تلہ گنگ ضلع کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت، محکمہ ریونیو پنجاب نے انتظامی امور کےلیے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹریز کو یادہانی خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے) محکمہ ریونیو پنجاب کے 5 ستمبر 2022 کو لکھے گئے خط کے مطابق محکمہ ریونیو پنجاب نے کمیونیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ٹورازم ڈپارٹمنٹ، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، ایچ یو ڈی پی&ایچ ای ڈیپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹریز کو یادہانی خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے محکمہ ریونیو پنجاب میں تحصل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ پر مشتمل نئے ضلع کی تشکیل کےلیے کام جاری ہے، مجوزہ ضلع میں فیلڈ دفاتر کے قیام اور انتظامی معاملات کےلیے متعلقہ محکموں کی ریکوائرمنٹس اور فنڈز بارے فی الفور رپورٹ پیش کریں، تاکہ چیف منسٹر آفس کے حکم کے مطابق مرتب کردہ رپورٹ کیبنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ کو منظوری کےلیے پیش کی جاسکے۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

تلہ گنگ ضلع کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت،ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے لیٹر لکھ دیا

بہاولنگر میں بھی حضرت امام حسین کے چہلم کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا
باغی ٹی وی : بہاولنگر (محمد عرفان کی رپورٹ )بہاولنگر میں بھی حضرت امام حسین علیہ السلام چہلم کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا،ماتمی جلوس کے روٹس کومانیٹر کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے،چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے ضلعی پولیس کی جانب سے 14 سوسے زائد پولیس ملازمین ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دی.

روجھان – ملک بھر کی طرح روجھان میں چہلم حضرت امام حسین نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)ملک بھر کی طرح روجھان میں چہلم امام حسین علیہ السلام نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔
روجھان میں چہلم امام حسین کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سید کالوشاہ شمسی سے برآمد ہوا جو اپنے حسب سابق مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا محلہ پنوار، محلہ سعید آرائیں سے علم، تعزیہ، جھولا، اور شبیہہ ذوالجناح برآمد کیئے گئے ماتمی جلوس میں شامل سینکڑوں کی تعداد میں عزاداران حسین نے سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نواحہ خواں پارٹیوں شیخ برادری، کھوگانی برادری، اور زوار غلام مجتبیٰ بکھر نے نواحہ خوانی کی اور اپنے مقررہ وقت میں سگن برآمد کیئے اور ماتمی جلوس سگن برآمد کرنے کے بعد سینہ کوبی کرتے ہوئے واپس امام بارگاہ حسینیہ سید کالو شاہ پر پہنچے جہاں پر مجلس عزاء مسافرہ شام برپاء کی ذاکرین اور علماء نے کربلاء اور اسیران شام کے فضائل و مصائب بیان کیئے ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او روجھان کی زیر قیادت سیکیورٹی کے نہایت ہی سخت انتظامات کیئے گئے تھے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی مجلس عزاء اور امام بارگاہ میں داخل ہونے والوں کی تلاشی کا عمل بھی جاری رہا مومنین کی جانب سے دودھ و مشروبات کی ٹھنڈی سبیلیں اور لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا مجلس اور پرسہ داری میں بانی صف ماتم سید حاجی محمد رضا شاہ شمسی، سید حسن رضا شمسی، سید بشارت حسین شاہ رضوی بھی شریک تھے مجلس کے اختتام پر سید حاجی محمد رضا شاہ شمسی نے عالم اسلام میں یکجہتی دین اسلام کی سربلندی مسلم ممالک کی سلامتی اور امت مسلمہ کی ہم آہنگی اور پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان اور پاک فوج کی کامیابی و کامرانی پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پاک فوج اور پنجاب پولیس کے شہدائے کی درجات بلندی کے لئے اور روجھان تمن مزاری کے لئے دعائے خیر اور تمن مزاری کے بزرگ سابق وزیراعظم پاکستان سردار میر بلخ شیر مزاری، سردار معظم مسعود مزاری، سردار خضر حسین مزاری کی صحت سلامتی اور طویل العمری کی دعائیں مانگی گئیں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی زوار غلام مصطفی حیدری بکھر نے سر انجام دیں
