میں سے 42187 طلبہ پاس ہوئے جو کہ کل رزلٹ کا 36.99 فیصد بنتا ہے ۔ پرائیوٹ سکولز میں سے 73048 طلبہ کا داخلہ ہوا اور 72208طلبہ امتحان میں شامل ہوئے جس میں سے 48211 طلبہ پاس ہوئے جو کہ کل 66.77 فیصد بنتا ہے۔
    اس طرح کا رزلٹ اگر ہمارے سرکاری سکولوں میں سے آئے تو یہ لمحہ فکریہ ہوگا پنجاب سرکار کو اس طرف توجہ دینی ہوگی کیونکہ ہماری آبادی زیادہ تر مڈل کلاس طبقہ پر مشتمل ہے اور اتنی مہنگائی میں پرائیویٹ سکولز کے اخراجات برداشت کرنا بہت مشکل ہے تو وہ سرکاری سکولوں میں بچوں کو تعلیم حاصل کرواتے ہیں سرکاری سکولوں میں پرائیویٹ سکولوں کی نسبت زیادہ پڑھے لکھے اور قابل ٹیچرز میسر ہیں لیکن اس کے باوجود اتنا گندا رزلٹ آیا اس پر وزارت تعلیم ایکشن لے اور تعلیمی نظام کو درست کرے ۔

  • چونیاں –  بچوں کاجھگڑا،بڑے کود پڑے ،بھائی قتل

    چونیاں – بچوں کاجھگڑا،بڑے کود پڑے ،بھائی قتل

    باغی ٹی وی: چونیاں (نامہ نگار) بچوں کاجھگڑا،بڑے کود پڑے ،خون سفید ہو گیا چونیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
    تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی چونیاں کی حدود گاؤں گلانوالہ میں بچوں میں تلخ کلامی پر بڑوں میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی سید مظہر علی شاہ کو دانتری کے وار سے گلاکاٹ کر موقع پر ہی قتل کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ملزم فرار۔

  • چونیاں – ملاوٹ شدہ ، دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری

    چونیاں – ملاوٹ شدہ ، دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری

    باغی ٹی وی : چونیاں(نامہ نگار) گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر، دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کوئی پرسان حال نہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر، چونیاں کے مختلف علاقوں چھانگا مانگا، چونیاں، الہ آباد، کنگن پور, تلونڈی و دیگر علاقوں میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے اور مختلف علاقوں محلوں اور گلیوں میں من پسند قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام چونیاں شہر کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا۔ اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہیں شہریوں نے ڈی سی قصور فیاض موہل سے اس ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ سے خاص طور پر ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ تحصیل انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی قصور ان ظالم ملاوٹ مافیا کو لگام دلوائیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • جراثیم کش ادویات کے باعث ہونے والی آبی آلودگی ، آبی حیات پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔

    جراثیم کش ادویات کے باعث ہونے والی آبی آلودگی ، آبی حیات پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : شیخوپورہ (محمد طلال سے) صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادیوں ، فیکٹریوں سے کثیر مقدار میں آلودہ پانی کے اخراج اور زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی جراثیم کش ادویات کے باعث ہونے والی آبی آلودگی ، آبی حیات پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔ دریاؤں و قدرتی آبی گذر گاہوں پر بیراجوں اور ان کے کناروں پر بندوں کی تعمیر سے مچھلی کی قدرتی افزائش گاہیں تقریبا معدوم ہوگئی ہیں ، جس سے ان کی قدرتی طور پر ہونے والی افزائش میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ بات شیخوپورہ کے تاریخی و سیاحتی مقام ہرن مینار میں فش سیڈ سٹاکنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ ماہی پروری نے آبی حیات کی بقا کے پیش نظر شیخوپورہ کے تاریخی و سیاحتی مقام ہرن مینار میں فش سیڈ سٹاکنگ کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شیخوپورہ فروا رسول ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر فیصل جاوید ، محکمہ ماہی پروری کے افسران اور فش فارمرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شیخوپورہ فروا رسول نے ہرن مینار میں 10 ہزار سے زائد فش سیڈ سٹاک چھوڑ کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب سرکاری پیداواری مراکز پر مصنوعی نسل کشی سے حاصل شدہ فش سیڈ سٹاک کی قدرتی پانیوں میں سٹاکنگ پروگرام کے تسلسل کا حصہ ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز فروا رسول نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری آبی حیات کے تحفظ اور اس کی معدوم ہوتی ہوئی نسلوں کی افزائش کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت ماہی پروری کے ذریعے صوبے کی آمدن میں اضافے اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے مچھلی کی صنعت کو ترقی دے رہی ہے اور اس سلسلے میں نہ صرف سرکاری سطح پر مچھلی کی آفزائش کے لئے ہچری کو فروغ دیا جا رہا ہے بلکہ نجی شعبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ، جس سے نہ صرف مچھلی کی صنعت فروغ پائے گی بلکہ صوبے میں روزگار کے وسیع ذرائع میسر آئیں گے۔

