ننکانہ صاحب میں پرانا سیوریج مسائل کے حل نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک کا اظہار برہمی
نکاسی آب کے باعث خراب ہونے والے روڈ کی فوری مرمت اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک
باغی ٹی وی – ننکانہ( احسان اللہ ایاز ) نکاسی آب سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی بنیادی اور اولین ترجیح ہے۔عوام کے ان بنیادی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہار پرانا ننکانہ میں سیوریج مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔کمیٹی روم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارہ، پبلک ہیلتھ،تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹی سمیت متعلقہ ضلعی محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے اس موقع پر پرانا ننکانہ میں نکاسی آب کے مسائل حل نہ ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ذمہ دار ان کے خلاف فوری قانونی کاروائی سمیت سیوریج مسائل کے باعث خراب ہونے والے روڈ کی فوری مرمت کے احکامات بھی جار ی کئے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ننکانہ میں سیوریج مسائل کے حل نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا اظہار برہمی

شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا
شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کے افسران سکیورٹی ٹرانسپورٹ اور الیکشن کے انتظامات کی لاگت پر مبنی رپورٹ کو جلد از جلد حتمی شکل دیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک
باغی ٹی وی – ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز کی رپورٹ) منصفانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیادی روح ہیں شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے حلقہ 118میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا امجد علی،محکمہ پولیس سمیت دیگر محکمہ جا ت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں موجود افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتظامات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے اس موقع ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران سکیورٹی ٹرانسپورٹ اورالیکشن کے انتظامات کی لاگت پر مبنی رپورٹ کو جلد از جلد حتمی شکل دیں تاالیکشن کے حوالے سے حتمی انتظامات کو بروقت مکمل کیا جاسکے

گوجرخان 2نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
گوجرخان 2نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
گوجرخان( شیخ ساجد قیوم / نامہ نگار باغی ٹی وی ) اتوار کے روز تھانہ گوجرخان کی یونین کونسل تھاتھی کے علاقہ کنگر ٹھاکرہ میں 16سالہ 2نوجوان یکےبعددیگرے گہرے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق 16سالہ محمد سیاب ولد چوہدری محمد اشفاق اور اس کا کزن محمد یونس ولد محمد ایوب ھتھ ریڑھی کو تالاب کنارے پانی سے دھو رھئیے تھے اچانک ایک نوجوان کا پاوں پھسلا اور وہ تالاب میں جاگرا اپنے کزن کو ڈوبتے دیکھ کر دوسرے نے بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ڈوب گیا اہل علاقہ نے دونوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن دونوں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے باغی ٹی وی کے مطابق دونوں نوجوان کسی ابتدائی طبی امداد سے قبل ھی جاں بحق ہو گئے
کندھ کوٹ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ
باغی ٹی وی : کندھ کوٹ(نامہ نگار) پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد، مفت معائنہ اور ادویات تقسیم
پاکستان آرمی کے گاؤں سید خان رند میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاقے کے برسات متاثرہ مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کئے,پاک فوج کے جانب لوگوں کھانے پینے کے اشیاء اور مچھر دانے دیئے ,برسات متاثریں نے پاکستان آرمی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کی احسن اقدام کو سراہا۔
غریبوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے-اعجازفاطمہ
باغی ٹی وی – بہاولنگر (نامہ نگار) محترمہ اعجازفاطمہ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ وومن ونگ بہاولنگر کی حلقہ 241 اور حلقہ 239 سے آئے ہوئے پی ٹی آئی ورکرز خواتین و حضرات کے وفود سے ملاقات . علاقے میں غیور عوام کو عمران خان کے نظریے کے مطابق چلنے حق کا ساتھ دینے کےلیے گھر گھر پیغام پہنچانے میں میڈم اعجاز فاطمہ اور اس کی پوری ٹیم کا اہم کردار ہر علاقے میں غریب لوگوں کی نشاندہی کرنا اور ان کی مدد کرنا ونگ کا اہم رول ہے لیڈیز ونگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچائیں گئے سب نے عہد کیا کہ پاکستان کو حقیقی آزادی کے حصول اور مدینہ کی فلاحی ریاست بنانے میں ہم سب عمران خان صاحب کا بھرپور ساتھ دیں گے

روجھان۔سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
باغی ٹی وی : روجھان( ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) روجھان میں حالیہ رودکوہی سیلاب کی تباہی کے بعد سیلاب سے بے گھرہونے والے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے امدادی کارروائیاں میں جہاں پاک فوج، پاکستان ایئر فورس، مختلف این جی او، فلاحی ادارے، مخیر حضرات، عوامی، سماجی، مذہبی جماعتیں، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، مقامی سرداران، نے سیلاب متاثرین کی امداد کی وہاں پر الخدمت فاؤنڈیشن، النثار فاونڈیشن، نے بھی روجھان کے متاثرین کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا النثار فاونڈیشن کی جانب سے روجھان کے مختلف مواضعات جو رودکوہی سیلاب سے زیر آب آئے جہاں پر بڑی تباہی جانی مالی و فصلات کا نقصان ہوا وہاں پر النثار فاونڈیشن گجرات سے آئی ہوئی ٹیم جس نے متاثرین کی مالی مدد خیام اور طعام اور فری میڈیکل کیمپس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جہاں پر ہزاروں وبائی امراض میں مبتلاء بیمار متاثرین کا علاج کیا گیا جس سے علاقائی لوگوں نے استفادہ حاصل کیا اور ہزاروں متاثرین کی مالی معاونت کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا الخدمت فاؤنڈیشن اور النثار فاونڈیشن کے تعاون سے جماعت اسلامی روجھان کی توسط سے النثار فاونڈیشن گجرات کے ڈاکٹر ساجد اور بین الاقوامی انسانی فلاحی ادارے کے بزرگ رہنما خالد صابری نے روجھان میں دفتر جماعت میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے خدمت خلق کو اپنی عبادت سمجھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری فاونڈیشن سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں ہمارا نصب العین ہے سیلاب خیام و طعام اور فری میڈیکل ریلیف کیمپس اور مالی تعاون کرنے کا عزم رکھتے ہیں ڈاکٹر ساجد آف گجرات اور خالد صابری نے کہا ہم روجھان میں متاثرین کی بحالی اور ان کے گھروں کی واپسی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی آج دفتر جماعت اسلامی روجھان میں امیر جماعت اسلامی مجیب مزاری اور دیگر قائدین نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے النثار فاونڈیشن ٹیم کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دفتر میں متاثرین سیلاب کو واٹر کولرز اور پلاسٹ شلٹرز اور النثار فاونڈیشن کی جانب سے نقد مالی امداد کی گئی ۔آخر میں ملکی سالمیت متاثرین سیلاب کی باخیر و عافیت گھروں کو واپسی اور پاکستان کو قدرتی آفات ناگہانی مصیبتوں کی حفاظت کے لئے دعا مانگی گئی

مریدکے M2 موٹروے ، تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی
مریدکے M2 موٹروے ، تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی
چشتیاں روڈ پھاٹک کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل میں تصادم