چوک قریشی :سہرانی بائی پاس پرہرجمعہ کو ون ویلنگ،حادثات معمول
باغی ٹی وی : چوک قریشی مظفر گڑھ سے جمشید سہرانی کی رپورٹ .سہرانی باٸی پاس ڈنگہ نالہ پر ون ویلنگ کرتے ھوۓ دو موٹر ساٸیکل سواروں میں تصادم ون ویلنگ کا شوق زندگیاں نگلنے لگا ہر جمعہ کے دن ڈی جی خان سے 30سے25 موٹرساٸیکلوں پر آنے والے نوجوان سہرانی بائی پاس پر ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے پورے علاقے میں خوف و حراس کی فضاء قائم ھو جاتی ھے اس سے پہلے بھی کئ مرتبہ ون ویلنگ سے روڈ ایکسیڈنٹ ھوے ھیں اور قیمتی جانوں کا نقصان ھوا ھے غازی گھاٹ پٹرولنگ پولیس اور تھانہ قریشی کی پولیس ان کے خلاف کاروائی کرے علاقے والوں کا احتجاج اور علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ آر پی او ڈیرہ غازیخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔


چونیاں : کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان
باغی ٹی وی : چونیاں (عدیل اشرف کی رپورٹ) کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان، ادویات ناپید، امراض قلب کے مریض ادویات نہ ہونے کے باعث اذیت میں مبتلا، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت فوری نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کارڈیک سنٹر چونیاں میں ایک ماہ سے امراضِ قلب کی ادویات ناپید ہو چکیں ہیں ضلع کا واحد کارڈیک سنٹر سہولیات سے محروم ہے امراض قلب کے مریض کی تمام ادویات ختم ہونے سے لواحقین مریضوں کو لاہور منتقل کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، چوہدری ارشد، سردارعلی چیئرمین و صدر سبزی منڈی، چوہدری طفیل علی، چوہدری اشفاق احمد، ابرار غوری و دیگر شہریوں نے پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں انجیکشن ایس کے، انجیکشن ہاپیرین، انجیکشن ڈیکلوران، انجیکشن لارس 6 حتیٰ کہ برنولا تک بھی دستیاب نہیں ہے سنٹر کے ڈاکٹر صرف نسخہء نویسی کرنے پر مجبور ہیں ۔ایک ماہ کے دوران سینکڑوں مریضوں کو ادویات نہ ہونے کے باعث لاہور ریفر کیا گیا جبکہ چار مریض ایسے بھی ہیں جو راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تاجر و شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا کہ کی فوری طور پر کارڈیک سنٹر میں ادویات مہیا کی جائیں۔ ایم ایس کارڈیک سنٹر چونیاں ڈاکٹر تصور بٹ نے موقف میں کہا کہ محکمہ صحت نے ادویات کیلئے بجٹ پاس ہی نہیں کیا محکمہ صحت کو بار ہا آگاہ کیا ہے اور ہسپتال کا اتنا بجٹ نہیں کہ خود خرید سکیں۔

شیخوپورہ ڈاکوؤں کے حوالے ،پولیس عوام اور تاجروں کوتحفظ دینے میں ناکام
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی طرف سے ڈی پی او شیخوپورہ کو سلامیاں دینے کا سلسلہ نہ رک سکا ڈی پی او اور ماتحت بے بس نظر آنے لگے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں دن دیہاڑے لاہور سے شیخوپورہ آتے ہوئے دو بھائیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا مزاحمت پر فائرنگ کر کے اصغر نامی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔ڈاکو موقع سے فرار ۔تاجر اور شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سراپا احتجاج ۔

تلہ گنگ:ٹمن کی حدود میں جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئی۔