  • شیخوپورہ – چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

    شیخوپورہ – چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جار ہا ہے۔ چہلم کے مرکزی جلوس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے ضلع میں چہلم کے حوالہ سے منعقد کئے جانے والے مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کومکمل کروایا۔ مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور روٹ پر آنے والی عمارتوں، لنک روڈز و گلیوں وغیرہ پر چھت ڈیوٹی، پکٹ ڈیوٹی، موبائل گشت، موٹرسائیکل گشت و دیگر انتظامات کے حوالے سے مکمل سیکیورٹی پلان جاری کیا۔ مرکزی جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی جارہی ہے۔ جلوس کی حفاظت کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ، ایلیٹ پولیس سنائپرز، پرائیویٹ وولینٹیئرز، سول ڈیفنس عملہ، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ و دیگر اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے دوران وزٹ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور اختتام پروگرام تک تمام پولیس افسران و جوان نہایت الرٹ ہوکر اپنی اپن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے سفید پارچات میں ملبوس پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں جو کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔ تقریباً ایک ہزار پر مشتمل پولیس افسران و جوان مرکزی جلوس کی حفاظت پر مامور کئے گئے ہیں۔ جو آغاز سے اختتام پروگرام تک اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

  • کندھ کوٹ – واپڈا سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

    کندھ کوٹ – واپڈا سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

    کندھ کوٹ. واپڈا سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
    باغی ٹی وی .کندھ کوٹ(نامہ نگار) واپڈا سیپکو ایس ڈی او فقیر سکندر علی باجکانی کی سربراہی میں سٹی فور لائن سپرنٹنڈنٹ نور اللہ سومرو نے ٹیم کے ہمراہ کنڈی چوروں کے خلاف آپریشن،کندھ کوٹ واپڈا سیپکو ٹیم نے سٹی فور کے گلشیر محلہ۔ عید گاہ محلہ۔ ملک محلہ۔ بھری محلہ۔ ہیبت روڈ۔ چنہ محلہ سمیت 10 سے زائد ٹرانسفارمرس پر کنڈے کنکشن کے خلاف آپریشن کر کہ سیل کر دیا گیا آپریشن میں 200 سے زائد ڈائریکٹر کنکشنس کو کاٹ کر مختلف چوک چوراہوں پر آگ لگا کر جلا دیا گیا اس موقع پر ایس ڈی او سکندر علی باجکانی کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری نہ کابلے برداشت ہے گورئمنٹ رول کے مطابق بجلی کو چلائیں اگر کسی بھی ایریا میں بجلی کی چوری کی جا رہی ہے تو فوراََ ہمیں نشاندھی کروائیں ان چوروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کہ کاروائی کی جائے گی سٹی فور لائین سپریڈنٹ نور اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ بجلی کے کسی بھی صارفین کو کوئی کسی قسم کوئی مشکلات ہو تو وہ ایس ڈی او آفیس شکایت درج کروائیں اس ایریا میں سیپکو ٹیم پھنچ کر فوری مسائل حل کر گئی

  • پیرمحل-5 روز قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان بے دردی سے قتل

    پیرمحل-5 روز قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان بے دردی سے قتل

    باغی ٹی وی – پیرمحل (وقاص شریف )پیرمحل پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والا موضع جوسہ کا رہائشی نوجوان بے دردی سے قتل، اروتی پولیس نے لاش عبد الحکیم کے قریب کھیتوں سے برامد کر لی،برکت نامی نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا پولیس ،مقتول پانچ روز قبل گھر سے کام کے لیے گیا تھا ورثہ،برکت عبد الحکیم کے رہائشی دو ست خاتون کو ملنے گیا تھا پولیس ،برکت کو خاتون کے خاوند نے دیگر اہلے خانہ اور ساتھیوں سے ملکر قتل کیا ورثہ ،مقتول کا قتل کے بعد سر تن سے جدا کر کے لاش قریبی کھیتوں میں چھپا دی گئی پولیس،جدید ٹیکنالوجی کی مدد اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو حقیقت سامنے آئی پولیس، اروتی پولیس نے قتل میں ملوث مبینہ طور پر چار مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کردی

  • محمد پور دیوان میں ایل پی جی کے خود ساختہ نرخ مقرر ، انتظامیہ غائب

    محمد پور دیوان میں ایل پی جی کے خود ساختہ نرخ مقرر ، انتظامیہ غائب

    باغی ٹی وی – محمدپور دیوان (جنید خان احمدانی سے ) محمد پور دیوان میں گھریلو گیس ایل پی جی کے خود ساختہ نرخ مقرر کر کے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ عرصہ سے جاری انتظامیہ غائب تفصیل کے مطابق محمد پور دیوان میں ایل پی جی مافیا لوٹنے کے لیے سرگرم، ایل پی جی فی کلو دو سو بیس روپے کے بجائے تین سو ساٹھ روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیجا رہی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری لوڈشیڈنگ اور پٹرول کے مہنگا ہونے کے بعد اب ایل پی جی کی بلیک میں فروخت نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے، علاوہ ازیں شہریوں کاکہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے شہر و گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی گیس ریفلنگ سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ انتظامیہ اس خود ساختہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے،عوامی سماجی علاقائی و شہری حلقوں میں فہد رضا ۔ محمد سلیم ۔ مبشر نذیر ۔ آفتاب احمد ۔ محمد نواز و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد ریٹ پر ایل پی جی فروخت کرنے اور کھلے عام گیس ریفلنگ کرنیوالے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر کے دکانیں سیل کی جائیں