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) مریدکے M2 موٹروے نزد کوٹ پنڈی داس پل لاہور سے اسلام کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ حادثے میں 3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر4 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی لاشوں کو FWO کے حوالے کر دیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی وین کو رائیونڈ سے لکیّ مروت جاتے ہوئے M2 موٹروے پر کوٹ پنڈی داس پل کے قریب ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔اُدھر بہاولنگر سے باغی ٹی وی کے نامہ محمد عرفان کی رپورٹ کے مطابق چشتیاں روڈ پھاٹک کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل میں تصادم ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی حالت نازک ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا
کندھ کوٹ- ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری و سول سوسائٹی سڑکوں پر آ گئی
کندھ کوٹ- ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری و سول سوسائٹی سڑکوں پر آ گئی
باغی ٹی ی : کندھ کوٹ (نامہ نگار)آل پارٹیز موومنٹ کی جانب سے بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی,ریلی گھنٹہ گھر چوک سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت,ریلی کی قیادت سندھ بار کونسل کے رکن عبدالغنی بجارانی ،جماعت اسلامی کے غلام مصطفیٰ میرانی اور دیگر رہنماؤں نے کی ,ریلی کے شرکاء کی نااہل پولیس افسر ہٹاؤ شہر بچاؤ امن و امان قائم کرو کی زوردار نعرے بازی,بارش و سیلاب کی صورتحال کے بعد ضلع بھر میں اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں ۔مظاہرین ,بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ۔مظاہرین نے کیا امن و امان قائم رکھنے میں پولیس انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے ۔


انصاف کا پیمانہ
تحریر: رانا شہباز نثار
آج میں سوشل میڈیا پر ایران کی ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں ایک ماں کو اپنے بیٹے کے قتل کا انصاف ملتا ہے تو میں نے معاشرتی انصاف کے بارے لکھنے کا ارادہ کیا۔ انصاف ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے اور جس معاشرے کی بنیاد ہی مضبوط نہ ہو تو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور پاکستان میں انصاف کا نظام دوسرے ممالک سے بہت پیچھے سمجھا جاتا ہے جس میں ہماری عدلیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے انصاف فراہم کرنا صرف عدلیہ کا ہی کام نہیں بلکہ اس میں عدلیہ کے علاوہ دیگر ادارے جیسے پولیس، پراسکیوشن، وکلا برادری، جیل خانہ جات اور عوام الناس بھی شامل ہیں، وہ لوگ جن کا عدالتوں سے واسطہ پڑتا رہا ہے وہ بخوبی واقف ہوں گے کہ ہماری عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں حالات و واقعات دیکھ کر پارٹیوں کو سن کر انصاف فراہم نہیں کرتیں بلکہ وہ تفتیش افسران کی رپورٹ، شہادتوں، وکلاء کی بحث اور سیاسی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیتے ہیں۔ انصاف کے معاملے میں سب سے پہلے ہمارا ناقص تفتیشی نظام رکاوٹ بنتا ہے جس میں طاقتوروں کو کنٹرول حاصل ہے اگر معاشرے میں انصاف قائم کرنا ہے تو ہمیں امیر، غریب، طاقتور اور کمزور کا تصور ختم کرنا ہو گا ہر انسان کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور ہماری عدلیہ کو بھی انصاف کے لئے یکساں نظام بنانا ہو گا۔ میں نےایسے بہت سے کیسز پڑھے ہیں جن کے فیصلے 22، 22 یا 30، 30 سال بعد ہوئے۔ بعض ایسے بھی کیسز سامنے آئے جن میں ملزم نے 8, 10 سال جیل میں گزارے اور بعد میں اسے بے گناہ ڈکلیئر کر کے با عزت بری کا لفظ استعمال کرکے بری کر دیا گیا اس میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ملزم بے گناہ تھا تو اس کی زندگی کا وہ عرصہ جو اس نے جیل میں گزارا اس کا زمہ دار کون ہے کیا عام عوام کے زندگی کا یہ وقت کوئی اہمیت نہیں رکھتا اسکی زندگی کی کوئی قیمت نہیں۔ اور مجھے سب سے زیادہ دکھ ان الفاظ پر ہوا کہ اسے بے گناہ ثابت ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا اس میں مجھے باعزت کے لفظ کی کوئی سمجھ نہیں آئی کہ دس سال قید کی مصیبتیں اٹھائیں اور معاشرے میں اس کی شہرت، عزت خراب ہوئی اس کو آپ با عزت بری کا نام دے رہے ہیں افسوس ہے اس نظام پر جس میں عام اور غریب بے گناہ کو 8, 10 سال جیل میں رکھ کر باعزت بری کیا جاتا ہے اور امیر اور طاقتور سزا یافتہ ہونے کے باوجود بھی ہمارے اوپر حکمرانی کر رہے ہوتے ہیں کہاں کا انصاف ہے یہ کہ عام آدمی کا کیس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پڑا رہتا ہے اور امیر اور طاقتور کو 2, 4 دن میں انصاف بھی فراہم کر دیا جاتا ہے کاش کہ امیر اور غریب کے کیس کے فیصلے میں ایک ہی طریقہ کار اور وقت مقرر کیا جائے جس سے کسی غریب کو اپنی غربت کا احساس اور امیر کو اپنی امیری پر ناز نہ ہو بلکہ ہر انسان جرم کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچے کہ کہ میں اگر کسی غریب کے ساتھ ذیادتی کروں گا تو ہمارا نظام اسے انصاف فراہم کر دے گا۔ لیکن ہمارے معاشرے میں نظام اس کے برعکس ہے امیر اور طاقتور ظلم وزیادتی کرنے کے بعد بھی دندناتا پھرتا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے جیسے ایران کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مجرم کو عام جگہ یا کسی چوک میں لا کر اس کے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈالا جا چکا ہے اور ایک جج مقتول کی ماں سے کئی بار منتیں کر رہا ہوتا ہے لیکن اس نے معاف نہیں کیا اور سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا. مقتولہ کی والدہ نے قاتل کے پاؤں کے نیچے سے کرسی کھینچ لی۔……….بے اسی طرح اگر کسی طاقتور جس کو یہ ڈر ہو کہ کل ان کو پھانسی نہ ہو جائے وہ کبھی بھی کسی سے ظلم وزیادتی نہیں کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔ججوں کے لئیے بھی عبرت ہے۔۔۔۔۔۔اس کو کہتے ہیں انصاف۔۔۔۔۔اس کو کہتے ہیں عدل اس کو کہتے ہیں غیرت ۔۔ایک ماں کو انصاف ملا اب بھی وقت ہے اس زمین سے ظالم قاتل اور غاصب کو پاک کریں وگرنہ جانا اس زمین کے اندر ہی ہے ۔۔۔ ہر انسان کو پتہ ہو کی یہ یہاں کا انصاف ہے وہاں کا عذاب الگ۔اگر قاتلوں کو پھانسی نہیں دیں گے عذاب شدید سے شدید تر ہوتا جائے گا۔
غازی یونیورسٹی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سٹوڈنٹس کی فیس معاف کرے۔طلباء کی پریس کانفرنس
غازی یونیورسٹی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سٹوڈنٹس کی فیس معاف کرے۔طلباء کی پریس کانفرنس
اگر غازی یونیورسٹی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سٹوڈنٹس کی فیس معاف کرتی ہے تو ہم تمام سٹوڈنٹس اپنے متاثرین سٹوڈنٹس کیلئے 10 لاکھ روپے اکٹھے کرکے دیں گے.
باغی ٹی وی :ڈیرہ غازیخان پریس کلب میں غازی یونیورسٹی کے طلباء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کہ حالہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ضلع ڈیرہ غازی کوہ سلیمان ریجن اور ضلع راجن پور کے سٹوڈنٹس شدید متاترہوئےہیں ایک سروے کےمطابق ان علاقوں کے کم از کم 70فیصد سٹوڈنٹس مثاترہوئے جس میں ان کو مال مویشی مکانات فصلوں کی صورت میں کافی نقصانات ہواسٹوڈنٹس نے پریس کانفرنس کےذریعے مطالبہ کیاوائس چانسلر اور انتظامیہ سے کہ متاثرہ سٹوڈنٹس کی فیس کو معاف کیاجائے تاکہ طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اگرہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو ہم پرامن احتجاج کاحق رکھتے ہیں انتظامیہ کی جانب سٹوڈنٹس کو کہاجارہے ہے ہم ہر ڈپارٹ سے دس طلبہ کو ریلف دیں گے لہزا ہم اس فیصلے کو مسترد کرتےہوئے ساٹھ سے سترفیصد تک سٹوڈنٹس فیس معافی کامطالبہ کرتے ہیں.طلباء نے کہا