باغی ٹی وی تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی ہے، ایس ایچ او تھانہ ٹمن انسپکٹر طارق محمود کے مطابق لاش کی حالت انتہائی بوسیدہ ہے جس وجہ سے تاحال شناخت نہیں کی جاسکی، شناخت کےلیے پی ایف ایس اے کی ٹیم نے نمونے حاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے پر ہی شناخت کی جاسکے گی۔
طارق محمود باجوہ ایک عوامی لیڈر
طارق محمود باجوہ ایک عوامی لیڈر
باغی ٹی وی : صفدر آباد (رانا شہباز نثار) سابقہ MPA طارق محمود باجوہ جو کہ پچھلے دور میں صفدر آباد ،سانگلہ ہل،شاہکوٹ اور ضلع ننکانہ صاحب کے مضبوط سیاسی لیڈر لیڈر ثابت حہوئے جو کہ دو مرتبہ ایک دفعہ ن لیگ کے نشان پر اور ایک دفعہ خرگوش کے نشان پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور اپنے تمام شہروں جن میں صفدر آباد،سانگہ ہل، شاہکوٹ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی اور ضلعی چیئرمین ننکانہ صاحب بھی اپنے منتخب کروائے اور 2018 کے الیکشن میں NA118 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور ن لیگ کے امیدوار برجیس طاہر کے71891ووٹ کے مقابلے میں 68995 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار 66994 ووٹ لے سکے۔ طارق محمود باجوہ صاحب نے رواں ماہ ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جن کی شمولیت نے علاقائی سیاست کا رخ ہی تبدیل کر دیا اور جہاں پر طارق محمود باجوہ کی شمولیت سے ضلع ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ساتھ ہی حلقہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر مقابلہ بھی شروع ہو گیا اور پی ٹی آئی پارٹی بھی تقسیم ہو گئی تھی لیکن طارق محمود باجوہ صاحب نے کہا ہے کہ پارٹی جوائن کرنے کا مطلب پارٹی کے فیصلے پر سر جھکانا ہے ٹکٹ نہ ملی تو انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، پی ٹی آئی کے تمام دھڑوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں سب مل کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، آپسی اختلاف کا کوئی فائدہ نہیں، وہ سانگلہ ہل میں اپنے ڈیرے پر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے.
میں یہاں پر بتاتا چلوں کہ طارق باجوہ اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور ان کو ملنے کے لیے کسی ٹاؤٹ یا ٹائم لینے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی ان عام آدمی بھی ڈائریکٹ جا کر مل لیتا ہے اور اپنا کام کروا لیتا ہے اور شاید اسی وجہ سے حلقہ کی عوام نے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر ثابت کر دیا کہ باجوہ صاحب کو کسی پارٹی کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ پارٹیوں کو باجوہ صاحب کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی میں شمولیت سے ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہو گئی ہے اور جہاں تک پارٹی ٹکٹ کے لئے اختلافات کی فضاء پیدا ہو رہی تھی تو باجوہ صاحب کے ٹکٹ کے حوالے سے اس بیان پر پارٹی میں اختلاف بھی ختم ہو جائیں گے۔
عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور آئین پاکستان
عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور آئین پاکستان
تحریر : محمد ریاض ایڈووکیٹ
کلمہ طیبہ کے نام پربننے والی ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنے وجود کے پہلے30 سال تک انتہائی گھمبیر مسائل کا شکار رہی جہاں ایک طرف بنگلہ دیش کی صورت میں ملک دولخت ہوگیا تو دوسری جانب قادیانی / احمدی جماعت کی وجہ سے ختم نبوت ﷺ جیسے عظیم عقیدہ پر مسلمانان پاکستان کی ناختم ہونے والی بے چینی۔مملکت میں آئے روز فسادات، قتل و غارت جیسے واقعات ہوئے۔ حد تو یہ تھی کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کی پیروی کرنے کی پاداش میں اسلامی ریاست پاکستان میں خود صحیح العقیدہ مسلمانوں کو ہی قید و بند کی صعوبیتں برداشت کرنا پڑیں۔ یہاں تک کہ جیدء علماء کرام کو پھانسی کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔بالآخر ماہ ستمبر 1974 میں پارلیمنٹ کی جانب سے آئین پاکستان میں متفقہ طور پر ترمیم کرکے اس مسئلے کو ابدی طورپر حل کردیا گیا۔ پاکستان میں عقیدہ نبوت ﷺ اور تحریک ختم نبوت ﷺ پر بہت کچھ لکھا گیابہت کچھ سنایا گیا۔ بندہ ناچیز اپنی اس تحریر میں ریاست پاکستان کے آئین و قانون کی روشنی میں ختم نبوت ﷺ پر چند معروضات پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔پاکستان کے تمام مسلمانوں کے لئے آئین و قانون میں درج ان معلومات بارے آگاہی بہت ضروری ہے۔
آئین پاکستان کے آرٹیکل1 (1) کے مطابق: مملکت پاکستان اک جمہوریہ ہوگی جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہوگا۔
آئین پاکستان کے آرٹیکل 2 کے مطابق: اسلام پاکستان کا ریاستی مذہب ہوگا۔
آئین پاکستان کے آرٹیکل 2 (a) کے مطابق: قراد داد مقاصد 1949 کو آئین پاکستان کا preamble یعنی تمہیدبنا دیا گیا۔
آئین پاکستان کے آرٹیکل 260 (3) (a) کے مطابق: مسلمان کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی ہے:
”مسلما ن“ سے مراد وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کی وحدت و توحیدقادر مطلق اللہ تبارک تعالیٰ اور خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط طور پر ایمان رکھتا ہواور ایک نبی یا مذہبی مصلح کے طور پر کسی ایسے شخص پر نہ ایمان رکھتا ہواور نہ اسے مانتا ہوجس نے حضرت محمد ﷺ کے بعد اس لفظ کے کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبرہونے کا دعویٰ کیا ہو یا جو دعویٰ کرے۔
آئین پاکستان کے آرٹیکل 260 (3) (b) کے مطابق:غیر مسلم کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی ہے:
”غیر مسلم“ سے ایسا شخص مراد ہے جو مسلمان نہ اور اس میں عیسائی، ہندو، سکھ،بدھ یا پارسی فرقے سے تعلق رکھنے والا شخص، قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ کا (جو خود کو ’احمدی‘ یا کسی اور نام سے موسوم کرتے ہیں) کوئی شخصی یا کوئی بہائی، اور کسی درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص شامل ہے۔
آئین پاکستان میں ختم نبوت ﷺ اور مسلمان کی واضح تعریف کے بعد کس بھی قسم کے غیر آئینی اقدام کی روک تھام کے لئے مجموعہ تعریزات پاکستان یعنی پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 298 میں 1984 میں ایک آرڈیننس کے تحت ترمیم کی گئی۔
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 298 (B) (1) کے مطابق:قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ کا کوئی بھی فرد (جو اپنے آپ کو ‘احمدی’ کہتے ہیں یا کسی دوسرے نام سے جو الفاظ کے ذریعے، یا تو بولے یا لکھے، یا ظاہری نمائندگی کے ذریعے درج ذیل افعال کرے:
(الف) حضرت محمد ﷺ کے خلیفہ یا صحابی کے علاوہ کسی بھی شخص کو ”امیر المومنین”، ”خلیفۃ المومنین”، خلیفۃ المسلمین”، ”صحابی” یا ”رضی اللہ عنہ ” کے طور پر منسوب یا مخاطب کرے۔
(ب) حضرت محمد ﷺ کی کسی زوجہ محترمہ کے علاوہ کسی ذات کو ”ام المومنین” کے طور پر منسوب یا یا مخاطب کرے۔
(ج) حضرت محمد ﷺ کے خاندان ”اہل بیت” کے کسی فرد کے علاوہ کسی بھی فرد کو ”اہل بیت” کے طور پر منسوب یا مخاطب کرے۔
)د) اپنی عبادت گاہ کو ”مسجد” کے طور پر منسوب کرے یا موسوم کرے یا پکارے۔
درج بالا جرائم کی صورت میں اس شخص کو قید کی سزا دی جائے گی جو کہ تین سال تک ہو سکتی ہے، اور جرمانے کے قابل بھی ہو گا۔
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 298 (B) (2) کے مطابق:قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ کا کوئی بھی فرد (جو اپنے آپ کو ”احمدی” یا کسی اور نام سے پکارتا ہے) جو الفاظ کے ذریعے، یا تو بولے یا لکھے، یا ظاہری نمائندگی کے ذریعے، اپنے مذہب میں عبادت کے لئے بلانے کے طریقے یا صورت کو اذان کے طور پر منسوب کرے یا اس طرح اذان دے جس طرح مسلمان دیتے ہیں۔ اسے دونوں میں سے کسی ایک صورت میں قید کی سزا دی جائے گی جو کہ تین سال تک ہو سکتی ہے، اور جرمانے کے قابل بھی ہو گا۔
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 298 (C) کے مطابق:قادیانی گروہ یا لاہوری گروہ کا کوئی فرد (جو اپنے آپ کو ‘احمدی’ یا کسی اور نام سے پکارتا ہے)، جو بالواسطہ یا بلاواسطہ خود کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے، یا اپنے عقیدے کو اسلام کہتا ہے، یا اپنے عقیدے کی تبلیغ کرتا ہے یا اس کی تبلیغ کرتا ہے، یا دوسروں کو اپنے عقیدے کو قبول کرنے کی دعوت دیتا ہے، الفاظ کے ذریعے، یا تو بولے یا تحریری، یا ظاہری نمائندگی کے ذریعے، یا کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی صورت میں کی قید کی سزا دی جائے گی جس کی مدت تین سال تک ہو سکتی ہے اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
اللہ کریم ہم سب کو پکا سچا مسلمان بنائے اور زندگی کے آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر قائم دائم اور اس عقیدہ کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
دلہہ ایک واری فِر لمبر لے گیا۔۔۔!!!
دلہہ ایک واری فِر لمبر لے گیا۔۔۔!!!
تحریر: شوکت ملک
پاکستان تحریک انصاف کے چکوال سے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ جو کہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے کافی مشہور اور اکثر خبروں میں رہتے ہیں، موصوف کا ضلعی افسران سے اکثر مختلف معاملات پر تنازعہ رہتا ہے، کبھی اے سی سے پھڈا تو کبھی ڈی سی اور ڈی پی او سے ان کو مسئلہ رہتا ہے، گزشتہ روز تلہ گنگ پبلک سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے داران کی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے ڈی پی او چکوال کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ تبدیل نہ ہونے کی صورت میں ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دے کر خبروں میں ایک بار پھر دبنگ انٹری دی ہے، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا 25 مئی آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح ڈی پی او چکوال نے پارٹی بن کر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لاکر ظلم و زیادتیوں کی داستان رقم کی ہے اس کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے، ان کا کہنا تھا کہ 19 ستمبر کو ہونے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چکوال جلسہ سے قبل اگر ڈی پی او چکوال کا تبادلہ نہ کیا گیا تو کارکنان کے ہمراہ ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کریں گے، موصوف کا مذکورہ بیان ایک سیاسی لیڈر کی حیثیت سے شاید نامناسب ہوگا لیکن اگر مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تو ان کا مطالبہ جائز لگتا ہے، ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی کارکردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو موصوف کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، چکوال میں چوری اور ڈکیتی کی ریکارڈ وارداتیں ہوئیں، قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا، مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش رہی، ڈی پی او چکوال کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی حلقوں نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے ڈی پی او چکوال کے تبادلے کی حمایت کر دی ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق ڈی پی او چکوال کے تبادلے کی گونج ایوانِ وزیر اعلیٰ تک پہنچ چکی ہے اگلے چند روز میں ڈی پی او چکوال کا تبادلہ متوقع ہے، تاہم ڈی پی او چکوال کے تبادلے کے صورت میں دلہہ ایک واری فِر لمبر لینے میں کامیاب ہو جائے گا-












